الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
The Book of Virtues
25. بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ:
25. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
(25) Chapter. The signs of Prophethood in Islam.
حدیث نمبر: 3580
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا ابو نعيم، حدثنا زكرياء، قال: حدثني عامر، قال: حدثني جابر رضي الله عنه" ان اباه توفي وعليه دين فاتيت النبي صلى الله عليه وسلم، فقلت: إن ابي ترك عليه دينا وليس عندي إلا ما يخرج نخله ولا يبلغ ما يخرج سنين ما عليه فانطلق معي لكي لا يفحش علي الغرماء، فمشى حول بيدر من بيادر التمر فدعا ثم آخر ثم جلس عليه، فقال: انزعوه فاوفاهم الذي لهم وبقي مثل ما اعطاهم".حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَامِرٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" أَنَّ أَبَاهُ تُوُفِّيَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّ أَبِي تَرَكَ عَلَيْهِ دَيْنًا وَلَيْسَ عِنْدِي إِلَّا مَا يُخْرِجُ نَخْلُهُ وَلَا يَبْلُغُ مَا يُخْرِجُ سِنِينَ مَا عَلَيْهِ فَانْطَلِقْ مَعِي لِكَيْ لَا يُفْحِشَ عَلَيَّ الْغُرَمَاءُ، فَمَشَى حَوْلَ بَيْدَرٍ مِنْ بَيَادِرِ التَّمْرِ فَدَعَا ثَمَّ آخَرَ ثُمَّ جَلَسَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: انْزِعُوهُ فَأَوْفَاهُمُ الَّذِي لَهُمْ وَبَقِيَ مِثْلُ مَا أَعْطَاهُمْ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے زکریا نے بیان کیا کہا کہ مجھ سے عامر نے، کہا کہ مجھ سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ان کے والد (عبداللہ بن عمرو بن حرام، جنگ احد میں) شہید ہو گئے تھے۔ اور وہ مقروض تھے۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ میرے والد اپنے اوپر قرض چھوڑ گئے۔ ادھر میرے پاس سوا اس پیداوار کے جو کھجوروں سے ہو گی اور کچھ نہیں ہے اور اس کی پیداوار سے تو برسوں میں قرض ادا نہیں ہو سکتا۔ اس لیے آپ میرے ساتھ تشریف لے چلیے تاکہ قرض خواہ آپ کو دیکھ کر زیادہ منہ نہ پھاڑیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے (لیکن وہ نہیں مانے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے جو ڈھیر لگے ہوئے تھے پہلے ان میں سے ایک کے چاروں طرف چلے اور دعا کی۔ اسی طرح دوسرے ڈھیر کے بھی۔ پھر آپ اس پر بیٹھ گئے اور فرمایا کہ کھجوریں نکال کر انہیں دو۔ چنانچہ سارا قرض ادا ہو گیا اور جتنی کھجوریں قرض میں دی تھیں اتنی ہی بچ گئیں۔

Narrated Jabir: My father had died in debt. So I came to the Prophet and said, "My father (died) leaving unpaid debts, and I have nothing except the yield of his date palms; and their yield for many years will not cover his debts. So please come with me, so that the creditors may not misbehave with me." The Prophet went round one of the heaps of dates and invoked (Allah), and then did the same with another heap and sat on it and said, "Measure (for them)." He paid them their rights and what remained was as much as had been paid to them.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 56, Number 780

   صحيح البخاري3580جابر بن عبد اللهفأوفاهم الذي لهم وبقي مثل ما أعطاهم

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3580  
3580. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، ان کے والد گرامی شہید ہوگئےتھے۔ جبکہ ان پر بہت قرض تھا، میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں عرض کی: میرے والد گرامی اپنے اوپر قرض چھوڑ گئے ہیں اور میرے پاس ان کھجوروں کی پیداوار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اور ان کی پیداوار سے تو کئی سال تک قرض ادا نہیں ہوسکتا۔ آپ میرے پاس تشریف لائیں تاکہ قرض خواہ آپ کو دیکھ کر بدزبانی نہ کریں۔ آپ ﷺ نے کھجوروں کے جو ڈھیر لگے ہوئے تھے ان میں سے ایک کے گرد چکرلگایا، پھردعا فرمائی، پھردوسرے ڈھیر پر بھی اسی طرح کیا۔ پھر آپ ایک ڈھیر پر بیٹھ گئے اور فرمایا: کھجوریں نکال کر انھیں دو۔ چنانچہ تمام قرض ادا ہوگیا اور جتنا انھیں دیا اتنا ہی باقی بچ گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3580]
حدیث حاشیہ:
آپ کی دعائے مبارک سے کھجوروں میں برکت ہوگئی۔
باب اور حدیث میں یہی وجہ مطابقت ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3580   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3580  
3580. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، ان کے والد گرامی شہید ہوگئےتھے۔ جبکہ ان پر بہت قرض تھا، میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں عرض کی: میرے والد گرامی اپنے اوپر قرض چھوڑ گئے ہیں اور میرے پاس ان کھجوروں کی پیداوار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اور ان کی پیداوار سے تو کئی سال تک قرض ادا نہیں ہوسکتا۔ آپ میرے پاس تشریف لائیں تاکہ قرض خواہ آپ کو دیکھ کر بدزبانی نہ کریں۔ آپ ﷺ نے کھجوروں کے جو ڈھیر لگے ہوئے تھے ان میں سے ایک کے گرد چکرلگایا، پھردعا فرمائی، پھردوسرے ڈھیر پر بھی اسی طرح کیا۔ پھر آپ ایک ڈھیر پر بیٹھ گئے اور فرمایا: کھجوریں نکال کر انھیں دو۔ چنانچہ تمام قرض ادا ہوگیا اور جتنا انھیں دیا اتنا ہی باقی بچ گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3580]
حدیث حاشیہ:
دیگر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حضرت ابو بکر ؓ اور حضرت عمر ؓ بھی تھے جب قرض ادا ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے حضرت جابر ؓ سے کہا:
جاؤ حضرت عمر ؓ کو اس کے ادا ہونے کی خبر دے دو کیونکہ حضرت عمر ؓ اس سلسلے میں کچھ زیادہ ہی فکر مند تھے۔
جب انھیں پتہ چلا تو فرمایا:
مجھے تو اس وقت ہی یقین ہو گیا تھا جب رسول اللہ ﷺ نے ڈھیروں کے گرد چکر لگایا کہ اللہ تعالیٰ ان میں ضرور برکت دے گا۔
بہر حال اس واقعے میں رسول اللہ ﷺ کا ایک بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ کی دعا سے ان میں اس قدر برکت ہوئی کہ قرض بھی ادا ہو گیا پھر گھر کی گزر اوقات کے لیے کھجوریں بھی بچ گئیں۔
(فتح الباري: 726/6)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3580   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.