الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: فضائل و مناقب
Chapters on Virtues
36. باب مَنَاقِبِ أَبِي ذَرٍّ رضى الله عنه
36. باب: ابوذر رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 3802
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
حدثنا العباس العنبري، حدثنا النضر بن محمد، حدثنا عكرمة بن عمار، حدثني ابو زميل هو سماك بن الوليد الحنفي , عن مالك بن مرثد، عن ابيه، عن ابي ذر، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ما اظلت الخضراء، ولا اقلت الغبراء من ذي لهجة اصدق , ولا اوفى من ابي ذر شبه عيسى ابن مريم عليه السلام "، فقال عمر بن الخطاب: كالحاسد يا رسول الله افتعرف ذلك له؟ قال: " نعم، فاعرفوه له ". قال: هذا حسن غريب هذا الوجه، وقد روى بعضهم هذا الحديث , فقال: ابو ذر يمشي في الارض بزهد عيسى ابن مريم عليه السلام.حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنِي أَبُو زُمَيْلٍ هُوَ سِمَاكُ بْنُ الْوَلِيدِ الْحَنَفِيُّ , عَنْ مَالِكِ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ , وَلَا أَوْفَى مِنْ أَبِي ذَرٍّ شِبْهِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَام "، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: كَالْحَاسِدِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَتَعْرِفُ ذَلِكَ لَهُ؟ قَالَ: " نَعَمْ، فَاعْرِفُوهُ لَهُ ". قَالَ: هَذَا حَسَنٌ غَرِيبٌ هَذَا الْوَجْهِ، وَقَدْ رَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ , فَقَالَ: أَبُو ذَرٍّ يَمْشِي فِي الْأَرْضِ بِزُهْدِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَام.
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آسمان نے کسی پر سایہ نہیں کیا اور نہ زمین نے کسی کو پناہ دی جو ابوذر سے - جو عیسیٰ بن مریم کے مشابہ ہیں - زیادہ زبان کا سچا اور اس کا پاس و لحاظ رکھنے والا ہو، یہ سن کر عمر بن خطاب رضی الله عنہ رشک کے انداز میں بولے: اللہ کے رسول! کیا ہم یہ بات انہیں بتا دیں؟ آپ نے فرمایا: ہاں، بتا دو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے،
۲- اور بعضوں نے اس حدیث کو روایت کیا ہے اس میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ابوذر زمین پر عیسیٰ بن مریم کی زاہدانہ چال چلتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11976) (ضعیف) (سند میں مرثد الزمانی لین الحدیث راوی ہیں)»

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (6230 / التحقيق الثاني)

قال الشيخ زبير على زئي: (3802) لاأصل له
هذا الحديث لم أجده وأما حديث ”ما أظلت الخضراء“ إلخ فسنده حسن
   جامع الترمذي3802جندب بن عبد اللهما أظلت الخضراء ولا أقلت الغبراء من ذي لهجة أصدق ولا أوفى من أبي ذر شبه عيسى ابن مريم

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3802  
´ابوذر رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آسمان نے کسی پر سایہ نہیں کیا اور نہ زمین نے کسی کو پناہ دی جو ابوذر سے - جو عیسیٰ بن مریم کے مشابہ ہیں - زیادہ زبان کا سچا اور اس کا پاس و لحاظ رکھنے والا ہو، یہ سن کر عمر بن خطاب رضی الله عنہ رشک کے انداز میں بولے: اللہ کے رسول! کیا ہم یہ بات انہیں بتا دیں؟ آپ نے فرمایا: ہاں، بتا دو۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3802]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں مرثد الزمانی لین الحدیث راوی ہیں)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3802   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.