الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
طلاق کے احکام و مسائل
The Book of Divorce
6. باب الْمُطَلَّقَةُ ثَلاَثًا لاَ نَفَقَةَ لَهَا:
6. باب: مطلقہ بائنہ کے نفقہ نہ ہونے کابیان۔
حدیث نمبر: 3711
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا احمد بن عبدة الضبي ، حدثنا ابو داود ، حدثنا سليمان بن معاذ ، عن ابي إسحاق ، بهذا الإسناد نحو حديث ابي احمد، عن عمار بن رزيق، بقصته.وَحدثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، حدثنا أَبُو دَاوُدَ ، حدثنا سُلَيْمَانُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي أَحْمَدَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ، بِقِصَّتِهِ.
سلیمان بن معاذ نے ابواسحاق سے اسی سند کے ساتھ عمار بن رزیق سے روایت کردہ ابواحمد کی حدیث کے ہم معنی حدیث مکمل قصے سمیت بیان کی
امام صاحب مذکورہ روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1480

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3711  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رائے کی رو سے کتاب و سنت کے مطابق چونکہ مطلقہ ثلاثہ کو نفقہ اور سکنی ملتا ہے اس لیے انھوں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں فرمایا:
شاید وہ واقعہ کی پوری تفصیل یاد نہیں رکھ سکیں،
اور انھوں نے یہی بات حضرت عمار کے واقعہ تیمم کے بارے میں کہی تھی،
جب کہ اصل بات یہ ہے کہ صاحب واقعہ کا واقعہ بھول جانا بہت شاذ ونادر ہے،
اس لیے جس طرح حضرت عمار اور تیمم کا واقعہ بیان کرتے تھے،
اور محدثین نے اس کو صحیح تسلیم کیا ہے اس طرح حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی اپنا واقعہ پورے یقین کے ساتھ بیان کرتی تھیں،
اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس پیش کردہ آیت کو اپنے حق میں دلیل تصور کرتی تھیں جیسا کہ اوپر گزر چکا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 3711   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.