الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
The Virtues and Merits of The Companions of The Prophet
14. بَابُ ذِكْرِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ:
14. باب: طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ۔
(14) Chapter. (Narrations) about Talha bin Ubaidullah.
حدیث نمبر: 3724
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا مسدد، حدثنا خالد، حدثنا ابن ابي خالد، عن قيس بن ابي حازم، قال:" رايت يد طلحة التي وقى بها النبي صلى الله عليه وسلم قد شلت".حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ الَّتِي وَقَى بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ شَلَّتْ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے خالد بن ابی خالد نے، ان سے قیس بن ابی حازم نے کہ میں نے طلحہ رضی اللہ عنہ کا وہ ہاتھ دیکھا ہے جس سے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (جنگ احد میں) حفاظت کی تھی وہ بالکل بیکار ہو چکا تھا۔

Narrated Qais bin Abi Hazim: I saw Talha's paralyzed hand with which he had protected the Prophet (from an arrow) .
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 57, Number 70

   صحيح البخاري3724طلحة بن عبيد اللهيد طلحة التي وقى بها النبي قد شلت
   صحيح البخاري4063طلحة بن عبيد اللهيد طلحة شلاء وقى بها النبي يوم أحد

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3724  
3724. حضرت قیس بن ابوحازم سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت طلحہ ؓ کا وہ ہاتھ دیکھا جو شل ہو چکا تھا، جس کے ذریعے سے وہ نبی کریم ﷺ کی حفاظت کرتے رہے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3724]
حدیث حاشیہ:

یہ واقعہ بھی غزوہ اُحد میں پیش آیا کہ اس لڑائی میں مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو نقصان پہچانا چاہا تو حضرت طلحہ ؓ نے اپنے ہاتھوں کو آپ پر ڈھال بنا دیا، یعنی تلواروں اور نیزوں کے وار اپنے ہاتھوں پر روکے۔
اسی وجہ سے ان کا ایک ہاتھ شل، یعنی بے حس وبےحرکت ہو گیا۔
غزوہ اُحد میں حضرت طلحہ ؓ کے جسم پر ستر سے زیادہ زخم آئے۔
(فتح الباري: 105/7)

صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین میں آپ طلحہ الفیاض، طلحہ الخیر اور طلحہ الجود کے القاب سے مشہورتھے۔
(عمدة القاري: 459/11)
آپ کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جو شخص زمین پر چلتا پھرتا شہید دیکھناچاہے وہ طلحہ بن عبیداللہ کو دیکھ لے۔
(جامع الترمذي، المناقب، حدیث: 3739)

آپ کی شہادت جمادی الاخری 36 ہجری بمطابق 25 نومبر 656ءجنگ جمل میں ہوئی۔
شہادت کے وقت آپ کی عمر چونسٹھ برس تھی۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3724   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.