الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حدود، معاملات، احکام
846. لوگوں کو سزائیں دینے والوں کو سخت سزا ہو گی
حدیث نمبر: 1227
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" اشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة اشدهم عذابا للناس في الدنيا".-" أشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة أشدهم عذابا للناس في الدنيا".
حکیم بن حزام کہتے ہیں کہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے ایک زمیندار آدمی کو کسی وجہ سے پکڑا (‏‏‏‏اور اسے سزا دی)۔ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس سلسلے میں ابوعبیدہ سے بات کی۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ آپ نے امیر کو غصہ دلایا ہے؟ خالد بن ولید نے جواب دیا: میرا ارادہ ان کو غصہ دلانے کا تو نہیں تھا، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے ہاں اس آدمی کو شدید ترین عذاب دیا جائے گا جو دنیا میں لوگوں کو سخت سزائیں دیتا ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.