حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
تمام کتب میں
28 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 15433 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2738 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کیا مجھے خبر نہیں لگی کہ تم رات بھر جاگتے ہو اور ہمیشہ دن کو روزہ رکھتے ہو ؟ میں نے عرض کیا کہ ہاں میں ایسا کرتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اگر تم ایسا کرو گے تو تمہاری آنکھیں بھر بھرا آئیں گی اور جان تھک جائے گی اور تمہاری آنکھ اور جان کا بھی آخر تم پر کچھ حق ہے اور تمہارے گھر والوں کا بھی ، سو تم جاگو بھی ، سوؤ بھی ، روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 31  -  2k
حدیث نمبر: 7440 --- اور حجاج بن منہال نے بیان کیا ، کہا ہم سے حمام بن یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے قتادہ بن دعامہ نے بیان کیا اور ان سے انس ؓ نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” قیامت کے دن مومنوں کو (گرم میدان میں) روک دیا جائے گا یہاں تک کہ اس کی وجہ سے وہ غمگین ہو جائیں گے اور (صلاح کر کے) کہیں گے کہ کاش کوئی ہمارے رب سے ہماری شفاعت کرتا کہ ہمیں اس حالت سے نجات ملتی ۔ چنانچہ وہ مل کر آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے کہ آپ انسانوں کے باپ ہیں ، اللہ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور آپ کو جنت میں مقام عطا کیا ، آپ کو سجدہ کرنے کا فرشتوں کو حکم دیا اور آپ کو ہر چیز کے نام سکھائے ۔ آپ ہماری شفاعت اپنے رب کے حضور میں کریں تاکہ ہمیں اس حالت سے نجات دے ۔ بیان کیا کہ آدم علیہ السلام کہیں گے کہ میں اس لائق نہیں وہ اپنی اس غلطی کو یاد کریں گے جو باوجود رکنے کے درخت کھا لینے کی وجہ سے ان سے ہوئی تھی اور کہیں گے کہ نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ کیونکہ وہ پہلے نبی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے زمین والوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا تھا ۔ چنانچہ لوگ نوح علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ بھی یہ فرمائیں گے کہ میں اس لائق نہیں اور اپنی اس غلطی کو یاد کریں گے جو بغیر علم کے اللہ رب العزت سے سوال کر کے (اپنے بیٹے کی بخشش کے لیے) انہوں نے کی تھی اور کہیں گے کہ ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ جو اللہ کے خلیل ہیں ۔ بیان کیا کہ ہم سب لوگ ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ بھی یہی عذر کریں گے کہ میں اس لائق نہیں اور وہ ان تین باتوں کو یاد کریں گے جن میں آپ نے بظاہر غلط بیانی کی تھی اور کہیں گے کہ موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ ۔ وہ ایسے بندے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے توریت دی اور ان سے بات کی اور ان کو نزدیک کر کے ان سے سرگوشی کی ۔ بیان کیا کہ پھر لوگ موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ بھی کہیں گے کہ میں اس لائق نہیں ہوں اور وہ غلطی یاد کریں گے جو ایک شخص کو قتل کر کے انہوں نے کی تھی ۔ (وہ کہیں گے) البتہ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ وہ اللہ کے بندے ، اس کے رسول ، اللہ کی روح اور اس کا کلمہ ہیں ۔ چنانچہ لوگ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے ۔ وہ فرمائیں گے کہ میں اس لائق نہیں ہوں تم لوگ محمد ﷺ کے پاس جاؤ ۔ وہ ایسے بندے ہیں کہ اللہ نے ان کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئیے ۔ چنانچہ ...
Terms matched: 2  -  Score: 31  -  13k
حدیث نمبر: 1731 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہمیشہ اپنے گھر میں یا فرمایا اپنے پاس سوتے پایا (یعنی تہجد کے بعد سو جاتے) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 31  -  1k
حدیث نمبر: 1730 --- ‏‏‏‏ مسروق نے کہا : میں نے سیدہ عائشہ ؓ سے رسول اللہ ﷺ کے عمل کے بارے میں پوچھا آپ ؓ نے فرمایا کہ وہ ہمیشہ کے عمل کو دوست رکھتے تھے ۔ میں نے کہا : آپ ﷺ کس وقت نماز پڑھتے تھے ؟ کہا : جب مرغ کی آواز سنتے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 31  -  1k
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک دعا جسے میں نے رسول اللہ ﷺ سے (سن کر) یاد کی ہے اسے میں برابر پڑھتا ہوں (وہ یہ ہے) : اللہم اجعلني أعظم شكرك وأكثر ذكرك وأتبع نصيحتك وأحفظ وصيتك ” اے اللہ مجھے ایسا بنا دے کہ میں کثرت سے تیرا شکر ادا کروں زیادہ سے زیادہ تیرا ذکر کروں تیری نصیحت کی اتباع کروں اور تیری نصیحت ہمیشہ یاد رکھوں “ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث غریب ہے
Terms matched: 2  -  Score: 26  -  2k
حدیث نمبر: 3397 --- حکم البانی: ضعيف الكلم الطيب ( 39 ) ، التعليق الرغيب ( 1 / 211 ) // ضعيف الجامع الصغير ( 5728 ) //... ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو شخص اپنے بستر پر سونے کے لیے جاتے ہوئے تین بار کہے : « أستغفر اللہ العظيم الذي لا إلہ إلا ہو الحي القيوم وأتوب إليہ » ” میں اس عظیم ترین اللہ سے استغفار کرتا ہوں کہ جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے ، وہ ہمیشہ زندہ اور تا ابد قائم و دائم رہنے والا ہے ، اور میں اسی کی طرف رجوع ہوتا ہوں “ ، اللہ اس کے گناہ بخش دے گا اگرچہ وہ گناہ سمندر کی جھاگ کی طرح (بےشمار) ہوں ، اگرچہ وہ گناہ درخت کے پتوں کی تعداد میں ہوں ، اگرچہ وہ گناہ اکٹھا ریت کے ذروں کی تعداد میں ہوں ، اگرچہ وہ دنیا کے دنوں کے برابر ہوں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ، ۲- ہم اسے صرف اس سند سے عبیداللہ بن ولید وصافی کی روایت سے جانتے ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  3k
حدیث نمبر: 2080 --- حکم البانی: صحيح ، ابن ماجة ( 3522 ) ... عثمان ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عیادت کے لیے میرے پاس تشریف لائے ، اس وقت مجھے ایسا درد تھا کہ لگتا تھا وہ مار ڈالے گا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے داہنے ہاتھ سے سات مرتبہ درد کی جگہ چھوؤ اور یہ دعا پڑھو « أعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ وسلطانہ من شر ما أجد » ” میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت اور طاقت کے وسیلے سے اس تکلیف کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جو مجھے لاحق ہے “ ۔ میں نے ویسا ہی کیا اور اللہ تعالیٰ نے میری تکلیف دور کر دی ، چنانچہ میں ہمیشہ اپنے گھر والوں کو اور دوسروں کو یہ دعا پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  3k
حدیث نمبر: 6713 --- ہم سے منذر بن الولید الجارودی نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوقتیبہ ، سلم شعیری نے بیان کیا ، کہا ہم سے امام مالک نے ، ان سے نافع نے بیان کیا کہ ابن عمر ؓ رمضان کا فطرانہ نبی کریم ﷺ ہی کے پہلے مد کے وزن سے دیتے تھے اور قسم کا کفارہ بھی نبی کریم ﷺ کے مد سے ہی دیتے تھے ۔ ابوقتیبہ نے اسی سند سے بیان کیا کہ ہم سے امام مالک نے بیان کیا کہ ہمارا مد تمہارے مد سے بڑا ہے اور ہمارے نزدیک ترجیح صرف نبی کریم ﷺ ہی کے مد کو ہے ۔ اور مجھ سے امام مالک نے بیان کیا کہ اگر ایسا کوئی حاکم آیا جو نبی کریم ﷺ کے مد سے چھوٹا مد مقرر کر دے تو تم کس حساب سے (صدقہ فطر وغیرہ) نکا لو گے ؟ میں نے عرض کیا کہ ایسی صورت میں ہم نبی کریم ﷺ ہی کے مد کے حساب سے فطرہ نکالا کریں گے ؟ انہوں نے کہا کہ کیا تم دیکھتے نہیں کہ معاملہ ہمیشہ نبی کریم ﷺ ہی کے مد کی طرف لوٹتا ہے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  3k
حدیث نمبر: 1670 --- ‏‏‏‏ سیدہ ام ہانی ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے گھر میں جس سال مکہ فتح ہوا آٹھ رکعت پڑھی ایک کپڑا اوڑھ کر اس کے داہنے کنارے کو بائیں طرف اور بائیں کو داہنی طرف ڈال رکھا تھا ۔
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  1k
‏‏‏‏ دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ”اور گواہ کرو دو مردوں کو یا ایک مرد اور دو عورتوں کو جن کو تم پسند کرتے ہو“ (گواہی کیلئے یعنی جو سچے اور نیک معلوم ہوں) اور فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے گواہ کرو دو شخصوں کو جو عادل ہوں“ تو ان آیتوں سے معلوم ہوا کہ فاسق کی بات بے اعتبار ہے اور
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  2k
حدیث نمبر: 4665 --- مجھ سے عبداللہ بن محمد جعفی نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے یحییٰ ابن معین نے بیان کیا ، کہا ہم سے حجاج بن محمد نے بیان کیا ، ان سے ابن جریج نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ ابن عباس اور ابن زبیر ؓ کے درمیان بیعت کا جھگڑا پیدا ہو گیا تھا ۔ میں صبح کو ابن عباس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا آپ عبداللہ بن زبیر ؓ سے جنگ کرنا چاہتے ہیں ، اس کے باوجود کہ اللہ کے حرم کی بےحرمتی ہو گی ؟ ابن عباس ؓ نے فرمایا : معاذاللہ ! یہ تو اللہ تعالیٰ نے ابن زبیر اور بنو امیہ ہی کے مقدر میں لکھ دیا ہے کہ وہ حرم کی بےحرمتی کریں ۔ اللہ کی قسم ! میں کسی صورت میں بھی اس بےحرمتی کے لیے تیار نہیں ہوں ۔ ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ لوگوں نے مجھ سے کہا تھا کہ ابن زبیر سے بیعت کر لو ۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے ان کی خلافت کو تسلیم کرنے میں کیا تامل ہو سکتا ہے ، ان کے والد نبی کریم ﷺ کے حواری تھے ، آپ کی مراد زبیر بن عوام سے تھی ۔ ان کے نانا صاحب غار تھے ، اشارہ ابوبکر صدیق ؓ کی طرف تھا ۔ ان کی والدہ صاحب نطاقین تھیں یعنی اسماء ؓ ۔ ان کی خالہ ام المؤمنین تھیں ، مراد عائشہ ؓ سے تھی ۔ ان کی پھوپھی نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ تھیں ، مراد خدیجہ ؓ سے تھی ۔ ابن عباس کی مراد ان باتوں سے یہ تھی کہ وہ بہت سی خوبیوں کے مالک ہیں اور نبی کریم ﷺ کی پھوپھی ان کی دادی ہیں ، اشارہ صفیہ ؓ کی طرف تھا ۔ اس کے علاوہ وہ خود اسلام میں ہمیشہ صاف کردار اور پاک دامن رہے اور قرآن کے عالم ہیں اور اللہ کی قسم ! اگر وہ مجھ سے اچھا برتاؤ کریں تو ان کو کرنا ہی چاہئے وہ میرے بہت قریب کے رشتہ دار ہیں اور اگر وہ مجھ پر حکومت کریں تو خیر حکومت کریں وہ ہمارے برابر کے عزت والے ہیں ۔ لیکن عبداللہ بن زبیر ؓ نے تو تویت ، اسامہ اور حمید کے لوگوں کو ہم پر ترجیح دی ہے ۔ ان کی مراد مختلف قبائل یعنی بنو اسد ، بنو تویت ، بنو اسامہ اور بنو اسد سے تھی ۔ ادھر ابن ابی العاص بڑی عمدگی سے چل رہا ہے یعنی عبدالملک بن مروان مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے اور عبداللہ بن زبیر ؓ نے اس کے سامنے دم دبا لی ہے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  7k
حدیث نمبر: 3933 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 1087... نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ”‏‏‏‏ نیند ، موت کی ہی ایک قسم ہے اور (‏‏‏‏ یہی وجہ ہے کہ) جنت والے نہیں سوئیں گے ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  1k
حدیث نمبر: 3925 --- رقم الحديث ترقيم الباني: 3519... سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”پہلا طائفہ جو جنت میں داخل ہو گا ، ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح (‏‏‏‏چمکتے) ہوں گے ۔ پھر ان کے بعد داخل ہونے والوں کے چہرے ، آسمان پر سب سے زیادہ روشن ستارے کی طرح ہوں گے ، وہ پیشاب کریں گے نہ پاخانہ ، وہ تھوکیں گے نہ ناک سنکیں گے ۔ ان کی کنگھیاں سونے کی ، ان کا پسینہ کستوری (‏‏‏‏کی طرح خوشبودار) ہو گا اور ان کی انگیٹھیوں میں (‏‏‏‏جلانے کے لیے) خوشبودار لکڑی ہو گی ، ان کی بیویاں موٹی آنکھوں والی حوریں ہوں گی ، سب (‏‏‏‏جنتی لوگ) ایک ہی آدمی کی ساخت پر اپنے باپ آدم علیہ السلام کی شکل و صورت پر ہوں گے ، بلندی (‏‏‏‏قد) میں وہ ساٹھ (‏‏‏‏ساٹھ) ہاتھ ہوں گے (‏‏‏‏جیسے سیدنا آدم علیہ السلام تھے) ۔ “ ‏‏‏‏
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  3k
حدیث نمبر: 1668 --- ‏‏‏‏ عبداللہ بن حارث بن نوفل نے کہا کہ میں آرزو رکھتا اور پوچھتا پھرتا کہ کوئی مجھے بتائے کہ رسول اللہ ﷺ نے چاشت کی نماز پڑھی ہے تو میں نے کسی کو نہ پایا جو بیان کرے سوائے سیدہ ام ہانی ؓ کے ، جو بیٹی ہیں ابوطالب کی کہ انہوں نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ جس دن مکہ فتح ہوا ، دن چڑھے آئے اور ایک کپڑا پردہ کے لئے ڈال دیا گیا تو آپ ﷺ نہائے ۔ پھر کھڑے ہو کر آٹھ رکعت نماز پڑھی ۔ میں نہ جانتی تھی کہ آپ ﷺ کا قیام لمبا تھا یا رکوع یا سجدہ یہ رکن سب برابر برابر تھے ۔ اور میں نے اس سے پہلے اور پیچھے آپ ﷺ کو چاشت پڑھتے نہیں دیکھا ۔ مرادی نے کہا روایت ہے یونس سے اور یہ نہیں کہا کہ مجھے خبر دی ۔
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  3k
حدیث نمبر: 4676 --- ہم سے احمد بن صالح نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے یونس نے خبر دی (دوسری سند) احمد بن صالح نے بیان کیا کہ ہم سے عنبسہ بن خالد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یونس نے بیان کیا ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، کہا مجھ کو عبدالرحمٰن بن کعب نے خبر دی ، کہا کہ مجھے عبداللہ بن کعب نے خبر دی کہ (ان کے والد) کعب بن مالک ؓ جب نابینا ہو گئے تو ان کے بیٹوں میں یہی ان کو راستے میں ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے کعب بن مالک سے ان کے واقعہ کے سلسلے میں سنا جس کے بارے میں آیت « وعلى الثلاثۃ الذين خلفوا‏ » نازل ہوئی تھی ۔ آپ نے آخر میں (نبی کریم ﷺ سے) عرض کیا تھا کہ اپنی توبہ کے قبول ہونے کی خوشی میں اپنا تمام مال اللہ اور اس کے رسول کے راستے میں خیرات کرتا ہوں ۔ لیکن نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ نہیں اپنا کچھ تھوڑا مال اپنے پاس ہی رہنے دو ۔ یہ تمہارے حق میں بھی بہتر ہے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  4k
حدیث نمبر: 7163 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ جل جلالہ نے آدم علیہ السلام کو بنایا اپنی صورت پر ، ان کا قد ساٹھ ہاتھ کا تھا ، جب ان کو بنا چکا تو فرمایا : جا اور ان فرشتوں کو سلام کر اور وہاں کئی فرشتے بیٹھے ہوئے تھے اور سن وہ تجھے کیا جواب دیتے ہیں ۔ کیونکہ تیرا اور تیری اولاد کا یہی سلام ہے ۔ آدم علیہ السلام گئے اور کہا : السلام علیکم ۔ فرشتوں نے جواب میں کہا : السلام علیک و رحمۃ اللہ تو رحمۃ اللہ بڑھایا ۔ تو جو کوئی بہشت میں جائے گا وہ آدم کی صورت پر ہو گا یعنی ساٹھ ہاتھ کا لمبا ۔ “ نبی ﷺ نے فرمایا : ”آدم علیہ السلام ساٹھ ہاتھ کے تھے پھر ان کے بعد لوگوں کے قد گھٹتے اب تک ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  3k
حدیث نمبر: 4749 --- ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے معمر نے ، ان سے زہری نے ، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ ؓ نے بیان کیا « والذي تولى كبرہ‏ » یعنی اور جس نے ان میں سے سب سے بڑھ کر حصہ لیا تھا اور مراد عبداللہ بن ابی ابن سلول (منافق) ہے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 525 --- ‏‏‏‏ سیدنا عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”میری امت میں سے ستر ہزار آدمی بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے ۔ “ لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ! وہ کون ہوں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”وہ لوگ جو نہ منتر کرتے ہیں ، نہ بدشگون لیتے ہیں ، نہ داغ لگاتے ہیں ، اور اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  2k
حدیث نمبر: 528 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ ”مجھ پر ، امتیں پیش کی گئیں“ باقی حدیث وہی ہے جو اوپر گزری ہے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 22  -  1k
Result Pages: << Previous 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 Next >>


Search took 0.248 seconds