الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4163
´بالوں کو سنوارنے اور آراستہ کرنے کا بیان۔` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس بال ہوں تو اسے چاہیئے کہ وہ انہیں اچھی طرح رکھے۔“[سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4163]
فوائد ومسائل: بال رکھے ہوں تو انہیں سنوار کر رکھنا لازم ہے، مگر باقاعدہ اہتمام کے ساتھ دھونے ارو تیل کنگھی کے لیے ایک دن کا وقفہ ہونا چاہیئے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4163