الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی فضیلت
The Virtues and Merits of The Companions of The Prophet
27. بَابُ مَنَاقِبُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
27. باب: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(27) Chapter. The merits of Abdullah bin Masud.
حدیث نمبر: 3762
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا شعبة، عن ابي إسحاق، عن عبد الرحمن بن يزيد، قال: سالنا حذيفة، عن رجل قريب السمت والهدي من النبي صلى الله عليه وسلم حتى ناخذ عنه، فقال:" ما اعرف احدا اقرب سمتا وهديا ودلا بالنبي صلى الله عليه وسلم من ابن ام عبد".حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: سَأَلْنَا حُذَيْفَةَ، عَنْ رَجُلٍ قَرِيبِ السَّمْتِ وَالْهَدْيِ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَأْخُذَ عَنْهُ، فَقَالَ:" مَا أَعْرِفُ أَحَدًا أَقْرَبَ سَمْتًا وَهَدْيًا وَدَلًّا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابواسحٰق نے، ان سے عبدالرحمٰن بن زید نے بیان کیا کہ ہم نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ صحابہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عادات و اخلاق اور طور طریق میں سب سے زیادہ قریب کون سے صحابی تھے؟ تاکہ ہم ان سے سیکھیں، انہوں نے کہا اخلاق، طور طریق اور سیرت و عادت میں ابن ام عبد سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب اور کسی کو میں نہیں سمجھتا۔

Narrated `Abdur-Rahman bin Yazid: We asked Hudhaifa to tell us of a person resembling (to some extent) the Prophet in good appearance and straight forward behavior so that we may learn from him (good manners and acceptable conduct). Hudhaifa replied, "I do not know anybody resembling the Prophet (to some extent) in appearance and conduct more than Ibn Um `Abd.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 57, Number 106

   صحيح البخاري3762حذيفة بن حسيلما أعرف أحدا أقرب سمتا وهديا ودلا بالنبي من ابن أم عبد

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3762  
3762. حضرت عبدالرحمان بن یزید سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ہم نے حضرت حذیفہ ؓ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو نبی کریم ﷺ کے اخلاق وعادات اور طور طریقے کے بہت قریب ہو، تاکہ ہم اس سے کچھ حاصل کریں۔ حضرت حذیفہ بن یمان ؓ نے فرمایا: میں نے نبی کریم کی سیرت وصورت اور عادات واخلاق میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے زیادہ قریب کسی کو نہیں دیکھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3762]
حدیث حاشیہ:
ابن ام عبدسے مراد حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3762   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3762  
3762. حضرت عبدالرحمان بن یزید سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ہم نے حضرت حذیفہ ؓ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو نبی کریم ﷺ کے اخلاق وعادات اور طور طریقے کے بہت قریب ہو، تاکہ ہم اس سے کچھ حاصل کریں۔ حضرت حذیفہ بن یمان ؓ نے فرمایا: میں نے نبی کریم کی سیرت وصورت اور عادات واخلاق میں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے زیادہ قریب کسی کو نہیں دیکھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3762]
حدیث حاشیہ:
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی سیرت وعادات میں رسول اللہ ﷺ کے اخلاق وکردار کی جھلک نمایاں تھی۔
آپ رسول اللہ ﷺ کے بہت قریب تھے،چنانچہ جامع ترمذی میں یہ الفاظ زائدہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام ؓ اس بات کو بخوبی جانتے تھے کہ اللہ کی عبادت کے اعتبار سے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کو بڑی قرب حاصل ہے۔
(جامع الترمذي، المناقب، حدیث: 3807)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3762   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.