فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4176
´ہجرت کے ختم ہو جانے کے سلسلے میں اختلاف روایات کا بیان۔`
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کے بعد کوئی ہجرت نہیں۔ [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4176]
اردو حاشہ:
غالباََ حضرت عمرؓ کا مقصود رسول اﷲ ﷺ کو قول ہی ہے کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں، ویسے بھی رسول اﷲ ﷺ کی وفات فتح مکہ کے زمانے کے قریب ہی تھی۔ واللہ أعلم
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 4176