حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
2 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2020 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 798 --- حکم البانی: صحيح... ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں نماز پڑھاتے تو ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے اور کبھی ہمیں (ایک آدھ) آیت سنا دیتے تھے ، اور آپ ظہر کی پہلی رکعت لمبی اور دوسری رکعت چھوٹی کرتے ، اور اسی طرح صبح کی نماز میں کرتے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : مسدد نے « فاتحۃ الكتاب » اور « سورۃ » کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھنا ۔ عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھنا ۔ پہلی رکعت لمبی اور دوسری رکعت چھوٹی کرنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  2k
حدیث نمبر: 1616 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان باحیات تھے ، ہم لوگ صدقہ فطر ہر چھوٹے اور بڑے ، آزاد اور غلام کی طرف سے غلہ یا پنیر یا جو یا کھجور یا کشمش سے ایک صاع نکالتے تھے ، پھر ہم اسی طرح نکالتے رہے یہاں تک کہ معاویہ ؓ حج یا عمرہ کرنے آئے تو انہوں نے منبر پر چڑھ کر لوگوں سے کچھ باتیں کیں ، ان میں ان کی یہ بات بھی شامل تھی : میری رائے میں اس گیہوں کے جو شام سے آتا ہے دو مد ایک صاع کھجور کے برابر ہیں ، پھر لوگوں نے یہی اختیار کر لیا ، اور ابوسعید نے کہا : لیکن میں جب تک زندہ رہوں گا برابر ایک ہی صاع نکالتا رہوں گا ۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں : اسے ابن علیہ اور عبدہ وغیرہ نے ابن اسحاق سے ، ابی اسحاق نے عبداللہ بن عبداللہ بن عثمان بن حکیم بن حزام سے ، عبداللہ بن عبداللہ نے عیاض سے اور عیاض نے ابوسعید سے اسی مفہوم کے ساتھ نقل کیا ہے ، ایک شخص نے ابن علیہ سے « أو صاعًا من حنطۃ » بھی نقل کیا ہے لیکن یہ غیر محفوظ ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  3k
حدیث نمبر: 138 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کیا میں تم کو رسول اللہ ﷺ کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ پھر انہوں نے وضو کیا ، اور اعضاء کو ایک ایک بار دھلا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  1k
حدیث نمبر: 3206 --- حکم البانی: حسن... مطلب کہتے ہیں جب عثمان بن مظعون ؓ کا انتقال ہوا تو ان کا جنازہ لے جایا گیا اور وہ دفن کئے گئے تو نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو ایک پتھر اٹھا کر لانے کا حکم دیا (تاکہ اسے علامت کے طور پر رکھا جائے) وہ اٹھا نہ سکا تو آپ ﷺ اس کی طرف اٹھ کر گئے اور اپنی دونوں آستینیں چڑھائیں ۔ کثیر (راوی) کہتے ہیں : مطلب نے کہا : جس نے رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث مجھ سے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں : گویا میں آپ ﷺ کے دونوں ہاتھوں کی سفیدی جس وقت کہ آپ نے اسے کھولا دیکھ رہا ہوں ، پھر آپ ﷺ نے اس کو اٹھا کر ان کے سر کے قریب رکھا اور فرمایا : ” میں اسے اپنے بھائی کی قبر کی پہچان کے لیے لگا رہا ہوں ، میرے خاندان کا جو مرے گا میں اسے انہیں کے آس پاس میں دفن کروں گا “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: قبر کی پہچان کے لیے پتھر رکھنا ۔ عزیز و اقارب کو ایک دوسرے کے آس پاس دفن کرنا ۔ قبر کی شناخت کے لئے قبر کے پاس کوئی پتھر رکھنا ۔
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  3k
حدیث نمبر: 2448 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسندیدہ روزے داود علیہ السلام کے روزے ہیں ، اور پسندیدہ نماز بھی داود کی نماز ہے : وہ آدھی رات تک سوتے ، اور تہائی رات تک قیام کرتے (تہجد پڑھتے) ، پھر رات کا چھٹا حصہ سوتے ، اور ایک دن روزہ نہ رکھتے ، ایک دن رکھتے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  2k
حدیث نمبر: 3608 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک حلف اور ایک گواہ پر فیصلہ کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  1k
حدیث نمبر: 4472 --- حکم البانی: صحيح... ابوامامہ اسعد بن سہل بن حنیف انصاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے کچھ انصاری صحابہ نے انہیں بتایا کہ انصاریوں میں کا ایک آدمی بیمار ہوا وہ اتنا کمزور ہو گیا کہ صرف ہڈی اور چمڑا باقی رہ گیا ، اس کے پاس انہیں میں سے کسی کی ایک لونڈی آئی تو وہ اسے پسند آ گئی اور وہ اس سے جماع کر بیٹھا ، پھر جب اس کی قوم کے لوگ اس کی عیادت کرنے آئے تو انہیں اس کی خبر دی ، اور کہا میرے متعلق رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ پوچھو ، کیونکہ میں نے ایک لونڈی سے صحبت کر لی ہے ، جو میرے پاس آئی تھی ، چنانچہ انہوں نے یہ واقعہ رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا ، اور کہا : ہم نے تو اتنا بیمار اور ناتواں کسی کو نہیں دیکھا جتنا وہ ہے ، اگر ہم اسے لے کر آپ کے پاس آئیں تو اس کی ہڈیاں جدا ہو جائیں ، وہ صرف ہڈی اور چمڑے کا ڈھانچہ ہے ، تو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ درخت کی سو ٹہنیاں لیں ، اور اس سے اسے ایک بار مار دیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  3k
حدیث نمبر: 554 --- حکم البانی: حسن... ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فجر پڑھائی پھر فرمایا : ” کیا فلاں حاضر ہے ؟ “ ، لوگوں نے کہا : نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا فلاں حاضر ہے ؟ “ ، لوگوں نے کہا : نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ دونوں (عشاء و فجر) منافقوں پر بقیہ نماز سے زیادہ گراں ہیں ، اگر تم کو ان دونوں کی فضیلت کا علم ہوتا تو تم ان میں ضرور آتے چاہے تم کو گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑتا ، اور پہلی صف (اللہ سے قریب ہونے میں) فرشتوں کی صف کی مانند ہے ، اگر اس کی فضیلت کا علم تم کو ہوتا تو تم اس کی طرف ضرور سبقت کرتے ، ایک شخص کا دوسرے شخص کے ساتھ مل کر جماعت سے نماز پڑھنا اس کے تنہا نماز پڑھنے سے زیادہ بہتر ہے ، اور ایک شخص کا دو شخصوں کے ساتھ مل کر جماعت سے نماز پڑھنا ایک شخص کے ساتھ نماز پڑھنے سے زیادہ بہتر ہے ، جتنی تعداد زیادہ ہو اتنی ہی وہ اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسند ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  3k
حدیث نمبر: 4726 --- حکم البانی: ضعيف... جبیر بن مطعم ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک اعرابی آیا اور کہا : اللہ کے رسول ! لوگ مصیبت میں پڑ گئے ، گھربار تباہ ہو گئے ، مال گھٹ گئے ، جانور ہلاک ہو گئے ، لہٰذا آپ ہمارے لیے بارش کی دعا کیجئے ، ہم آپ کو سفارشی بناتے ہیں اللہ کے دربار میں ، اور اللہ کو سفارشی بناتے ہیں آپ کے دربار میں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تمہارا برا ہو ، سمجھتے ہو تم کیا کہہ رہے ہو ؟ “ پھر رسول اللہ ﷺ سبحان اللہ کہنے لگے ، اور برابر کہتے رہے یہاں تک کہ اس کا اثر آپ ﷺ کے اصحاب کے چہروں پر دیکھا گیا ، پھر فرمایا : ” تمہارا برا ہو اللہ کو اس کی مخلوق میں سے کسی کے دربار میں سفارشی نہیں بنایا جا سکتا ، اللہ کی شان اس سے بہت بڑی ہے ، تمہارا برا ہو ! کیا تم جانتے ہو اللہ کیا ہے ، اس کا عرش اس کے آسمانوں پر اس طرح ہے (آپ نے انگلیوں سے گنبد کے طور پر اشارہ کیا) اور وہ چرچراتا ہے جیسے پالان سوار کے بیٹھنے سے چرچراتا ہے ، (ابن بشار کی حدیث میں ہے) اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے اوپر ہے ، اور اس کا عرش اس کے آسمانوں کے اوپر ہے “ اور پھر پوری حدیث ذکر کی ۔ عبدالاعلی ، ابن مثنی اور ابن بشار تینوں نے یعقوب بن عتبہ اور جبیر بن محمد بن جبیر سے ان دونوں نے محمد بن جبیر سے اور محمد بن جبیر نے جبیر بن مطعم سے روایت کی ہے ۔ البتہ احمد بن سعید کی سند والی حدیث ہی صحیح ہے ، اس پر ان کی موافقت ایک جماعت نے کی ہے ، جس میں یحییٰ بن معین اور علی بن مدینی بھی شامل ہیں اور اسے ایک جماعت نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے جیسا کہ احمد بن سعید نے بھی کہا ہے ، اور عبدالاعلی ، ابن مثنی اور ابن بشار کا سماع جیسا کہ مجھے معلوم ہوا ہے ، ایک ہی نسخے سے ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  5k
حدیث نمبر: 2694 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ اسی قصہ کی روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ان کی عورتوں اور بچوں کو واپس لوٹا دو ، اور جو کوئی اس مال غنیمت سے اپنا حصہ باقی رکھنا چاہے تو ہم اس کو اس پہلے مال غنیمت سے جو اللہ ہمیں دے گا چھ اونٹ دیں گے “ ، پھر آپ ﷺ ایک اونٹ کے قریب آئے اور اس کی کوہان سے ایک بال لیا پھر فرمایا : ” لوگو ! میرے لیے اس مال غنیمت سے کچھ بھی حلال نہیں ہے “ ، اور اپنی دونوں انگلیاں اٹھا کر کہا : ” یہاں تک کہ یہ (بال) بھی حلال نہیں سوائے خمس (پانچواں حصہ) کے ، اور خمس بھی تمہارے ہی اوپر لوٹا دیا جاتا ہے ، لہٰذا تم سوئی اور دھاگا بھی ادا کر دو “ (یعنی بیت المال میں جمع کر دو) ، ایک شخص کھڑا ہو اس کے ہاتھ میں بالوں کا ایک گچھا تھا ، اس نے کہا : میں نے اس کو پالان کے نیچے کی کملی درست کرنے کے لیے لیا تھا ؟ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” رہا میرا اور بنی عبدالمطلب کا حصہ تو وہ تمہارے لیے ہے “ ، تو اس نے کہا : جب معاملہ اتنا اہم ہے تو مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، اور اس نے اسے (غنیمت کے مال میں) پھینک دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  4k
حدیث نمبر: 2917 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رئاب بن حذیفہ نے ایک عورت سے شادی کی ، اس کے بطن سے تین لڑکے پیدا ہوئے ، پھر لڑکوں کی ماں مر گئی ، اور وہ لڑکے اپنی ماں کے گھر کے اور اپنی ماں کے آزاد کئے ہوئے غلاموں کی ولاء کے مالک ہوئے ، اور عمرو بن العاص ؓ ان لڑکوں کے عصبہ (یعنی وارث) ہوئے اس کے بعد عمرو بن العاص ؓ نے انہیں شام کی طرف نکال دیا ، اور وہ وہاں مر گئے تو عمرو بن العاص ؓ آئے اور اس عورت کا ایک آزاد کیا ہوا غلام مر گیا اور مال چھوڑ گیا تو اس عورت کے بھائی عمر بن خطاب ؓ کے پاس اس عورت کے ولاء کا مقدمہ لے گئے ، عمر ؓ نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو ولاء اولاد یا باپ حاصل کرے تو وہ اس کے عصبوں کو ملے گی خواہ کوئی بھی ہو (اولاد کے یا باپ کے مر جانے کے بعد ماں کے وارثوں کو نہ ملے گی) “ پھر عمر ؓ نے اس باب میں ایک فیصلہ نامہ لکھ دیا اور اس پر عبدالرحمٰن بن عوف اور زید بن ثابت ؓ اور ایک اور شخص کی گواہی ثابت کر دی ، جب عبدالملک بن مروان خلیفہ ہوئے تو پھر ان لوگوں نے جھگڑا کیا یہ لوگ اپنا مقدمہ ہشام بن اسماعیل یا اسماعیل بن ہشام کے پاس لے گئے انہوں نے عبدالملک کے پاس مقدمہ کو بھیج دیا ، عبدالملک نے کہا : یہ فیصلہ تو ایسا لگتا ہے جیسے میں اس کو دیکھ چکا ہوں ۔ راوی کہتے ہیں پھر عبدالملک نے عمر بن خطاب ؓ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ دیا اور وہ ولاء اب تک ہمارے پاس ہے ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: حدیث ، فرمان رسول ﷺ کا لکھنا ۔ کتابت حدیث ۔
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  5k
حدیث نمبر: 2669 --- حکم البانی: حسن صحيح... رباح بن ربیع ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ، آپ نے دیکھا کہ لوگ کسی چیز کے پاس اکٹھا ہیں تو ایک آدمی کو بھیجا اور فرمایا : ” جاؤ ، دیکھو یہ لوگ کس چیز کے پاس اکٹھا ہیں “ ، وہ دیکھ کر آیا اور اس نے بتایا کہ لوگ ایک مقتول عورت کے پاس اکٹھا ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ تو ایسی نہیں تھی کہ قتال کرے “ ، مقدمۃ الجیش (فوج کے اگلے حصہ) پر خالد بن ولید ؓ مقرر تھے تو آپ ﷺ نے ایک شخص سے خالد بن ولید ؓ کے پاس کہلا بھیجا کہ وہ ہرگز کسی عورت کو نہ ماریں اور نہ کسی مزدور کو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  2k
حدیث نمبر: 2390 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میں ہلاک ہو گیا آپ ﷺ نے پوچھا : ” کیا بات ہے ؟ “ اس نے کہا : میں نے رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کر لیا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا تم ایک گردن آزاد کر سکتے ہو ؟ “ اس نے کہا : نہیں ، فرمایا : ” دو مہینے مسلسل روزے رکھنے کی طاقت ہے ؟ “ کہا : نہیں ، فرمایا : ” ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو ؟ “ ، کہا : نہیں ، فرمایا : ” بیٹھو “ ، اتنے میں رسول اللہ ﷺ کے پاس کھجوروں کا ایک بڑا تھیلا آ گیا ، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا : ” انہیں صدقہ کر دو “ ، کہنے لگا : اللہ کے رسول ! مدینہ کی ان دونوں سیاہ پتھریلی پہاڑیوں کے بیچ ہم سے زیادہ محتاج کوئی گھرانہ ہے ہی نہیں ، اس پر رسول ﷺ ہنسے یہاں تک کہ آپ کے سامنے کے دانت ظاہر ہو گئے اور فرمایا : ” اچھا تو انہیں ہی کھلا دو “ ۔ مسدد کی روایت میں ایک دوسری جگہ « ثناياہ » کی جگہ « أنيابہ » ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 77  -  3k
حدیث نمبر: 4107 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات کے پاس ایک مخنث (ہجڑا) آتا جاتا تھا اسے لوگ اس صنف میں شمار کرتے تھے جنہیں عورتوں کی خواہش نہیں ہوتی تو ایک دن نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے وہ مخنث آپ کی ایک بیوی کے پاس تھا ، اور ایک عورت کی تعریف کر رہا تھا کہ جب وہ آتی ہے تو اس کے پیٹ میں چار سلوٹیں پڑی ہوتی ہیں اور جب پیٹھ پھیر کر جاتی ہے تو آٹھ سلوٹیں پڑ جاتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” خبردار ! میں سمجھتا ہوں کہ یہ عورتوں کی باتیں جانتا ہے ، اب یہ تمہارے پاس ہرگز نہ آیا کرے ، تو وہ سب اس سے پردہ کرنے لگیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 77  -  2k
حدیث نمبر: 2821 --- حکم البانی: صحيح... رافع بن خدیج ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم کل دشمنوں سے مقابلہ کرنے والے ہیں ، ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں کیا ہم سفید (دھار دار) پتھر یا لاٹھی کے پھٹے ہوئے ٹکڑے (بانس کی کھپچی) سے ذبح کریں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جلدی کر لو جو چیز کہ خون بہا دے اور اللہ کا نام اس پر لیا جائے تو اسے کھاؤ ہاں وہ دانت اور ناخن سے ذبح نہ ہو ، عنقریب میں تم کو اس کی وجہ بتاتا ہوں ، دانت سے تو اس لیے نہیں کہ دانت ایک ہڈی ہے ، اور ناخن سے اس لیے نہیں کہ وہ جبشیوں کی چھریاں ہیں “ ، اور کچھ جلد باز لوگ آگے بڑھ گئے ، انہوں نے جلدی کی ، اور کچھ مال غنیمت حاصل کر لیا ، اور رسول اللہ ﷺ سب سے پیچھے چل رہے تھے تو ان لوگوں نے دیگیں چڑھا دیں ، رسول اللہ ﷺ ان دیگوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے انہیں پلٹ دینے کا حکم دیا ، چنانچہ وہ پلٹ دی گئیں ، اور ان کے درمیان آپ ﷺ نے (مال غنیمت) تقسیم کیا تو ایک اونٹ کو دس بکریوں کے برابر قرار دیا ، ایک اونٹ ان اونٹوں میں سے بھاگ نکلا اس وقت لوگوں کے پاس گھوڑے نہ تھے (کہ گھوڑا دوڑا کر اسے پکڑ لیتے) چنانچہ ایک شخص نے اسے تیر مارا تو اللہ نے اسے روک دیا (یعنی وہ چوٹ کھا کر گر گیا اور آگے نہ بڑھ سکا) اس پر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ان چوپایوں میں بھی بدکنے والے جانور ہوتے ہیں جیسے وحشی جانور بدکتے ہیں تو جو کوئی ان جانوروں میں سے ایسا کرے تو تم بھی اس کے ساتھ ایسا ہی کرو “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: کس چیز سے ذبح کرنا جائز نہیں ۔ دانت سے ذبح کرنا جائز نہیں ۔ ناخن سے ذبح کرنا جائز نہیں ۔
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  5k
حدیث نمبر: 3136 --- حکم البانی: حسن... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ (غزوہ احد میں) رسول اللہ ﷺ حمزہ (حمزہ بن عبدالمطلب) ؓ کی لاش کے قریب سے گزرے ، ان کا مثلہ کر دیا گیا تھا ، آپ ﷺ نے یہ دیکھ کر فرمایا : ” اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ صفیہ (حمزہ کی بہن) اپنے دل میں کچھ محسوس کریں گی تو میں انہیں یوں ہی چھوڑ دیتا ، پرندے کھا جاتے ، پھر وہ حشر کے دن ان کے پیٹوں سے نکلتے “ ۔ اس وقت کپڑوں کی قلت تھی اور شہیدوں کی کثرت ، (حال یہ تھا) کہ ایک کپڑے میں ایک ایک ، دو دو ، تین تین شخص کفنائے جاتے تھے ۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ : پھر وہ ایک ہی قبر میں دفن کئے جاتے تھے ، رسول اللہ ﷺ پوچھتے کہ ان میں قرآن کس کو زیادہ یاد ہے ؟ تو جسے زیادہ یاد ہوتا اسے قبلہ کی جانب آگے رکھتے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 4468 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : مدینہ کے آخری کنارے کی ایک عورت سے میں لطف اندوز ہوا ، لیکن جماع نہیں کیا ، تو اب میں حاضر ہوں میرے اوپر جو چاہیئے حد قائم کیجئے ، عمر ؓ نے کہا : اللہ نے تیری پردہ پوشی کی تھی تو تو خود بھی پردہ پوشی کرتا تو بہتر ہوتا ، رسول اللہ ﷺ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا ، تو وہ شخص چلا گیا ، پھر اس کے پیچھے نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو بھیجا ، وہ اسے بلا کر لایا تو آپ نے اس پر یہ آیت تلاوت فرمائی « وأقم الصلاۃ طرفى النہار وزلفا من الليل » ” دن کے دونوں سروں میں نماز قائم کرو اور رات کی کچھ ساعتوں میں بھی “ ۔ (ھود : ۱۱۴)   تو ان میں سے ایک شخص نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کیا یہ اسی کے لیے خاص ہے ، یا سارے لوگوں کے لیے ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” سارے لوگوں کے لیے ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 3157 --- حکم البانی: ضعيف... بنی عروہ بن مسعود کے ایک فرد سے روایت ہے (جنہیں داود کہا جاتا تھا ، اور جن کی پرورش ام المؤمنین ام حبیبہ بنت ابی سفیان ؓ نے کی تھی) کہ لیلیٰ بنت قانف ثقفیہ ؓ کہتی ہیں : میں ان عورتوں میں شامل تھی جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی ام کلثوم ؓ کو ان کے انتقال پر غسل دیا تھا ، کفن کے کپڑوں میں سے سب سے پہلے ہمیں رسول اللہ ﷺ نے ازار دیا ، پھر کرتہ دیا ، پھر اوڑھنی دی ، پھر چادر دی ، پھر ایک اور کپڑا دیا ، جسے اوپر لپیٹ دیا گیا ۔ لیلیٰ کہتی ہیں : رسول اللہ ﷺ ان کے کفن کے کپڑے لیے ہوئے دروازے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور ہمیں ان میں سے ایک ایک کپڑا دے رہے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 707 --- حکم البانی: ضعيف... غزوان کہتے ہیں کہ وہ حج کو جاتے ہوئے تبوک میں اترے ، انہیں ایک اپاہج آدمی نظر آیا ، انہوں نے اس سے اس کا حال پوچھا ، تو اس آدمی نے غزوان سے کہا کہ میں تم سے ایک حدیث بیان کروں گا ، بشرطیکہ تم اس حدیث کو کسی سے اس وقت تک بیان نہ کرنا جب تک تم یہ سننا کہ میں زندہ ہوں ، رسول اللہ ﷺ تبوک میں ایک درخت کی آڑ میں اترے اور فرمایا : ” یہ ہمارا قبلہ ہے “ ، پھر آپ نے اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنی شروع کی ، میں ایک لڑکا تھا ، دوڑتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ کے اور درخت کے بیچ سے ہو کر گزر گیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس نے ہماری نماز کاٹ دی ، اللہ اس کا قدم کاٹ دے “ ، چنانچہ اس روز سے آج تک میں اس پر کھڑا نہ ہو سکا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 2417 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو دنوں کے روزوں سے منع فرمایا : ایک عید الفطر کے دوسرے عید الاضحی کے ، اسی طرح دو لباسوں سے منع فرمایا ایک صمّاء دوسرے ایک کپڑے میں احتباء کرنے سے (جس سے ستر کھلنے کا اندیشہ رہتا ہے) نیز دو وقتوں میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا : ایک فجر کے بعد ، دوسرے عصر کے بعد ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: کس وقت نماز نہ پڑھی جائے ۔ فجر کے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت ۔ عصر کے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت ۔ عید الفطر کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت ۔ عید الاضحی کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت ۔
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 Next >>


Search took 0.183 seconds