حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
4 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 1431 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2978 --- حکم البانی: صحيح... مطرف بن عبداللہ بن شخیر کہتے ہیں کہ مجھ سے عمران بن حصین ؓ نے کہا : میں تم سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں ، ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے آج کے بعد فائدہ پہنچائے ، جان لو کہ آپ ﷺ کے گھر والوں میں سے ایک جماعت نے ذی الحجہ کے دس دنوں میں عمرہ کیا ، اور رسول اللہ ﷺ نے اس کو منع نہیں کیا ، اور نہ قرآن مجید میں اس کا نسخ اترا ، اس کے بعد ایک شخص نے اپنی رائے سے جو چاہا کہا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 1053 --- حکم البانی: حسن... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس تھا کہ اس دوران ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا کہ کل رات میں نے ایک خواب دیکھا ہے جیسے سونے والا دیکھتا ہے ، گویا میں ایک درخت کی جڑ میں نماز پڑھ رہا ہوں ، میں نے سجدے کی آیت پڑھی اور سجدہ کیا ، تو درخت نے بھی میرے ساتھ سجدہ کیا ، اور میں نے اس کو یہ کہتے ہوئے سنا  « اللہم احطط عني بہا وزرا واكتب لي بہا أجرا واجعلہا لي عندك ذخرا »   ” اے اللہ ! اس سجدہ کی وجہ سے میرے گناہ ختم کر دے ، اور میرے لیے اجر لکھ دے ، اور اس اجر کو میرے لیے اپنے پاس ذخیرہ بنا دے “ ۔ عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے سجدہ کی آیت پڑھی اور سجدہ کیا ، تو میں نے سنا آپ سجدہ میں وہی دعا پڑھ رہے تھے ، جو اس آدمی نے درخت سے سن کر بیان کی تھی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 1406 --- حکم البانی: صحيح... جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری مسجد میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں میں ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے سوائے مسجد الحرام کے ، اور مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنی دوسری مسجدوں کی ایک لاکھ نماز سے افضل ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  1k
حدیث نمبر: 2251 --- حکم البانی: حسن... عبدالمجید بن وہب کہتے ہیں کہ مجھ سے عداء بن خالد بن ہوذہ ؓ نے کہا : کیا میں تم کو وہ تحریر پڑھ کر نہ سناؤں جو رسول اللہ ﷺ نے میرے لیے لکھی تھی ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ؟ ضرور سنائیں ، تو انہوں نے ایک تحریر نکالی ، میں نے جو دیکھا تو اس میں لکھا تھا : ” یہ وہ ہے جو عداء بن خالد بن ہوذہ نے محمد ﷺ سے خریدا ، عداء نے آپ سے ایک غلام یا ایک لونڈی خریدی ، اس میں نہ تو کوئی بیماری ہے ، نہ وہ چوری کا مال ہے ، اور نہ وہ مال حرام ہے ، مسلمان سے مسلمان کی بیع ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 4300 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت کے دن تمام لوگوں کے سامنے میری امت کے ایک شخص کی پکار ہو گی ، اور اس کے ننانوے دفتر پھیلا دئیے جائیں گے ، ہر دفتر حد نگاہ تک پھیلا ہو گا ، پھر اللہ عزوجل فرمائے گا : کیا تم اس میں سے کسی چیز کا انکار کرتے ہو ؟ وہ کہے گا : نہیں ، اے رب ! اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا میرے محافظ کاتبوں نے تم پر ظلم کیا ہے ؟ پھر فرمائے گا : کیا تمہارے پاس کوئی نیکی بھی ہے ؟ وہ آدمی ڈر جائے گا ، اور کہے گا : نہیں ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : نہیں ، ہمارے پاس کئی نیکیاں ہیں ، اور آج کے دن تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا ، پھر ایک پرچہ نکالا جائے گا جس پر « أشہد أن لا إلہ إلا اللہ وأن محمدا عبدہ ورسولہ » لکھا ہو گا ، وہ کہے گا : اے میرے رب ! ان دفتروں کے سامنے یہ پرچہ کیا حیثیت رکھتا ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : آج تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا ، پھر وہ تمام دفتر ایک پلڑے میں رکھے جائیں گے اور وہ پرچہ دوسرے پلڑے میں ، وہ سارے دفتر ہلکے پڑ جائیں گے اور پرچہ بھاری ہو گا ۔ محمد بن یحییٰ کہتے ہیں : « بطاقہ » پرچے کو کہتے ہیں ، اہل مصر رقعہ کو « بطاقہ » کہتے ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  4k
حدیث نمبر: 1417 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک درخت کی جڑ ، یا یوں کہا : ایک تنے کے سہارے کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے ، پھر آپ ﷺ نے ایک منبر بنوا لیا ، تو وہ تنا سسکیاں لے لے کر رونے لگا ، یہاں تک کہ اس کے رونے کی آواز مسجد والوں نے بھی سنی ، رسول اللہ ﷺ اس کے پاس آئے ، اس پر اپنا ہاتھ پھیرا ، تو وہ خاموش ہو گیا ، بعض نے کہا کہ اگر آپ ﷺ اس کے پاس نہ آتے تو وہ قیامت تک روتا رہتا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 1423 --- حکم البانی: صحيح... معدان بن ابی طلحہ یعمری کہتے ہیں کہ میں ثوبان ؓ سے ملا ، اور ان سے کہا : آپ مجھ سے کوئی حدیث بیان کریں ، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس سے فائدہ دے گا ، یہ سن کر وہ خاموش رہے ، پھر میں نے دوبارہ وہی بات کہی ، تو بھی وہ خاموش رہے ، تین بار ایسا ہی ہوا ، پھر انہوں نے کہا : تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کے لیے سجدہ لازم کر لو ، اس لیے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو بندہ اللہ تعالیٰ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے ، اور ایک گناہ مٹا دیتا ہے “ ۔ معدان کہتے ہیں کہ پھر میں ابوالدرداء ؓ سے ملا ، اور ان سے پوچھا تو انہوں نے بھی ایسا ہی بیان کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 3956 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن عبدرب الکعبہ کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کے پاس پہنچا ، وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے تھے ، اور لوگ ان کے پاس جمع تھے ، تو میں نے ان کو کہتے سنا : اس دوران کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں تھے ، آپ نے ایک جگہ قیام کیا ، تو ہم میں سے کوئی خیمہ لگا رہا تھا ، کوئی تیر چلا رہا تھا ، اور کوئی اپنے جانور چرانے لے گیا ، اتنے میں ایک منادی نے آواز لگائی کہ لوگو ! نماز کے لیے جمع ہو جاؤ ، تو ہم نماز کے لیے جمع ہو گئے ، رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر ہمیں خطبہ دیا ، اور فرمایا : ” مجھ سے پہلے جتنے بھی نبی گزرے ہیں ان پر ضروری تھا کہ وہ اپنی امت کی ان باتوں کی طرف رہنمائی کریں جن کو وہ ان کے لیے بہتر جانتے ہوں ، اور انہیں ان چیزوں سے ڈرائیں جن کو وہ ان کے لیے بری جانتے ہوں ، اور تمہاری اس امت کی سلامتی اس کے شروع حصے میں ہے ، اور اس کے اخیر حصے کو بلا و مصیبت لاحق ہو گی ، اور ایسے امور ہوں گے جن کو تم برا جانو گے ، پھر ایسے فتنے آئیں گے کہ ایک کے سامنے دوسرا ہلکا محسوس ہو گا ، مومن کہے گا : اس فتنے میں میری تباہی ہے ، پھر وہ فتنہ ختم ہو جائے گا ، اور دوسرا فتنہ آئے گا ، مومن کہے گا : اس میں میری تباہی ہے پھر وہ بھی ختم ہو جائے گا ، تو جسے یہ بات پسند ہو کہ وہ جہنم سے بچا لیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے تو وہ کوشش کرے کہ اس کی موت اس حالت میں آئے کہ وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو ، اور لوگوں کے ساتھ وہ سلوک کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہو کہ لوگ اس کے ساتھ کریں ، اور جو شخص کسی امام سے بیعت کرے ، اور اس کو اپنی قسم کا ہاتھ دے کر دل سے سچا عہد کرے تو اب جہاں تک ہو سکے اس کی اطاعت کرے ، اگر کوئی دوسرا امام آ کر اس سے لڑنے جھگڑنے لگے (اور اپنے سے بیعت کرنے کو کہے) تو اس دوسرے امام کی گردن مار دے “ ۔ عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ میں نے (یہ سن کر) اپنا سر لوگوں میں سے نکال کر کہا : میں اللہ کا واسطہ دے کر آپ سے پوچھتا ہوں : کیا آپ نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے ؟ تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے اپنے کانوں کی جانب اشارہ کر کے کہا : میرے کانوں نے اسے سنا اور میرے دل نے اسے یاد رکھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  7k
حدیث نمبر: 3349 --- حکم البانی: صحيح... مقدام بن معد یکرب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : آدمی نے پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرا ، آدمی کے لیے کافی ہے کہ وہ اتنے لقمے کھائے جو اس کی پیٹھ سیدھی رکھ سکیں ، لیکن اگر آدمی پر اس کا نفس غالب آ جائے ، تو پھر ایک تہائی پیٹ کھانے کے لیے ، ایک تہائی پینے کے لیے ، اور ایک تہائی سانس لینے کے لیے رکھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3958 --- حکم البانی: صحيح... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ابوذر ! اس وقت تمہاری کیا حالت ہو گی جس وقت لوگوں پر موت کی وبا آئے گی یہاں تک کہ ایک گھر یعنی قبر کی قیمت ایک غلام کے برابر ہو گی ، میں نے عرض کیا : جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں (یا یوں کہا : اللہ اور اس کے رسول خوب جانتے ہیں) آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس وقت تم صبر سے کام لینا “ ، پھر فرمایا : ” اس وقت تم کیا کرو گے جب لوگ قحط اور بھوک کی مصیبت سے دو چار ہوں گے ، حتیٰ کہ تم اپنی مسجد میں آؤ گے ، پھر تم میں اپنے بستر تک جانے کی قوت نہ ہو گی اور نہ ہی بستر سے اٹھ کر مسجد تک آنے کی قوت ہو گی ، میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں ، یا کہا (اللہ اور اس کا رسول جو میرے لیے پسند کرے) آپ ﷺ نے فرمایا : ” (اس وقت) تم اپنے اوپر پاک دامنی کو لازم کر لینا “ ، پھر فرمایا : ” تم اس وقت کیا کرو گے جب (مدینہ میں) لوگوں کا قتل عام ہو گا ، حتیٰ کہ مدینہ میں ایک پتھریلا مقام « حجارۃ الزيت » خون میں ڈوب جائے گا “ ، میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول جو میرے لیے پسند فرمائیں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم ان لوگوں سے مل جانا جن سے تم ہو “ (یعنی اپنے اہل خاندان کے ساتھ ہو جانا) ابوذر ؓ کہتے ہیں : میں نے عرض کیا : ” اللہ کے رسول ! کیا میں اپنی تلوار لے کر ان لوگوں کو نہ ماروں جو ایسا کریں ؟ “ ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تم ایسا کرو گے تب تو تم بھی انہیں لوگوں میں شریک ہو جاؤ گے ، تمہیں چاہیئے کہ (چپ چاپ ہو کر) اپنے گھر ہی میں پڑے رہو “ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اگر وہ میرے گھر میں گھس آئیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تمہیں ڈر ہو کہ تلوار کی چمک تم پر غالب آ جائے گی ، تو اپنی چادر کا کنارا منہ پر ڈال لینا ، (قتل ہو جانا) وہ قتل کرنے والا اپنا اور تمہارا دونوں کا گناہ اپنے سر لے گا ، اور وہ جہنمی ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  6k
حدیث نمبر: 219 --- حکم البانی: ضعيف... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” ابوذر ! اگر تم صبح کو قرآن کی ایک آیت بھی سیکھ لو تو تمہارے لیے سو رکعت پڑھنے سے بہتر ہے ، اور اگر تم صبح علم کا ایک باب سیکھو خواہ اس پر عمل کیا جائے یا نہ کیا جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم ایک ہزار رکعت پڑھو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 1082 --- حکم البانی: حسن... عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک کہتے ہیں کہ جب میرے والد کی بینائی چلی گئی تو میں انہیں پکڑ کر لے جایا کرتا تھا ، جب میں انہیں نماز جمعہ کے لیے لے کر نکلتا اور وہ اذان سنتے تو ابوامامہ اسعد بن زرارہ ؓ کے لیے استغفار اور دعا کرتے ، میں ایک زمانہ تک ان سے یہی سنتا رہا ، پھر ایک روز میں نے اپنے دل میں سوچا کہ اللہ کی قسم یہ تو بے وقوفی ہے کہ میں اتنے عرصے سے ہر جمعہ یہ بات سن رہا ہوں کہ جب بھی وہ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو ابوامامہ ؓ کے لیے استغفار اور دعا کرتے ہیں ، اور ابھی تک میں نے ان سے اس کی وجہ نہیں پوچھی ، چنانچہ ایک روز معمول کے مطابق انہیں جمعہ کے لیے لے کر نکلا ، جب انہوں نے اذان سنی تو حسب معمول (اسعد بن زرارہ ؓ کے لیے) مغفرت کی دعا کی تو میں نے ان سے کہا : ابا جان ! جب بھی آپ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو اسعد بن زرارہ ؓ کے لیے دعا فرماتے ہیں ، آخر اس کی وجہ کیا ہے ، تو انہوں نے کہا : میرے بیٹے ! اسعد ہی نے ہمیں سب سے پہلے نبی اکرم ﷺ کی مدینہ تشریف آوری سے پہلے قبیلہ بنی بیاضہ کے ہموار میدان « نقیع الخضمات » میں نماز جمعہ پڑھائی ، میں نے سوال کیا : اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کیا تھی ؟ کہا : ہم چالیس آدمی تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  4k
حدیث نمبر: 1810 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن انیس ؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اور عمر بن خطاب ؓ نے ایک دن زکاۃ کے بارے میں آپس میں بات کی تو عمر ؓ نے کہا : کیا تم نے رسول اللہ ﷺ سے جس وقت آپ زکاۃ میں خیانت کا ذکر کر رہے تھے یہ نہیں سنا : ” جس نے زکاۃ کے مال سے ایک اونٹ یا ایک بکری چرا لی تو وہ قیامت کے دن اسے اٹھائے ہوئے لے کر آئے گا “ ؟ عبداللہ بن انیس ؓ نے کہا : کیوں نہیں (ہاں ، میں نے سنا ہے) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3076 --- حکم البانی: صحيح م دون الحجتين وجمل أبي جهل... سفیان ثوری کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تین حج کئے ، دو حج ہجرت سے پہلے ، اور ایک حج ہجرت کے بعد مدینہ سے آ کر کیا ، اس حج کے ساتھ آپ نے عمرہ کو بھی ملایا (یعنی قران کیا) اس حج میں نبی اکرم ﷺ اپنے ساتھ جو اونٹ لے کر آئے تھے ، اور جو علی ؓ (یمن سے) لے کر آئے تھے سب ملا کر کل سو اونٹ تھے ، جن میں سے ایک اونٹ ابوجہل کا بھی تھا ، اس کی ناک میں چاندی کا ایک چھلہ تھا ، ان میں سے ۶۳ اونٹوں کو نبی اکرم ﷺ نے اپنے ہاتھ سے نحر کیا ، اور جو باقی رہ گئے انہیں علی ؓ نے نحر کیا ، سفیان سے پوچھا گیا کہ یہ حدیث کس نے روایت کی ہے تو انہوں نے کہا : جعفر صادق نے اپنے والد سے ، انہوں نے جابر ؓ سے اور ابن ابی لیلیٰ نے حکم سے ، حکم نے مقسم سے اور مقسم نے ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 3263 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن بسر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں ایک بکری ہدیہ کے طور پر بھیجی ، آپ ﷺ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے کھانے لگے ، اس پر ایک اعرابی (دیہاتی) نے کہا : بیٹھنے کا یہ کون سا انداز ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک مہربان و شفیق بندہ بنایا ہے ، ناکہ مغرور اور عناد رکھنے والا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3627 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس ہوا جس نے مہندی کا خضاب لگا رکھا تھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ کتنا اچھا ہے “ ، پھر آپ ایک دوسرے شخص کے پاس سے گزرے جس نے مہندی اور کتم (وسمہ) کا خضاب لگایا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ اس سے اچھا ہے “ ! پھر آپ کا گزر ایک دوسرے کے پاس ہوا جس نے زرد خضاب لگا رکھا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ ان سب سے اچھا اور بہتر ہے “ ۔ ابن طاؤس کہتے ہیں کہ اسی لیے طاؤس بالوں کو زرد خضاب کیا کرتے تھے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 4134 --- حکم البانی: ضعيف... نقادہ اسدی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک شخص کے پاس اونٹنی مانگنے کے لیے بھیجا ، لیکن اس نے انکار کر دیا ، آپ ﷺ نے مجھے ایک دوسرے شخص کے پاس بھیجا تو اس نے ایک اونٹنی بھیج دی ، جب رسول اللہ ﷺ نے اس کو دیکھا تو فرمایا : ” اللہ تعالیٰ اس میں برکت دے اور جس نے اس کو بھیجا ہے اس میں بھی برکت عطا کرے “ ۔ نقادہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے کہا : یہ بھی دعا فرمائیے کہ اللہ تعالیٰ اس کو بھی برکت دے جو اسے لے آیا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں جو اسے لایا ہے اس کو بھی برکت دے “ ، پھر آپ ﷺ نے حکم دیا تو اس کا دودھ دوہا گیا ، اس نے بہت دودھ دیا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اے اللہ ! (پہلے اونٹنی نہ دینے والا شخص) کا مال زیادہ کر دے ، اور جس نے اونٹنی بھیجی ہے اس کو رزق یومیہ دے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 627 --- حکم البانی: حسن... حمنہ بنت جحش ؓ سے روایت ہے کہ انہیں رسول اللہ ﷺ کے عہد میں استحاضہ ہو گیا تو وہ آپ ﷺ کے پاس آئیں ، اور عرض کیا : مجھے بری طرح سے سخت استحاضہ ہو گیا ہے ، آپ ﷺ نے ان سے فرمایا : ” شرمگاہ کے اندر تھوڑی روئی رکھ لو “ ، وہ بولیں : وہ اس سے زیادہ سخت ہے ، بہت تیز بہہ رہا ہے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ایک لنگوٹ کی طرح کس لو ، اور اللہ کے علم کے موافق ہر مہینہ میں چھ یا سات روز حیض کے شمار کر لو ، پھر غسل کر کے تیئس یا چوبیس دن تک نماز پڑھو اور روزہ رکھو ، (آسانی کے لیے) ظہر میں دیر اور عصر میں جلدی کر کے دونوں نمازوں کے لیے ایک غسل کر لو ، اسی طرح مغرب میں دیر اور عشاء میں جلدی کر کے دونوں کے لیے ایک غسل کر لو ، اور مجھے ان دونوں طریقوں میں سے یہ زیادہ پسند ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 2842 --- حکم البانی: حسن صحيح... حنظلہ الکاتب ؓ کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک غزوہ (جنگ) میں شریک تھے ، ہمارا گزر ایک مقتول عورت کے پاس سے ہوا ، وہاں لوگ اکٹھے ہو گئے تھے ، (آپ کو دیکھ کر) لوگوں نے آپ کے لیے جگہ خالی کر دی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ تو لڑنے والوں میں نہ تھی “ (پھر اسے کیوں مار ڈالا گیا) اس کے بعد ایک شخص سے کہا : خالد بن ولید کے پاس جاؤ ، اور ان سے کہو کہ رسول اللہ ﷺ تمہیں حکم دے رہے ہیں کہ عورتوں ، بچوں ، مزدوروں اور خادموں کو ہرگز قتل نہ کرنا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 4159 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم تین سو آدمیوں کو روانہ کیا ، ہم نے اپنے توشے اپنی گردنوں پر لاد رکھے تھے ، ہمارا توشہ ختم ہو گیا ، یہاں تک کہ ہم میں سے ہر شخص کو ایک کھجور ملتی ، کسی نے پوچھا : ابوعبداللہ ! ایک کھجور سے آدمی کا کیا ہوتا ہو گا ؟ جواب دیا : جب وہ بھی ختم ہو گئی تو ہمیں اس کی قدر معلوم ہوئی ، ہم سمندر تک آئے ، آخر ہمیں ایک مچھلی ملی جسے سمندر نے باہر پھینک دیا تھا ، ہم اس میں سے اٹھارہ دن تک کھاتے رہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 Next >>


Search took 0.182 seconds