الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: جہاد کے مسائل
Jihad (Kitab Al-Jihad)
99. باب مَا يُدْعَى عِنْدَ اللِّقَاءِ
99. باب: دشمن سے مڈبھیڑ کے وقت کی دعا کا بیان۔
Chapter: What Supplication Is Made When Encountering The Enemy.
حدیث نمبر: 2632
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا نصر بن علي، اخبرنا ابي، حدثنا المثنى بن سعيد، عن قتادة، عن انس بن مالك، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا غزا قال:" اللهم انت عضدي ونصيري بك احول وبك اصول وبك اقاتل".
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَنَصِيرِي بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ وَبِكَ أُقَاتِلُ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ کرتے تو فرماتے: «اللهم أنت عضدي ونصيري بك أحول وبك أصول وبك أقاتل» اے اللہ! تو ہی میرا بازو اور مددگار ہے، تیری ہی مدد سے میں چلتا پھرتا ہوں، اور تیری ہی مدد سے میں حملہ کرتا ہوں، اور تیری ہی مدد سے میں قتال کرتا ہوں۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الدعوات 122 (3584)، سنن النسائی/الیوم واللیلة (604)، (تحفة الأشراف: 1327)، وقد أخرجہ: مسند احمد (/3/184) (صحیح)» ‏‏‏‏

Narrated Anas ibn Malik: When the Messenger of Allah ﷺ went on an expedition, he said: O Allah, Thou art my aider and helper; by Thee I move, by Thee I attack, and by Thee I fight.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2626


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (3584)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 96
   جامع الترمذي3584أنس بن مالكاللهم أنت عضدي وأنت نصيري وبك أقاتل
   سنن أبي داود2632أنس بن مالكاللهم أنت عضدي ونصيري بك أحول وبك أصول وبك أقاتل

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3584  
´لڑائی کے وقت کی دعا کا بیان`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کرتے (لڑتے) تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم أنت عضدي وأنت نصيري وبك أقاتل» اے اللہ! تو میرا بازو ہے، تو ہی میرا مددگار ہے اور تیرے ہی سہارے میں لڑتا ہوں۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3584]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تو میرا بازو ہے،
تو ہی میرا مدد گار ہے اور تیرے ہی سہارے میں لڑتا ہوں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3584   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.