حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابی داود"
2 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2020 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4861 --- حکم البانی: ضعيف... عمرو بن فغواء خزاعی ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے بلایا ، آپ مجھے کچھ مال دے کر ابوسفیان کے پاس بھیجنا چاہتے تھے ، جو آپ فتح مکہ کے بعد قریش میں تقسیم فرما رہے تھے ، آپ نے فرمایا : ” کوئی اور ساتھی تلاش کر لو “ ، تو میرے پاس عمرو بن امیہ ضمری آئے ، اور کہنے لگے : مجھے معلوم ہوا ہے کہ تمہارا ارادہ نکلنے کا ہے اور تمہیں ایک ساتھی کی تلاش ہے ، میں نے کہا : ہاں ، تو انہوں نے کہا : میں تمہارا ساتھی بنتا ہوں چنانچہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا ، مجھے ایک ساتھی مل گیا ہے ، آپ نے فرمایا : ” کون ؟ “ میں نے کہا : عمرو بن امیہ ضمری ، آپ نے فرمایا : ” جب تم اس کی قوم کے ملک میں پہنچو تو اس سے بچ کے رہنا اس لیے کہ کہنے والے نے کہا ہے کہ تمہارا سگا بھائی ہی کیوں نہ ہو اس سے مامون نہ رہو “ ، چنانچہ ہم نکلے یہاں تک کہ جب ہم ابواء میں پہنچے تو اس نے کہا : میں ودان میں اپنی قوم کے پاس ایک ضرورت کے تحت جانا چاہتا ہوں لہٰذا تم میرے لیے تھوڑی دیر ٹھہرو ، میں نے کہا : جاؤ راستہ نہ بھولنا ، جب وہ چلا گیا تو مجھے رسول اللہ ﷺ کی بات یاد آئی ، تو میں نے زور سے اپنے اونٹ کو بھگایا ، اور تیزی سے دوڑاتا وہاں سے نکلا ، یہاں تک کہ جب مقام اصافر میں پہنچا تو دیکھا کہ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ مجھے روکنے آ رہا ہے میں نے اونٹ کو اور تیز کر دیا ، اور میں اس سے بہت آگے نکل گیا ، جب اس نے مجھے دیکھا کہ میں اسے بہت پیچھے چھوڑ چکا ہوں ، تو وہ لوگ لوٹ گئے ، اور وہ میرے پاس آیا اور بولا ، مجھے اپنی قوم میں ایک کام تھا ، میں نے کہا : ٹھیک ہے اور ہم چلتے رہے یہاں تک کہ ہم مکہ پہنچ گئے تو میں نے وہ مال ابوسفیان کو دے دیا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  5k
حدیث نمبر: 5166 --- حکم البانی: صحيح... ہلال بن یساف کہتے ہیں کہ ہم سوید بن مقرن ؓ کے گھر اترے ، ہمارے ساتھ ایک تیز مزاج بوڑھا تھا اور اس کے ساتھ اس کی ایک لونڈی تھی ، اس نے اس کے چہرے پر طمانچہ مارا تو میں نے سوید کو جتنا سخت غصہ ہوتے ہوئے دیکھا اتنا کبھی نہیں دیکھا تھا ، انہوں نے کہا : تیرے پاس اسے آزاد کر دینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ، تو نے ہمیں دیکھا ہے کہ ہم مقرن کے سات بیٹوں میں سے ساتویں ہیں ، ہمارے پاس صرف ایک خادم تھا ، سب سے چھوٹے بھائی نے (ایک بار) اس کے منہ پر طمانچہ مار دیا تو نبی اکرم ﷺ نے ہمیں اس کے آزاد کر دینے کا حکم دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 3365 --- حکم البانی: صحيح الإسناد مقطوع... عبدربہ بن سعید انصاری کہتے ہیں عرایا یہ ہے کہ ایک آدمی ایک شخص کو کھجور کا ایک درخت دیدے یا اپنے باغ میں سے دو ایک درخت اپنے کھانے کے لیے الگ کر لے پھر اسے سوکھی کھجور سے بیچ دے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  1k
حدیث نمبر: 3243 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ (عبداللہ بن مسعود) ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو کسی بات پر جھوٹی قسم کھائے تاکہ اس سے کسی مسلمان کا مال ہڑپ لے تو وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اس پر غضبناک ہو گا “ ۔ اشعث ؓ کہتے ہیں : قسم اللہ کی آپ ﷺ نے یہ بات میرے ایک مقدمے میں (جو میرے اور ایک یہودی کے درمیان تھا) فرمائی تھی ، میرے اور ایک یہودی کے درمیان ایک زمین مشترک تھی ، یہودی نے میرے حصہ کا انکار کیا تو میں اس کو لے کر نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا : ” تمہارے پاس گواہ ہیں ؟ “ میں نے کہا : نہیں ، تو آپ ﷺ نے یہودی سے کہا : ” تم قسم کھاؤ “ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ تو قسم کھا کر میرا مال ہڑپ کر لے گا ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت « إن الذين يشترون بعہد اللہ وأيمانہم ثمنا قليلا » ” بیشک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں ، ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں “ (سورۃ آل عمران : ۷۷) آخیر تک نازل فرمائی ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: شان نزول و تفسیر آیات ۔
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
حدیث نمبر: 2299 --- حکم البانی: صحيح... حمید بن نافع کہتے ہیں کہ زینب بنت ابی سلمہ ؓ نے انہیں ان تینوں حدیثوں کی خبر دی کہ جب ام المؤمنین ام حبیبہ ؓ کے والد ابوسفیان ؓ کا انتقال ہوا تو میں ان کے پاس گئی ، انہوں نے زرد رنگ کی خوشبو منگا کر ایک لڑکی کو لگائی پھر اپنے دونوں رخساروں پر بھی مل لی اس کے بعد کہنے لگیں : اللہ کی قسم ! مجھے خوشبو لگانے کی قطعاً حاجت نہ تھی ، میں نے تو ایسا صرف اس بنا پر کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا تھا : ” کسی عورت کے لیے جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو یہ حلال نہیں کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے ، ہاں خاوند پر چار مہینے دس دن تک سوگ منانا ہے “ ۔ زینب ؓ کہتی ہیں : میں ام المؤمنین زینب بنت جحش ؓ کے پاس گئی جس وقت کہ ان کے بھائی کا انتقال ہو گیا تھا ، انہوں نے (بھی) خوشبو منگا کر لگائی اس کے بعد کہنے لگیں : اللہ کی قسم ! مجھے خوشبو لگانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ، میں نے ایسا صرف اس بنا پر کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منبر پر فرماتے سنا : ” کسی بھی عورت کے لیے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو یہ حلال نہیں کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے ہاں شوہر کی وفات پر سوگ چار مہینے دس دن ہے “ ۔ زینب ؓ کہتی ہیں : میں نے اپنی والدہ ام سلمہ ؓ کو کہتے ہوئے سنا : ایک عورت نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری بیٹی کے شوہر کی وفات ہو گئی ہے اور اس کی آنکھیں دکھ رہی ہیں ، کیا ہم اسے سرمہ لگا دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ ، اس نے دو بار یا تین بار پوچھا ، آپ ﷺ نے ہر بار فرمایا : ” نہیں “ ، پھر فرمایا : ” تم چار مہینے دس دن صبر نہیں کر سکتی ، حالانکہ زمانہ جاہلیت میں جب تم میں سے کسی عورت کا شوہر مر جاتا تھا تو ایک سال پورے ہونے پر اسے مینگنی پھینکنی پڑتی تھی “ ۔ حمید راوی کہتے ہیں میں نے زینب ؓ سے پوچھا : مینگنی پھینکنے سے کیا مراد ہے ؟ تو انہوں نے بتایا کہ جاہلیت کے زمانہ میں جب کسی عورت کا شوہر مر جاتا تو وہ ایک معمولی سی جھونپڑی میں رہائش اختیار کرتی ، پھٹے پرانے اور میلے کچیلے کپڑے پہنتی ، نہ خوشبو استعمال کر سکتی اور نہ ہی کوئی زینت و آرائش کر سکتی تھی ، جب سال پورا ہو جاتا تو اسے گدھا یا کوئی پرندہ یا بکری دی جاتی جسے وہ اپنے بدن سے رگڑتی ، وہ جانور کم ہی ...
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  8k
حدیث نمبر: 3000 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے (اور آپ ان تین لوگوں میں سے ایک ہیں جن کی غزوہ تبوک کے موقع پر توبہ قبول ہوئی ) : کعب بن اشرف (یہودی) رسول اللہ ﷺ کی ہجو کیا کرتا تھا اور کفار قریش کو آپ کے خلاف اکسایا کرتا تھا ، نبی اکرم ﷺ جب مدینہ تشریف لائے اس وقت وہاں سب قسم کے لوگ ملے جلے تھے ان میں مسلمان بھی تھے ، اور مشرکین بھی جو بتوں کو پوجتے تھے ، اور یہود بھی ، وہ سب رسول اللہ ﷺ کو اور آپ کے صحابہ کو بہت ستاتے تھے تو اللہ عزوجل نے اپنے نبی کو صبر اور عفوو درگزر کا حکم دیا ، انہیں کی شان میں یہ آیت « ولتسمعن من الذين أوتوا الكتاب من قبلكم » ” تم ان لوگوں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور ان لوگوں سے جو شرک کرتے ہیں سنو گے بہت سی مصیبت یعنی تم کو برا کہیں گے ، تم کو ایذا پہنچائیں گے ، اگر تم صبر کرو اور اللہ سے ڈرو تو بڑا کام ہے “ (سورۃ آل عمران : ۱۸۶) اتری تو کعب بن اشرف جب نبی اکرم ﷺ کی ایذارسانی سے باز نہیں آیا تو آپ ﷺ نے سعد بن معاذ ؓ کو حکم دیا کہ چند آدمیوں کو بھیج کر اس کو قتل کرا دیں تو آپ نے محمد بن مسلمہ ؓ کو بھیجا ، پھر راوی نے اس کے قتل کا قصہ بیان کیا ، جب ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا تو یہودی اور مشرکین سب خوف زدہ ہو گئے ، اور دوسرے دن صبح نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے ، اور کہنے لگے : رات میں ہمارا سردار مارا گیا ، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے وہ باتیں ذکر کیں جو وہ کہا کرتا تھا ، آپ ﷺ نے انہیں ایک بات کی دعوت دی کہ آپ کے اور ان کے درمیان ایک معاہدہ لکھا جائے جس کی سبھی لوگ پابندی کریں ، پھر آپ ﷺ نے اپنے اور ان کے درمیان ایک عمومی صحیفہ (تحریری معاہدہ) لکھا ۔ ... (ض) ... حدیث متعلقہ ابواب: حدیث ، فرمان رسول ﷺ کا لکھنا ۔ کتابت حدیث ۔ شان نزول و تفسیر آیات ۔
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  6k
حدیث نمبر: 585 --- حکم البانی: صحيح... عمرو بن سلمہ ؓ کہتے ہیں ہم ایسے مقام پر (آباد) تھے جہاں سے لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس آتے جاتے گزرتے تھے ، تو جب وہ لوٹتے تو ہمارے پاس سے گزرتے اور ہمیں بتاتے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسا ایسا فرمایا ہے ، اور میں ایک اچھے حافظہ والا لڑکا تھا ، اس طرح سے میں نے بہت سا قرآن یاد کر لیا تھا ، چنانچہ میرے والد اپنی قوم کے کچھ لوگوں کے ساتھ وفد کی شکل میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں گئے تو آپ ﷺ نے انہیں نماز سکھائی اور فرمایا : ” تم میں لوگوں کی امامت وہ کرے جو سب سے زیادہ قرآن پڑھنے والا ہو “ ، اور میں ان میں سب سے زیادہ قرآن پڑھنے والا تھا اس لیے کہ میں قرآن یاد کیا کرتا تھا ، لہٰذا لوگوں نے مجھے آگے بڑھا دیا ، چنانچہ میں ان کی امامت کرتا تھا اور میرے جسم پر ایک چھوٹی زرد رنگ کی چادر ہوتی ، تو جب میں سجدہ میں جاتا تو میری شرمگاہ کھل جاتی ، چنانچہ ایک عورت نے کہا : تم لوگ اپنے قاری (امام) کی شرمگاہ ہم سے چھپاؤ ، تو لوگوں نے میرے لیے عمان کی بنی ہوئی ایک قمیص خرید دی ، چنانچہ اسلام کے بعد مجھے جتنی خوشی اس سے ہوئی کسی اور چیز سے نہیں ہوئی ، ان کی امامت کے وقت میں سات یا آٹھ برس کا تھا ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: نابالغ لڑکا امامت کرا سکتا ہے ۔
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
حدیث نمبر: 4388 --- حکم البانی: صحيح... محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے کہ ایک غلام نے ایک کھجور کے باغ سے ایک شخص کے کھجور کا پودا چرا لیا اور اسے لے جا کر اپنے مالک کے باغ میں لگا دیا ، پھر پودے کا مالک اپنا پودا ڈھونڈنے نکلا تو اسے (ایک باغ میں لگا) پایا تو اس نے مروان بن حکم سے جو اس وقت مدینہ کے حاکم تھے غلام کے خلاف شکایت کی مروان نے اس غلام کو قید کر لیا اور اس کا ہاتھ کاٹنا چاہا تو غلام کا مالک رافع بن خدیج ؓ کے پاس گیا ، اور ان سے اس سلسلہ میں مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے اسے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” پھل اور جمار (کھجور کے درخت کے پیڑی کا گابھا) کی چوری میں ہاتھ نہیں کٹے گا “ تو اس شخص نے کہا : مروان نے میرے غلام کو پکڑ رکھا ہے وہ اس کا ہاتھ کاٹنا چاہتے ہیں میری خواہش ہے کہ آپ میرے ساتھ ان کے پاس چلیں اور اسے وہ بتائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، تو رافع بن خدیج ؓ اس کے ساتھ چلے ، اور مروان کے پاس آئے ، اور ان سے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” پھل اور گابھا کے (چرانے میں) ہاتھ نہیں کٹے گا “ مروان نے یہ سنا تو اس غلام کو چھوڑ دینے کا حکم دے دیا ، چنانچہ اسے چھوڑ دیا گیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : « کثر » کے معنیٰ « جمار » کے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
حدیث نمبر: 1561 --- حکم البانی: ضعيف... حبیب مالکی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عمران بن حصین ؓ سے کہا : ابونجید ! آپ ہم لوگوں سے بعض ایسی حدیثیں بیان کرتے ہیں جن کی کوئی اصل ہمیں قرآن میں نہیں ملتی ، عمران ؓ غضب ناک ہو گئے ، اور اس شخص سے یوں گویا ہوئے : کیا قرآن میں تمہیں یہ ملتا ہے کہ ہر چالیس درہم میں ایک درہم (زکاۃ) ہے یا اتنی اتنی بکریوں میں ایک بکری زکاۃ ہے یا اتنے اونٹوں میں ایک اونٹ زکاۃ ہے ؟ اس نے کہا : نہیں ، آپ نے پوچھا : پھر تم نے یہ کہاں سے لیا ؟ تم نے ہم سے لیا اور ہم نے نبی اکرم ﷺ سے ، اس کے بعد ایسی ہی چند اور باتیں ذکر کیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 2539 --- حکم البانی: ضعيف... ابو سلام ایک صحابی سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم نے جہینہ کے ایک قبیلہ پر شب خون مارا تو ایک مسلمان نے ایک آدمی کو مارنے کا قصد کیا ، اس نے اسے تلوار سے مارا لیکن تلوار نے خطا کی اور اچٹ کر اسی کو لگ گئی ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسلمانوں کی جماعت ! اپنے مسلمان بھائی کی خبر لو “ ، لوگ تیزی سے اس کی طرف دوڑے ، تو اسے مردہ پایا ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اسے اسی کے کپڑوں اور زخموں میں لپیٹا ، اس پر نماز جنازہ پڑھی اور اسے دفن کر دیا ، لوگوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! کیا وہ شہید ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں اور میں اس کا گواہ ہوں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 1620 --- حکم البانی: صحيح... ثعلبہ بن صعیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ نے صدقہ فطر میں ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ہر شخص کی جانب سے نکالنے کا حکم دیا ۔ علی بن حسین نے اپنی روایت میں « أو صاع بر أو قمح بين اثنين » کا اضافہ کیا ہے (یعنی دو آدمیوں کی طرف سے گیہوں کا ایک صاع نکالنے کا) ، پھر دونوں کی روایتیں متفق ہیں : ” چھوٹے بڑے آزاد اور غلام ہر ایک کی طرف سے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 112 --- حکم البانی: صحيح... عبد خیر کہتے ہیں کہ علی ؓ نے صبح کی نماز پڑھی پھر رحبہ (کوفہ میں ایک جگہ کا نام ہے) آئے اور پانی منگوایا تو لڑکا ایک برتن جس میں پانی تھا اور ایک طشت لے کر آپ کے پاس آیا ، آپ نے پانی کا برتن اپنے داہنے ہاتھ میں لیا پھر اپنے بائیں ہاتھ پر انڈیلا اور دونوں ہتھیلیوں کو تین بار دھویا پھر اپنا داہنا ہاتھ برتن کے اندر ڈال کر پانی لیا اور تین بار کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا ۔ پھر راوی نے ابو عوانہ جیسی حدیث بیان کی ، اس میں ذکر کیا کہ پھر علی ؓ نے اپنے سر کے اگلے اور پچھلے حصے کا ایک بار مسح کیا پھر راوی نے پوری حدیث اسی جیسی بیان کی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 2277 --- حکم البانی: صحيح... ہلال بن اسامہ سے روایت ہے کہ ابومیمونہ سلمی جو اہل مدینہ کے مولی اور ایک سچے آدمی ہیں کا بیان ہے کہ میں ایک بار ابوہریرہ ؓ کے پاس بیٹھا تھا کہ اسی دوران ان کے پاس ایک فارسی عورت آئی جس کے ساتھ اس کا لڑکا بھی تھا ، اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی تھی اور وہ دونوں ہی اس کے دعویدار تھے ، عورت کہنے لگی : ابوہریرہ ! (پھر اس نے فارسی زبان میں گفتگو کی) میرا شوہر مجھ سے میرے بیٹے کو لے لینا چاہتا ہے ۔ ابوہریرہ ؓ نے کہا : تم دونوں اس کے لیے قرعہ اندازی کرو ، ابوہریرہ ؓ نے بھی فارسی زبان ہی میں اس سے گفتگو کی ، اتنے میں اس کا شوہر آیا اور کہنے لگا : میرے لڑکے کے بارے میں مجھ سے کون جھگڑا کر سکتا ہے ؟ ابوہریرہ ؓ نے کہا : یا اللہ ! میں نے تو یہ فیصلہ صرف اس وجہ سے کیا ہے کہ میں نے ایک عورت کو کہتے سنا تھا وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئی میں آپ کے پاس بیٹھا تھا ، وہ کہنے لگی : اللہ کے رسول ! میرا شوہر میرے بیٹے کو مجھ سے لے لینا چاہتا ہے ، حالانکہ وہ ابوعنبہ کے کنویں سے مجھے پانی لا کر پلاتا ہے اور وہ مجھے فائدہ پہنچاتا ہے ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم دونوں اس کے لیے قرعہ اندازی کرو “ ، اس کا شوہر بولا : میرے لڑکے کے متعلق مجھ سے کون جھگڑا کر سکتا ہے تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” یہ تیرا باپ ہے ، اور یہ تیری ماں ہے ، ان میں سے تو جس کا بھی چاہے ہاتھ تھام لے “ ، چنانچہ اس نے اپنی ماں کا ہاتھ پکڑ لیا ، اور وہ اسے لے کر چلی گئی ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: میاں بیوی میں جھگڑے کی صورت میں بچہ کس کو ملے گا ۔ اگر خاوند اور اس کی بیوی میں لڑائی جھگڑا ہو جائے اور علیحدگی کی صورت ہو اس صورت میں بچہ کا فیصلہ کیسے ہو گا ۔ ۔
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  5k
حدیث نمبر: 1949 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن یعمر دیلی ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، آپ عرفات میں تھے ، اتنے میں نجد والوں میں سے کچھ لوگ آئے ، ان لوگوں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے آواز دی : اللہ کے رسول ! حج کیوں کر ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے پکار کر کہا : ” حج عرفات میں وقوف ہے جو شخص مزدلفہ کی رات کو فجر سے پہلے (عرفات میں) آ جائے تو اس کا حج پورا ہو گیا ، منیٰ کے دن تین ہیں (گیارہ ، بارہ اور تیرہ ذی الحجہ) ، جو شخص دو ہی دن کے بعد چلا جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جو تیسرے دن بھی رکا رہے اس پر کوئی گناہ نہیں “ ، پھر رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو اپنے پیچھے بٹھا لیا وہ یہی پکارتا جاتا تھا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اور اسی طرح مہران نے سفیان سے « الحج الحج » دو بار نقل کیا ہے اور یحییٰ بن سعید قطان نے سفیان سے « الحج » ایک ہی بار نقل کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 2104 --- حکم البانی: ضعيف... ابراہیم بن میسرہ کی روایت ہے کہ ایک عورت جو نہایت سچی تھی ، کہتی ہے : میرے والد زمانہ جاہلیت میں ایک غزوہ میں تھے کہ (تپتی زمین سے) لوگوں کے پیر جلنے لگے ، ایک شخص بولا : کوئی ہے جو مجھے اپنی جوتیاں دیدے ؟ اس کے عوض میں پہلی لڑکی جو میرے یہاں ہو گی اس سے اس کا نکاح کر دوں گا ، میرے والد نے جوتیاں نکالیں اور اس کے سامنے ڈال دیں ، اس کے یہاں ایک لڑکی پیدا ہوئی اور پھر وہ بالغ ہو گئی ، پھر اسی جیسا قصہ بیان کیا لیکن اس میں « قتیر » کا واقعہ مذکور نہیں ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 4394 --- حکم البانی: صحيح... صفوان بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں سویا ہوا تھا ، میرے اوپر میری ایک اونی چادر پڑی تھی جس کی قیمت تیس درہم تھی ، اتنے میں ایک شخص آیا اور اسے مجھ سے چھین کر لے کر بھاگا ، لیکن وہ پکڑ لیا گیا ، اور اسے نبی اکرم ﷺ کے پاس لایا گیا ، تو آپ ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا کہ اس کا ہاتھ کاٹ لیا جائے ، تو میں آپ کے پاس آیا اور عرض کیا : کیا تیس درہم کی وجہ سے آپ اس کا ہاتھ کاٹ ڈالیں گے ؟ میں اسے اس کے ہاتھ بیچ دیتا ہوں ، اور اس کی قیمت اس پر ادھار چھوڑ دیتا ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” میرے پاس لانے سے پہلے ہی ایسے ایسے کیوں نہیں کر لیا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے زائدہ نے سماک سے ، سماک نے جعید بن حجیر سے روایت کیا ہے ، اس میں ہے : ” صفوان سو گئے تھے اتنے میں چور آیا “ ۔ اور طاؤس و مجاہد نے اس کو یوں روایت کیا ہے کہ وہ سوئے تھے اتنے میں ایک چور آیا ، اور ان کے سر کے نیچے سے چادر چرا لی ۔ اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اسے یوں روایت کیا ہے کہ اس نے اسے ان کے سر کے نیچے سے کھینچا ، تو وہ جاگ گئے ، اور چلائے ، اور وہ پکڑ لیا گیا ۔ اور زہری نے صفوان بن عبداللہ سے اسے یوں روایت کیا ہے کہ وہ مسجد میں سوئے اور انہوں نے اپنی چادر کو تکیہ بنا لیا ، اتنے میں ایک چور آیا ، اور اس نے ان کی چادر چرا لی ، تو اسے پکڑ لیا گیا ، اور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں لایا گیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  5k
حدیث نمبر: 3283 --- حکم البانی: حسن صحيح... شرید سے روایت ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں اپنی طرف سے ایک مومنہ لونڈی آزاد کر دینے کی وصیت کی تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری والدہ نے مجھے وصیت کی ہے کہ میں ان کی طرف سے ایک مومنہ لونڈی آزاد کر دوں ، اور میرے پاس نوبہ (حبش کے پاس ایک ریاست ہے) کی ایک کالی لونڈی ہے ۔ ۔ ۔ پھر اوپر گزری ہوئی حدیث کی طرح ذکر کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ خالد بن عبداللہ نے اس حدیث کو مرسلاً روایت کیا ہے ، شرید کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 948 --- حکم البانی: صحيح... ہلال بن یساف کہتے ہیں کہ میں رقہ آیا تو میرے ایک دوست نے مجھ سے پوچھا : کیا تمہیں کسی صحابی سے ملنے کی خواہش ہے ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ؟ (ملاقات ہو جائے تو) غنیمت ہے ، تو ہم وابصہ ؓ کے پاس گئے ، میں نے اپنے ساتھی سے کہا : پہلے ہم ان کی وضع دیکھیں ، میں نے دیکھا کہ وہ ایک ٹوپی سر سے چپکی ہوئی دو کانوں والی پہنے ہوئے تھے اور خز ریشم کا خاکی رنگ کا برنس اوڑھے ہوئے تھے ، اور کیا دیکھتے ہیں کہ وہ نماز میں ایک لکڑی پر ٹیک لگائے ہوئے تھے ، پھر ہم نے سلام کرنے کے بعد ان سے (نماز میں لکڑی پر ٹیک لگانے کی وجہ) پوچھی تو انہوں نے کہا : مجھ سے ام قیس بنت محصن نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی عمر جب زیادہ ہو گئی اور بدن پر گوشت چڑھ گیا تو آپ ﷺ نے اپنی نماز پڑھنے کی جگہ میں ایک ستون بنا لیا جس پر آپ ٹیک لگاتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 2750 --- حکم البانی: صحيح... مکحول کہتے ہیں میں مصر میں قبیلہ بنو ہذیل کی ایک عورت کا غلام تھا ، اس نے مجھے آزاد کر دیا ، تو میں مصر سے اس وقت تک نہیں نکلا جب تک کہ اپنے خیال کے مطابق جتنا علم وہاں تھا اسے حاصل نہ کر لیا ، پھر میں حجاز آیا تو وہاں سے بھی اس وقت تک نہیں نکلا جب تک کہ جتنا علم وہاں تھا اپنے خیال کے مطابق حاصل نہیں کر لیا ، پھر عراق آیا تو وہاں سے بھی اس وقت تک نہیں نکلا جب تک کہ اپنے خیال کے مطابق جتنا علم وہاں تھا اسے حاصل نہ کر لیا ، پھر میں شام آیا تو اسے بھی اچھی طرح چھان مارا ، ہر شخص سے میں نفل کا حال پوچھتا تھا ، میں نے کسی کو نہیں پایا جو اس سلسلہ میں کوئی حدیث بیان کرے ، یہاں تک کہ میں ایک شیخ سے ملا جن کا نام زیاد بن جاریہ تمیمی تھا ، میں نے ان سے پوچھا : کیا آپ نے نفل کے بارے میں کچھ سنا ہے ؟ کہا : ہاں ! میں نے حبیب بن مسلمہ فہری ؓ کو کہتے سنا ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر تھا آپ ﷺ نے ابتداء میں ایک چوتھائی بطور نفل دیا اور لوٹ آنے کے بعد (پھر حملہ کرنے پر) ایک تہائی بطور نفل دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
حدیث نمبر: 4747 --- حکم البانی: حسن... مختار بن فلفل کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک ؓ کو کہتے سنا : (ایک بار) رسول اللہ ﷺ پر ہلکی اونگھ طاری ہوئی ، پھر آپ ﷺ نے مسکراتے ہوئے سر اٹھایا ، تو یا تو آپ نے لوگوں سے کہا ، یا لوگوں نے آپ سے کہا : اللہ کے رسول ! آپ کو ہنسی کیوں آئی ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ابھی میرے اوپر ایک سورت نازل ہوئی “ پھر آپ ﷺ نے پڑھا : « بسم اللہ الرحمن الرحيم إنا أعطيناك الكوثر » یہاں تک کہ سورت ختم کر لی ، جب آپ ﷺ اسے پڑھ چکے تو آپ نے فرمایا : ” کیا تم جانتے ہو کوثر کیا ہے ؟ “ لوگوں نے کہا : اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ جنت کی ایک نہر ہے جس کا وعدہ مجھ سے میرے رب نے کیا ہے اور اس پر بڑا خیر ہے ، اس پر ایک حوض ہے جس پر قیامت کے دن میری امت (پینے) آئے گی ، اس کے برتن ستاروں کی تعداد میں ہوں گے “ ۔ ... (ص/ح) ... حدیث متعلقہ ابواب: شان نزول و تفسیر آیات ۔
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 Next >>


Search took 0.179 seconds