حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
2 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2020 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1656 --- حکم البانی: صحيح م بزيادة قضيتين أخريين... بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہا : میں نے ایک لونڈی اپنی ماں کو صدقہ میں دی تھی ، اب وہ مر گئی ہیں اور وہی لونڈی چھوڑ کر گئی ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہارا اجر پورا ہو گیا ، اور وہ لونڈی تیرے پاس ترکے میں لوٹ آئی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1242 --- حکم البانی: حسن... عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ نے ان سے یہی واقعہ بیان کیا اور فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے تکبیر تحریمہ کہی اور اس جماعت نے بھی جو آپ کے ساتھ صف میں کھڑی تھی تکبیر تحریمہ کہی ، پھر آپ نے رکوع کیا تو ان لوگوں نے بھی رکوع کیا ، پھر آپ نے سجدہ کیا تو ان لوگوں نے بھی سجدہ کیا ، پھر آپ نے سجدہ سے سر اٹھایا تو انہوں نے بھی اٹھایا ، اس کے بعد آپ بیٹھے رہے اور وہ لوگ دوسرا سجدہ خود سے کر کے کھڑے ہوئے اور ایٹریوں کے بل پیچھے چلتے ہوئے الٹے پاؤں لوٹے ، یہاں تک کہ ان کے پیچھے جا کھڑے ہوئے ، اور دوسری جماعت آ کر کھڑی ہوئی ، اس نے تکبیر کہی پھر خود سے رکوع کیا اب رسول اللہ ﷺ نے اپنا دوسرا سجدہ کیا اور آپ کے ساتھ ان لوگوں نے بھی سجدہ کیا اس کے بعد رسول اللہ ﷺ تو اٹھ کھڑے ہوئے اور ان لوگوں نے اپنا دوسرا سجدہ کیا ، پھر دونوں جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہوئیں اور دونوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی ، آپ نے رکوع کیا (ان سب نے بھی رکوع کیا) ، پھر آپ نے سجدہ کیا تو ان سب نے بھی ایک ساتھ سجدہ کیا ، پھر آپ نے دوسرا سجدہ کیا اور ان لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ جلدی جلدی سجدہ کیا ، اور جلدی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی ، پھر رسول اللہ ﷺ نے سلام پھیرا ، اور لوگوں نے بھی سلام پھیرا ، پھر آپ نماز سے فارغ ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے اس طرح لوگوں نے پوری نماز میں آپ کے ساتھ شرکت کر لی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  5k
حدیث نمبر: 633 --- حکم البانی: ضعيف... عبدالرحمٰن بن ابی بکر کہتے ہیں جابر بن عبداللہ ؓ نے ایک کرتے میں ہماری امامت کی ، ان کے جسم پر کوئی چادر نہ تھی ، تو جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک کرتے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 4827 --- حکم البانی: ضعيف... سعید بن ابوالحسن کہتے ہیں کہ ابوبکرہ ؓ ایک گواہی کے سلسلے میں ہمارے ہاں آئے ، تو ان کے لیے ایک شخص اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا ، تو انہوں نے وہاں بیٹھنے سے انکار کیا ، اور کہا : نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے ، اور نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے بھی منع فرمایا ہے کہ آدمی اپنا ہاتھ کسی ایسے شخص کے کپڑے سے پونچھے جسے اس نے کپڑا نہ پہنایا ہو ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 4828 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا ، تو ایک شخص اس کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا تو وہ وہاں بیٹھنے چلا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے روک دیا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 4671 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ یہود کے ایک شخص نے کہا : قسم اس ذات کی جس نے موسیٰ علیہ السلام کو چن لیا ، یہ سن کر مسلمان نے یہودی کے چہرہ پر طمانچہ رسید کر دیا ، یہودی رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور اس کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا : ” مجھے موسیٰ علیہ السلام پر فضیلت نہ دو ، (پہلا صور پھونکنے سے) سب لوگ بیہوش ہو جائیں گے تو سب سے پہلے میں ہوش میں آؤں گا ، اس وقت موسیٰ علیہ السلام عرش کا ایک کنارا مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہوں گے ، تو مجھے نہیں معلوم کہ آیا وہ ان لوگوں میں سے تھے جو بیہوش ہو گئے تھے اور مجھ سے پہلے ہوش میں آ گئے ، یا ان لوگوں میں سے تھے جنہیں اللہ نے بیہوش ہونے سے محفوظ رکھا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابن یحییٰ کی حدیث زیادہ کامل ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 731 --- حکم البانی: صحيح دون قوله ولا صافح بخده... محمد بن عمرو (بن عطاء) عامری کہتے ہیں کہ صحابہ کرام ؓ کی ایک مجلس میں تھا ، ان لوگوں نے آپس میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کا تذکرہ کیا ، تو ابوحمید ؓ نے کہا ... ، پھر راوی نے اسی حدیث کا بعض حصہ ذکر کیا ، اور کہا : ” جب نبی اکرم ﷺ رکوع کرتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پر جماتے اور اپنی انگلیوں کے درمیان کشادگی رکھتے ، پھر نہ اپنی پیٹھ کو خم کرتے ، نہ سر کو اونچا کرتے ، نہ منہ کو دائیں یا بائیں جانب موڑتے (بلکہ سیدھا قبلہ کی جانب رکھتے) ، پھر جب دو رکعت کے بعد بیٹھتے تو بائیں پاؤں کے تلوے پر بیٹھتے اور داہنا پاؤں کھڑا رکھتے ، پھر جب آپ چوتھی رکعت میں ہوتے ، تو اپنی بائیں سرین زمین پر لگاتے اور دونوں پاؤں ایک جانب (یعنی داہنی جانب) نکالتے “ ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: تورک کرنا ۔ آخری ، چوتھی رکعت میں بیٹھنے کا طریقہ ۔ دو رکعت کے بعد پاؤں کے تلوے پر بیٹھنا ۔ دو رکعت کے بعد بیٹھنے کا طریقہ ۔ چوتھی رکعت میں دونوں پاؤں ایک جانب یعنی داہنی جانب نکال کر بیٹھنا ۔ تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ ۔
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 5230 --- حکم البانی: ضعيف لكن النهي عن فعل فارس في م... ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس ایک چھڑی کا سہارا لیے ہوئے تشریف لائے تو ہم سب کھڑے ہو گئے ، آپ نے فرمایا : ” عجمیوں کی طرح ایک دوسرے کے احترام میں کھڑے نہ ہوا کرو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 3510 --- حکم البانی: حسن لغيره... ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک شخص نے ایک غلام خریدا ، وہ غلام جب تک اللہ کو منظور تھا اس کے پاس رہا ، پھر اس نے اس میں کوئی عیب پایا تو اس کا مقدمہ نبی اکرم ﷺ کے سامنے پیش کیا ، رسول اللہ ﷺ نے غلام بائع کو واپس کرا دیا ، تو بائع کہنے لگا : اللہ کے رسول ! اس نے میرے غلام کے ذریعہ کمائی کی ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” خراج (منافع) اس شخص کا حق ہے جو ضامن ہو “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ سند ویسی (قوی) نہیں ہے (جیسی سندوں سے کوئی حدیث ثابت ہوتی ہے) ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 5210 --- حکم البانی: صحيح... علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے (ابوداؤد کہتے ہیں : حسن بن علی نے اسے مرفوع کیا ہے) ، وہ کہتے ہیں اگر جماعت گزر رہی ہو (لوگ چل رہے ہوں) تو ان میں سے کسی ایک کا سلام کر لینا سب کی طرف سے سلام کے لیے کافی ہو گا ، ایسے ہی لوگ بیٹھے ہوئے ہوں اور ان میں سے کوئی ایک سلام کا جواب دیدے تو وہ سب کی طرف سے کفایت کرے گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 3607 --- حکم البانی: صحيح... عمارہ بن خزیمہ کہتے ہیں : ان کے چچا نے ان سے بیان کیا اور وہ نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے تھے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک اعرابی سے ایک گھوڑا خریدا ، آپ اسے اپنے ساتھ لے آئے تاکہ گھوڑے کی قیمت ادا کر دیں ، آپ ﷺ جلدی جلدی چلنے لگے ، دیہاتی نے تاخیر کر دی ، پس کچھ لوگ دیہاتی کے پاس آنا شروع ہوئے اور گھوڑے کا مول بھاؤ کرنے لگے اور وہ لوگ یہ نہ سمجھ سکے کہ نبی اکرم ﷺ نے اسے خرید لیا ہے ، چنانچہ دیہاتی نے رسول اللہ ﷺ کو پکارا اور کہا : اگر آپ اسے خریدتے ہیں تو خرید لیجئے ورنہ میں نے اسے بیچ دیا ، دیہاتی کی آواز سن کر نبی اکرم ﷺ کھڑے ہو گئے اور فرمایا : ” کیا میں تجھ سے اس گھوڑے کو خرید نہیں چکا ؟ “ دیہاتی نے کہا : نہیں ، قسم اللہ کی ، میں نے اسے آپ سے فروخت نہیں کیا ہے ، پھر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” کیوں نہیں ؟ میں اسے تم سے خرید چکا ہوں “ پھر دیہاتی یہ کہنے لگا کہ گواہ پیش کیجئے ، تو خزیمہ بن ثابت ؓ بول پڑے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تم اسے نبی اکرم ﷺ کو فروخت کر چکے ہو ، نبی اکرم ﷺ خزیمہ ؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : ” تم کیسے گواہی دے رہے ہو ؟ “ خزیمہ بن ثابت ؓ نے کہا : آپ کی تصدیق کی وجہ سے ، اللہ کے رسول ! تو رسول اللہ ﷺ نے خزیمہ ؓ کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دے دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  4k
حدیث نمبر: 770 --- حکم البانی: صحيح... رفاعہ بن رافع زرقی ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن ہم رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے ، جب آپ نے رکوع سے سر اٹھا کر « سمع اللہ لمن حمدہ » کہا تو آپ ﷺ کے پیچھے ایک آدمی نے « اللہم ربنا ولك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيہ » کہا ، جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : ” ابھی ابھی یہ کلمات کس شخص نے کہے ہیں ؟ “ ، اس آدمی نے کہا : میں نے ، اللہ کے رسول ! تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں نے تیس سے زائد فرشتوں کو دیکھا جو ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کون پہلے ان کلمات کو لکھے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: رکوع سے اٹھنے پر ایک دعا ۔ سجدے کی ایک دعا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 69  -  2k
حدیث نمبر: 5157 --- حکم البانی: صحيح... معرور بن سوید کہتے ہیں کہ میں نے ابوذر کو ربذہ (مدینہ کے قریب ایک گاؤں) میں دیکھا وہ ایک موٹی چادر اوڑھے ہوئے تھے اور ان کے غلام کے بھی (جسم پر) اسی جیسی چادر تھی ، معرور بن سوید کہتے ہیں : تو لوگوں نے کہا : ابوذر ! اگر تم وہ (چادر) لے لیتے جو غلام کے جسم پر ہے اور اپنی چادر سے ملا لیتے تو پورا جوڑا بن جاتا اور غلام کو اس چادر کے بدلے کوئی اور کپڑا پہننے کو دے دیتے (تو زیادہ اچھا ہوتا) اس پر ابوذر نے کہا : میں نے ایک شخص کو گالی دی تھی ، اس کی ماں عجمی تھی ، میں نے اس کی ماں کے غیر عربی ہونے کا اسے طعنہ دیا ، اس نے میری شکایت رسول اللہ ﷺ سے کر دی ، تو آپ نے فرمایا : ” ابوذر ! تم میں ابھی جاہلیت (کی بو باقی) ہے وہ (غلام ، لونڈی) تمہارے بھائی بہن ، ہیں (کیونکہ سب آدم کی اولاد ہیں) ، اللہ نے تم کو ان پر فضیلت دی ہے ، (تم کو حاکم اور ان کو محکوم بنا دیا ہے) تو جو تمہارے موافق نہ ہو اسے بیچ دو ، اور اللہ کی مخلوق کو تکلیف نہ دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 1860 --- حکم البانی: حسن لكن ذكر الزبيب منكر والمحفوظ التمر كما في أحاديث العباس... کعب بن عجرہ ؓ کہتے ہیں کہ حدیبیہ کے سال میرے سر میں جوئیں پڑ گئیں ، میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا یہاں تک کہ مجھے اپنی بینائی جانے کا خوف ہوا تو اللہ تعالیٰ نے میرے سلسلے میں « فمن كان منكم مريضا أو بہ أذى من رأسہ » کی آیت نازل فرمائی ، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے بلایا اور مجھ سے فرمایا : ” تم اپنا سر منڈوا لو اور تین دن کے روزے رکھو ، یا چھ مسکینوں کو ایک فرق منقٰی کھلاؤ ، یا پھر ایک بکری ذبح کرو “ چنانچہ میں نے اپنا سر منڈوایا پھر ایک بکری کی قربانی دے دی ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 5203 --- حکم البانی: صحيح دون القعود في الظل... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور میں ابھی ایک بچہ تھا ، آپ نے ہمیں سلام کیا ، پھر میرا ہاتھ پکڑا اور اپنی کسی ضرورت سے مجھے بھیجا اور میرے لوٹ کر آنے تک ایک دیوار کے سائے میں بیٹھے رہے ، یا کہا : ایک دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھے رہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 4574 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ سے حمل بن مالک کے قصے میں روایت ہے ، وہ کہتے ہیں تو اس نے بچہ کو جسے بال اگے ہوئے تھے ساقط کر دیا ، وہ مرا ہوا تھا اور عورت بھی مر گئی ، تو آپ نے وارثوں پر دیت کا فیصلہ کیا ، اس پر اس کے چچا نے کہا : اللہ کے نبی ! اس نے تو ایک ایسا بچہ ساقط کیا ہے جس کے بال اگ آئے تھے ، تو قاتل عورت کے باپ نے کہا : یہ جھوٹا ہے ، اللہ کی قسم ! نہ تو وہ چیخا ، نہ پیا ، اور نہ کھایا ، اس جیسے کا خون تو معاف (رائیگاں) قرار دے دیا جاتا ہے ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” کیا جاہلیت جیسی مسجع عبارت بولتے ہو جیسے کاہن بولتے ہیں ، بچے کی دیت ایک غلام یا لونڈی کی دینی ہو گی “ ۔ ابن عباس کہتے ہیں : ان میں سے ایک کا نام ملیکہ اور دوسری کا ام غطیف تھا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 1721 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ اقرع بن حابس ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا : اللہ کے رسول ! کیا حج ہر سال (فرض) ہے یا ایک بار ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” (ہر سال نہیں) بلکہ ایک بار ہے اور جو ایک سے زائد بار کرے تو وہ نفل ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابوسنان سے مراد ابوسنان دؤلی ہیں ، اسی طرح عبدالجلیل بن حمید اور سلیمان بن کثیر نے زہری سے نقل کیا ہے ، اور عقیل سے ابوسنان کے بجائے صرف سنان منقول ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 219 --- حکم البانی: حسن... ابورافع ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ایک دن اپنی بیویوں کے پاس گئے ، ہر ایک کے پاس غسل کرتے تھے ۔ ابورافع کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے کہا : اللہ کے رسول ! ایک ہی بار غسل کیوں نہیں کر لیتے ؟ آپ نے فرمایا : ” یہ زیادہ پاکیزہ ، عمدہ اور اچھا ہے “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : انس ؓ کی روایت اس سے زیادہ صحیح ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 2905 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں مر گیا اور ایک غلام کے سوا جسے وہ آزاد کر چکا تھا کوئی وارث نہ چھوڑا ، رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : ” کیا کوئی اس کا وارث ہے ؟ “ لوگوں نے کہا : کوئی نہیں سوائے ایک غلام کے جس کو اس نے آزاد کر دیا تھا تو آپ ﷺ نے اسی کو اس کا ترکہ دلا دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 329 --- حکم البانی: صحيح إلا أن مسلما علقه... عبداللہ بن عباس ؓ کے غلام عمیر کہتے ہیں کہ میں اور ام المؤمنین میمونہ ؓ کے غلام عبداللہ بن یسار دونوں ابوجہیم بن حارث بن صمہ انصاری ؓ کے پاس آئے تو ابوجہیم نے کہا : رسول اللہ ﷺ بئرجمل (مدینے کے قریب ایک جگہ کا نام) کی طرف سے تشریف لائے تو ایک شخص آپ ﷺ سے ملا اور اس نے آپ کو سلام کیا ، تو آپ ﷺ نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا ، یہاں تک کہ آپ ایک دیوار کے پاس آئے اور آپ نے (دونوں ہاتھوں کو دیوار پر مار کر) اپنے منہ اور دونوں ہاتھوں کا مسح کیا ، پھر آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 Next >>


Search took 0.246 seconds