الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3814
´زید بن حارثہ رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمد ہی کہہ کر پکارتے تھے یہاں تک کہ آیت کریمہ «ادعوهم لآبائهم هو أقسط عند الله» ”تم متبنی (لے پالک) لوگوں کو ان کے اپنے باپوں کے نام پکارا کرو، یہی بات اللہ کے نزدیک زیادہ قرین انصاف بات ہے“ (الاحزاب: ۵)، نازل ہوئی۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3814]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
تم متبنی (لے پالک) لوگوں کو ان کے اپنے باپوں کے نام پکارا کرو،
یہی بات اللہ کے نزدیک زیادہ قرین انصاف بات ہے (الأحزاب:5)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3814