حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
2 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2020 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4579 --- حکم البانی: شاذ... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے پیٹ کے بچے میں ایک غلام یا ایک لونڈی یا ایک گھوڑے یا ایک خچر کی دیت کا فیصلہ کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اس حدیث کو حماد بن سلمہ اور خالد بن عبداللہ نے محمد بن عمرو سے روایت کیا ہے البتہ ان دونوں نے « أو فرس أو بغل » کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 4764 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں علی ؓ نے نبی اکرم ﷺ کے پاس مٹی سے آلودہ سونے کا ایک ٹکڑا بھیجا ، آپ ﷺ نے اسے چار لوگوں : اقرع بن حابس حنظلی مجاشعی ، عیینہ بن بدر فزاری ، زید الخیل طائی جو بنی نبہان کے ایک فرد ہیں اور علقمہ بن علاثہ عامری جو بنی کلاب سے ہیں کے درمیان تقسیم کر دیا ، اس پر قریش اور انصار کے لوگ ناراض ہو گئے اور کہنے لگے : آپ اہل نجد کے رئیسوں کو دیتے ہیں اور ہمیں چھوڑ دیتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں ان کی تالیف قلب کرتا ہوں “ اتنے میں ایک شخص آیا (جس کی آنکھیں دھنسی ہوئی ، رخسار ابھرے ہوئے اور پیشانی بلند ، داڑھی گھنی اور سر منڈا ہوا تھا) اور کہنے لگا : اے محمد ! اللہ سے ڈرو ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” جب میں ہی اس کی نافرمانی کرنے لگوں گا تو کون اس کی فرمانبرداری کرے گا ، اللہ تو زمین والوں میں مجھے امانت دار سمجھتا ہے اور تم مجھے امانت دار نہیں سمجھتے ؟ “ تو ایک شخص نے اس کے قتل کی اجازت چاہی ، میرا خیال ہے وہ خالد بن ولید ؓ تھے ، تو آپ ﷺ نے منع فرمایا ، اور جب وہ لوٹ گیا تو آپ نے فرمایا : ” اس کی نسل میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے ، وہ ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا ، وہ اسلام سے اسی طرح نکل جائیں گے جیسے تیر اس شکار کے جسم سے نکل جاتا ہے جسے تیر مارا جاتا ہے ، وہ اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پوجنے والوں کو چھوڑ دیں گے ، اگر میں نے انہیں پایا تو میں انہیں قوم عاد کی طرح قتل کروں گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  5k
حدیث نمبر: 4374 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک مخزومی عورت سامان مانگ کر لے جایا کرتی اور واپسی کے وقت اس کا انکار کر دیا کرتی تھی ، تو نبی اکرم ﷺ نے حکم دیا کہ اس کا ہاتھ کاٹ لیا جائے ۔ اور معمر نے لیث جیسی روایت بیان کی اس میں ہے تو نبی اکرم ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ لیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن وہب نے اس حدیث کو یونس سے ، یونس نے زہری سے روایت کیا ، اور اس میں ویسے ہی ہے جیسے لیث نے کہا ہے کہ ایک عورت نے نبی اکرم ﷺ کے عہد میں فتح مکہ کے سال چوری کی ۔ اور اسے لیث نے یونس سے ، یونس نے ابن شہاب سے اسی سند سے روایت کیا ہے اس میں ہے کہ اس عورت نے (کوئی چیز) منگنی (مانگ کر) لی تھی (پھر وہ مکر گئی تھی) ۔ اور اسے مسعود بن اسود نے نبی اکرم ﷺ سے اسی حدیث کے مثل روایت کیا ہے اس میں یہ ہے کہ اس نے نبی اکرم ﷺ کے گھر سے ایک چادر چرائی تھی ۔ اور ابوزبیر نے جابر سے اسے یوں روایت کیا ہے کہ ایک عورت نے چوری کی ، پھر اس نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی زینب کی پناہ لی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
حدیث نمبر: 1393 --- حکم البانی: ضعيف... اوس بن حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ثقیف کے ایک وفد میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، وفد کے وہ لوگ جن سے معاہدہ ہوا تھا ، مغیرہ بن شعبہ ؓ کے پاس ٹھہرے اور بنی مالک کا قیام رسول اللہ ﷺ نے اپنے خیمے میں کرایا ، (مسدد کہتے ہیں : اوس بھی اس وفد میں شامل تھے ، جو ثقیف کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تھا) اوس کہتے ہیں : تو ہر رات آپ ﷺ عشاء کے بعد ہمارے پاس آتے اور ہم سے گفتگو کرتے ۔ ابو سعید خدری ؓ کی روایت میں اضافہ ہے کہ (آپ گفتگو) کھڑے کھڑے کرتے اور دیر تک کھڑے رہنے کی وجہ سے آپ کبھی ایک پیر پر اور کبھی دوسرے پیر پر بوجھ ڈالتے اور زیادہ تر ان واقعات کا تذکرہ کرتے ، جو آپ ﷺ کو اپنی قوم قریش کی جانب سے پیش آئے تھے ، پھر فرماتے : ” ہم اور وہ برابر نہ تھے ، ہم مکہ میں کمزور اور ناتواں تھے ، پھر جب ہم نکل کر مدینہ آ گئے تو جنگ کا ڈول ہمارے اور ان کے بیچ رہتا ، کبھی ہم ان پر غالب آتے اور کبھی وہ ہم پر “ ۔ ایک رات آپ ﷺ کو حسب معمول وقت پر آنے میں تاخیر ہو گئی تو ہم نے آپ سے پوچھا : آج رات آپ نے آنے میں تاخیر کر دی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” آج قرآن مجید کا میرا ایک حصہ تلاوت سے رہ گیا تھا ، مجھے اسے پورا کئے بغیر آنا اچھا نہ لگا “ ۔ اوس کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ ﷺ کے اصحاب سے پوچھا کہ وہ لوگ کیسے حصے مقرر کرتے تھے ؟ تو انہوں نے کہا : پہلا حزب (حصہ) تین سورتوں کا ، دوسرا حزب (حصہ) پانچ سورتوں کا ، تیسرا سات سورتوں کا ، چوتھا نو سورتوں کا ، پانچواں گیارہ اور چھٹا تیرہ سورتوں کا اور ساتواں پورے مفصل کا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابوسعید (عبداللہ بن سعید الاشیخ) کی روایت کامل ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  5k
حدیث نمبر: 353 --- حکم البانی: حسن... عکرمہ کہتے ہیں کہ عراق کے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے : اے ابن عباس ! کیا جمعہ کے روز غسل کو آپ واجب سمجھتے ہیں ؟ آپ نے کہا : نہیں ، لیکن جو غسل کرے اس کے لیے یہ بہتر اور پاکیزگی کا باعث ہے ، اور جو غسل نہ کرے اس پر واجب نہیں ہے ، اور میں تم کو بتاتا ہوں کہ غسل کی ابتداء کیسے ہوئی : لوگ پریشان حال تھے ، اون پہنا کرتے تھے ، اپنی پیٹھوں پر بوجھ ڈھوتے تھے ، ان کی مسجد بھی تنگ تھی ، اس کی چھت نیچی تھی بس کھجور کی شاخوں کا ایک چھپر تھا ، (ایک بار) ایسا ہوا کہ رسول اللہ ﷺ سخت گرمی کے دن نکلے ، لوگوں کو کمبل پہننے کی وجہ سے بےحد پسینہ آیا یہاں تک کہ ان کی بدبو پھیلی اور اس سے ایک دوسرے کو تکلیف ہوئی ، تو جب یہ بو رسول اللہ ﷺ کو محسوس ہوئی تو آپ نے فرمایا : ” لوگو ! جب یہ دن ہوا کرے تو تم غسل کر لیا کرو ، اور اچھے سے اچھا جو تیل اور خوشبو میسر ہو لگایا کرو “ ، ابن عباس کہتے ہیں : پھر اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو وسعت دی ، وہ لوگ اون کے علاوہ کپڑے پہننے لگے ، خود محنت کرنے کی ضرورت نہیں رہی ، ان کی مسجد بھی کشادہ ہو گئی ، اور پسینے کی بو سے ایک دوسرے کو جو تکلیف ہوتی تھی ختم ہو گئی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
حدیث نمبر: 2759 --- حکم البانی: صحيح... سلیم بن عامر سے روایت ہے ، وہ قبیلہ حمیر کے ایک فرد تھے ، وہ کہتے ہیں معاویہ ؓ اور رومیوں کے درمیان ایک متعین وقت تک کے لیے یہ معاہدہ تھا کہ وہ آپس میں لڑائی نہیں کریں گے ، (اس مدت میں) معاویہ ؓ ان کے شہروں میں جاتے تھے ، یہاں تک کہ جب معاہدہ کی مدت گزر گئی ، تو انہوں نے ان سے جنگ کی ، ایک شخص عربی یا ترکی گھوڑے پر سوار ہو کر آیا ، وہ کہہ رہا تھا : اللہ اکبر ، اللہ اکبر ، وعدہ کا پاس و لحاظ ہو بدعہدی نہ ہو لوگوں نے اس کو بغور دیکھا تو وہ عمرو بن عبسہ ؓ تھے ۔ معاویہ ؓ نے ایک شخص کو ان کے پاس بھیجا ، اس نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جس شخص کا کسی قوم سے معاہدہ ہو تو معاہدہ نہ توڑے اور نہ نیا معاہدہ کرے جب تک کہ اس معاہدہ کی مدت پوری نہ ہو جائے ، یا برابری پر عہد ان کی طرف واپس نہ کر دے “ ، تو یہ سن کر معاویہ ؓ واپس آ گئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 3416 --- حکم البانی: صحيح... عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ میں نے اصحاب صفہ کے کچھ لوگوں کو قرآن پڑھنا اور لکھنا سکھایا تو ان میں سے ایک نے مجھے ایک کمان ہدیتہً دی ، میں نے (جی میں) کہا یہ کوئی مال تو ہے نہیں ، اس سے میں فی سبیل اللہ تیر اندازی کا کام لوں گا (پھر بھی) میں رسول اللہ ﷺ کے پاس جاؤں گا اور آپ سے اس بارے میں پوچھوں گا ، تو میں آپ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں جن لوگوں کو قرآن پڑھنا لکھنا سکھا رہا تھا ، ان میں سے ایک شخص نے مجھے ہدیہ میں ایک کمان دی ہے ، اور اس کی کچھ مالیت تو ہے نہیں ، میں اس سے اللہ کی راہ میں جہاد کروں گا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تمہیں پسند ہو کہ تمہیں آگ کا طوق پہنایا جائے تو اس کمان کو قبول کر لو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 3015 --- حکم البانی: حسن... مجمع بن جاریہ انصاری (جو قرآن کے قاریوں میں سے ایک تھے) کہتے ہیں کہ خیبر ان لوگوں پر تقسیم کیا گیا جو صلح حدیبیہ میں شریک تھے رسول اللہ ﷺ نے خیبر کو اٹھارہ حصوں میں تقسیم کیا ، لشکر کی تعداد ایک ہزار پانچ سو تھی ، ان میں تین سو سوار تھے تو رسول اللہ ﷺ نے سواروں کو دو دو حصے دئیے اور پیادوں کو ایک ایک حصہ دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 4456 --- حکم البانی: صحيح... براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں اپنے ایک گمشدہ اونٹ کو ڈھونڈ رہا تھا کہ اسی دوران کچھ سوار آئے ، ان کے ساتھ ایک جھنڈا تھا ، تو دیہاتی لوگ نبی اکرم ﷺ سے میری قربت کی وجہ سے میرے اردگرد گھومنے لگے ، اتنے میں وہ ایک قبہ کے پاس آئے ، اور اس میں سے ایک شخص کو نکالا اور اس کی گردن مار دی ، تو میں نے اس کے متعلق ان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کر رکھی تھی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 4568 --- حکم البانی: صحيح... مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہذیل کے ایک شخص کی دو بیویاں تھیں ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی سے مار کر اسے اور اس کے پیٹ کے بچے کو قتل کر دیا ، وہ لوگ جھگڑا لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو ان میں سے ایک شخص نے کہا : ہم اس کی دیت کیوں کر ادا کریں جو نہ رویا ، نہ کھایا ، نہ پیا ، اور نہ ہی چلایا ، (اس نے یہ بات مقفّٰی عبارت میں کہی) آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا تم دیہاتیوں کی طرح مقفّی و مسجّع عبارت بولتے ہو ؟ “ تو آپ ﷺ نے اس میں ایک غرہ (لونڈی یا غلام) کی دیت کا فیصلہ کیا ، اور اسے عورت کے عاقلہ (وارثین) کے ذمہ ٹھہرایا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 117 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ علی بن ابی طالب ؓ استنجاء کر کے میرے پاس آئے ، اور وضو کے لیے پانی مانگا ، ہم ایک پیالہ لے کر ان کے پاس آئے جس میں پانی تھا یہاں تک کہ ہم نے انہیں ان کے سامنے رکھا تو انہوں نے مجھ سے کہا : اے ابن عباس ! کیا میں تمہیں دکھاؤں کہ رسول اللہ ﷺ کس طرح وضو کرتے تھے ؟ میں نے کہا : ہاں ، ضرور دکھائیے ، تو آپ نے برتن جھکا کر ہاتھ پر پانی ڈالا پھر اسے دھویا پھر اپنا داہنا ہاتھ (برتن میں) داخل کیا (اور پانی لے کر) اسے دوسرے پر ڈالا پھر اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دھویا ، پھر کلی کی اور ناک جھاڑی ، پھر اپنے دونوں ہاتھ (ملا کر) ایک ساتھ برتن میں ڈالے اور لپ بھر پانی لیا اور اسے اپنے منہ پر مارا پھر دونوں انگوٹھوں کو کانوں کے اندر یعنی سامنے کے رخ پر پھیرا ، پھر دوسری اور تیسری بار (بھی) ایسا ہی کیا ، پھر اپنی داہنی ہتھیلی میں ایک چلو پانی لے کر اپنی پیشانی پر ڈالا اور اسے چھوڑ دیا ، وہ آپ کے چہرے پر بہہ رہا تھا ، پھر دونوں ہاتھ تین تین بار کہنیوں تک دھوئے ، اس کے بعد سر اور دونوں کانوں کے اوپری حصہ کا مسح کیا ، پھر اپنے دونوں ہاتھ پانی میں ڈال کر ایک لپ بھر پانی لیا اور اسے (دائیں) پیر پر ڈالا ، اس وقت وہ پیر میں جوتا پہنے ہوئے تھے اور اس سے پیر دھویا پھر دوسرے پیر پر بھی اسی طرح پانی ڈال کر اسے دھویا ۔ عبیداللہ خولانی کہتے ہیں کہ میں نے (عبداللہ بن عباس ؓ سے) پوچھا : علی ؓ نے دونوں پیر میں جوتا پہنے پہنے ایسا کیا ؟ آپ نے کہا : ہاں ، جوتا پہنے پہنے کیا ، میں نے کہا : جوتا پہنے پہنے ؟ آپ نے کہا : ہاں ، جوتا پہنے پہنے ، پھر میں نے کہا : جوتا پہنے پہنے ؟ آپ نے کہا : ہاں چپل پہنے پہنے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن جریج کی حدیث جسے انہوں نے شیبہ سے روایت کیا ہے علی ؓ کی حدیث کے مشابہ ہے اس لیے کہ اس میں حجاج بن محمد نے ابن جریج سے « مسح برأسہ مرۃ واحدۃ » کہا ہے اور ابن وہب نے اس میں ابن جریج سے « ومسح برأسہ ثلاثا » روایت کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  6k
حدیث نمبر: 3756 --- حکم البانی: ضعيف... ایک صحابی رسول سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب دو دعوت دینے والے ایک ساتھ دعوت دیں تو ان میں سے جس کا مکان قریب ہو اس کی دعوت قبول کرو ، کیونکہ جس کا مکان زیادہ قریب ہو گا وہ ہمسائیگی میں قریب تر ہو گا ، اور اگر ان میں سے کوئی پہل کر جائے تو اس کی قبول کرو جس نے پہل کی ہو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 74  -  2k
حدیث نمبر: 792 --- حکم البانی: صحيح... ایک صحابی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک آدمی سے پوچھا : ” تم نماز میں کون سی دعا پڑھتے ہو ؟ “ ، اس نے کہا : میں تشہد پڑھتا ہوں اور کہتا ہوں : « اللہم إني أسألك الجنۃ وأعوذ بك من النار » ” اے اللہ ! میں تجھ سے جنت کا طالب ہوں اور جہنم سے تیری پناہ چاہتا ہوں “ ، البتہ آپ اور معاذ کیا گنگناتے ہیں اس کا مجھے صحیح ادراک نہیں ہوتا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہم بھی اسی (جنت کی طلب اور جہنم سے پناہ) کے اردگرد پھرتے ہیں “ ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: التحیات کے بعد کی ایک دعا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 4604 --- حکم البانی: صحيح... مقدام بن معد یکرب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سنو ، مجھے کتاب (قرآن) دی گئی ہے اور اس کے ساتھ اسی کے مثل ایک اور چیز بھی (یعنی سنت) ، قریب ہے کہ ایک آسودہ آدمی اپنے تخت پر ٹیک لگائے ہوئے کہے : اس قرآن کو لازم پکڑو ، جو کچھ تم اس میں حلال پاؤ اسی کو حلال سمجھو ، اور جو اس میں حرام پاؤ ، اسی کو حرام سمجھو ، سنو ! تمہارے لیے پالتو گدھے کا گوشت حلال نہیں ، اور نہ کسی نوکیلے دانت والے درندے کا ، اور نہ تمہارے لیے کسی ذمی کی پڑی ہوئی چیز حلال ہے سوائے اس کے کہ اس کا مالک اس سے دستبردار ہو جائے ، اور اگر کوئی کسی قوم میں قیام کرے تو ان پر اس کی ضیافت لازم ہے ، اور اگر وہ اس کی ضیافت نہ کریں تو اسے حق ہے کہ وہ ان سے مہمانی کے بقدر لے لے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: سنت حدیث کے بغیر قرآن مجید سے تمام شرعی مسائل معلوم کرنا ممکن نہیں ۔ سنت میں بیان کئے گئے احکامات ، قرآن مجید کے احکامات کی طرح واجب الاتباع ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے ، لہٰذا دونوں کی اطاعت ایک ہی درجے میں واجب ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 2271 --- حکم البانی: ضعيف... خلیل یا ابن خلیل کہتے ہیں کہ علی بن ابی طالب ؓ کے پاس ایک عورت کا مقدمہ لایا گیا جس نے تین آدمیوں سے صحبت کے بعد ایک لڑکا جنا تھا ، آگے اسی طرح کی روایت ہے اس میں نہ تو انہوں نے یمن کا ذکر کیا ہے ، نہ ہی نبی اکرم ﷺ کا ، اور نہ (علی ؓ کے) اس قول کا کہ خوشی سے تم دونوں لڑکے کو اسے (تیسرے کو) دے دو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2117 --- حکم البانی: صحيح... عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص سے فرمایا : ” کیا تم اس بات سے راضی ہو کہ میں تمہارا نکاح فلاں عورت سے کر دوں ؟ “ اس نے جواب دیا : ہاں ، پھر عورت سے کہا : ” کیا تم اس بات سے راضی ہو کہ فلاں مرد سے تمہارا نکاح کر دوں ؟ “ اس نے بھی جواب دیا : ہاں ، چنانچہ آپ ﷺ نے ان دونوں کا نکاح کر دیا ، اور آدمی نے اس سے صحبت کر لی لیکن نہ تو اس نے مہر متعین کیا اور نہ ہی اسے کوئی چیز دی ، یہ شخص غزوہ حدیبیہ میں شریک تھا اور اسی بنا پر اسے خیبر سے حصہ ملتا تھا ، جب اس کی وفات کا وقت ہوا تو کہنے لگا کہ رسول اللہ ﷺ نے فلاں عورت سے میرا نکاح کرایا تھا ، لیکن میں نے نہ تو اس کا مہر مقرر کیا اور نہ اسے کچھ دیا ، لہٰذا میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنا خیبر سے ملنے والا حصہ اس کے مہر میں دے دیا ، چنانچہ اس عورت نے وہ حصہ لے کر ایک لاکھ میں فروخت کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عمر بن خطاب ؓ نے حدیث کے شروع میں ان الفاظ کا اضافہ کیا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” بہتر نکاح وہ ہے جو سب سے آسان ہو “ اور ان کی حدیث سب سے زیادہ کامل ہے اور اس میں « إن رسول اللہ ﷺ قال للرجل » کے بجائے « قال رسول اللہ ﷺ للرجل » ہے پھر راوی نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اندیشہ ہے کہ یہ حدیث الحاقی ہو کیونکہ معاملہ اس کے برعکس ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  5k
حدیث نمبر: 964 --- حکم البانی: صحيح... محمد بن عمرو بن عطاء سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کی ایک جماعت کے ساتھ (ایک مجلس میں) بیٹھے ہوئے تھے ، پھر انہوں نے یہی مذکورہ حدیث بیان کی ، اور ابوقتادہ کا ذکر نہیں کیا کہا : جب آپ ﷺ دو رکعت کے بعد (تشہد کے لیے) بیٹھتے تو اپنے بائیں پیر پر بیٹھتے اور جب اخیر رکعت کے بعد بیٹھتے تو اپنا بایاں پیر (دائیں جانب) آگے نکال لیتے اور اپنے سرین پر بیٹھتے ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: تورک کرنا ۔ آخری ، چوتھی رکعت میں بیٹھنے کا طریقہ ۔ دو رکعت کے بعد پاؤں کے تلوے پر بیٹھنا ۔ دو رکعت کے بعد بیٹھنے کا طریقہ ۔ چوتھی رکعت میں دونوں پاؤں ایک جانب یعنی داہنی جانب نکال کر بیٹھنا ۔ تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 3818 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مجھے گندمی رنگ کے گیہوں کی سفید روٹی جو گھی اور دودھ میں چپڑی ہوئی ہو بہت محبوب ہے “ تو قوم میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اسے بنا کر آپ کی خدمت میں لایا آپ ﷺ نے پوچھا : ” یہ کس برتن میں تھا ؟ “ اس نے کہا : سانڈا (سوسمار) کی کھال کے بنے ہوئے ایک برتن میں تھا آپ ﷺ نے فرمایا : ” پھر تو اسے اٹھا لے جاؤ “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث منکر ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اور اس حدیث میں وارد ایوب ، ایوب سختیانی نہیں ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1072 --- حکم البانی: صحيح... عطاء کہتے ہیں عبداللہ بن زبیر ؓ کے زمانے میں جمعہ اور عید دونوں ایک ہی دن اکٹھا ہو گئے تو آپ نے کہا : ایک ہی دن میں دونوں عیدیں اکٹھا ہو گئی ہیں ، پھر آپ نے دونوں کو ملا کر صبح کے وقت صرف دو رکعت پڑھ لی ، اس سے زیادہ نہیں پڑھی یہاں تک کہ عصر پڑھی ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: جمعہ والے دن اگر عید آ جائے تو جمعہ کی رخصت ہے ۔ جمعہ کے دن اگر عید آ جائے تو جمعہ کی نماز چھوڑ سکتے ہیں صرف ظہر پڑھ لی جائے ۔ عید کے دن جمعہ معاف ہے ظہر نہیں ۔ اگر عید اور جمعہ اکٹھا ہو جائیں تو جو چاہے جمعہ پڑھے اور اگر چاہے تو نہ پڑھے جمعہ چھوڑ دے ، طرف نماز ظہر ادا کرے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 4584 --- حکم البانی: صحيح... یعلیٰ ؓ کہتے ہیں کہ میرے ایک مزدور نے ایک شخص سے جھگڑا کیا اور اس کے ہاتھ کو منہ میں کر کے دانت سے دبایا ، اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کا دانت باہر نکل آیا ، پھر وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، تو آپ نے اسے لغو کر دیا ، اور فرمایا : ” کیا چاہتے ہو کہ وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں دیدے ، اور تم اسے سانڈ کی طرح چبا ڈالو “ ابن ابی ملیکہ نے اپنے دادا سے نقل کیا ہے کہ ابوبکر ؓ نے اسے لغو قرار دیا اور کہا : (اللہ کرے) اس کا دانت نہ رہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 Next >>


Search took 0.215 seconds