الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام
The Book of Mosques and Places of Prayer
52. باب فَضْلِ الْجُلُوسِ فِي مُصَلاَّهُ بَعْدَ الصُّبْحِ وَفَضْلِ الْمَسَاجِدِ:
52. باب: صبح کے بعد اپنی نماز کی جگہ پر بیٹھنے اور مسجدوں کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1528
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا هارون بن معروف ، وإسحاق بن موسى الانصاري ، قالا: حدثنا انس بن عياض ، حدثني ابن ابي ذباب في رواية هارون وفي حديث الانصاري، حدثني الحارث ، عن عبد الرحمن بن مهران مولى ابي هريرة، عن ابي هريرة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " احب البلاد إلى الله، مساجدها، وابغض البلاد إلى الله، اسواقها ".وحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، وَإِسْحَاق بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي ذُبَابٍ فِي رِوَايَةِ هَارُونَ وَفِي حَدِيثِ الأَنْصَارِيِّ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَحَبُّ البِلَادِ إِلَى اللَّهِ، مَسَاجِدُهَا، وَأَبْغَضُ البِلَادِ إِلَى اللَّهِ، أَسْوَاقُهَا ".
) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نزدیک (انسانی) آبادیوں کا سب سے ناپسندیدہ حصہ ان کے بازار ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو تمام جگہوں سے پسند جگہ مسجدیں ہیں اور سب سے زیادہ ناپسند جگہیں بازار ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 671

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1528  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ کو ایسے مقامات پسند ہیں جہاں لوگ اس کی یاد میں مصروف ہوں ذکر واذکار کریں تسبیح و تمحید اور تہلیل و تکبیر میں مشغول ہوں کتاب و سنت کی تعلیم و تدریس یا پڑھنے میں لگے ہوں اور یہ کام سب سے زیادہ مساجد میں ہوتے ہیں اس لیے مساجد سب جگہوں سے پسندیدہ ہیں اس کے برعکس بازار عموماً ذکر الٰہی سے خالی ہوتے ہیں ہر وقت شور و شغب برپا رہتا ہے کھلے عام جھوٹ جھوٹی قسمیں دھوکا جعل سازی آمیزش ناجائز کاروبار عروج پر ہوتے ہیں احکام شریعت کی کھلے عام مخالفت ہوتی ہے اس لیے یہ جگہیں اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہیں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 1528   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.