الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
The Chapters on Marriage
23. بَابُ : تَهْنِئَةِ النِّكَاحِ
23. باب: نکاح پر مبارک باد دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1905
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا سويد بن سعيد ، حدثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي ، عن سهيل بن ابي صالح ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم:" كان إذا رفا، قال: بارك الله لكم، وبارك عليكم، وجمع بينكما في خير".
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ إِذَا رَفَّأَ، قَالَ: بَارَكَ اللَّهُ لَكُمْ، وَبَارَكَ عَلَيْكُمْ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے: «بارك الله لكم وبارك عليكم وجمع بينكما في خير» اللہ تم کو برکت دے، اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے، اور تم دونوں میں خیر پر اتفاق رکھے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن ابی داود/النکاح 37 (2130)، سنن الترمذی/النکاح 7 (1091)، (تحفة الأشراف: 12698)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/ 381)، سنن الدارمی/النکاح 6 (2219) (صحیح)» ‏‏‏‏

It was narrated from Abu Hurairah: that the Prophet used to say, when offering congratulations of the occasion of marriage: “Barak Allahu lakum, wa barak 'alaikum, wa jama'a bainakuma fi khair (May Allah bless you and bestow blessings upon you, and bring you together in harmony).”
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
   جامع الترمذي1091عبد الرحمن بن صخربارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في الخير
   سنن أبي داود2130عبد الرحمن بن صخربارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير
   سنن ابن ماجه1905عبد الرحمن بن صخربارك الله لكم وبارك عليكم وجمع بينكما في خير
   بلوغ المرام828عبد الرحمن بن صخر بارك الله لك ،‏‏‏‏ وبارك عليك ،‏‏‏‏ وجمع بينكما في خير

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2130  
´دولہا کو کیا دعا دے؟`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے: «بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينكما في خير» اللہ تعالیٰ تم کو برکت دے اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے، اور تم دونوں کو خیر پر جمع کر دے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2130]
فوائد ومسائل:
خوشی کے ان مواقع پر اس طرح کی پاکيزہ اور مسنون دعا مبارکباد دينی چاہيے جو کہ الفت مودت اور اضافہ کے ظاہری وباطنی تمام معاني کو محيط ہے؟
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2130   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.