فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4397
´اونٹ کی قربانی کتنے لوگوں کی طرف سے کافی ہے۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ قربانی کا دن آ گیا، ہم ایک اونٹ میں دس دس لوگ اور ایک گائے میں سات سات لوگ شریک ہوئے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الضحايا/حدیث: 4397]
اردو حاشہ:
معلوم ہوا سفر میں بھی قربانی کی جائے گی جس طرح گھر میں۔ یا د رہنا چاہیے کہ پور ے ایک گھر پر ایک قربانی ہی واجب ہے، نہ کہ ہر ہر فر د پر۔ گائے سات گھروں کی طرف سے اور اونٹ دس گھروں کی طرف سے کافی ہے۔ گھر سے مراد خاوند بیوی بچے ہیں یا وہ افراد جو ایک سربراہ (باپ) کی کفالت میں رہتے ہوں جبکہ شادی شدہ مرد الگ گھرانہ ہو گا، بشر طیکہ وہ خود کفیل ہوں۔ اگر خود کفیل نہیں بلکہ باپ ہی کے زیردست ہوں تو پھر وہ سب ایک ہی فیملی شمار ہو ں گے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4397