الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
سیرابی اور نگہداشت کے عوض پھل وغیرہ میں حصہ داری اور زمین دے کر بٹائی پر کاشت کرانا
The Book of Musaqah
24. باب الرَّهْنِ وَجَوَازِهِ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ:
24. باب: گروی رکھنا سفر اور حضر دونوں میں جائز ہے۔
Chapter: Pawning (Rahn) and its permissibility whether one is travelling or not
حدیث نمبر: 4117
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثناه ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا حفص بن غياث ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، قال: حدثني الاسود ، عن عائشة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم مثله ولم يذكر من حديد.وحَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ مِنْ حَدِيدٍ.
حفص بن غیاث نے ہمیں اعمش سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابراہیم سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے حدیث بیان کی اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی۔۔۔ اور انہوں نے "لوہے کی زرہ" کے الفاظ بیان کیے۔
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں، لیکن اس میں لوہے کا ذکر نہیں ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1603

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4117  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ذمی کافروں سے لین دین کرنا جائز ہے،
اور حضر میں بھی سفر کی طرح گروی رکھنا جائز ہے،
کیونکہ اس سے اصل مقصود تو وثوق اور اعتماد پیدا کرنا ہے،
جس کی ضرورت حضر (اقامت)
میں بھی پیش آ سکتی ہے،
ائمہ اربعہ اور جمہور فقہاء کا یہی نظریہ ہے،
لیکن امام مجاہد اور داؤد ظاہری کے نزدیک مقیم ہونے کی صورت میں،
گروی رکھنا جائز نہیں ہے،
نیز اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بیع سلم کی صورت میں بھی (جس کی تفصیل اگلے باب میں آ رہی ہے)
گروی رکھنا جائز ہے،
اور جنگی آلات بھی گروی رکھے جا سکتے ہیں،
لیکن جن کافروں سے جنگ ہے،
ان کے پاس گروی رکھنا یا انہیں بیچنا درست نہیں ہے،
بخاری شریف کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ طعام،
تیس صاع جو تھے،
اور ابن حبان کی روایت کی رو سے ان کی قیمت ایک دینار تھی۔
(فتح الباري،
ج 5،
ص 174)

   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4117   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.