حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
4 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 1431 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4274 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک یہودی نے مدینہ کے بازار میں کہا : اس ذات کی قسم جس نے موسیٰ کو تمام لوگوں سے برگزیدہ بنایا ، یہ سن کر ایک انصاری نے اس کو ایک طمانچہ مارا ، اور کہا : تم ایسا کہتے ہو جب کہ اللہ کے رسول ﷺ ہمارے درمیان موجود ہیں ؟ آپ ﷺ کے سامنے جب اس کا تذکرہ کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ” اللہ عزوجل فرماتا ہے : « ونفخ في الصور فصعق من في السموات ومن في الأرض إلا من شاء اللہ ثم نفخ فيہ أخرى فإذا ہم قيام ينظرون » ” اور صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان والے سب بیہوش ہو جائیں گے ، سوائے اس کے جس کو اللہ چاہے ، پھر دوسرا صور پھونکا جائے گا تب وہ سب کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے “ (سورۃ الزمر : ۶۸) ، میں سب سے پہلے اپنا سر اٹھاؤں گا ، تو دیکھوں گا کہ موسیٰ (علیہ السلام) عرش کا ایک پایہ تھامے ہوئے ہیں ، میں نہیں جانتا کہ انہوں نے مجھ سے پہلے سر اٹھایا ، یا وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے مستثنیٰ کر دیا ہے ، اور جس نے یہ کہا : میں یونس بن متی سے بہتر ہوں تو اس نے غلط کہا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 142  -  4k
حدیث نمبر: 1259 --- حکم البانی: صحيح... سہل بن ابی حثمہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نماز خوف کے بارے میں کہا : امام قبلہ رو کھڑا ہو ، اور ایک جماعت اس کے ساتھ کھڑی ہو ، اور ایک جماعت دشمن کے سامنے اس طرح کھڑی ہو کہ ان کے رخ صف کی جانب ہوں ، امام انہیں ایک رکعت پڑھائے ، پھر وہ اسی جگہ میں امام سے علیحدہ اپنے لیے ایک ایک رکوع اور دو دو سجدے کر کے دوسری رکعت پوری کریں ، پھر یہ لوگ دوسری جماعت کی جگہ چلے جائیں ، اب وہ جماعت آئے اور امام ان کو ایک رکوع اور دو سجدے سے نماز پڑھائے ، امام کی نماز دو رکعت ہوئی ، اور دوسری جماعت کی ابھی ایک ہی رکعت ہوئی ، لہٰذا وہ لوگ ایک رکوع اور دو سجدے الگ الگ کر کے نماز پوری کر لیں ۔ محمد بن بشار کہتے ہیں کہ میں نے یحییٰ بن سعید القطان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھ سے « شعبۃ عن عبدالرحمٰن بن القاسم عن أبيہ عن صالح بن خوات عن سہل بن أبي حثمۃ » کے طریق سے نبی اکرم ﷺ سے مرفوعاً ً یحییٰ بن سعید کی روایت کے مثل بیان کیا ۔ محمد بن بشار کہتے ہیں کہ یحییٰ القطان نے مجھ سے کہا کہ اسے بھی اس کے پاس ہی لکھ لو اور مجھے تو حدیث یاد نہیں ، لیکن یہ یحییٰ کی حدیث کے ہم مثل ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 132  -  4k
حدیث نمبر: 4089 --- حکم البانی: صحيح... حسان بن عطیہ کہتے ہیں کہ مکحول اور ابن ابی زکریا ، خالد بن معدان کی طرف مڑے ، اور میں بھی ان کے ساتھ مڑا ، خالد نے جبیر بن نفیر کے واسطہ سے بیان کیا کہ جبیر نے مجھ سے کہا کہ تم ہمارے ساتھ ذی مخمر ؓ کے پاس چلو ، جو نبی اکرم ﷺ کے صحابہ میں سے تھے ، چنانچہ میں ان دونوں کے ہمراہ چلا ، ان سے صلح کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا ہے : عنقریب ہی روم والے تم سے ایک پر امن صلح کریں گے ، اور تمہارے ساتھ مل کر دشمن سے لڑیں گے ، پھر تم فتح حاصل کرو گے ، اور بہت سا مال غنیمت ہاتھ آئے گا ، اور تم لوگ سلامتی کے ساتھ جنگ سے لوٹو گے یہاں تک کہ تم ایک تروتازہ اور سرسبز مقام پر جہاں ٹیلے وغیرہ ہوں گے ، اترو گے ، وہاں صلیب والوں یعنی رومیوں میں سے ایک شخص صلیب بلند کرے گا ، اور کہے گا : صلیب غالب آ گئی ، مسلمانوں میں سے ایک شخص غصے میں آئے گا ، اور اس کے پاس جا کر صلیب توڑ دے گا ، اس وقت رومی عہد توڑ دیں گے ، اور سب جنگ کے لیے جمع ہو جائیں گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 125  -  4k
حدیث نمبر: 1829 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ جب ہم میں رسول اللہ ﷺ موجود تھے ہم تو صدقہ فطر میں ایک صاع گیہوں ، ایک صاع کھجور ، ایک صاع جو ، ایک صاع پنیر ، اور ایک صاع کشمش نکالتے تھے ، ہم ایسے ہی برابر نکالتے رہے یہاں تک کہ معاویہ ؓ ہمارے پاس مدینہ آئے ، تو انہوں نے جو باتیں لوگوں سے کیں ان میں یہ بھی تھی کہ میں شام کے گیہوں کا دو مد تمہارے غلوں کی ایک صاع کے برابر پاتا ہوں ، تو لوگوں نے اسی پر عمل شروع کر دیا ۔ ابو سعید خدری ؓ نے کہا : میں جب تک زندہ رہوں گا اسی طرح ایک صاع نکالتا رہوں گا جس طرح رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں نکالا کرتا تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 123  -  2k
حدیث نمبر: 3925 --- حکم البانی: صحيح... طلحہ بن عبیداللہ ؓ سے روایت ہے کہ دور دراز کے دو شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، وہ دونوں ایک ساتھ اسلام لائے تھے ، ان میں ایک دوسرے کی نسبت بہت ہی محنتی تھا ، تو محنتی نے جہاد کیا اور شہید ہو گیا ، پھر دوسرا شخص اس کے ایک سال بعد تک زندہ رہا ، اس کے بعد وہ بھی مر گیا ، طلحہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوں ، اتنے میں وہ دونوں شخص نظر آئے اور جنت کے اندر سے ایک شخص نکلا ، اور اس شخص کو اندر جانے کی اجازت دی جس کا انتقال آخر میں ہوا تھا ، پھر دوسری بار نکلا ، اور اس کو اجازت دی جو شہید کر دیا گیا تھا ، اس کے بعد اس شخص نے میرے پاس آ کر کہا : تم واپس چلے جاؤ ، ابھی تمہارا وقت نہیں آیا ، صبح اٹھ کر طلحہ ؓ لوگوں سے خواب بیان کرنے لگے تو لوگوں نے بڑی حیرت ظاہر کی ، پھر خبر رسول اللہ ﷺ کو پہنچی ، اور لوگوں نے یہ سارا قصہ اور واقعہ آپ سے بیان کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہیں کس بات پر تعجب ہے “ ؟ انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! پہلا شخص نہایت عبادت گزار تھا ، پھر وہ شہید بھی کر دیا گیا ، اور یہ دوسرا اس سے پہلے جنت میں داخل کیا گیا ! آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا یہ اس کے بعد ایک سال مزید زندہ نہیں رہا ؟ “ ، لوگوں نے عرض کیا : کیوں نہیں ، ضرور زندہ رہا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” ایک سال میں تو اس نے رمضان کا مہینہ پایا ، روزے رکھے ، اور نماز بھی پڑھی اور اتنے سجدے کئے ، کیا یہ حقیقت نہیں ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا : یہ تو ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تو اسی وجہ سے ان دونوں (کے درجوں) میں زمین و آسمان کے فاصلہ سے بھی زیادہ دوری ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 123  -  5k
حدیث نمبر: 2656 --- حکم البانی: صحيح... یعلیٰ بن امیہ اور سلمہ بن امیہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ تبوک میں نکلے ، ہمارے ساتھ ہمارا ایک ساتھی تھا ، وہ اور ایک دوسرا شخص دونوں آپس میں لڑ پڑے ، جب کہ ہم لوگ راستے میں تھے ، ان میں سے ایک نے دوسرے کا ہاتھ کاٹ لیا اور جب اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچا تو اس کے سامنے کے دانت گر گئے ، وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اپنے دانت کی دیت مانگنے لگا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” (عجیب ماجرا ہے) تم میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کے ہاتھ کو اونٹ کی طرح چبانا چاہتا ہے اور پھر دیت مانگتا ہے ، اس کی کوئی دیت نہیں ، پھر آپ ﷺ نے اس کو باطل قرار دیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 122  -  3k
حدیث نمبر: 2511 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص نے ایک زمین خریدی ، اس میں اسے سونے کا ایک مٹکا ملا ، خریدار بائع (بیچنے والے) سے کہنے لگا : میں نے تو تم سے زمین خریدی ہے سونا نہیں خریدا ، اور بائع کہہ رہا تھا : میں نے زمین اور جو کچھ اس میں ہے سب تمہارے ہاتھ بیچا ہے ، الغرض دونوں ایک شخص کے پاس معاملہ لے گئے ، اس نے پوچھا : تم دونوں کا کوئی بچہ ہے ؟ ان میں سے ایک نے کہا : ہاں میرے پاس ایک لڑکا ہے اور دوسرے نے کہا : میرے پاس ایک لڑکی ہے ، تو اس شخص نے کہا : تم دونوں اس لڑکے کی شادی اس لڑکی سے کر دو ، اور چاہیئے کہ اس سونے کو وہی دونوں اپنے اوپر خرچ کریں ، اور اس میں سے صدقہ بھی دیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  3k
حدیث نمبر: 3821 --- حکم البانی: صحيح... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : جو شخص ایک نیکی کرے گا اس کو اسی طرح دس نیکیوں کا ثواب ملے گا ، اور میں اس پر زیادہ بھی کر سکتا ہوں ، اور جو شخص ایک برائی کرے گا اس کو ایک ہی برائی کا بدلہ ملے گا ، یا میں بخش دوں گا ، اور جو شخص مجھ سے (عبادت و طاعت کے ذریعہ) ایک بالشت قریب ہو گا ، تو میں اس سے ایک ہاتھ نزدیک ہوں گا ، اور جو شخص مجھ سے ایک ہاتھ نزدیک ہو گا تو میں اس سے ایک « باع » یعنی دونوں ہاتھ قریب ہو گا ، اور جو شخص میرے پاس (معمولی چال سے) چل کر آئے گا ، تو میں اس کے پاس دوڑ کر آؤں گا ، اور جو شخص مجھ سے زمین بھر گناہوں کے ساتھ ملے گا ، اس حال میں کہ وہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو میں اس کے گناہوں کے برابر بخشش لے کر اس سے ملوں گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 121  -  3k
حدیث نمبر: 2051 --- حکم البانی: ضعيف... رکانہ ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق بتہ (قطعی طلاق) دے دی ، پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ نے ان سے پوچھا : ” تم نے اس سے کیا مراد لی ہے “ ؟ انہوں نے کہا : ایک ہی مراد لی ہے ، آپ ﷺ نے پوچھا : ” قسم اللہ کی کیا تم نے اس سے ایک ہی مراد لی ہے “ ؟ ، انہوں نے کہا : قسم اللہ کی میں نے اس سے صرف ایک ہی مراد لی ہے ، تب نبی اکرم ﷺ نے ان کی بیوی انہیں واپس لوٹا دی ۔ محمد بن ماجہ کہتے ہیں : میں نے محمد بن حسن بن علی طنافسی کو کہتے سنا : یہ حدیث کتنی عمدہ ہے ۔ ابن ماجہ کہتے ہیں : ابوعبیدہ نے یہ حدیث ایک گوشے میں ڈال دی ہے ، اور احمد اسے روایت کرنے کی ہمت نہیں کر سکے ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 118  -  3k
حدیث نمبر: 3685 --- حکم البانی: ضعيف... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت کے دن لوگوں کی صف بندی ہو گی (ابن نمیر کی روایت میں ہے کہ اہل جنت کی صف بندی ہو گی) پھر ایک جہنمی ایک جنتی کے پاس گزرے گا اور اس سے کہے گا : اے فلاں ! تمہیں یاد نہیں کہ ایک دن تم نے پانی مانگا تھا اور میں نے تم کو ایک گھونٹ پانی پلایا تھا ؟ (وہ کہے گا : ہاں ، یاد ہے) وہ جنتی اس بات پر اس کی سفارش کرے گا ، پھر دوسرا جہنمی ادھر سے گزرے گا ، اور اہل جنت میں سے ایک شخص سے کہے گا : تمہیں یاد نہیں کہ میں نے ایک دن تمہیں طہارت و وضو کے لیے پانی دیا تھا ؟ تو وہ بھی اس کی سفارش کرے گا ۔ ابن نمیر نے اپنی روایت میں بیان کیا کہ وہ شخص کہے گا : اے فلاں ! تمہیں یاد نہیں کہ تم نے مجھے فلاں اور فلاں کام کے لیے بھیجا تھا ، اور میں نے اسے پورا کیا تھا ؟ تو وہ اس بات پر اس کی سفارش کرے گا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 117  -  3k
حدیث نمبر: 4336 --- حکم البانی: ضعيف... سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ وہ ابوہریرہ ؓ سے ملے تو انہوں نے کہا : میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اور تمہیں جنت کے بازار میں ملا دے ، سعید بن مسیب نے کہا : کیا وہاں بازار بھی ہو گا ؟ فرمایا : ہاں ، مجھے رسول اللہ ﷺ نے بتایا ہے کہ ” اہل جنت جب جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے مراتب اعمال کے مطابق ان کو جگہ ملے گی ، پھر ان کو دنیا کے دنوں میں سے جمعہ کے دن کے برابر اجازت دی جائے گی ، وہ اللہ عزوجل کی زیارت کریں گے ، اللہ تعالیٰ ان کے لیے اپنا عرش ظاہر کرے گا ، اور ان کے سامنے جنت کے باغات میں سے ایک باغ میں جلوہ افروز ہو گا ، ان کے لیے منبر رکھے جائیں گے ، نور کے منبر ، موتی کے منبر ، یاقوت کے منبر ، زبرجد کے منبر ، سونے اور چاندی کے منبر اور ان میں سے کم تر درجے والا (حالانکہ ان میں کم تر کوئی نہ ہو گا) مشک و کافور کے ٹیلوں پر بیٹھے گا ، اور ان کو یہ خیال نہ ہو گا کہ کرسیوں والے ان سے زیادہ اچھی جگہ بیٹھے ہیں “ ۔ ابوہریرہ ؓ نے کہا کہ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا ہم اپنے رب کو دیکھیں گے ؟ فرمایا : ” ہاں ، کیا تم سورج اور چودھویں کے چاند کو دیکھنے میں جھگڑتے ہو “ ؟ ہم نے کہا : نہیں ، فرمایا : ” اسی طرح تم اپنے رب عزوجل کو دیکھنے میں جھگڑا نہیں کرو گے اور اس مجلس میں کوئی شخص نہیں بچے گا مگر اللہ تعالیٰ ہر شخص سے گفتگو کرے گا ، یہاں تک کہ وہ ان میں سے ایک شخص سے کہے گا : اے فلاں ! کیا تمہیں یاد نہیں کہ ایک دن تم نے ایسا ایسا کیا تھا ؟ (اس کو دنیا کی بعض غلطیاں یاد دلائے گا) تو وہ کہے گا : اے میرے رب ! کیا تم نے مجھے معاف نہیں کیا ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیوں نہیں ، میری وسیع مغفرت ہی کی وجہ سے تو اس درجے کو پہنچا ہے ، وہ سب اسی حالت میں ہوں گے کہ ان کو اوپر سے ایک بادل ڈھانپ لے گا ، اور ایسی خوشبو برسائے گا جو انہوں نے کبھی نہ سونگھی ہو گی ، پھر فرمائے گا : اب اٹھو اور جو کچھ تمہاری مہمان نوازی کے لیے میں نے تیار کیا ہے اس میں سے جو چاہو لے لو ، فرمایا : پھر ہم ایک بازار میں آئیں گے جس کو فرشتوں نے گھیر رکھا ہو گا ، اس میں وہ چیزیں ہوں گی جن کے مثل نہ آنکھوں نے دیکھا ، نہ کانوں نے سنا ، اور نہ دلوں نے سوچا ، (فرمایا) ہم جو چاہیں گے ہمارے لیے پیش کر دیا جائے گا ، اس میں کسی چیز کی خرید و فروخت نہ ہو گی ، اس باز...
Terms matched: 1  -  Score: 117  -  9k
حدیث نمبر: 4321 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت کے دن کافروں میں سے وہ شخص لایا جائے گا ، جس نے دنیا میں بہت عیش کیا ہو گا ، اور کہا جائے گا : اس کو جہنم میں ایک غوطہٰ دو ، اس کو ایک غوطہٰ جہنم میں دیا جائے گا ، پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے فلاں ! کیا تم نے کبھی راحت بھی دیکھی ہے ؟ وہ کہے گا : نہیں ، میں نے کبھی کوئی راحت نہیں دیکھی اور مومنوں میں سے ایک ایسے مومن کو لایا جائے گا ، جو سخت تکلیف اور مصیبت میں رہا ہو گا ، اس کو جنت کا ایک غوطہٰ دیا جائے گا ، پھر اس سے پوچھا جائے گا : کیا تم نے کبھی کوئی تکلیف یا پریشانی دیکھی ؟ وہ کہے گا : مجھے کبھی بھی کوئی مصیبت یا تکلیف نہیں پہنچی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 116  -  3k
حدیث نمبر: 3361 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ان کے پاس عمر ؓ تشریف لائے اور وہ اس وقت دستر خوان پر تھے ، انہوں نے عمر ؓ کے لیے مجلس کے درمیان میں جگہ بنائی ، عمر ؓ نے بسم اللہ کہا ، پھر کھانے کی طرف ہاتھ بڑھایا ، اور ایک لقمہ لیا ، پھر دوسرا لقمہ لیا ، پھر کہا : مجھے اس میں چکنائی کا ذائقہ مل رہا ہے ، اور یہ چکنائی گوشت کی چربی نہیں ہے ، عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : اے امیر المؤمنین ! میں فربہ گوشت کی تلاش میں بازار نکلا تاکہ اسے خریدوں ، لیکن میں نے اسے مہنگا پایا تو ایک درہم میں دبلا گوشت خرید لیا ، اور ایک درہم کا گھی خرید کر اس میں ملا دیا ، اس سے میرا مقصد یہ تھا کہ ایک ایک ہڈی میرے تمام گھر والوں کے حصے میں آ جائے ، اس پر عمر ؓ نے کہا : جب کبھی بھی رسول اللہ ﷺ کے پاس یہ دونوں چیزیں بیک وقت اکٹھا ہوئیں تو آپ ﷺ نے ان میں سے ایک کھا لی ، اور دوسری صدقہ کر دی ۔ عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : امیر المؤمنین ! اب تو اسے کھا لیجئیے پھر جب کبھی میرے پاس یہ دونوں چیزیں اکٹھی ہوں گی میں بھی ایسا ہی کروں گا ، عمر ؓ بولے : میں اسے کھانے والا نہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 116  -  4k
حدیث نمبر: 3530 --- حکم البانی: صحيح... زینب زوجہ عبداللہ بن مسعود ؓ کہتی ہیں کہ ہمارے پاس ایک بڑھیا آیا کرتی تھیں ، وہ « حمرہ » کا دم کرتی تھیں ، ہمارے پاس بڑے پایوں کی ایک چارپائی تھی ، اور عبداللہ بن مسعود ؓ کا معمول تھا کہ جب گھر آتے تو کھنکھارتے اور آواز دیتے ، ایک دن وہ گھر کے اندر آئے جب اس بڑھیا نے ان کی آواز سنی تو ان سے پردہ کر لیا ، عبداللہ بن مسعود ؓ آ کر میری ایک جانب بیٹھ گئے اور مجھے چھوا تو ان کا ہاتھ ایک گنڈے سے جا لگا ، پوچھا : یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : یہ سرخ بادے (« حمرہ ») کے لیے دم کیا ہوا گنڈا ہے ، یہ سن کر انہوں نے اسے کھینچا اور کاٹ کر پھینک دیا اور کہا : عبداللہ کے گھرانے کو شرک کی حاجت نہیں ہے ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” دم ، تعویذ ، گنڈے اور ٹونا شرک ہیں “ ، ایک دن میں باہر نکلی تو مجھ پر فلاں شخص کی نظر پڑ گئی ، تو میری اس آنکھ سے جو اس سے قریب تر تھی آنسو بہہ نکلے ، جب میں اس پر دم کرتی تو اس کے آنسو رک جاتے ، اور جب میں دم کرنا چھوڑ دیتی تو آنسو بہنے لگتے ، انہوں نے کہا : یہی تو شیطان ہے ، جب تم اس کی اطاعت کرتی ہو تو وہ تم کو چھوڑ دیتا ہے ، اور جب تم اس کی نافرمانی کرتی ہو تو وہ تمہاری آنکھ میں اپنی انگلی چبھو دیتا ہے ، لیکن اگر تم وہ عمل کرتیں جو رسول اللہ ﷺ نے ایسے موقع پر کیا تو تمہارے حق میں بہتر ہوتا ، اور تم ٹھیک ہو جاتیں ، تم اپنی آنکھ میں پانی کے چھینٹے مارا کرو ، اور یہ دعا پڑھا کرو : « أذہب الباس رب الناس اشف أنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما » ” اے لوگوں کے رب ، مصیبت دور فرما ، شفاء عطا کر ، تو ہی شفاء عطا کرنے والا ہے ، تیری شفاء کے سوا اور کوئی شفاء ہے بھی نہیں ، ایسی شفاء دے کہ کوئی بیماری باقی رہ نہ جائے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 116  -  6k
حدیث نمبر: 3994 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم پہلی امتوں کے نقش قدم پر چلو گے اگر وہ ہاتھ پھیلانے کے مقدار چلے ہوں گے ، تو تم بھی وہی مقدار چلو گے ، اور اگر وہ ایک ہاتھ چلے ہوں گے تو تم بھی ایک ہاتھ چلو گے ، اور اگر وہ ایک بالشت چلے ہوں گے تو تم بھی ایک بالشت چلو گے ، یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم بھی اس میں داخل ہو گے “ ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا وہ یہود اور نصاریٰ ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تب اور کون ہو سکتے ہیں “ ؟ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 114  -  2k
حدیث نمبر: 4055 --- حکم البانی: صحيح... حذیفہ بن اسید ابو سریحہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک دن) اپنے کمرے سے جھانکا ، اور ہم آپس میں قیامت کا ذکر کر رہے تھے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک دس نشانیاں ظاہر نہ ہوں : سورج کا پچھم سے نکلنا ، دجال ، دھواں ، دابۃ الارض (چوپایا) ، یاجوج ماجوج ، عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول ، تین بار زمین کا « خسف » (دھنسنا) : ایک مشرق میں ، ایک مغرب میں اور ایک جزیرۃ العرب میں ، ایک آگ عدن کے ، ایک گاؤں « أبین » کے کنویں سے ظاہر ہو گی جو لوگوں کو محشر کی جانب ہانک کر لے جائے گی ، جہاں یہ لوگ رات گزاریں گے تو وہیں وہ آگ ان کے ساتھ رات گزارے گی ، اور جب یہ قیلولہ کریں گے تو وہ آگ بھی ان کے ساتھ قیلولہ کرے گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 113  -  3k
حدیث نمبر: 3117 --- حکم البانی: موضوع... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جو مکہ میں ماہ رمضان پائے پھر روزے رکھے ، اور قیام کرے جتنا اس سے ہو سکے ، تو اللہ اس کے لیے دوسرے شہروں کے ایک لاکھ رمضان کے مہینہ کا ثواب لکھے گا ، اور ہر دن کے بدلہ ایک غلام آزاد کرنے ، اور ہر رات کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ، اور ہر دن کے بدلے ایک گھوڑے کا جو اللہ کی راہ (جہاد) میں سواری کے لیے دیا گیا ہو ، ہر دن اور ہر رات کے بدلے ایک ایک نیکی لکھے گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 113  -  2k
حدیث نمبر: 1807 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” چالیس سے لے کر ایک سو بیس بکریوں تک ایک بکری زکاۃ ہے ، اگر ایک سو بیس سے ایک بھی زیادہ ہو جائے تو دو سو تک دو بکریاں ہیں ، اور اگر دو سو سے ایک بھی زیادہ ہو جائے تو تین سو تک تین بکریاں ہیں ، اور اگر تین سو سے زیادہ ہوں تو ہر سو میں ایک بکری ہے ، اور جو جانور اکٹھے ہوں انہیں زکاۃ کے ڈر سے الگ الگ نہ کیا جائے ، اور نہ ہی جو الگ الگ ہوں انہیں اکٹھا کیا جائے ، اور اگر مال میں دو شخص شریک ہوں تو دونوں اپنے اپنے حصہ کے موافق زکاۃ پوری کریں ، اور زکاۃ میں عامل زکاۃ کو بوڑھا ، عیب دار اور جفتی کا مخصوص بکرا نہ دیا جائے ، الا یہ کہ عامل زکاۃ خود ہی لینا چاہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 112  -  3k
حدیث نمبر: 1962 --- حکم البانی: صحيح دون قوله حجة الوداع والصواب يوم الفتح... سبرہ بن معبد جہنی ؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلے ، تو لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! عورت کے بغیر رہنا ہمیں گراں گزر رہا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” ان عورتوں سے متعہ کر لو “ ، ہم ان عورتوں کے پاس گئے وہ نہیں مانیں ، اور کہنے لگیں کہ ہم سے ایک معین مدت تک کے لیے نکاح کرو ، لوگوں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کا ذکر کیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے اور ان کے درمیان ایک مدت مقرر کر لو “ چنانچہ میں اور میرا ایک چچا زاد بھائی دونوں چلے ، اس کے پاس ایک چادر تھی ، اور میرے پاس بھی ایک چادر تھی ، لیکن اس کی چادر میری چادر سے اچھی تھی ، اور میں اس کی نسبت زیادہ جوان تھا ، پھر ہم دونوں ایک عورت کے پاس آئے تو اس نے کہا : چادر تو چادر کی ہی طرح ہے (پھر وہ میری طرف مائل ہو گئی) چنانچہ میں نے اس سے نکاح (متعہ) کر لیا ، اور اس رات اسی کے پاس رہا ، صبح کو میں آیا تو رسول اللہ ﷺ رکن (حجر اسود) اور باب کعبہ کے درمیان کھڑے فرما رہے تھے : ” اے لوگو ! میں نے تم کو متعہ کی اجازت دی تھی لیکن سن لو ! اللہ نے اس کو قیامت تک کے لیے حرام قرار دے دیا ہے ، اب جس کے پاس متعہ والی عورتوں میں سے کوئی عورت ہو تو اس کو چھوڑ دے ، اور جو کچھ اس کو دے چکا ہے اسے واپس نہ لے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 109  -  4k
حدیث نمبر: 2402 --- حکم البانی: صحيح... عروہ بارقی ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کو ایک بکری خریدنے کے لیے ایک دینار دیا تو اس سے انہوں نے دو بکریاں خریدیں ، پھر ایک بکری کو ایک دینار میں بیچ دیا ، اور نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے کر حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی ، راوی کہتے ہیں : (اس دعا کی برکت سے) ان (عروۃ) کا حال یہ ہو گیا کہ اگر وہ مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں نفع کماتے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 109  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 Next >>


Search took 0.166 seconds