مقبول حدیث کی اقسام و درجات (شرائط قبولیت کے اعتبار سے):
صحیح لذاتہ:
وہ حدیث جس میں صحت کی پانچ شرطیں پائی جائیں:
(ا) اس کی سند متصل ہو، یعنی ہر راوی نے اسے اپنے استاد سے اخذ کیا ہو۔
(ب) اس کا ہر راوی عادل ہو، یعنی کبیرہ گناہوں سے بچتا ہو، صغیرہ گناہوں پر اصرار نہ کرتا ہو، شائستہ طبیعت کا مالک اور بااخلاق ہو۔ وہ کامل الضبط ہو، یعنی حدیث کو تحریر یا حافظے کے ذریعے سے کماحقہ محفوظ کرے اور آگے پہنچائے۔
(و) وہ حدیث شاذ نہ ہو۔
(ھ) معلول نہ ہو۔
شاذ اور معلول کی وضاحت آگے آ رہی ہے۔