الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
Fasting (Kitab Al-Siyam)
58. باب فِي صَوْمِ شَوَّالٍ
58. باب: شوال کے روزے کا بیان۔
Chapter: Regarding Fasting In Shawwal.
حدیث نمبر: 2432
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا محمد بن عثمان العجلي، حدثنا عبيد الله يعني ابن موسى، عن هارون بن سلمان، عن عبيد الله بن مسلم القرشي، عن ابيه، قال: سالت او سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن صيام الدهر، فقال:" إن لاهلك عليك حقا، صم رمضان والذي يليه وكل اربعاء وخميس، فإذا انت قد صمت الدهر". قال ابو داود: وافقه زيد العكلي وخالفه ابو نعيم. قال: مسلم بن عبيد الله.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ أَوْ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ الدَّهْرِ، فَقَالَ:" إِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، صُمْ رَمَضَانَ وَالَّذِي يَلِيهِ وَكُلَّ أَرْبِعَاءَ وَخَمِيسٍ، فَإِذَا أَنْتَ قَدْ صُمْتَ الدَّهْرَ". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَافَقَهُ زَيْدٌ الْعُكْلِيُّ وَخَالَفَهُ أَبُو نُعَيْمٍ. قَالَ: مُسْلِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ.
مسلم قرشی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پورے سال کے روزوں کے متعلق پوچھا، یا آپ سے سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر تمہارے اہل کا بھی حق ہے، لہٰذا رمضان اور اس کے بعد (والے ماہ میں) روزے رکھو، اور ہر بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھو تو گویا تم نے پورے سال کا روزہ رکھا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الصوم 45 (748)، (تحفة الأشراف: 9740)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/416، 4/78) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (صحیح مسلم بن عبیداللہ ہے اور یہ لین الحدیث ہیں، ان کے والد کا نام عبیداللہ بن مسلم اور یہ صحابی ہیں)

Narrated Muslim al-Qurashi: I asked or someone asked the Prophet ﷺ about perpetual fasting. He replied: You have a duty to your family. Fast during Ramadan and the following month, and every Wednesday and Thursday. You will then have observed a perpetual fast.
USC-MSA web (English) Reference: Book 13 , Number 2426


قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (748)
عبيداللّٰه بن مسلم: مجهول،انظر التحرير (6636)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90
   جامع الترمذي748عبيد الله بن مسلملأهلك عليك حقا صم رمضان والذي يليه كل أربعاء وخميس فإذا أنت قد صمت الدهر وأفطرت
   سنن أبي داود2432عبيد الله بن مسلملأهلك عليك حقا صم رمضان والذي يليه كل أربعاء وخميس فإذا أنت قد صمت الدهر

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 748  
´بدھ اور جمعرات کے روزے کا بیان۔`
مسلم قرشی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صیام الدھر (سال بھر کے روزوں) کے بارے میں پوچھا، یا آپ سے صیام الدھر کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: تم پر تمہارے گھر والوں کا بھی حق ہے، رمضان کے روزے رکھو، اور اس مہینے کے رکھو جو اس سے متصل ہے، اور ہر بدھ اور جمعرات کے روزے رکھو، جب تم نے یہ روزے رکھ لیے، تو اب گویا تم نے سال بھر روزہ رکھا اور افطار کیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 748]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(صحیح سند اس طرح ہے عن مسلم بن عبیداللہ،
عن أبیہ عبیداللہ بن مسلم اور مسلم بن عبیداللہ لین الحدیث ہیں اور ان کے باپ عبیداللہ بن مسلم صحابی ہیں)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 748   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.