الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل
Divorce (Kitab Al-Talaq)
50. باب فِي تَعْظِيمِ الزِّنَا
50. باب: زنا بہت بڑا گناہ ہے۔
Chapter: The Gravity Of Fornication.
حدیث نمبر: 2312
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا عبيد الله بن معاذ، اخبرنا معتمر، عن ابيه ومن يكرههن فإن الله من بعد إكراههن غفور رحيم سورة النور آية 33، قال: قال سعيد بن ابي الحسن:" غفور لهن المكرهات".
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، أَخْبَرَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ وَمَنْ يُكْرِههُّنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ غَفُورٌ رَحِيمٌ سورة النور آية 33، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ:" غَفُورٌ لَهُنَّ الْمُكْرَهَاتِ".
سیلمان تیمی سے روایت ہے کہ آیت کریمہ: «ومن يكرههن فإن الله من بعد إكراههن غفور رحيم» (النور: ۳۳) اور جو انہیں مجبور کرے تو اللہ تعالیٰ مجبور کرنے کی صورت میں بخشنے ولا رحم کرنے والا ہے کے متعلق سعید بن ابوالحسن نے کہا: اس کا مطلب یہ ہے کہ جنہیں زنا کے لیے مجبور کیا گیا، اللہ تعالیٰ ان کو بخش دے گا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18689) (صحیح)» ‏‏‏‏

Mu’tamir reported on the authority of his father Saeed bin Al Hassan explain the Quranic verse “But if anyone compels them, yet after such compulsion is Allaah oft-forgiving most merciful (to them), said Allaah is oft-forgiving to those (slave girls) who were compelled (to prostitution)
USC-MSA web (English) Reference: Book 12 , Number 2305


قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
قال يحيي بن معين: كان سليمان التيمي يدلس (تاريخ ابن معين: 3600) وتقدم (1488)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 87

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2312  
´زنا بہت بڑا گناہ ہے۔`
سیلمان تیمی سے روایت ہے کہ آیت کریمہ: «ومن يكرههن فإن الله من بعد إكراههن غفور رحيم» (النور: ۳۳) اور جو انہیں مجبور کرے تو اللہ تعالیٰ مجبور کرنے کی صورت میں بخشنے ولا رحم کرنے والا ہے کے متعلق سعید بن ابوالحسن نے کہا: اس کا مطلب یہ ہے کہ جنہیں زنا کے لیے مجبور کیا گیا، اللہ تعالیٰ ان کو بخش دے گا۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2312]
فوائد ومسائل:
یہ ایک تابعی قول ہے، عبداللہ بن ابی رئیس المنافقین کے پاس کئی لونڈیاں تھیں، ان میں سے ایک کا نام مسیکہ تھا وہ ان سے بدکاری کرا کے آمدنی حاصل کرتا تھا۔
ان لونڈیوں نے اسلام قبول کرلیا تو اس عمل شنیع سے انکار کرنے لگیں، مگر وہ ان پر جبر کرتا تھا توا سی سلسلہ میں یہ آیت نازل ہوئی یعنی زنا ویسے ہی انتہائی قبیح اور بے حیائی کا کام ہے تواس کام کے لئے کسی مجبور کرنا اور بھی برا ہے، البتہ جس پر زبردستی کی گئی ہو اس کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے معافی ہے، مگر جبر کرنے والا اپنے آپ کو کیسے بچا سکے گا؟
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2312   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.