عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مسجد میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں میں ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے، سوائے مسجد الحرام کے“۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet (ﷺ) said:
“One prayer in this mosque of mine is better than one thousand prayers in any other mosque except the Sacred Mosque.”
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1405
´مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت۔` عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مسجد میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں میں ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے، سوائے مسجد الحرام کے۔“[سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1405]
اردو حاشہ: فائدہ: میری اس مسجد سے مراد مسجد نبوی ﷺ کا صرف وہ حصہ نہیں جو نبی اکرمﷺ کی زندگی میں مسجد میں شامل تھا۔ بلکہ اس میں ہونے والے بعد کے تمام اضافے بھی شامل ہیں۔ کیونکہ ان اضافوں کی حیثیت الگ مسجد کی نہیں۔ اس لئے مسجد نبوی کے پُرانے یا نئے جس حصے میں بھی نماز ادا کی جائے۔ یہ ثواب حاصل ہوجائے گا۔ البتہ اگلی صفوں کی افضلیت جس طرح دوسری مساجد میں ہے وہاں بھی ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1405