مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1143
´فجر سے پہلے کی دو رکعت سنت کا بیان۔` عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح صادق روشن ہو جاتی تو دو رکعت پڑھتے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1143]
اردو حاشہ: فائدہ: علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ یہ حدیث اصل میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی ہے اور انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے، تاہم اس کی وجہ سے حدیث کے قابل اعتماد ہونے میں فرق واقع نہیں ہوتا۔ دیکھئے: (صحیح ابن ماجه، حدیث: 944)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1143