الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
14. بَابُ حَدِيثِ بَنِي النَّضِيرِ:
14. باب: بنو نضیر کے یہودیوں کے واقعہ کا بیان۔
(14) Chapter. The story of Bani An-Nadir.
حدیث نمبر: 4029
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثني الحسن بن مدرك، حدثنا يحيى بن حماد، اخبرنا ابو عوانة، عن ابي بشر، عن سعيد بن جبير، قال: قلت: لابن عباس:سورة الحشر، قال:" قل سورة النضير". تابعه هشيم، عن ابي بشر.حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ:سُورَةُ الْحَشْرِ، قَالَ:" قُلْ سُورَةُ النَّضِيرِ". تَابَعَهُ هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ.
مجھ سے حسن بن مدرک نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن حماد نے بیان کیا، کہا ہم کو ابوعوانہ نے خبر دی، انہیں ابوبشر نے، ان سے سعید بن جبیر نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے کہا، سورۃ الحشر تو انہوں نے کہا کہ اسے سورۃ نضیر کہو (کیونکہ یہ سورت بنو نضیر ہی کے بارے میں نازل ہوئی ہے) اس روایت کی متابعت ہشیم سے ابوبشر نے کی ہے۔

Narrated Sa`id bin Jubair: I mentioned to Ibn `Abbas Surat-Hashr. He said, "Call it Surat-an-Nadir."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 363


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4029  
4029. حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ابن عباس ؓ سے عرض کیا: یہ سورۃ الحشر ہے تو انہوں نے فرمایا: اسے سورہ نضیر کہو۔ ہشام نے ابوبشر سے روایت کرنے میں ابوعوانہ کی متابعت کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4029]
حدیث حاشیہ:
حضرت ابن عباس ؓ اسے دواسباب کی بنا پر سورہ حشر کہنے سے گریز کرتے تھے:
۔
مسلمانوں میں حشر سے مراد حشر آخرت مشہور ہے جبکہ اس میں اول حشر سے مراد اخراج بنونضیر ہے۔
۔
سورہ حشر کہنے سے ابہام رہتا ہے جبکہ سورہ بنونضیر کے نام سے اصل واقعے کی طرف اشارہ ہوجاتا ہے۔
لیکن تمام قراء نے اس سورت کا یہی نام تجویز کیا ہے اور اسی نام سے یہ سور مشہور ہے، پھر نام رکھنے میں لغوی معنی بھی ملحوظ نہیں ہوتے۔
اس کے علاوہ اس سورت کا مذکورہ نام حضرت ابن عباس ؓ سے بھی مروی ہے۔
(فتح الباری: 416/7)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4029   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.