حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "صحیح مسلم"
13 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2721 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1446 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا کہ ہم ایک دن ٹھہرے رہے ۔ نماز عشاء کے واسطے رسول اللہ ﷺ کا انتظار کرتے تھے ۔ پھر آپ ﷺ ہماری طرف نکلے جب تہائی رات گزر گئی یا اس کے بعد پھر ہم نہیں جانتے کہ آپ ﷺ کو اپنے گھر میں کچھ کام ہو گیا تھا یا کچھ اور تھا ۔ پھر فرمایا آپ ﷺ نے جب نکلے کہ ” تم انتظار کرتے تھے ایسی نماز کا کہ تمہارے سوا کوئی دین والا اس کا انتظار نہیں کرتا تھا ۔ اگر میری امت پر بار نہ ہوتا تو میں ہمیشہ ان کے ساتھ اسی وقت یہ نماز پڑھا کرتا “ پھر مؤذن کو حکم فرمایا ۔ اس نے اقامت کہی اور آپ ﷺ نے نماز پڑھی ۔
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  2k
حدیث نمبر: 7183 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ جنت والوں کو جنت میں اور دوزخ والوں کو دوزخ میں لے جائے گا اور پھر پکارنے والا ان کے بیچ کھڑا ہو گا اور کہے گا : اے جنت والو ! موت نہیں ہے اور اے دوزخ والو ! موت نہیں ہے ۔ ہر ایک اپنے مقام میں ہمیشہ رہے گا ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  2k
حدیث نمبر: 2398 --- ‏‏‏‏ حمزہ نے اپنے باپ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” آدمی ہمیشہ لوگوں سے سوال کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن آئے گا اور اس کے منہ پر ایک بوٹی گوشت کی نہ ہو گی ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  1k
حدیث نمبر: 7322 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ سلمہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سیدنا عمار ؓ سے : ” تجھ کو قتل کرے گا ایک باغی گروہ ۔ “ (باغی جو امام سے پھر جائے) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  1k
حدیث نمبر: 1744 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدّیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی کام کرتے تو اسے ہمیشہ کیا کرتے تھے اور جب رات کو سو جاتے یا بیمار ہو جاتے تو دن کو بارہ رکعت پڑھ لیتے اور میں نے نہیں دیکھا کہ کبھی آپ ﷺ ساری رات صبح تک جاگے ہوں اور کبھی ایک ماہ برابر روزے نہ رکھے مگر رمضان میں ۔
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  2k
حدیث نمبر: 4706 --- ‏‏‏‏ سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے ، میں نے سنا رسول اللہ ﷺ سے آپ ﷺ فرماتے تھے : ”ہمیشہ لوگوں کا کام چلتا رہے گا یہاں تک کہ ان کی حکومت کریں گے بارہ آدمی ۔ “ پھر آپ ﷺ نے ایک بات کہی چپکے سے جو میں نے نہیں سنی ۔ میں نے اپنے باپ سے پوچھا : کیا کہا رسول اللہ ﷺ نے ۔ انہوں نے کہا : آپ ﷺ نے فرمایا : ”یہ سب آدمی قریش سے ہوں گے ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  2k
حدیث نمبر: 4708 --- ‏‏‏‏ سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے میں نے سنا رسول اللہ ﷺ سے آپ ﷺ فرماتے تھے : ”ہمیشہ اسلام غالب رہے گا بارہ خلیفوں کی خلافت تک ۔ “ پھر آپ ﷺ نے ایک بات فرمائی جس کو میں نہ سمجھا ۔ اپنے باپ سے پوچھا کیا فرمایا ؟ انہوں نے کہا : ”سب قریش میں سے ہوں گے ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  1k
حدیث نمبر: 7276 --- ‏‏‏‏ عبداللہ بن حارث بن نوفل سے روایت ہے ، میں سیدنا ابی بن کعب ؓ کے ساتھ کھڑا تھا ، انہوں نے کہا : ہمیشہ لوگ دنیا کمانے کی فکر میں رہیں گے ۔ میں نے کہا : ہاں ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے : ” قریب ہے کہ فرات میں ایک سونے کا پہاڑ نمودار ہو ۔ لوگ جب یہ سنیں گے تو اس طرف چلیں گے اور جو لوگ وہاں ہوں گے وہ کہیں گے : اگر ہم لوگوں کو اس پہاڑ میں سے لینے دیں تو وہ سارا پہاڑ لے جائیں گے ۔ آخر لڑیں گے تو فیصدی ننانوے آدمی مارے جائیں گے ۔ “ ابوکامل نے کہا : اپنی روایت میں ، میں اور سیدنا ابی بن کعب ؓ دونوں حسان کے قلعہ کے سایہ میں کھڑے تھے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  2k
حدیث نمبر: 3748 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : لعان کرنے والوں کو ، ”دونوں کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہے تم میں سے ایک جھوٹا ہے ۔ آپ ﷺ نے خاوند سے فرمایا : ”اب تیرا کوئی بس عورت پر نہیں کیونکہ وہ تجھ سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئی ۔ “ مرد بولا : میرا مال یا رسول اللہ ! جو اس نے لیا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”مال تجھ کو نہیں ملے گا کیونکہ اگر تو سچا ہے تو مال کا بدلہ ہے جو اس کی فرج تجھ پر حلال ہو گئی اور اگر تو جھوٹا ہے تو مال اور دور ہو گیا ۔ “ (بلکہ تیرے اوپر اور وبال ہوا جھوٹ کا) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  2k
حدیث نمبر: 149 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے حدیث بیان کی محمود بن ربیع نے ، انہوں نے سنا عتبان بن مالک سے ، محمود نے کہا کہ میں مدینہ میں آیا تو عتبان سے ملا اور میں نے کہا : ایک حدیث ہے جو مجھے پہنچی ہے تم سے (تو بیان کرو اس کو) عتبان نے کہا : میری نگاہ میں فتور ہو گیا (دوسری روایت میں کہ وہ اندھے ہو گئے اور شاید ضعف بصارت مراد ہو) میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس کہلا بھیجا کہ میں چاہتا ہوں آپ ﷺ میرے مکان پر تشریف لا کر کسی جگہ نماز پڑھیں تاکہ میں اس جگہ کو مصلیٰ بنا لوں (یعنی ہمیشہ وہیں نماز پڑھا کروں ۔ اور یہ درخواست اس لئے کہ آنکھ میں فتور ہو جانے کی وجہ سے مسجد نبوی میں ان کا آنا دشوار تھا) تو رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور جن کو اللہ نے چاہا اپنے اصحاب ؓ میں سے ساتھ لائے ۔ آپ ﷺ اندر آئے اور نماز پڑھنے لگے اور آپ کے اصحاب آپس میں باتیں کر رہے تھے (منافقوں کا ذکر چھڑ گیا تو ان کا حال بیان کرنے لگے اور ان کی بری باتیں اور بری عادتیں ذکر کرتے تھے) پھر انہوں نے بڑا منافق مالک بن دخشم کو کہا اور چاہا کہ رسول اللہ ﷺ اس کے لئے بددعا کریں وہ مر جائے اور اس پر کوئی آفت اترے (تو معلوم ہوا کہ بدکاروں کے تباہ ہونے کی آرزو کرنا برا نہیں) اتنے میں رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے اور فرمایا : ”کیا وہ (یعنی مالک بن دخشم) اس بات کی گواہی نہیں دیتا کہ سوا اللہ کے کوئی سچا معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں ۔ “ صحابہ نے عرض کیا : وہ تو اس بات کو زبان سے کہتا ہے لیکن دل میں اس کے یقین نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا جو گواہی دے لا الہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ کی پھر وہ جہنم میں نہ جائے گا یا اس کو انگارے نہ کھائیں گے ۔ سیدنا انس ؓ نے کہا : یہ حدیث مجھ کو بہت اچھی معلوم ہوئی تو میں نے اپنے بیٹے سے کہا اس کو لکھ لے ، اس نے لکھ لیا ۔
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  6k
حدیث نمبر: 5852 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ایک عورت کو بلی کے مارنے کی وجہ سے عذاب ہوا ، اس نے بلی کو پکڑ کر رکھا یہاں تک کہ وہ مر گئی پھر اسی بلی کی وجہ سے وہ جہنم میں گئی (قاضی عیاض رحمہ اللہ علیہ نے کہا شاید وہ کافر ہو گی اور اس قصور سے اس کی سزا اور بڑھ گئی ۔ نووی رحمہ اللہ علیہ نے کہا یہ صحیح ہے کہ وہ مسلمان تھی لیکن اس گناہ کی وجہ سے جہنم میں گئی اور یہ گناہ صغیرہ نہیں ہے بلکہ اس کے اصرار سے کبیرہ ہو گیا اور حدیث میں یہ نہیں ہے کہ وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گی) اس نے بلی کو نہ کھانا دیا نہ پانی جب اس کو قید میں رکھا نہ اس کو چھوڑا کہ وہ زمین کے جانور کھاتی ۔
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  3k
حدیث نمبر: 3125 --- ‏‏‏‏ سالم بن شوال سے مروی ہے کہ سیدہ ام حبیبہ ؓ نے فرمایا کہ ہم ہمیشہ یہی کرتے تھے نبی ﷺ کے زمانہ مبارک میں کہ اندھیرے میں چل نکلتی تھی مزدلفہ سے منیٰ کو اور ایک روایت میں جو ناقد سے مروی ہے یوں ہے کہ ہم اندھیرے میں چل نکلتی تھیں مزدلفہ سے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  2k
حدیث نمبر: 816 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں نکلے ، جب بیداء یا ذات الجیش میں پہنچے (بیداء اور ذات الجیش یہ دونوں جگہوں کے نام ہیں خیبر اور مدینہ کے بیچ میں) تو میرے گلے کا ہار ٹوٹ کر گر گیا اور رسول اللہ ﷺ اس کے ڈھونڈنے کے لئے ٹھہر گئے لوگ بھی ٹھہر گئے وہاں پانی نہ تھا اور لوگوں کے ساتھ پانی تھا ۔ لوگ سیدنا ابوبکر ؓ کے پاس آئے اور کہنے لگے : تم دیکھتے نہیں سیدہ عائشہ ؓ نے کیا کیا ہے ، رسول اللہ ﷺ کو ٹھہرایا اور لوگوں کو بھی ، جہاں پانی نہیں ، نہ ان کے ساتھ پانی ہے ، یہ سن کر سیدنا ابوبکر ؓ آئے اور آپ ﷺ اپنا سر میری ران پر رکھے ہوئے سو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا : تو نے روک رکھا ہے رسول اللہ ﷺ کو اور لوگوں کو ۔ یہاں نہ پانی ہے اور نہ لوگوں کے پاس پانی ہے اور انہوں نے غصہ کیا اور جو اللہ نے چاہا وہ کہہ ڈالا ۔ اور میری کوکھ میں ہاتھ سے کونچے دینے لگے ۔ میں ضرور ہلتی مگر نبی ﷺ کا سر میری ران پر تھا ، اس وجہ سے میں ہل نہ سکی پھر آپ ﷺ سوتے رہے ، یہاں تک صبح ہو گئی اور پانی بالکل نہ تھا تب اللہ تعالیٰ نے تیمم کی آیت اتاری ۔ سیدنا اسید بن حضیر ؓ نے کہا : اور وہ نقیبوں میں سے تھے (آپ ﷺ نے عقبہ کی رات کو انصار کے بارہ آدمیوں کو نقیب مقرر کیا تھا یعنی اپنی قوم کا نگہبان تاکہ ان کو اسلام کی باتیں سکھائیں اور دین کے احکام بتلائیں) اے ابوبکر ؓ کی اولاد ! یہ کچھ پہلی برکت نہیں ہے تمہاری (یعنی تمہاری وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ مسلمانوں کو فائدہ دیا ہے یہ بھی ایک نعمت تمہارے سبب ملی) سیدہ عائشہ ؓ نے کہا : پھر ہم نے اس وقت اونٹ کو اٹھایا جس پر میں سوار تھی ہار اس کے نیچے سے نکلا ۔
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  5k
حدیث نمبر: 5705 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس ؓ سے روایت ہے ، ایک یہودی عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس زہر ملا کر بکری کا گوشت لے کر آئی ۔ آپ ﷺ نے اس میں سے کھایا پھر وہ عورت آپ ﷺ کے پاس لائی گئی ۔ آپ ﷺ نے پوچھا : یہ تو نے کیا کیا ؟ وہ بولی : میں چاہتی تھی آپ کو مار ڈالنا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ تجھے اتنی طاقت دینے والا نہیں ۔ کہ تو اس کے پیغمبر کو ہلاک کرے“ ، سیدنا علی ؓ نے کہا ہم اس کو قتل کریں یا رسول اللہ ! آپ ﷺ نے فرمایا : ”نہیں“ (یہ آپ ﷺ کا رحم تھا اس عورت پر ۔ اس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ آپ ﷺ پیغمبر برحق تھے ورنہ اگر بادشاہ ہوتے تو اس عورت کو قتل کراتے) راوی نے کہا : میں ہمیشہ اس زہر کا اثر آپ ﷺ کے کوے میں پاتا ۔
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  3k
حدیث نمبر: 2974 --- ‏‏‏‏ مطرف نے کہا کہ مجھ سے عمران بن حصین ؓ نے کہا کہ میں تم سے ایک حدیث بیان کروں شاید اللہ عزوجل تم کو فائدہ بخشے اور وہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حج اور عمرہ جمع کیا اور پھر اس سے منع نہ فرمایا یہاں تک کہ آپ فوت ہو گئے اور نہ اس میں کوئی قرآن کی آیت اتری جس سے ان کا جمع کرنا حرام ہوتا اور ہمیشہ میرے لیے سلام فرمایا جاتا تھا جب تک میں نے داغ نہیں لیا تھا پھر جب داغ لیا تو سلام موقوف ہو گیا پھر میں نے داغ لینا چھوڑ دیا تو پھر سلام ہونے لگا مجھ سے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  2k
حدیث نمبر: 475 --- ‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو اکھٹا کرے گا ۔ پھر وہ کوشش کریں گے اس مصیبت کو دور کرنے کی ۔ یا ان کے دل میں اللہ اس کا فکر ڈالے گا ۔ وہ کہیں گے : اگر ہم کسی کی سفارش کروائیں اپنے مالک کے پاس یہاں سے آرام پانے کو بہتر ہے اور آئیں گے آدم علیہ السلام کے پاس اور کہیں گے : تم سب آدمیوں کے باپ ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے تم کو اپنے ہاتھ سے بنایا اور اپنی (پیدا کی ہوئی) روح تم میں پھونکی اور فرشتوں کو حکم کیا تو انہوں نے تم کو سجدہ کیا تو تم آج ہم لوگوں کی سفارش کرو اللہ تعالیٰ کے پاس وہ آرام دے ہم کو اس جگہ کی تکلیف سے ۔ وہ کہیں گے : میں اس لائق نہیں اور اپنے گناہ کو یاد کر کے اللہ تعالیٰ سے شرمائیں گے ، لیکن تم جاؤ نوح علیہ السلام کے پاس وہ پہلے پیغمبر ہیں جن کو بھیجا اللہ تعالیٰ نے ۔ وہ آئیں گے نوح علیہ السلام کے پاس تو نوح علیہ السلام کہیں گے ۔ میں اس لائق نہیں اور اپنی خطا کو جو دنیا میں ان سے ہوئی تھی یاد کریں گے اور شرمائیں گے اپنے پروردگار سے اور کہیں گے : تم جاؤ ابراہیم علیہ السلام کے پاس ، جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنا دوست بنایا تھا ، وہ سب لوگ ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئیں گے وہ کہیں گے : میں اس لائق نہیں اور اپنی خطا کو جو ان سے ہوئی تھی ۔ یاد کر کے اللہ سے شرمائیں گے لیکن تم جاؤ موسیٰ علیہ السلام کے پاس جن سے اللہ تعالیٰ نے بات کی اور ان کو تورات شریف عنایت کی وہ سب موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے وہ کہیں گے : میں اس لائق نہیں وہ اپنی خطا کو جو ان سے ہوئی تھی یاد کر کے اللہ سے شرمائیں گے ۔ لیکن تم جاؤ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جو اللہ کی روح ہیں اور اس کے حکم سے پیدا ہوئے ہیں ۔ وہ آئیں گے عیسیٰ روح اللہ علیہ السلام کے پاس وہ کہیں گے : میں اس لائق نہیں لیکن تم جاؤ محمد ﷺ کے پاس وہ ایسے بندے ہیں اللہ کے جن کے اگلے اور پچھلے سب گناہ بخش دیئے گئے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : پھر وہ سب لوگ میرے پاس آئیں گے میں اپنے پروردگار سے اجازت چاہوں گا (بازیاب ہونے کی) مجھ کو اجازت ملے گی ۔ جب میں اس کو دیکھوں گا تو سجدہ میں گر پڑوں گا پھر وہ مجھے رہنے دے گا سجدے میں جب تک چاہے گا اور بعد اس کے کہا جائے گا : اے محمد ! اٹھا اپنے سر کو اور کہہ جو کہتا ہے ۔ سنا جائے گا اور مانگ جو مانگتا ہے دیا ج...
Terms matched: 2  -  Score: 47  -  11k
حدیث نمبر: 2738 --- ‏‏‏‏ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”کیا مجھے خبر نہیں لگی کہ تم رات بھر جاگتے ہو اور ہمیشہ دن کو روزہ رکھتے ہو ؟ میں نے عرض کیا کہ ہاں میں ایسا کرتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ”اگر تم ایسا کرو گے تو تمہاری آنکھیں بھر بھرا آئیں گی اور جان تھک جائے گی اور تمہاری آنکھ اور جان کا بھی آخر تم پر کچھ حق ہے اور تمہارے گھر والوں کا بھی ، سو تم جاگو بھی ، سوؤ بھی ، روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو ۔ “
Terms matched: 2  -  Score: 31  -  2k
حدیث نمبر: 1730 --- ‏‏‏‏ مسروق نے کہا : میں نے سیدہ عائشہ ؓ سے رسول اللہ ﷺ کے عمل کے بارے میں پوچھا آپ ؓ نے فرمایا کہ وہ ہمیشہ کے عمل کو دوست رکھتے تھے ۔ میں نے کہا : آپ ﷺ کس وقت نماز پڑھتے تھے ؟ کہا : جب مرغ کی آواز سنتے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ۔
Terms matched: 2  -  Score: 31  -  1k
حدیث نمبر: 1731 --- ‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہمیشہ اپنے گھر میں یا فرمایا اپنے پاس سوتے پایا (یعنی تہجد کے بعد سو جاتے) ۔
Terms matched: 2  -  Score: 31  -  1k
حدیث نمبر: 1668 --- ‏‏‏‏ عبداللہ بن حارث بن نوفل نے کہا کہ میں آرزو رکھتا اور پوچھتا پھرتا کہ کوئی مجھے بتائے کہ رسول اللہ ﷺ نے چاشت کی نماز پڑھی ہے تو میں نے کسی کو نہ پایا جو بیان کرے سوائے سیدہ ام ہانی ؓ کے ، جو بیٹی ہیں ابوطالب کی کہ انہوں نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ جس دن مکہ فتح ہوا ، دن چڑھے آئے اور ایک کپڑا پردہ کے لئے ڈال دیا گیا تو آپ ﷺ نہائے ۔ پھر کھڑے ہو کر آٹھ رکعت نماز پڑھی ۔ میں نہ جانتی تھی کہ آپ ﷺ کا قیام لمبا تھا یا رکوع یا سجدہ یہ رکن سب برابر برابر تھے ۔ اور میں نے اس سے پہلے اور پیچھے آپ ﷺ کو چاشت پڑھتے نہیں دیکھا ۔ مرادی نے کہا روایت ہے یونس سے اور یہ نہیں کہا کہ مجھے خبر دی ۔
Terms matched: 2  -  Score: 25  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 Next >>


Search took 0.174 seconds