الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: وضو کے بیان میں
The Book of Wudu (Ablution)
33M. بَابُ إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعًا:
33M. باب: جب کتا برتن میں پی لے (تو کیا کرنا چاہیے)۔
(33b) Chapter. If a dog drinks from the utensil of any one of you then it is essential to wash it seven times.
حدیث نمبر: 173
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا إسحاق، اخبرنا عبد الصمد، حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله بن دينار، سمعت ابي، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم،" ان رجلا راى كلبا ياكل الثرى من العطش، فاخذ الرجل خفه، فجعل يغرف له به حتى ارواه، فشكر الله له، فادخله الجنة".حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، سَمِعْتُ أَبِي، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنَّ رَجُلًا رَأَى كَلْبًا يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ الْعَطَشِ، فَأَخَذَ الرَّجُلُ خُفَّهُ، فَجَعَلَ يَغْرِفُ لَهُ بِهِ حَتَّى أَرْوَاهُ، فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ، فَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ".
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدالصمد نے خبر دی، کہا ہم کو عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے بیان کیا، انہوں نے اپنے باپ سے سنا، وہ ابوصالح سے، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص نے ایک کتے کو دیکھا، جو پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی کھا رہا تھا۔ تو اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس سے پانی بھر کر پلانے لگا، حتیٰ کہ اس کو خوب سیراب کر دیا۔ اللہ نے اس شخص کے اس کام کی قدر کی اور اسے جنت میں داخل کر دیا۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "A man saw a dog eating mud from (the severity of) thirst. So, that man took a shoe (and filled it) with water and kept on pouring the water for the dog till it quenched its thirst. So Allah approved of his deed and made him to enter Paradise."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 4, Number 174

   صحيح البخاري173رجلا رأى كلبا يأكل الثرى من العطش فأخذ الرجل خفه فجعل يغرف له به حتى أرواه فشكر الله له فأدخله الجنة
   صحيح البخاري173رجلا رأى كلبا يأكل الثرى من العطش فأخذ الرجل خفه فجعل يغرف له به حتى أرواه فشكر الله له فأدخله الجنة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:173  
173. حضرت ابوہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے کتے کو دیکھا جو شدت پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا تھا، چناں چہ اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس میں پانی بھر بھر کر اسے پلانا شروع کر دیا، یہاں تک کہ وہ خوب سیر ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے عمل کی قدر کرتے ہوئے اسے جنت عطا فرما دی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:173]
حدیث حاشیہ:

ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص جس نے پیاسے کتے کو پانی پلایا، اس کا تعلق بنی اسرائیل سے تھا، نیزاس قسم کا ایک واقعہ بنی اسرائیل کی ایک زانیہ عورت کے متعلق بھی احادیث میں مذکور ہے، اس نے بھی اپنے موزے سے پیاسے کتے کو پانی پلایا تھا۔
(صحیح البخاري، بدء الخلق، حدیث: 3321 وأحادیث الأنبیاء علیهم السلام، حدیث: 3467)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کتے کا پس خوردہ نجس نہیں ہے مگر یہ استدلال کئی لحاظ سے کمزور ہے۔
(الف)
۔
ممکن ہے کہ اس نے موزے سے پانی نکال کر کسی دوسری چیز یا زمین کے گڑھے میں ڈال کر پلایا ہو۔
(ب)
۔
یہ ممکن ہے کہ اس نے موزے ہی سے پانی پلا کر اس کو دھولیا ہو۔
(ج)
۔
یہ بھی ممکن ہے کہ اس نے موزے کو ناپاک سمجھ کر پھینک دیا ہو اور استعمال ہی نہ کیا ہو۔
ان سب احتمالات کی موجودگی میں مذکورہ استدلال درست نہیں۔
(د)
۔
علاوہ ازیں امم سابقہ کے واقعات ہمارے لیے حجت نہیں۔
کیا ایک شخص کا جزوی عمل اس قابل ہوسکتا ہے کہ اسے طہارت ونجاست کے باب میں قول فیصل کی حیثیت دی جائے؟ زیادہ سے زیادہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کی مخلوق پر شفقت کرنا اللہ کے ہاں معافی کا باعث ہے۔
(فتح الباري: 364/1)

ایک روایت میں ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ واقعہ بیان کیا تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کہا:
کیا ہمیں حیوانات سے حسنِ سلوک کرنے میں بھی اجر ملے گا؟ آپ نے فرمایا:
ہرزندہ جگر رکھنے والے حیوان میں تمہارے لیے اجروثوا ب ہے۔
(صحیح البخاري،المظالم، حدیث: 2466)
ہماری شریعت میں ایسے حیوانات قابل احترام ہیں جو دوسروں کے لیے ضرر رساں نہ ہوں۔
(فتح الباري: 53/5)

اس حدیث سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
(الف)
۔
ایک شخص اکیلا اور زاد سفر کے بغیر سفر کرسکتا ہے۔
بشرطیکہ اس طرح سفر کرنے میں کسی خطرے کا اندیشہ نہ ہو۔
(ب)
۔
لوگوں سے حسنِ سلوک کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے، کیونکہ جب کتے کو پانی پلانے سے مغفرت ہوگئی تو انسان سے ہمدردی تو اس سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔
(ج)
۔
اگر کوئی مسلمان شخص نفلی صدقات کا مستحق موجود نہ ہوتو مشرکین پرصدقہ وخیرات کیا جاسکتا ہے۔
اسی طرح اگر آدمی اور حیوان دونوں مساویانہ طور پر ضرورت مندوں اور صرف ایک کی مدد کی جاسکتی ہو تو آدمی حیوانات سے زیادہ قابل احترام ہے،اس کی مدد کرنی چاہیے۔
(فتح الباري: 53/5)
الحکم التفصیلی:
المواضيع 1. إطعام البهائم وسقيها (الأخلاق والآداب)
2. مرور الكلب في المساجد (العبادات)
3. تبول الكلاب في المسجد (العبادات)
4. الأعمال التي تزحزح عن النار (الإيمان)
5. عدم تحقير المعروف (الإيمان)
موضوعات 1. جانوروں کو کھلانا پلانا (اخلاق و آداب)
2. کتے کا مسجد سے گزرنا (عبادات)
3. کتوں کا مسجد میں پیشاب کرنا (عبادات)
4. جہنم کی آگ سے دور کرنے والے اعمال (ایمان)
5. نیکی کو چھوٹا نہ سمجھنا (ایمان)
Topics 1. Taking care of animals (Ethics and Manners)
2. A dog passing through mosque (Prayers/Ibadaat)
3. Dogs pissing in mosque (Prayers/Ibadaat)
4. Deeds which help escaping hellfire (Faith)
5. Never take a kind act slightly (Faith)
Sharing Link:
https:
//www.mohaddis.com/View/Sahi-
Bukhari/T8/173 تراجم الحديث المذكور المختلفة موجودہ حدیث کے دیگر تراجم × ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
٣. شیخ الحدیث مولانا محمد داؤد راز (مکتبہ قدوسیہ)
5. Dr. Muhammad Muhsin Khan (Darussalam)
حدیث ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں:
ایک شخص نے کتے کو دیکھا جو شدت پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا تھا، چناں چہ اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس میں پانی بھر بھر کر اسے پلانا شروع کر دیا، یہاں تک کہ وہ خوب سیر ہو گیا۔
اللہ تعالیٰ نے اس کے عمل کی قدر کرتے ہوئے اسے جنت عطا فرما دی۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 173   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.