الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
1045. بیویوں سے ایلا کرنا
حدیث نمبر: 1512
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
- (إن الشهر يكون تسعة وعشرين يوما).- (إنّ الشهر يكون تسعةً وعشرينَ يوماً).
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک مہینے کی لیے ایلا کیا (یعنی قریب نہ آنے کی) قسم اٹھائی، جب انتیس دن گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بوقت صبح یا بوقت شام (اپنی بیویوں کے پاس) تشریف لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ نے تو قسم اٹھائی تھی کہ ایک مہینہ کے لیے (ان کے پاس) داخل نہیں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے۔ یہ حدیث متواتر ہے، جو صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت سے مروی ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.