محمد بن علی باقر کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوشبو لگاتے تھے؟ کہا: ہاں، مردانہ خوشبو: مشک اور عنبر۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17592) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی بکر اور عبداللہ ہاشمی حافظے کے کمزور ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، عبداﷲ بن عطاء مدلس وعنعن. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 361
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5119
´عنبر کا بیان۔` محمد بن علی باقر کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوشبو لگاتے تھے؟ کہا: ہاں، مردانہ خوشبو: مشک اور عنبر۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5119]
اردو حاشہ: ”محمد بن علی“ ان سے مراد حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے محمد ہیں جن کو محمد ابن الحنفیہ کہا جاتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 5119