حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
تمام کتب میں
28 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 15433 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4083 --- حکم البانی: ضعيف... صفوان بن عسال ؓ کہتے ہیں کہ ایک یہودی نے اپنے دوست سے کہا : ہمیں اس نبی کے پاس لے چلو ، دوست نے اس سے کہا : تم یہ نہ کہو کہ وہ نبی ہے ، اگر اس نے تمہاری بات سن لی تو اس کی چار چار آنکھیں ہوں گی (یعنی اسے بہت خوشی ہو گی) ، پھر وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے نو واضح احکام کے بارے میں پوچھا (جو موسیٰ علیہ السلام کو دیئے گئے تھے) آپ نے ان سے فرمایا : ” اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، چوری اور زنا نہ کرو اور اللہ نے جس نفس کو حرام قرار دیا ہے اسے ناحق قتل نہ کرو ، کسی بےقصور کو (سزا دلانے کی غرض سے) حاکم کے پاس نہ لے جاؤ ، جادو نہ کرو ، سود نہ کھاؤ ، پاک دامن عورتوں پر الزام تراشی نہ کرو ، جنگ کے دن پیٹھ دکھا کر نہ بھاگو ، اور اے یہود ! ایک حکم تمہارے لیے خاص ہے کہ تم ہفتے (سنیچر) کے دن میں غلو نہ کرو ، یہ سن کر ان لوگوں نے آپ کے ہاتھ پاؤں چوم لیے اور کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں ، آپ نے فرمایا : ” پھر کون سی چیز تمہیں میری پیروی کرنے سے روک رہی ہے ؟ “ انہوں نے کہا : داود علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ ہمیشہ نبی ان کی اولاد میں سے ہو ، ہمیں ڈر ہے کہ اگر ہم آپ کی پیروی کریں گے تو یہودی ہمیں مار ڈالیں گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 4082 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، اتنے میں بنی ہاشم کے چند نوجوان آئے ، جب نبی اکرم ﷺ نے انہیں دیکھا ، تو آپ کی آنکھیں بھر آئیں ، اور آپ کا رنگ بدل گیا ، میں نے عرض کیا : ہم آپ کے چہرے میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور دیکھتے ہیں جسے ہم اچھا نہیں سمجھتے (یعنی آپ کے رنج سے ہمیشہ صدمہ ہوتا ہے) ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہم اس گھرانے والے ہیں جن کے لیے اللہ نے دنیا کے مقابلے آخرت پسند کی ہے ، میرے بعد بہت جلد ہی میرے اہل بیت مصیبت ، سختی ، اخراج اور جلا وطنی میں مبتلا ہوں گے ، یہاں تک کہ مشرق کی طرف سے کچھ لوگ آئیں گے ، جن کے ساتھ سیاہ جھنڈے ہوں گے ، وہ خیر (خزانہ) طلب کریں گے ، لوگ انہیں نہ دیں گے تو وہ لوگوں سے جنگ کریں گے ، اور (اللہ کی طرف سے) ان کی مدد ہو گی ، پھر وہ جو مانگتے تھے وہ انہیں دیا جائے گا ، (یعنی لوگ ان کی حکومت پر راضی ہو جائیں گے اور خزانہ سونپ دیں گے) ، یہ لوگ اس وقت اپنے لیے حکومت قبول نہ کریں گے یہاں تک کہ میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کو یہ خزانہ اور حکومت سونپ دیں گے ، وہ شخص زمین کو اس طرح عدل سے بھر دے گا جس طرح لوگوں نے اسے ظلم سے بھر دیا تھا ، لہٰذا تم میں سے جو شخص اس زمانہ کو پائے وہ ان لوگوں کے ساتھ (لشکر میں) شریک ہو ، اگرچہ اسے گھٹنوں کے بل برف پر کیوں نہ چلنا پڑے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  5k
حدیث نمبر: 1999 --- حکم البانی: صحيح ، الصحيحة ( 1626 ) ... عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں رائی کے برابر بھی تکبر (گھمنڈ) ہو ، اور جہنم میں داخل نہیں ہو گا یعنی وہ شخص جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہو “ ۔ ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا : میں یہ پسند کرتا ہوں کہ میرے کپڑے اور جوتے اچھے ہوں ؟ آپ نے فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ جمال (خوبصورتی) کو پسند کرتا ہے ، لیکن تکبر اس شخص کے اندر ہے جو حق کونہ مانے اور لوگوں کو حقیر اور کم تر سمجھے “ ۔ بعض اہل علم اس حدیث : « ولا يدخل النار يعني من كان في قلبہ مثقال ذرۃ من إيمان » کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو وہ جہنم میں ہمیشہ نہیں رہے گا ، ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو گا وہ جہنم سے بالآخر ضرور نکلے گا “ ، کئی تابعین نے اس آیت « ربنا إنك من تدخل النار فقد أخزيتہ » (سورۃ آل عمران : ۱۹۲) کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا ہے : اے میرے رب ! تو نے جس کو جہنم میں ہمیشہ کے لیے ڈال دیا اس کو ذلیل و رسوا کر دیا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 3144 --- ‏‏‏‏ نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے سر منڈایا اور ایک گروہ نے آپ ﷺ کے اصحاب سے سر منڈایا اور بعض نے فقط بال کترائے ۔ عبداللہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ رحم کرے سر منڈانے والوں پر ۔ “ ایک بار دعا کی یا دو بار پھر فرمایا : ”کہ کتروانے والوں پر بھی ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 5063 --- ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، کہا ہم کو محمد بن جعفر نے خبر دی ، کہا ہم کو حمید بن ابی حمید طویل نے خبر دی ، انہوں نے انس بن مالک سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ تین حضرات (علی بن ابی طالب ، عبداللہ بن عمرو بن العاص اور عثمان بن مظعون ؓ ) نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے گھروں کی طرف آپ کی عبادت کے متعلق پوچھنے آئے ، جب انہیں نبی کریم ﷺ کا عمل بتایا گیا تو جیسے انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہا کہ ہمارا نبی کریم ﷺ سے کیا مقابلہ ! آپ کی تو تمام اگلی پچھلی لغزشیں معاف کر دی گئی ہیں ۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ آج سے میں ہمیشہ رات بھر نماز پڑھا کروں گا ۔ دوسرے نے کہا کہ میں ہمیشہ روزے سے رہوں گا اور کبھی ناغہ نہیں ہونے دوں گا ۔ تیسرے نے کہا کہ میں عورتوں سے جدائی اختیار کر لوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا ۔ پھر نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور ان سے پوچھا کیا تم نے ہی یہ باتیں کہی ہیں ؟ سن لو ! اللہ تعالیٰ کی قسم ! اللہ رب العالمین سے میں تم سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں ۔ میں تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں لیکن میں اگر روزے رکھتا ہوں تو افطار بھی کرتا ہوں ۔ نماز پڑھتا ہوں (رات میں) اور سوتا بھی ہوں اور میں عورتوں سے نکاح کرتا ہوں ۔ « فمن رغب عن سنتي فليس مني » میرے طریقے سے جس نے بے رغبتی کی وہ مجھ میں سے نہیں ہے ۔ ... حدیث متعلقہ ابواب: شرعی اصطلاح میں سنت کا مطلب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے ۔ وہی عمل قابل ثواب ہے جو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہو ۔ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی بجائے اپنی مرضی سے زیادہ عمل کر کے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی خواہش پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اظہار ناراضگی فرمایا ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  5k
حدیث نمبر: 2526 --- حکم البانی: صحيح - دون قوله : مم خلق الخلق ... - ، الصحيحة ( 2 / 692 - 693 ) ، غاية المرام في تخريج أحاديث الحلال والحرام ( 373 ) ... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آخر کیا وجہ ہے کہ جب ہم آپ کی خدمت میں ہوتے ہیں تو ہمارے دلوں پر رقت طاری رہتی ہے اور ہم دنیا سے بیزار ہوتے ہیں اور آخرت والوں میں سے ہوتے ہیں ، لیکن جب ہم آپ سے جدا ہو کر اپنے بال بچوں میں چلے جاتے ہیں اور ان میں گھل مل جاتے ہیں تو ہم اپنے دلوں کو بدلا ہوا پاتے ہیں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تم اسی حالت و کیفیت میں رہو جس حالت و کیفیت میں میرے پاس سے نکلتے ہو تو تم سے فرشتے تمہارے گھروں میں ملاقات کریں ، اور اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ دوسری مخلوق کو پیدا کرے گا جو گناہ کریں گے ، پھر اللہ تعالیٰ ان کے گناہ معاف فرمائے گا “ ۔ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مخلوق کو کس چیز سے پیدا کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : ” پانی سے “ ، ہم نے عرض کیا : جنت کس چیز سے بنی ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایک اینٹ چاندی کی ہے اور ایک سونے کی اور اس کا گارا مشک اذفر کا ہے اور اس کے کنکر موتی اور یاقوت کے ہیں ، اور زعفران اس کی مٹی ہے ، جو اس میں داخل ہو گا وہ عیش و آرام کرے گا ، کبھی تکلیف نہیں پائے گا اور اس میں ہمیشہ رہے گا اسے کبھی موت نہیں آئے گی ، ان کے کپڑے پرانے نہیں ہوں گے اور ان کی جوانی کبھی فنا نہیں ہو گی “ ، پھر آپ نے فرمایا : ” تین لوگوں کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں : پہلا امام عادل ہے ، دوسرا روزہ دار جب وہ افطار کرے ، اور تیسرا مظلوم جب کہ وہ بد دعا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ (اس کی بد دعا کو) بادل کے اوپر اٹھا لیتا ہے ، اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے : قسم ہے میری عزت کی میں ضرور تیری مدد کروں گا اگرچہ کچھ دیر ہی سہی “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- اس حدیث کی سند قوی نہیں ہے اور نہ ہی میرے نزدیک یہ متصل ہے ، ۲- یہ حدیث دوسری سند سے ابومدلہ کے واسطہ سے بھی آئی ہے جسے وہ ابوہریرہ ؓ سے اور ابوہریرہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  6k
حدیث نمبر: 1006 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابن عباس ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنات کو قرآن نہیں سنایا اور ان کو دیکھا بھی نہیں ، واقعہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے اصحاب ؓ کے ساتھ اس زمانہ میں عکاظ کے بازار گئے ، جب کہ شیطانوں پہ آسمانی دروازے بند ہو گئے تھے اور ان پر آگ کے شعلے برسائے جا رہے تھے ۔ چنانچہ شیطانوں کے ایک گروہ نے اپنے لوگوں میں جا کر کہا کہ ہمارا آسمان پر جانا بند ہو گیا اور ہم پر آگ کے شعلے برسنے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سبب ضرور کوئی نیا امر ہے تو پورب و پچھم یعنی مشرق و مغرب کی طرف پھر کر خبر لو اور دیکھو کیا وجہ ہے جو آسمان کی خبریں آنا بند ہو گئیں ۔ وہ زمین میں مشرق و مغرب کی طرف پھرنے لگے ۔ ان میں سے کچھ لوگ تہامہ (مُلک حجاز) کی طرف عکاظ کے بازار کو جانے کیلئے آئے ۔ آپ ﷺ اس وقت (مقام) نخل میں اپنے اصحاب ؓ کے ساتھ فجر کی نماز پڑھ رہے تھے ۔ جب انہوں نے قرآن سنا تو ادھر دل لگایا تو کہنے لگے کہ آسمان کی خبریں موقوف ہونے کا یہی سبب ہے پھر وہ اپنی قوم کے پاس لوٹ گئے اور کہنے لگے ! اے ہماری قوم کے لوگو ! ہم نے ایک عجب قرآن سنا جو سچی راہ کی طرف لے جاتا ہے پس ہم اس پر ایمان لائے اور ہم کبھی اللہ کے ساتھ شریک نہ کریں گے تب اللہ تعالیٰ نے سورہَ جن اپنے پیغمبر پر اتاری : « قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّہُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنْ الْجِنِّ » آخر تک ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  5k
حدیث نمبر: 4082 --- حکم البانی: صحيح... قرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں قبیلہ مزینہ کی ایک جماعت کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا پھر ہم نے آپ سے بیعت کی ، آپ کچھ قمیص کے بٹن کھلے ہوئے تھے ، میں نے آپ سے بیعت کی پھر اپنا ہاتھ آپ کی قمیص کے گریبان میں داخل کیا اور مہر نبوت کو چھوا ۔ عروہ کہتے ہیں : میں نے معاویہ اور ان کے بیٹے کی قمیص کے بٹن جاڑا ہو یا گرمی ہمیشہ کھلے دیکھے ، یہ دونوں کبھی بٹن لگاتے ہی نہیں تھے اپنے گریبان ہمیشہ کھلے رکھتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 3245 --- حکم البانی: ضعيف... خزیمہ بن جزء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں آپ کی خدمت میں اس لیے حاضر ہوا کہ آپ سے زمین کے کیڑوں کے متعلق سوال کروں ، آپ ضب (گوہ) کے متعلق کیا فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہ تو میں اسے کھاتا ہوں ، اور نہ ہی اسے حرام قرار دیتا ہوں “ میں نے عرض کیا : میں تو صرف ان چیزوں کو کھاؤں گا جسے آپ نے حرام نہیں کیا ہے ، اور آپ (ضب) کیوں نہیں کھاتے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : ” قوموں میں ایک گروہ گم ہو گیا تھا اور میں نے اس کی خلقت کچھ ایسی دیکھی کہ مجھے شک ہوا “ (یعنی شاید یہ ضب- گوہ- وہی گمشدہ گروہ ہو) میں نے عرض کیا : آپ خرگوش کے سلسلے میں کیا فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ ہی حرام قرار دیتا ہوں “ ، میں نے عرض کیا : میں تو ان چیزوں میں سے کھاؤں گا جسے آپ حرام نہ کریں ، اور آپ خرگوش کھانا کیوں نہیں پسند کرتے ؟ اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : ” مجھے خبر دی گئی ہے کہ اسے حیض آتا ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 2625 --- حکم البانی: صحيح... علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر بھیجا ، اور ایک آدمی کو اس کا امیر بنایا اور لشکر کو حکم دیا کہ اس کی بات سنیں ، اور اس کی اطاعت کریں ، اس آدمی نے آگ جلائی ، اور لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اس میں کود پڑیں ، لوگوں نے اس میں کودنے سے انکار کیا اور کہا : ہم تو آگ ہی سے بھاگے ہیں اور کچھ لوگوں نے اس میں کود جانا چاہا ، نبی اکرم ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر وہ اس میں داخل ہو گئے ہوتے تو ہمیشہ اسی میں رہتے “ ، اور فرمایا : ” اللہ کی معصیت میں کسی کی اطاعت نہیں ، اطاعت تو بس نیکی کے کام میں ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 142 --- ‏‏‏‏ صنابحی سے روایت ہے ، میں عبادہ بن صامت ؓ کے پاس گیا ۔ وہ مرنے کے قریب تھے ۔ میں رونے لگا ۔ انہوں نے کہا : مجھ کو مہلت دو ، (یعنی مجھ کو بات کرنے میں) کیوں روتا ہے ؟ قسم اللہ کی اگر میں گواہ بنایا جاؤں گا تو تیرے لیے (ایمان کی) گواہی دوں گا اور اگر میری سفارش کام آئے گی تو تیری سفارش کروں گا اور اگر مجھے طاقت ہو گی تو تجھ کو فائدہ دوں گا ۔ پھر کہا : اللہ کی قسم ! کوئی حدیث میں نے رسول اللہ ﷺ سے نہیں سنی ، جس میں تمہاری بھلائی تھی مگر میں نے اس کو تم سے بیان کر دیا البتہ ایک حدیث میں نے اب تک بیان نہیں کی وہ آج بیان کرتا ہوں اس لئے کہ میری جان جانے کو ہے ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ۔ آپ ﷺ فرماتے تھے : “ ”جو شخص گواہی دے (یعنی دل سے یقین کرے اور زبان سے اقرار) کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور بےشک محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کر دے گا (یعنی ہمیشہ جہنم میں رہنے کو یا جہنم کے اس طبقہ کو جس میں ہمیشہ رہنے والے کافر ڈالے جائیں گے ۔)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 2459 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت میں دو گروہ ہو جائیں گے اور ان دونوں میں ایک فرقہ جدا ہو جائے گا اور ان کو قتل کرے گا وہ گروہ جو حق سے قریب ہو گا ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  1k
حدیث نمبر: 1639 --- حکم البانی: صحيح... خباب بن ارت ؓ سے روایت ہے (وہ بدر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر تھے) کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو پوری رات نماز پڑھتے دیکھا یہاں تک کہ فجر ہو گئی ، جب رسول اللہ ﷺ نے اپنی نماز سے سلام پھیرا ، تو خباب ؓ آپ کے پاس آئے ، اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ، آپ نے آج رات ایسی نماز پڑھی کہ اس طرح میں نے آپ کو پڑھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں یہ رغبت اور خوف کی نماز تھی ، میں نے اپنے رب سے اس میں تین باتوں کی درخواست کی ، تو اس نے دو مجھے دے دیں اور ایک نہیں دی ، میں نے اپنے رب سے درخواست کی کہ وہ ہمیں اس چیز کے ذریعہ ہلاک نہ کرے جس کے ذریعہ اس نے ہم سے پہلے کی امتوں کو ہلاک کیا ، تو اس نے یہ مجھے دے دی ، اور میں نے اپنے رب سے درخواست کی کہ وہ کسی دشمن کو جو ہم میں سے نہ ہو ہم پر غالب نہ کرے ، تو اسے بھی اس نے مجھے دے دیا ، اور میں نے اپنے رب سے درخواست کی کہ وہ ہم میں پھوٹ نہ ڈالے ، اور ہم گروہ در گروہ نہ ہوں ، تو اس نے میری یہ درخواست قبول نہیں کی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 3179 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 2067 ) ... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ہلال بن امیہ ؓ نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے اپنی بیوی پر شریک بن سحماء کے ساتھ زنا کی تہمت لگائی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” گواہ لاؤ ورنہ تمہاری پیٹھ پر حد جاری ہو گی ، ہلال نے کہا : جب ہم میں سے کوئی کسی شخص کو اپنی بیوی سے ہمبستری کرتا ہوا دیکھے گا تو کیا وہ گواہ ڈھونڈتا پھرے گا ؟ رسول اللہ ﷺ کہتے رہے کہ تم گواہ پیش کرو ورنہ تمہاری پیٹھ پر حد جاری ہو گی ۔ ہلال نے کہا : قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں سچا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے اس معاملے میں کوئی ایسی چیز ضرور نازل فرمائے گا جو میری پیٹھ کو حد سے بچا دے گی ، پھر (اسی موقع پر) آیت « والذين يرمون أزواجہم ولم يكن لہم شہداء إلا أنفسہم » سے « والخامسۃ أن غضب اللہ عليہا إن كان من الصادقين » تک نازل ہوئی آپ نے اس کی تلاوت فرمائی ، جب آپ پڑھ کر فارغ ہوئے تو ان دونوں کو بلا بھیجا ، وہ دونوں آئے ، پھر ہلال بن امیہ کھڑے ہوئے اور گواہیاں دیں ، نبی اکرم ﷺ انہیں سمجھانے لگے : اللہ کو معلوم ہے کہ تم دونوں میں سے کوئی ایک جھوٹا ہے تو کیا تم میں سے کوئی ہے جو توبہ کر لے ؟ پھر عورت کھڑی ہوئی ، اور اس نے بھی گواہی دی ، پھر جب پانچویں گواہی ” اللہ کی اس پر لعنت ہو اگر وہ سچا ہو “ دینے کی باری آئی ، تو لوگوں نے اس سے کہا : یہ گواہی اللہ کے غضب کو واجب کر دے گی ابن عباس ؓ کہتے ہیں : (لوگوں کی بات سن کر) وہ ٹھٹکی اور ذلت و شرمندگی سے سر جھکا لیا ، ہم سب نے گمان کیا کہ شاید وہ (اپنی پانچویں گواہی) سے پھر جائے گی ، مگر اس نے کہا : میں اپنی قوم کو ہمیشہ کے لیے ذلیل و رسوا نہ کروں گی ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اس عورت کو دیکھتے رہو اگر وہ کالی آنکھوں والا موٹے چوتڑ والا اور بھری رانوں والا بچہ جنے تو سمجھ لو کہ دہ شریک بن سحماء کا ہے ، تو اس نے ایسا ہی بچہ جنا ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اگر کتاب اللہ (قرآن) سے اس کا فیصلہ (لعان کا) نہ آ چکا ہوتا تو ہماری اور اس کی ایک عجیب ہی شان ہوتی “ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث اس سند سے ہشام بن حسان کی روایت سے حسن غریب ہے ، ۲- اس حدیث کو عباد بن منصور نے عکرمہ سے اور عکرمہ نے ابن عباس ؓ کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے روایت کیا ہے ، ۳- ایوب نے عکرمہ سے مرسلاً روایت کی ہے اور...
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  7k
حدیث نمبر: 2777 --- ‏‏‏‏ زر بن حبیش کہتے تھے کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب ؓ سے پوچھا کہ تمہارے بھائی سیدنا ابن مسعود ؓ تو کہتے ہیں جو سال بھر برابر جاگے وہ شب قدر پائے تو انہوں نے کہا : اللہ رحمت کرے ان پر اس کہنے سے ان کی غرض یہ تھی کہ لوگ ایک ہی رات پر بھروسہ نہ کر رہیں (بلکہ ہمیشہ عبادت میں مشغول رہیں) اور وہ خوب جانتے تھے کہ وہ رمضان میں ہے اور وہ عشرہ اخیر میں ہے وہ ستائیسویں شب ہے پھر وہ اس پر قسم کھاتے تھے اور ان شاء اللہ بھی نہ کہتے تھے (یعنی ایسا اپنی قسم پر یقین تھا) اور کہتے تھے کہ وہ ستائیسویں شب ہے تو میں نے ان سے کہا کہ تم اے ابومنذر ! کیوں یہ دعویٰ کرتے ہو ؟ انہوں کہا کہ ایک نشانی یا علامت کی وجہ سے جس کی خبر دی ہے ہم کو رسول اللہ ﷺ نے اور وہ یہ ہے کہ ” اس کی صبح کو آفتاب جو نکلتا ہے تو اس میں شعاع نہیں ہوتی ۔ “ (مگر یہ علامت بعد زوال شب کے ظاہر ہوتی ہے) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  3k
‏‏‏‏ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ’’ جب تم میں سے کوئی قضاء حاجت سے فارغ ہو کر آئے تو تم پانی نہ پاؤ تو تیمم کر لو ۔ ‘‘ عطاء کہتے ہیں کہ جس شخص کے پچھلے حصہ سے (یعنی دبر سے) یا اگلے حصہ سے (یعنی ذکر یا فرج سے) کوئی کیڑا یا جوں کی قسم کا کوئی جانور نکلے اسے چاہیے کہ وضو لوٹائے اور جابر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ جب (آدمی) نماز میں ہنس پڑے تو نماز لوٹائے اور وضو نہ لوٹائے اور حسن (بصری) نے کہا کہ جس شخص نے (وضو کے بعد) اپنے بال اتروائے یا ناخن کٹوائے یا موزے اتار ڈالے اس پر وضو نہیں ہے ۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ وضو حدث کے سوا کسی اور چیز سے فرض نہیں ہے اور جابر ؓ سے نقل کیا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ ذات الرقاع کی لڑائی میں (تشریف فرما) تھے ۔ ایک شخص کے تیر مارا گیا اور اس (کے جسم) سے بہت خون بہا مگر اس نے پھر بھی رکوع اور سجدہ کیا اور نماز پوری کر لی اور حسن بصری نے کہا کہ مسلمان ہمیشہ اپنے زخموں کے باوجود نماز پڑھا کرتے تھے اور طاؤس ، محمد بن علی اور اہل حجاز کے نزدیک خون (نکلنے) سے وضو (واجب) نہیں ہوتا ۔ عبداللہ بن عمر ؓ نے (اپنی) ایک پھنسی کو دبا دیا تو اس سے خون نکلا ۔ مگر آپ نے (دوبارہ) وضو نہیں کیا اور ابن ابی اوفی نے خون تھوکا ۔ مگر وہ اپنی نماز پڑھتے رہے اور ابن عمر اور حسن ؓ پچھنے لگوانے والے کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ جس جگہ پچھنے لگے ہوں اس کو دھولے ، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  5k
حدیث نمبر: 4366 --- مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر بن عبدالحمید نے بیان کیا ، ان سے عمارہ بن قعقاع نے ، ان سے ابوزرعہ نے اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ میں اس وقت سے ہمیشہ بنو تمیم سے محبت رکھتا ہوں جب سے نبی کریم ﷺ کی زبانی ان کی تین خوبیاں میں نے سنی ہیں ۔ نبی کریم ﷺ نے ان کے متعلق فرمایا تھا کہ بنو تمیم دجال کے حق میں میری امت کے سب سے زیادہ سخت لوگ ثابت ہوں گے اور بنو تمیم کی ایک قیدی خاتون عائشہ ؓ کے پاس تھیں ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اسے آزاد کر دو کیونکہ یہ اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہے اور ان کے یہاں سے زکوٰۃ وصول ہو کر آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ ایک قوم کی یا (یہ فرمایا کہ) یہ میری قوم کی زکوٰۃ ہے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 7181 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”قیامت کے دن موت کو لائیں گے ایک سفید میں مینڈھے کی شکل میں اور جنت اور دوزخ کے میں بیچ اس کو ٹھہرا دیں گے ، پھر کہا جائے گا : اے جنت والو ! تم اس کو پہچانتے ہو ؟ وہ اپنا سر اٹھائیں گے اور اس کو دیکھیں گے اور کہیں گے : ہاں ہم پہچانتے ہیں ، یہ موت ہے ۔ پھر کہا جائے گا : اے دوزخ والو ! تم اس کو پہچانتے ہو ؟ وہ سر اٹھائیں گے اور دیکھیں گے اور کہیں گے : ہاں ہم پہچانتے ہیں یہ موت ہے ۔ پھر حکم ہو گا وہ مینڈھا ذبح کیا جائے گا ۔ پھر کہا : جائے گا : اے جنت والو ! تم کو ہمیشہ رہنا ہے کبھی موت نہیں ہے اور اے دوزخ والو ! تم کو ہمیشہ رہنا ہے کبھی موت نہیں ہے ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت پڑھی : « وَأَنذِرْہُمْ يَوْمَ الْحَسْرَۃِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَہُمْ فِي غَفْلَۃٍ وَہُمْ لَا يُؤْمِنُونَ » (۱۹-مریم : ٣٩) ”اور ڈرا ان کو افسوس کے دن سے جب فیصلہ ہو جائے گا اور وہ غفلت میں ہیں اور وہ یقین نہیں کرتے ۔ “ آپ ﷺ نے اشارہ کیا اپنے ہاتھ سے دنیا کی طرف ۔ (یعنی دنیا میں ایسے مشغول ہیں کہ قیامت کا ڈر نہیں) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 6525 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ایک شخص بولا : یا رسول اللہ ! میرےکچھ ناتے والے ہیں میں ان سے احسان کرتا ہوں اور وہ برائی کرتے ہیں ، میں ناتا ملاتا ہوں اور وہ توڑتے ہیں ، میں بردباری کرتا ہوں اور وہ جہالت کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر حقیقت میں تو ایسا ہی کرتا ہے تو ان کے منہ پر جلتی راکھ ڈالتا ہے اور ہمیشہ اللہ کی طرف سے تیرے ساتھ ایک فرشتہ رہے گا جو تم کو ان پر غالب رکھے گا جب تک تو اس حالت پر رہے گا ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 5404 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، سیدنا عمر ؓ نے استبرق کا ایک جوڑا دیکھا جو بازار میں تھا ، انہوں نے اس کو لے لیا اور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے کر آئے اور عرض کیا اس کو خرید لیجئیے عید میں پہننے کے لیے اور جس وقت باہر والوں کے گروہ آئیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ تو اس کا لباس ہے جس کا آخرت میں حصہ نہیں ۔ “ پھر سیدنا عمر ؓ جتنا اللہ تعالیٰ کو منظور تھا ٹھہرے رہے اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے ان کے پاس ایک جبہ بھیجا دیباج کا (استبرق اور دیباج دونوں ریشمی کپڑے ہیں) سیدنا عمر ؓ اس کو لے کر آئے رسول اللہ ﷺ کے پاس اور عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ نے تو فرمایا تھا : ” یہ اس کا لباس ہے جس کا آخرت میں حصہ نہیں ہے ۔ “ پھر آپ نے مجھے کیسے بھیجا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو اس کو بیچ ڈال اور اس کی قیمت کام میں لا ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  3k
Result Pages: << Previous 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 Next >>


Search took 0.207 seconds