الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
5. بَابُ: {إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ} :
5. باب: آیت کی تفسیر ”وہ وقت یاد کرو جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے تھے“۔
(5) Chapter. The Statement of Allah: “...When they gave their Baia (pledge) to you (O Muhammad ) under the tree..." (V.48:18)
حدیث نمبر: 4843
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثني محمد بن الوليد، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن خالد، عن ابي قلابة، عن ثابت بن الضحاك رضي الله عنه،"وكان من اصحاب الشجرة.حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،"وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ.
مجھ سے محمد بن ولید نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے خالد نے، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے ثابت بن ضحاک نے اور وہ (صلح حدیبیہ کے دن) درخت کے نیچے بیعت کرنے والوں میں شامل تھے۔

Narrated Thabit bin Ad-Dahhak: who was one of the companions of the tree (those who swore allegiance to the Prophet beneath the tree at Al-Hudaibiya):
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 366


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4843  
4843. حضرت ثابت بن ضحاک ؓ سے روایت ہے اور وہ اصحابِ شجر (درخت کے نیچے بیعت کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم) میں سے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4843]
حدیث حاشیہ:
اس مقام پر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کا متن بیان نہیں کیا کیونکہ آپ کا مقصد صرف یہ تھا کہ انھیں اصحاب شجرہ (درخت کے نیچے بیعت کرنے والے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین)
میں سے ثابت کیا جائے، چنانچہ ایک روایت میں صراحت ہے، حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت رضوان کی تھی۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4171)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4843   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.