الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
The Book of Purification and its Sunnah
53. بَابُ : الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ
53. باب: وضو کے باب میں کان سر میں داخل ہے۔
حدیث نمبر: 444
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا محمد بن زياد ، انبانا حماد بن زيد ، عن سنان بن ربيعة عن شهر بن حوشب ، عن ابي امامة ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" الاذنان من الراس، وكان يمسح راسه مرة، وكان يمسح الماقين".
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ، وَكَانَ يَمْسَحُ رَأْسَهُ مَرَّةً، وَكَانَ يَمْسَحُ الْمَأْقَيْنِ".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وضو کے باب میں) دونوں کان سر میں داخل ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر کا مسح ایک بار کرتے تھے، اور گوشہ چشم پر بھی انگلی پھیرتے تھے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الطہارة 50 (134)، سنن الترمذی/الطہارة 29 (37)، (تحفة الأشراف: 4887)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/258، 264، 268) (حسن)» ‏‏‏‏ (اس سند میں شہر بن حوشب ضعیف ہیں، اور ان کی اس روایت میں «وكان يمسح رأسه» کا لفظ ضعیف ہے، بقیہ حدیث شواہد کی وجہ سے حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 36)

It was narrated from Abu Umamah that: The Messenger of Allah said: "The ears are part of the head." He used to wipe his head once, and he used to wipe over the inner corners of the eyes (that are close to the nose).
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: صحيح دون مسح المأقين

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
   جامع الترمذي37صدي بن عجلانتوضأ النبي فغسل وجهه ثلاثا ويديه ثلاثا ومسح برأسه الأذنان من الرأس
   سنن ابن ماجه444صدي بن عجلانالأذنان من الرأس كان يمسح رأسه مرة كان يمسح المأقين
   سنن أبي داود134صدي بن عجلانيمسح المأقين الأذنان من الرأس

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 37  
´وضو میں دونوں کانوں کے سر میں داخل ہونے کا بیان​۔`
ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے وضو کیا تو اپنا چہرہ تین بار دھویا اور اپنے دونوں ہاتھ تین بار دھوئے اور اپنے سر کا مسح کیا اور فرمایا: دونوں کان سر میں داخل ہیں۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 37]
اردو حاشہ:
1؎:
یہی قول راجح ہے۔

2؎:
یہ شعبی اور حسن بن صالح اور ان کے اتباع کا مذہب ہے۔

3؎:
امام ترمذی نے یہاں صرف تین مذاہب کا ذکر کیا ہے،
ان تینوں کے علاوہ اور بھی مذاہب ہیں،
انہیں میں سے ایک مذہب یہ ہے کہ دونوں کان چہرے میں سے ہیں،
لہذا یہ چہرے کے ساتھ دھوئے جائیں گے،
اسی طرف امام زہری اور داود ظاہری گئے ہیں،
اور ایک قول یہ ہے کہ انہیں چہرے کے ساتھ دھویا جائے اور سر کے ساتھ ان کا مسح کیا جائے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 37   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.