حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
2 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2020 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4932 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ غزوہ تبوک یا خیبر سے آئے ، اور ان کے گھر کے طاق پر پردہ پڑا تھا ، اچانک ہوا چلی ، تو پردے کا ایک کونا ہٹ گیا ، اور عائشہ ؓ کی گڑیاں نظر آنے لگیں ، آپ نے فرمایا : ” عائشہ ! یہ کیا ہے ؟ “ میں نے کہا : میری گڑیاں ہیں ، آپ نے ان گڑیوں میں ایک گھوڑا دیکھا جس میں کپڑے کے دو پر لگے ہوئے تھے ، پوچھا : یہ کیا ہے جسے میں ان کے بیچ میں دیکھ رہا ہوں ؟ وہ بولیں : گھوڑا ، آپ نے فرمایا : ” اور یہ کیا ہے جو اس پر ہے ؟ “ وہ بولیں : دو بازو ، آپ نے فرمایا : ” گھوڑے کے بھی بازو ہوتے ہیں ؟ وہ بولیں : کیا آپ نے نہیں سنا کہ سلیمان علیہ السلام کا ایک گھوڑا تھا جس کے بازو تھے ، یہ سن کر آپ ہنس پڑے یہاں تک کہ میں نے آپ کی داڑھیں دیکھ لیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 330 --- حکم البانی: ضعيف... نافع کہتے ہیں : میں ابن عمر ؓ کے ساتھ کسی ضرورت کے تحت ابن عباس ؓ کے پاس گیا ، ابن عمر ؓ نے اپنی ضرورت پوری کی اور اس دن ان کی گفتگو میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ایک آدمی ایک گلی میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے ہو کر گزرا اور آپ (ابھی) پاخانہ یا پیشاب سے فارغ ہو کر نکلے تھے کہ اس آدمی نے سلام کیا تو آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا ، یہاں تک کہ جب وہ شخص گلی میں آپ کی نظروں سے اوجھل ہو جانے کے قریب ہوا تو آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ دیوار پر مارے اور انہیں اپنے چہرے پر پھیرا ، پھر دوسری بار اپنے دونوں ہاتھ دیوار پر مارے اور اس سے دونوں ہاتھوں کا مسح کیا پھر اس کے سلام کا جواب دیا اور فرمایا : ” مجھے تیرے سلام کا جواب دینے میں کوئی چیز مانع نہیں تھی سوائے اس کے کہ میں پاکی کی حالت میں نہیں تھا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میں نے احمد بن حنبل کو کہتے سنا کہ محمد بن ثابت نے تیمم کے باب میں ایک منکر حدیث روایت کی ہے ۔ ابن داسہ کہتے ہیں کہ ابوداؤد نے کہا ہے کہ اس قصے میں نبی اکرم ﷺ سے دو ضربہ پر محمد بن ثابت کی متابعت (موافقت) نہیں کی گئی ہے ، صرف انہوں نے ہی دو ضربہ کو رسول اللہ ﷺ کا فعل قرار دیا ہے ، ان کے علاوہ دیگر حضرات نے اسے ابن عمر ؓ کا فعل روایت کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  4k
حدیث نمبر: 2775 --- حکم البانی: ضعيف... سعد ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ سے نکلے ، ہم مدینہ کا ارادہ کر رہے تھے ، جب ہم عزورا کے قریب ہوئے تو آپ ﷺ اترے ، پھر آپ نے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا ، اور کچھ دیر اللہ سے دعا کی ، پھر سجدہ میں گر پڑے ، اور بڑی دیر تک سجدہ ہی میں پڑے رہے ، پھر کھڑے ہوئے اور دونوں ہاتھ اٹھا کر کچھ دیر تک اللہ سے دعا کی ، پھر سجدے میں گر پڑے اور دیر تک سجدہ میں پڑے رہے ، پھر اٹھے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر کچھ دیر دعا کی ، پھر دوبارہ آپ سجدے میں گر پڑے ، اور فرمایا : ” میں نے اپنے رب سے دعا کی اور اپنی امت کے لیے سفارش کی تو اللہ نے مجھے ایک تہائی امت دے دی ، میں اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدہ میں گر گیا ، پھر سر اٹھایا ، اور اپنی امت کے لیے دعا کی تو اللہ نے مجھے اپنی امت کا ایک تہائی اور دے دیا تو میں اپنے رب کا شکر ادا کرنے کے لیے پھر سجدہ میں گر گیا ، پھر میں نے اپنا سر اٹھایا ، اور اپنی امت کے لیے اپنے رب سے درخواست کی تو اللہ نے جو ایک تہائی باقی تھا اسے بھی مجھے دے دیا تو میں اپنے رب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سجدے میں گر پڑا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  4k
حدیث نمبر: 3734 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے آپ نے پانی طلب کیا تو قوم میں سے ایک شخص نے عرض کیا : کیا ہم آپ کو نبیذ نہ پلا دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں (کوئی مضائقہ نہیں) “ تو وہ نکلا اور دوڑ کر ایک پیالہ نبیذ لے آیا ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تو نے اسے ڈھک کیوں نہیں لیا ؟ ایک لکڑی ہی سے سہی جو اس کے عرض (چوڑان) میں رکھ لیتا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اصمعی نے کہا : « تعرضہ عليہ » یعنی تو اسے اس پر چوڑان میں رکھ لیتا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 2173 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ کہتے ہیں کہ انصار کا ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا کہ : میری ایک لونڈی ہے جس سے میں صحبت کرتا ہوں اور اس کا حاملہ ہونا مجھے پسند نہیں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” چاہو تو عزل کر لو ، جو اس کے مقدر میں ہے وہ تو ہو کر رہے گا “ ، ایک مدت کے بعد وہ شخص آ کر کہنے لگا ، کہ لونڈی حاملہ ہو گئی ، آپ ﷺ نے فرمایا کہ : ” میں نے تو کہا ہی تھا کہ جو اس کے مقدر میں ہے وہ ہو کر رہے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 333 --- حکم البانی: صحيح... قبیلہ بنی عامر کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ میں اسلام میں داخل ہوا تو مجھے اپنا دین سیکھنے کی فکر لاحق ہوئی لہٰذا میں ابوذر ؓ کے پاس آیا ، انہوں نے کہا : مجھے مدینہ کی آب و ہوا راس نہ آئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے کچھ اونٹ اور بکریاں دینے کا حکم دیا اور مجھ سے فرمایا : ” تم ان کا دودھ پیو “ ، (حماد کا بیان ہے کہ مجھے شک ہے کہ آپ ﷺ نے انہیں پیشاب بھی پینے کے لیے کہا یا نہیں ، یہ حماد کا قول ہے) ، پھر ابوذر ؓ نے کہا : میں پانی سے (اکثر) دور رہا کرتا تھا اور میرے ساتھ میری بیوی بھی تھی ، مجھے جنابت لاحق ہوتی تو میں بغیر طہارت کے نماز پڑھ لیتا تھا ، تو میں رسول اللہ ﷺ کے پاس دوپہر کے وقت آیا ، آپ صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ مسجد کے سائے میں (بیٹھے) تھے ، آپ نے فرمایا : ” ابوذر ؟ “ ، میں نے کہا : جی ، اللہ کے رسول ! میں تو ہلاک و برباد ہو گیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کس چیز نے تمہیں ہلاک و برباد کیا ؟ “ ، میں نے کہا : میں پانی سے دور رہا کرتا تھا اور میرے ساتھ میری بیوی تھی ، مجھے جنابت لاحق ہوتی تو میں بغیر طہارت کے نماز پڑھ لیتا تھا ، تو رسول اللہ ﷺ نے میرے لیے پانی لانے کا حکم دیا ، چنانچہ ایک کالی لونڈی بڑے برتن میں پانی لے کر آئی جو برتن میں ہل رہا تھا ، برتن بھرا ہوا نہیں تھا ، پھر میں نے اپنے اونٹ کی آڑ کی اور غسل کیا ، پھر آیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے ابوذر ! پاک مٹی پاک کرنے والی ہے ، اگرچہ تم دس سال تک پانی نہ پاؤ ، لیکن جب تمہیں پانی مل جائے تو اسے اپنی کھال پر بہاؤ (غسل کرو) “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے حماد بن زید نے ایوب سے روایت کیا ہے اور اس میں انہوں نے پیشاب کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ صحیح نہیں ہے اور پیشاب کا ذکر صرف انس بن مالک ؓ کی حدیث میں ہے ، جس میں اہل بصرہ منفرد ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  6k
حدیث نمبر: 336 --- حکم البانی: حسن دون قوله إنما كان يكفيه... جابر ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں نکلے ، تو ہم میں سے ایک شخص کو ایک پتھر لگا ، جس سے اس کا سر پھٹ گیا ، پھر اسے احتلام ہو گیا تو اس نے اپنے ساتھیوں سے دریافت کیا : کیا تم لوگ میرے لیے تیمم کی رخصت پاتے ہو ؟ ان لوگوں نے کہا : ہم تمہارے لیے تیمم کی رخصت نہیں پاتے ، اس لیے کہ تم پانی پر قادر ہو ، چنانچہ اس نے غسل کیا تو وہ مر گیا ، پھر جب ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو اس واقعہ کی خبر دی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ان لوگوں نے اسے مار ڈالا ، اللہ ان کو مارے ، جب ان کو مسئلہ معلوم نہیں تھا تو انہوں نے کیوں نہیں پوچھ لیا ؟ نہ جاننے کا علاج پوچھنا ہی ہے ، اسے بس اتنا کافی تھا کہ تیمم کر لیتا اور اپنے زخم پر پٹی باندھ لیتا (یہ شک موسیٰ کو ہوا ہے) ، پھر اس پر مسح کر لیتا اور اپنے باقی جسم کو دھو ڈالتا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 332 --- حکم البانی: صحيح... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ بکریاں جمع ہو گئیں تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ابوذر ! تم ان بکریوں کو جنگل میں لے جاؤ “ ، چنانچہ میں انہیں ہانک کر مقام ربذہ کی طرف لے گیا ، وہاں مجھے جنابت لاحق ہو جایا کرتی تھی اور میں پانچ پانچ چھ چھ روز یوں ہی رہا کرتا ، پھر میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، آپ نے فرمایا : ” ابوذر ! “ ، میں خاموش رہا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہاری ماں تم پر روئے ، ابوذر ! تمہاری ماں کے لیے بربادی ہو “ ، پھر آپ ﷺ نے میرے لیے ایک کالی لونڈی بلائی ، وہ ایک بڑے پیالے میں پانی لے کر آئی ، اس نے میرے لیے ایک کپڑے کی آڑ کی اور (دوسری طرف سے) میں نے اونٹ کی آڑ کی اور غسل کیا ، (غسل کر کے مجھے ایسا لگا) گویا کہ میں نے اپنے اوپر سے کوئی پہاڑ ہٹا دیا ہو ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” پاک مٹی مسلمان کے لیے وضو (کے پانی کے حکم میں) ہے ، اگرچہ دس برس تک پانی نہ پائے ، جب تم پانی پا جاؤ تو اس کو اپنے بدن پر بہا لو ، اس لیے کہ یہ بہتر ہے “ ۔ مسدد کی روایت میں « غنيمۃ من الصدقۃ » کے الفاظ ہیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عمرو کی روایت زیادہ کامل ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  4k
حدیث نمبر: 4282 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اگر دنیا کا ایک دن بھی رہ جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس دن کو لمبا کر دے گا ، یہاں تک کہ اس میں ایک شخص کو مجھ سے یا میرے اہل بیت میں سے اس طرح کا برپا کرے گا کہ اس کا نام میرے نام پر ، اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام پر ہو گا ، وہ عدل و انصاف سے زمین کو بھر دے گا ، جیسا کہ وہ ظلم و جور سے بھر دی گئی ہے “ ۔ سفیان کی روایت میں ہے : ” دنیا نہیں جائے گی یا ختم نہیں ہو گی تاآنکہ عربوں کا مالک ایک ایسا شخص ہو جائے جو میرے اہل بیت میں سے ہو گا اس کا نام میرے نام کے موافق ہو گا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : عمر اور ابوبکر کے الفاظ سفیان کی روایت کے مفہوم کے مطابق ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 2912 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن بریدہ کہتے ہیں کہ دو بھائی اپنا جھگڑا یحییٰ بن یعمر کے پاس لے گئے ان میں سے ایک یہودی تھا ، اور ایک مسلمان ، انہوں نے مسلمان کو میراث دلائی ، اور کہا کہ ابوالاسود نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ ان سے ایک شخص نے بیان کیا کہ معاذ ؓ نے اس سے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” اسلام بڑھتا ہے گھٹتا نہیں ہے “ پھر انہوں نے مسلمان کو ترکہ دلایا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 4746 --- حکم البانی: صحيح... زید بن ارقم ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو آپ نے فرمایا : ” تم لوگ ان لوگوں کے ایک لاکھ حصوں میں کا ایک حصہ بھی نہیں ہو جو لوگ حشر میں حوض کوثر پر آئیں گے “ ۔ راوی (ابوحمزہ) کہتے ہیں : میں نے زید بن ارقم ؓ سے کہا : اس دن آپ لوگ کتنے تھے ؟ کہا : سات سویا آٹھ سو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 2627 --- حکم البانی: حسن... عقبہ بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک سریہ (دستہ) بھیجا ، میں نے ان میں سے ایک شخص کو تلوار دی ، جب وہ لوٹ کر آیا تو کہنے لگا : کاش آپ وہ دیکھتے جو رسول اللہ ﷺ نے ہم کو ملامت کی ہے ، آپ نے فرمایا : ” کیا تم سے یہ نہیں ہو سکتا تھا کہ جب میں نے ایک شخص کو بھیجا اور وہ میرا حکم بجا نہیں لایا تو تم اس کے بدلے کسی ایسے شخص کو مقرر کر دیتے جو میرا حکم بجا لاتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 931 --- حکم البانی: ضعيف... معاویہ بن حکم سلمی ؓ کہتے ہیں کہ جب میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو مجھے اسلام کی کچھ باتیں معلوم ہوئیں چنانچہ جو باتیں مجھے معلوم ہوئیں ان میں ایک بات یہ بھی تھی کہ جب تمہیں چھینک آئے تو « الحمد اللہ » کہو اور کوئی دوسرا چھینکے اور « الحمد اللہ » کہے تو تم « يرحمك اللہ » کہو ۔ معاویہ ؓ کہتے ہیں : میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک نماز میں کھڑا تھا کہ اسی دوران ایک شخص کو چھینک آئی اس نے « الحمد اللہ » کہا تو میں نے « يرحمك اللہ » بلند آواز سے کہا تو لوگوں نے مجھے ترچھی نظروں سے دیکھنا شروع کیا تو میں اس پر غصہ میں آ گیا ، میں نے کہا : تم لوگ میری طرف کنکھیوں سے کیوں دیکھتے ہو ؟ تو ان لوگوں نے « سبحان اللہ » کہا ، پھر جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : ” (دوران نماز) کس نے بات کی تھی ؟ “ ، لوگوں نے کہا : اس اعرابی نے ، آپ ﷺ نے مجھ کو بلایا اور مجھ سے فرمایا : ” نماز تو بس قرآن پڑھنے اور اللہ کا ذکر کرنے کے لیے ہے ، تو جب تم نماز میں رہو تو تمہارا یہی کام ہونا چاہیئے “ ۔ معاویہ ؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر شفیق اور مہربان کبھی کسی معلم کو نہیں دیکھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  4k
حدیث نمبر: 4572 --- حکم البانی: صحيح... عمر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اس بارے میں نبی اکرم ﷺ کے فیصلے کے متعلق پوچھا تو حمل بن مالک بن نابغہ کھڑے ہوئے ، اور بولے : میں دونوں عورتوں کے بیچ میں تھا ، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی سے مارا تو وہ مر گئی اور اس کا جنین بھی ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے جنین کے سلسلے میں ایک غلام یا لونڈی کی دیت کا ، اور قاتلہ کو قتل کر دیئے جانے کا حکم دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : نضر بن شمیل نے کہا : « مسطح » چوپ یعنی (روٹی پکانے کی لکڑی) ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابو عبید نے کہا : « مسطح » خیمہ کی لکڑیوں میں سے ایک لکڑی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3123 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں ایک میت کو دفنایا ، جب ہم تدفین سے فارغ ہوئے تو آپ ﷺ لوٹے ، ہم بھی آپ کے ساتھ لوٹے ، جب آپ ﷺ میت کے دروازے کے سامنے آئے تو رک گئے ، اچانک ہم نے دیکھا کہ ایک عورت چلی آ رہی ہے ۔ میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے اس عورت کو پہچان لیا ، جب وہ چلی گئیں تو معلوم ہوا کہ وہ فاطمہ ؓ ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا : ” فاطمہ ! تم اپنے گھر سے کیوں نکلی ؟ “ ، انہوں نے کہا : ” اللہ کے رسول ! میں اس گھر والوں کے پاس آئی تھی تاکہ میں ان کی میت کے لیے اللہ سے رحم کی دعا کروں یا ان کی تعزیت کروں ، رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” شاید تم ان کے ساتھ کُدی (مکہ میں ایک جگہ ہے) گئی تھی “ ، انہوں نے کہا : معاذاللہ ! میں تو اس بارے میں آپ کا بیان سن چکی ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تم ان کے ساتھ کدی گئی ہوتی تو میں ایسا ایسا کرتا “ ، (اس سلسلہ میں رسول اللہ ﷺ نے سخت رویے کا اظہار فرمایا) ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے ربیعہ سے کدی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : جیسا کہ میں سمجھ رہا ہوں اس سے قبریں مراد ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  4k
حدیث نمبر: 2645 --- حکم البانی: صحيح دون جملة العقل... جریر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ خثعم کی جانب ایک سریہ بھیجا تو ان کے کچھ لوگوں نے سجدہ کر کے بچنا چاہا پھر بھی لوگوں نے انہیں قتل کرنے میں جلد بازی کی ، نبی اکرم ﷺ کو اس کی خبر پہنچی تو آپ نے ان کے لیے نصف دیت کا حکم دیا اور فرمایا : ” میں ہر اس مسلمان سے بری ہوں جو مشرکوں کے درمیان رہتا ہے “ ، لوگوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کیوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” دونوں کی (یعنی اسلام اور کفر کی) آگ ایک ساتھ نہیں رہ سکتی “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے ہشیم ، معمر ، خالد واسطی اور ایک جماعت نے روایت کیا ہے اور ان لوگوں نے جریر کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 578 --- حکم البانی: ضعيف... عفیف بن عمرو بن مسیب کہتے ہیں کہ مجھ سے قبیلہ بنی اسد بن خزیمہ کے ایک شخص نے بیان کیا کہ انہوں نے ابوایوب انصاری ؓ سے دریافت کیا کہ ہم میں سے ایک شخص اپنے گھر پر نماز پڑھ لیتا ہے ، پھر مسجد آتا ہے ، وہاں نماز کھڑی ہوتی ہے ، تو میں ان کے ساتھ بھی نماز پڑھ لیتا ہوں ، پھر اس سے میں اپنے دل میں شبہ پاتا ہوں ، اس پر ابوایوب انصاری نے کہا : ہم نے نبی اکرم ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ اس کے لیے مال غنیمت کا ایک حصہ ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3534 --- حکم البانی: صحيح... یوسف بن ماہک مکی کہتے ہیں میں فلاں شخص کا کچھ یتیم بچوں کے خرچ کا جن کا وہ والی تھا حساب لکھا کرتا تھا ، ان بچوں نے (بڑے ہونے پر) اس پر ایک ہزار درہم کی غلطی نکالی ، اس نے انہیں ایک ہزار درہم دے دئیے (میں نے حساب کیا تو) مجھے ان کا مال دوگنا ملا ، میں نے اس شخص سے کہا (جس نے مجھے حساب لکھنے کے کام پر رکھا تھا) کہ وہ ایک ہزار درہم واپس لے لوں جو انہوں نے مغالطہٰ دے کر آپ سے اینٹھ لیے ہیں ؟ اس نے کہا : نہیں (میں واپس نہ لوں گا) مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو تمہارے پاس امانت رکھے اسے اس کی امانت پوری کی پوری لوٹا دو اور جو تمہارے ساتھ خیانت کرے تو تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 4602 --- حکم البانی: ضعيف... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین صفیہ بنت حیی ؓ کا ایک اونٹ بیمار ہو گیا اور ام المؤمنین زینب ؓ کے پاس ایک فاضل سواری تھی تو رسول اللہ ﷺ نے زینب سے فرمایا : ” تم اسے ایک اونٹ دے دو “ وہ بولیں : میں اس یہودن کو دے دوں ؟ اس پر رسول اللہ ﷺ ناراض ہو گئے اور ذی الحجہ ، محرم اور صفر کے چند دنوں تک ان سے بات چیت ترک رکھی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3079 --- حکم البانی: صحيح... ابوحمید ساعدی ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تبوک (جہاد کے لیے) چلا ، جب آپ وادی قری میں پہنچے تو وہاں ایک عورت کو اس کے باغ میں دیکھا ، رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ سے کہا : ” تخمینہ لگاؤ (کہ باغ میں کتنے پھل ہوں گے) “ رسول اللہ ﷺ نے دس وسق کا تخمینہ لگایا ، پھر آپ ﷺ نے عورت سے کہا : ” آپ اس سے جو پھل نکلے اس کو ناپ لینا “ ، پھر ہم تبوک آئے تو ایلہ کے بادشاہ نے آپ ﷺ کے پاس سفید رنگ کا ایک خچر تحفہ میں بھیجا آپ نے اسے ایک چادر تحفہ میں دی اور اسے (جزیہ کی شرط پر) اپنے ملک میں رہنے کی سند (دستاویز) لکھ دی ، پھر جب ہم لوٹ کر وادی قری میں آئے تو آپ ﷺ نے اس عورت سے پوچھا : ” تیرے باغ میں کتنا پھل ہوا ؟ “ اس نے کہا : دس وسق ، رسول اللہ ﷺ نے دس وسق ہی کا تخمینہ لگایا تھا ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں جلد ہی مدینہ کے لیے نکلنے والا ہوں تو تم میں سے جو جلد چلنا چاہے میرے ساتھ چلے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
Result Pages: << Previous 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 Next >>


Search took 0.222 seconds