حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "صحیح مسلم"
13 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2721 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7149 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سب سے پہلے جو گروہ جنت میں جائے گا وہ چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے ۔ پھر جو گروہ ان کے بعد جائے گا وہ سب سے زیادہ چمکتے ہوئے تارے کی طرح ہو گا اور جنتی نہ پیشاب کریں گے ، نہ پاخانہ ، نہ تھوکیں گے ، نہ ناک سنکیں گے ۔ ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی اور پسینہ سے مشک کی خوشبو آئے گی ۔ ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگتا ہو گا اور ان کی بیویاں حوریں ہوں گی بڑی آنکھ والی اور ان کی عادتیں ایک شخص کی عادتوں کے موافق ہوں گی (یعنی سب کے اخلاق یکساں ہوں گے) اپنے باپ آدم علیہ السلام کی صورت پر ہوں گے ، ساٹھ ہاتھ کا قد ہو گا ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 73  -  3k
حدیث نمبر: 2518 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”رمضان سے پیشگی ایک دو روزہ مت رکھو مگر وہ شخص جو ہمیشہ ایک دن میں روزہ رکھا کرتا تھا ور وہی دن آ گیا تو خیر وہ رکھے اپنے مقرر دن میں ۔ “ (مثلاً جمعرات اور جمعہ کو روزہ رکھتا تھا اور انتیس اور تیس تاریخ میں شعبان کے وہی دن آ گئے تو وہ رکھ لے) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 73  -  2k
حدیث نمبر: 522 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے : ”میری امت میں سے ستر ہزار کی ایک جماعت جنت میں جائے گی جن کے منہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتے ہوں گے ۔ “ سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے کہا یہ سن کر عکاشہ بن محصن اسدی کھڑا ہوا اور اپنا کمبل اٹھاتا ہوا اور کہا : یا رسول اللہ ! دعا کیجئے مجھ کو اللہ ان لوگوں میں سے کرے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اے اللہ ! تو اس کو ان لوگوں میں سے کر دے ۔ “ پھر ایک شخص اور انصار میں سے کھڑا ہوا اور بولا : یا رسول اللہ ! دعا فرمائیے کہ اللہ مجھ کو بھی ان لوگوں میں سے کر دے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”یہ بات تجھ سے پہلے عکاشہ کر چکا ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 71  -  3k
حدیث نمبر: 2777 --- ‏‏‏‏ زر بن حبیش کہتے تھے کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب ؓ سے پوچھا کہ تمہارے بھائی سیدنا ابن مسعود ؓ تو کہتے ہیں جو سال بھر برابر جاگے وہ شب قدر پائے تو انہوں نے کہا : اللہ رحمت کرے ان پر اس کہنے سے ان کی غرض یہ تھی کہ لوگ ایک ہی رات پر بھروسہ نہ کر رہیں (بلکہ ہمیشہ عبادت میں مشغول رہیں) اور وہ خوب جانتے تھے کہ وہ رمضان میں ہے اور وہ عشرہ اخیر میں ہے وہ ستائیسویں شب ہے پھر وہ اس پر قسم کھاتے تھے اور ان شاء اللہ بھی نہ کہتے تھے (یعنی ایسا اپنی قسم پر یقین تھا) اور کہتے تھے کہ وہ ستائیسویں شب ہے تو میں نے ان سے کہا کہ تم اے ابومنذر ! کیوں یہ دعویٰ کرتے ہو ؟ انہوں کہا کہ ایک نشانی یا علامت کی وجہ سے جس کی خبر دی ہے ہم کو رسول اللہ ﷺ نے اور وہ یہ ہے کہ ” اس کی صبح کو آفتاب جو نکلتا ہے تو اس میں شعاع نہیں ہوتی ۔ “ (مگر یہ علامت بعد زوال شب کے ظاہر ہوتی ہے) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 1917 --- ‏‏‏‏ ابراھیم روایت کرتے ہیں کہ علقمہ شام آئے اور مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں نماز پڑھی پھر ایک گروہ کی طرف آئے اور ان میں بیٹھ گئے پھر ایک آدمی آیا تو میں نے محسوس کیا کہ ان لوگوں سے ناراض ہے وہ میرے پہلو میں بیٹھ گیا اور پوچھا کہ کیا تمہیں یاد ہے کہ سیدنا عبداللہ ؓ کس طرح پڑھتے تھے ؟ آگے وہی ہے جو اوپر گزرا ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 1834 --- ‏‏‏‏ سیدہ عائشہ ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور میرے پاس ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : ” یہ کون ہے ؟ “ میں نے کہا : یہ ایسی عورت ہے جو سوتی نہیں اور نماز پڑھتی رہتی ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” عمل اتنا کرو جتنی تم کو طاقت ہو ۔ قسم ہے اللہ کی کہ اللہ ثواب دینے سے نہیں تھکے گا اور تم تھک جاؤ گے ۔ “ اور نبی ﷺ کو دین کی عبادتوں میں سے وہی پسند تھی جو ہمیشہ ہو اور ابواسامہ کی روایت میں یہ ہے کہ بنی اسد کے قبیلہ کئ ایک عورت ہے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 7496 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”بنی اسرایئل کا ایک گروہ گم ہو گیا تھا ، معلوم نہ ہوا وہ کہاں گیا ۔ میں سمجھتا ہوں وہ گروہ چوہے ہیں (مسخ ہو گئے) کیا تم نہیں دیکھتے جب چوہوں کے لیے اونٹ کا دودھ رکھو تو وہ نہیں پیتے اور جب بکری کا دودھ رکھو تو پی لیتے ہیں ۔ “ (گویا یہ قرینہ ہے کہ چوہے وہ بنی اسرائیل کے لوگ ہوں جو مسخ ہوئے تھے اگرچہ وہ زندہ نہ رہے ہوں اس لیے کہ بنی اسرائیل کی شریعت میں اونٹ کا گوشت اور اونٹ کا دودھ حرام تھا) ۔ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا : یہ حدیث میں نے سیدنا کعب ؓ سے بیان کی ، انہوں نے کہا : تم نے یہ رسول اللہ ﷺ سے سنا ؟ میں نے کہا : ہاں ۔ پھر انہوں نے پوچھا : پھر کئی بار پوچھا : میں نے کہا : کیا میں تورات پڑھتا ہوں ؟ (جو اس میں دیکھ کر یہ روایت میں نے حاصل کی ہو گی ۔ میرا تو سارا علم رسول اللہ ﷺ سے سنا ہوا ہے) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 142 --- ‏‏‏‏ صنابحی سے روایت ہے ، میں عبادہ بن صامت ؓ کے پاس گیا ۔ وہ مرنے کے قریب تھے ۔ میں رونے لگا ۔ انہوں نے کہا : مجھ کو مہلت دو ، (یعنی مجھ کو بات کرنے میں) کیوں روتا ہے ؟ قسم اللہ کی اگر میں گواہ بنایا جاؤں گا تو تیرے لیے (ایمان کی) گواہی دوں گا اور اگر میری سفارش کام آئے گی تو تیری سفارش کروں گا اور اگر مجھے طاقت ہو گی تو تجھ کو فائدہ دوں گا ۔ پھر کہا : اللہ کی قسم ! کوئی حدیث میں نے رسول اللہ ﷺ سے نہیں سنی ، جس میں تمہاری بھلائی تھی مگر میں نے اس کو تم سے بیان کر دیا البتہ ایک حدیث میں نے اب تک بیان نہیں کی وہ آج بیان کرتا ہوں اس لئے کہ میری جان جانے کو ہے ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ۔ آپ ﷺ فرماتے تھے : “ ”جو شخص گواہی دے (یعنی دل سے یقین کرے اور زبان سے اقرار) کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور بےشک محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کر دے گا (یعنی ہمیشہ جہنم میں رہنے کو یا جہنم کے اس طبقہ کو جس میں ہمیشہ رہنے والے کافر ڈالے جائیں گے ۔)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 2459 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت میں دو گروہ ہو جائیں گے اور ان دونوں میں ایک فرقہ جدا ہو جائے گا اور ان کو قتل کرے گا وہ گروہ جو حق سے قریب ہو گا ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  1k
حدیث نمبر: 3508 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس ؓ نے کہا : جب نکاح ہوا نبی ﷺ کا سیدہ زینب ؓ سے تو سیدہ ام سلیم ؓ نے ان کے لئے ملیدہ ہدیہ بھیجا ایک برتن میں پتھر کے ، اور سیدنا انس ؓ نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا : ”جاؤ جو مسلمان تم کو ملے اسے بلا لاؤ ۔ “ سو میں ، جو ملا اسے بلا لایا ۔ اور وہ لوگ سب داخل ہونے لگے اور کھانے لگے اور نکلتے جاتے اور نبی ﷺ نے اپنا مبارک ہاتھ کھانے پر رکھا ۔ اور دعا کی اور پڑھا اس پر جو اللہ تعالیٰ نے چاہا اور میں نے بھی جو مجھے ملا کسی کو نہ چھوڑا ضرور بلا لایا ۔ اور سب نے کھایا یہاں تک کہ سیر ہو گئے اور باہر نکلے ۔ اور ایک گروہ ان میں سے بیٹھا رہا ۔ اور بہت لمبی باتیں کرتا رہا اور نبی ﷺ ان سے شرماتے تھے کہ ان کو کچھ کہیں پھر آپ ﷺ نکلے اور ان کو گھر میں چھوڑ دیا ۔ اور اللہ تعالیٰ نے وہ آیتیں اتاریں جو اوپر مذکور ہوئیں ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 3507 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس ؓ نے کہا کہ نکاح کیا رسول اللہ ﷺ نے اور داخل ہوئے اپنی بی بی ؓ کے پاس اور میری ماں ام سلیم ؓ نے کچھ ملیدہ بنایا اور اس کو ایک طباق میں رکھا اور کہا کہ اے انس ! اس کو لے جا رسول اللہ ﷺ کے پاس (اس سے ثابت ہوا کہ نئے دولہا کے پاس کھانا بھیجنا جس سے ولیمہ میں مدد ہو مستحب ہے) اور عرض کر کہ یہ میری ماں نے آپ ﷺ کی خدمت میں بھیجا ہے اور سلام عرض کیا ہے اور عرض کرتی ہے کہ آپ ﷺ کی جناب میں بہت چھوٹا ہدیہ ہے ہماری طرف سے اے اللہ کے رسول ؟ سیدنا انس ؓ نے کہا کہ پھر میں وہ لے گیا رسول اللہ ﷺ کے پاس اور میں نے ان سے عرض کیا کہ میری ماں نے آپ کی خدمت میں مجھے بھیجا ہے اور سلام کہا ہے اور عرض کرتی ہیں کہ یہ ہماری طرف سے آپ ﷺ کی جناب مبارک میں تھوڑا سا ہدیہ ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : کہ ”رکھ دو ۔ “ اور فرمایا : ”کہ جاؤ اور فلاں فلاں شخص کو ہمارے پاس بلاؤ اور جو تم کو مل جائے ۔ “ اور کئی شخصوں کا نام لیا ۔ سو میں ان کو بھی لایا جن کا نام لیا اور جو مجھے مل گیا ۔ میں نے سیدنا انس ؓ سے کہاکہ پھر وہ سب لوگ گنتی میں کتنے تھے ؟ انہوں نے کہا : قریب تین سو کے ۔ اور مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کہ اے انس ! وہ طباق لاؤ ۔ “ اور وہ لوگ اندر آئے ۔ یہاں تک کہ صفہ اور حجرہ بھر گیا (صفہ وہ جگہ جو باہر بیٹھنے کی بنائے جائے جسے دیوان خانہ کہتے ہیں) پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کہ دس دس آدمی حلقہ باندھتے جائیں (یعنی جب وہ کھا لیں پھر دوسرے دس بیٹھیں) اور چاہیے کہ ہر شخص اپنے نزدیک سے کھائے ۔ “ (یعنی کھانے کی چوٹی نہ توڑے کہ برکت وہیں سے نازل ہوتی ہے) پھر ان لوگوں نے یہاں تک کھایا کہ سب سیر ہو گئے اور ایک گروہ جاتا تھا کھا کر پھر دوسرا آتا تھا ۔ یہاں تک کہ سب لوگ کھا چکے ۔ تب مجھ سے فرمایا : کہ ”اٹھا لے انس ! “ اور میں نے اس برتن کو اٹھایا تو معلوم نہ ہوتا تھا کہ جب میں نے رکھا تھا تب زیادہ تھا یا جب میں نے اٹھایا اس وقت اس میں کھانا زیادہ تھا اور بعض لوگ بیٹھے باتیں بناتے رہے رسول اللہ ﷺ کے گھر میں ۔ اور رسول اللہ ﷺ بیٹھے تھے اور آپ ﷺ کی بی بی صاحبہ (یعنی ام المؤمنین زینب ؓ) دیوار کی طرف منہ پھیرے بیٹھی ہوئی تھیں اور ان لوگوں کا بیٹھنا آپ کو گراں گزرا ۔ اور آپ ﷺ نکلے اور اپنی بیبیوں ؓ ن کو سلام کیا اور پھر لوٹ آئے ، پھر جب رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ان لوگوں نے ...
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  10k
حدیث نمبر: 3144 --- ‏‏‏‏ نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے سر منڈایا اور ایک گروہ نے آپ ﷺ کے اصحاب سے سر منڈایا اور بعض نے فقط بال کترائے ۔ عبداللہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ رحم کرے سر منڈانے والوں پر ۔ “ ایک بار دعا کی یا دو بار پھر فرمایا : ”کہ کتروانے والوں پر بھی ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 7181 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”قیامت کے دن موت کو لائیں گے ایک سفید میں مینڈھے کی شکل میں اور جنت اور دوزخ کے میں بیچ اس کو ٹھہرا دیں گے ، پھر کہا جائے گا : اے جنت والو ! تم اس کو پہچانتے ہو ؟ وہ اپنا سر اٹھائیں گے اور اس کو دیکھیں گے اور کہیں گے : ہاں ہم پہچانتے ہیں ، یہ موت ہے ۔ پھر کہا جائے گا : اے دوزخ والو ! تم اس کو پہچانتے ہو ؟ وہ سر اٹھائیں گے اور دیکھیں گے اور کہیں گے : ہاں ہم پہچانتے ہیں یہ موت ہے ۔ پھر حکم ہو گا وہ مینڈھا ذبح کیا جائے گا ۔ پھر کہا : جائے گا : اے جنت والو ! تم کو ہمیشہ رہنا ہے کبھی موت نہیں ہے اور اے دوزخ والو ! تم کو ہمیشہ رہنا ہے کبھی موت نہیں ہے ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت پڑھی : « وَأَنذِرْہُمْ يَوْمَ الْحَسْرَۃِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَہُمْ فِي غَفْلَۃٍ وَہُمْ لَا يُؤْمِنُونَ » (۱۹-مریم : ٣٩) ”اور ڈرا ان کو افسوس کے دن سے جب فیصلہ ہو جائے گا اور وہ غفلت میں ہیں اور وہ یقین نہیں کرتے ۔ “ آپ ﷺ نے اشارہ کیا اپنے ہاتھ سے دنیا کی طرف ۔ (یعنی دنیا میں ایسے مشغول ہیں کہ قیامت کا ڈر نہیں) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 5043 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے ، ایک شخص نے کہا : یا رسول اللہ ! ہم ایسے ملک میں ہیں جہاں گوہ بہت ہیں : تو آپ کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ ہو گیا تھا ۔ “ پھر آپ ﷺ نے نہ حکم دیا گوہ کھانے کا نہ منع کیا اس سے ۔ سیدنا ابوسعید خدری ؓ نے کہا : اس کے بعد سیدنا عمر ؓ نے کہا : اللہ تعالیٰ اس سے فائدہ دیتا ہے بہتوں کو اور وہی غذا ہے اکثر چرواہوں کی اور جو میرے پاس گوہ ہوتا تو میں کھاتا لیکن رسول اللہ ﷺ کو اس سے نفرت ہوئی ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 7256 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ دو بڑے بڑے گروہ لڑیں گے (مسلمانوں کے) ان میں بڑی لڑائی ہو گی اور دونوں کا دعویٰ ایک ہو گا ۔ “ (یعنی دونوں کا دین ایک ہو گا اور دونوں یہ دعویٰ کریں گے کہ ہم اللہ کے واسطے لڑتے ہیں) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 2972 --- ‏‏‏‏ مطرف نے کہا کہ مجھ سے سیدنا عمران بن حصین ؓ نے کہا کہ میں تم سے آج ایک حدیث بیان کروں کہ اللہ تعالیٰ تم کو آج کے بعد اس کا نفع دے اور جان لو کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھروالوں سے ایک گروہ کو عمرہ کروایا عشرہ ذی الحجہ میں اور پھر اس پر کوئی آیت نہ اتری کہ اس کو منسوخ کرتی اور نہ ان دونوں میں عمرہ سے منع فرمایا یہاں تک کہ دنیا سے چلے گئے پھر آپ ﷺ کے بعد جس کا جو جی چاہے ، اپنی رائے سے کہا کرے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 6525 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ایک شخص بولا : یا رسول اللہ ! میرےکچھ ناتے والے ہیں میں ان سے احسان کرتا ہوں اور وہ برائی کرتے ہیں ، میں ناتا ملاتا ہوں اور وہ توڑتے ہیں ، میں بردباری کرتا ہوں اور وہ جہالت کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر حقیقت میں تو ایسا ہی کرتا ہے تو ان کے منہ پر جلتی راکھ ڈالتا ہے اور ہمیشہ اللہ کی طرف سے تیرے ساتھ ایک فرشتہ رہے گا جو تم کو ان پر غالب رکھے گا جب تک تو اس حالت پر رہے گا ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 4765 --- ‏‏‏‏ امیر المؤمنین سیدنا علی مرتضی ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر بھیجا اور اس پر حاکم کیا ایک شخص کو اس نے انگار جلائے اور لوگوں سے کہا اس میں گھس جاؤ ۔ بعض نے چاہا اس میں گھس جائیں ، اور بعض نے کہا کہ ہم انگار سے بھاگ کر تو مسلمان ہوئے اور کفر چھوڑا جہنم سے ڈر کر اب پھر انگار ہی میں گھسیں ، یہ ہم سے نہ ہو گا ۔ پھر اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے آیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ان لوگوں سے جنہوں نے گھسنے کا قصد کیا تھا : ”اگر تم گھس جاتے تو ہمیشہ اسی میں رہتے قیامت تک ۔ “ (کیونکہ یہ خودکشی ہے اور وہ شریعت میں حرام ہے) اور جو لوگ گھسنے پر راضی نہ ہوئے ان کی تعریف کی اور فرمایا : ”اللہ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں بلکہ اطاعت اسی میں ہے جو دستور کی بات ہو ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 7177 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہمیشہ دوزخ کہتی رہے گی : اور کچھ ہے اور کچھ ہے ؟ (یعنی اور لوگوں کو مانگے گی) یہاں تک کہ مالک عزت والا ، بڑی برکت والا ، بلندی والا اپنا قدم اس میں رکھ دے گا تب وہ کہنے لگے گی : بس بس ۔ تیری عزت کی قسم اور ایک میں ایک سمٹ جائے گی ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 1006 --- ‏‏‏‏ سیدنا ابن عباس ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنات کو قرآن نہیں سنایا اور ان کو دیکھا بھی نہیں ، واقعہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے اصحاب ؓ کے ساتھ اس زمانہ میں عکاظ کے بازار گئے ، جب کہ شیطانوں پہ آسمانی دروازے بند ہو گئے تھے اور ان پر آگ کے شعلے برسائے جا رہے تھے ۔ چنانچہ شیطانوں کے ایک گروہ نے اپنے لوگوں میں جا کر کہا کہ ہمارا آسمان پر جانا بند ہو گیا اور ہم پر آگ کے شعلے برسنے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سبب ضرور کوئی نیا امر ہے تو پورب و پچھم یعنی مشرق و مغرب کی طرف پھر کر خبر لو اور دیکھو کیا وجہ ہے جو آسمان کی خبریں آنا بند ہو گئیں ۔ وہ زمین میں مشرق و مغرب کی طرف پھرنے لگے ۔ ان میں سے کچھ لوگ تہامہ (مُلک حجاز) کی طرف عکاظ کے بازار کو جانے کیلئے آئے ۔ آپ ﷺ اس وقت (مقام) نخل میں اپنے اصحاب ؓ کے ساتھ فجر کی نماز پڑھ رہے تھے ۔ جب انہوں نے قرآن سنا تو ادھر دل لگایا تو کہنے لگے کہ آسمان کی خبریں موقوف ہونے کا یہی سبب ہے پھر وہ اپنی قوم کے پاس لوٹ گئے اور کہنے لگے ! اے ہماری قوم کے لوگو ! ہم نے ایک عجب قرآن سنا جو سچی راہ کی طرف لے جاتا ہے پس ہم اس پر ایمان لائے اور ہم کبھی اللہ کے ساتھ شریک نہ کریں گے تب اللہ تعالیٰ نے سورہَ جن اپنے پیغمبر پر اتاری : « قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّہُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنْ الْجِنِّ » آخر تک ۔
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  5k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 Next >>


Search took 0.202 seconds