الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
سوانح حیات امام حمیدی رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
فضل و کمال:
امام حمیدی ان نامور اہل علم اتباع تابعین میں تھے،
جنہوں نے نہ صرف علم وعمل کے چراغ روشن کیے ؛ بلکہ قرطاس وقلم کے ذریعہ زر و جواہر کے انبار لگا دیئے،
ان کی شہرہ آفاق مسند حدیث کے قدیم ترین اور مستند ذخیروں میں شمار کی جاتی ہے،
امام بخاری جیسے محتاط محدث ان کی روایت کو اپنی جامع کا سرآغاز بناتے ہیں،
حدیث میں خصوصی فیضان رکھنے کے ساتھ انہیں فقہ وافتاء پر کامل عبور حاصل تھا،
اپنے گوناگوں علمی کمالات کی وجہ سے «عالم اهل مكة» ان کا لقب ہی پڑ گیا،
تمام اربابِ تذکرہ بہت نمایاں طور پر ان کے فضل وکمال کا اعتراف کرتے ہیں۔
چنانچہ حافظ ذہبی «الامام العلم الحافظ الفقيه» لکھتے ہیں.
«ابن عماد الحنبلي كان اماما حجة علامه زركلي احد الائمة فى الحديث» اور سبکی، محدث مکۃ و فقیھھا تحریر فرماتے ہیں:
حافظ جلال الدین السیوطی رقم طراز ہیں:
«احد الائمة صاحب المسند»


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.