حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
4 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 1431 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2657 --- حکم البانی: صحيح... عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کے بازو کو کاٹا ، اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کا سامنے کا دانت گر گیا ، مقدمہ نبی اکرم ﷺ کے پاس لایا گیا ، تو آپ ﷺ نے اس کو باطل قرار دیا ، اور فرمایا : ” تم میں سے ایک (دوسرے کے ہاتھ کو) ایسے چباتا ہے جیسے اونٹ “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 73  -  2k
حدیث نمبر: 3136 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک شخص آیا ، اور اس نے عرض کیا کہ میرے ذمہ ایک اونٹ کی (قربانی) ہے ، اور میں اس کی استطاعت بھی رکھتا ہوں ، لیکن اونٹ دستیاب نہیں کہ میں اسے خرید سکوں ، تو نبی اکرم ﷺ نے اسے سات بکریاں خریدنے اور انہیں ذبح کرنے کا حکم دیا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1047 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، اور اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” کیا تم میں سے ہر شخص کو دو کپڑے میسر ہیں “ ؟ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 1310 --- حکم البانی: صحيح... ایاس بن ابورملہ شامی کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو زید بن ارقم ؓ سے پوچھتے ہوئے سنا : کیا آپ نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کبھی ایک ہی دن دو عید میں حاضر رہے ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ، اس آدمی نے کہا : تو آپ ﷺ کیسے کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا : آپ ﷺ نے عید پڑھائی پھر جمعہ کے بارے میں رخصت دے دی اور فرمایا : ” جو پڑھنا چاہے پڑھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1176 --- حکم البانی: ضعيف... مطلب بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عبداللہ بن عمر ؓ سے پوچھا : میں وتر کیسے پڑھوں ؟ تو انہوں نے کہا : تم ایک رکعت کو وتر بناؤ ، اس شخص نے کہا : میں ڈرتا ہوں کہ لوگ اس نماز کو « بتیراء » (دم کٹی نماز) کہیں گے ، تو عبداللہ بن عمر ؓ نے کہا : اللہ اور اس کے رسول کی سنت ہے ، ان کی مراد تھی کہ یہ اللہ اور اس کے رسول کی سنت ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 2281 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن سلام ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ، اور اس نے آ کر عرض کیا : فلاں قبیلہ کے یہودی مسلمان ہو گئے ہیں ، اور وہ بھوک میں مبتلا ہیں ، مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ مرتد نہ ہو جائیں ، اس پر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” کسی کے پاس کچھ نقدی ہے “ (کہ وہ ہم سے بیع سلم کرے) ؟ ایک یہودی نے کہا : میرے پاس اتنا اور اتنا ہے ، اس نے کچھ رقم کا نام لیا ، میرا خیال ہے کہ اس نے کہا : میرے پاس تین سو دینار ہیں ، اس کے بدلے میں بنی فلاں کے باغ اور کھیت سے اس اس قیمت سے غلہ لوں گا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” قیمت اور مدت کی تعیین تو منظور ہے لیکن فلاں کے باغ اور کھیت کی جو شرط تم نے لگائی ہے وہ منظور نہیں “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 569 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن ابزی ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی عمر بن خطاب ؓ کے پاس آیا ، اور کہا کہ میں جنبی ہو گیا اور پانی نہیں پایا ، تو عمر ؓ نے کہا : نماز نہ پڑھو ، اس پر عمار بن یاسر ؓ نے کہا : امیر المؤمنین ! کیا آپ کو یاد نہیں کہ جب میں اور آپ ایک لشکر میں تھے ، ہم جنبی ہو گئے ، اور ہمیں پانی نہ مل سکا تو آپ نے نماز نہیں پڑھی ، اور میں مٹی میں لوٹا ، اور نماز پڑھ لی ، جب میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، اور آپ سے اس کا ذکر کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” تمہارے لیے بس اتنا کافی تھا “ ، اور نبی اکرم ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے ، پھر ان دونوں میں پھونک ماری ، اور اپنے چہرے اور دونوں پہنچوں پر اسے مل لیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
حدیث نمبر: 3773 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن جعفر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر سے تشریف لاتے تو ہم لوگ آپ کے استقبال کے لیے جاتے ، ایک بار میں نے اور حسن یا حسین ؓ نے آپ ﷺ کا استقبال کیا ، تو آپ نے ہم دونوں میں سے ایک کو اپنے آگے ، اور دوسرے کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھا لیا ، یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 3148 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... ابوسریحہ کہتے ہیں کہ سنت کا طریقہ معلوم ہو جانے کے بعد بھی ہمارے اہل نے ہمیں زیادتی پر مجبور کیا ، حال یہ تھا کہ ایک گھر والے ایک یا دو بکریوں کی قربانی کرتے تھے ، اور اب (اگر ہم ایسا کرتے ہیں) تو ہمارے ہمسائے ہمیں بخیل کہتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 1236 --- حکم البانی: صحيح... مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (ایک سفر میں) پیچھے رہ گئے ، اور ہم اس وقت لوگوں کے پاس پہنچے جب عبدالرحمٰن بن عوف ؓ انہیں ایک رکعت پڑھا چکے تھے ، جب انہوں نے نبی اکرم ﷺ کی آمد محسوس کی تو پیچھے ہٹنے لگے ، نبی اکرم ﷺ نے ان کو نماز مکمل کرنے کا اشارہ کیا ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے اچھا کیا ، ایسے ہی کیا کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1175 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” رات کی نماز دو دو رکعت اور وتر ایک رکعت ہے “ ، ابومجلز (لاحق بن حمید) کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر ؓ سے کہا کہ آپ مجھے بتائیے کہ اگر میری آنکھ لگ جائے ، اگر میں سو جاؤں ؟ تو ابن عمر ؓ نے کہا : اگر مگر اس ستارے کے پاس لے جاؤ ، میں نے سر اٹھا کر دیکھا تو ستارہ سماک چمک رہا تھا ، پھر انہوں نے وہی جملہ دہرایا ، اور کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ” رات کی نماز دو دو رکعت ہے ، اور وتر صبح سے پہلے ایک رکعت ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 3984 --- حکم البانی: صحيح... شعبی کہتے ہیں کہ میں نے نعمان بن بشیر ؓ کو منبر پر یہ کہتے سنا ، اور انہوں نے اپنی دو انگلیوں سے اپنے کانوں کی طرف اشارہ کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ” حلال واضح ہے ، اور حرام بھی ، ان کے درمیان بعض چیزیں مشتبہ ہیں جنہیں بہت سے لوگ نہیں جان پاتے (کہ حلال ہے یا حرام) جو ان مشتبہ چیزوں سے بچے ، اس نے اپنے دین اور اپنی عزت و آبرو کو بچا لیا ، اور جو شبہات میں پڑ گیا ، وہ ایک دن حرام میں بھی پڑ جائے گا ، جیسا کہ چرا گاہ کے قریب جانور چرانے والا اس بات کے قریب ہوتا ہے کہ اس کا جانور اس چراگاہ میں بھی چرنے لگ جائے ، خبردار ! ، ہر بادشاہ کی ایک مخصوص چراگاہ ہوتی ہے ، اور اللہ کی چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں ، آگاہ رہو ! بدن میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے ، جب تک وہ صحیح رہتا ہے تو پورا جسم صحیح رہتا ہے ، اور جب وہ بگڑ جاتا ہے ، تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے ، آگاہ رہو ! ، وہ دل ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 70  -  3k
حدیث نمبر: 1801 --- حکم البانی: حسن... سوید بن غفلہ ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم ﷺ کا عامل صدقہ (زکاۃ وصول کرنے والا) آیا تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑا ، اور اس کے میثاق (عہد نامہ) میں پڑھا کہ الگ الگ مالوں کو یکجا نہ کیا جائے ، اور نہ مشترک مال کو زکاۃ کے ڈر سے الگ الگ کیا جائے ، ایک شخص ان کے پاس ایک بھاری اور موٹی سی اونٹنی لے کر آیا ، عامل زکاۃ نے اس کو لینے سے انکار کر دیا ، آخر وہ دوسری اونٹنی اس سے کم درجہ کی لایا ، تو عامل نے اس کو لے لیا ، اور کہا کہ کون سی زمین مجھے جگہ دے گی ، اور کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا ؟ جب میں رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک مسلمان کا بہترین مال لے کے جاؤں گا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 68  -  3k
حدیث نمبر: 4058 --- حکم البانی: ضعيف... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت پا نچ طبقات پر مشتمل ہو گی : چالیس سال نیکو کاروں اور متقیوں کے ہوں گے ، پھر ان کے بعد ایک سو سال تک صلہ رحمی کرنے والے اور رشتے ناطے کا خیال رکھنے والے ہوں گے ، پھر ان کے بعد ایک سو ساٹھ سال تک وہ لوگ ہوں گے جو رشتہ ناطہٰ توڑیں گے ، اور ایک دوسرے کی طرف سے منہ موڑیں گے ، پھر اس کے بعد قتل ہی قتل ہو گا ، لہٰذا تم ایسے زمانے سے نجات مانگو ، نجات مانگو “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 4341 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم میں سے ہر ایک کے دو ٹھکانے ہیں : ایک ٹھکانا جنت میں اور ایک ٹھکانا جہنم میں ، جب وہ مرتا ہے اور جہنم میں چلا جاتا ہے تو جنت والے اس کے حصے کو لاوارث سمجھ کر لے لیتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کے قول : « أولئك ہم الوارثون » ” یہی لوگ وارث ہوں گے “ (سورۃ المومنون : 1) کا یہی مطلب ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 1826 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر میں ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو مسلمانوں میں سے ہر ایک پر فرض کیا ، خواہ وہ آزاد ہو یا غلام ، مرد ہو یا عورت ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  1k
حدیث نمبر: 194 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ آسمان میں کوئی فیصلہ صادر فرماتا ہے تو فرشتے اس کے فرمان کی تابعداری میں بطور عاجزی اپنے بازو بچھا دیتے ہیں ، جس کی آواز کی کیفیت چکنے پتھر پر زنجیر مارنے کی سی ہوتی ہے ، پس جب ان کے دلوں سے خوف دور کر دیا جاتا ہے تو وہ باہم ایک دوسرے سے کہتے ہیں : تمہارے رب نے کیا فرمایا ؟ وہ جواب دیتے ہیں : اس نے حق فرمایا ، اور وہ بلند ذات والا اور بڑائی والا ہے “ ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” چوری سے باتیں سننے والے (شیاطین) جو اوپر تلے رہتے ہیں اس کو سنتے ہیں ، اوپر والا کوئی ایک بات سن لیتا ہے تو وہ اپنے نیچے والے کو پہنچا دیتا ہے ، بسا اوقات اس کو شعلہ اس سے پہلے ہی پا لیتا ہے کہ وہ اپنے نیچے والے تک پہنچائے ، اور وہ کاہن (نجومی) یا ساحر (جادوگر) کی زبان پر ڈال دے ، اور بسا اوقات وہ شعلہ اس تک نہیں پہنچتا یہاں تک کہ وہ نیچے والے تک پہنچا دیتا ہے ، پھر وہ اس میں سو جھوٹ ملاتا ہے تو وہی ایک بات سچ ہوتی ہے جو آسمان سے سنی گئی تھی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 2141 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن خبیب کے چچا سے روایت ہے ہم ایک مجلس میں تھے ، رسول اللہ ﷺ بھی وہاں اچانک تشریف لے آئے ، آپ کے سر مبارک پر پانی کا اثر تھا ، ہم میں سے ایک آدمی نے آپ سے عرض کیا : آپ کو ہم آج بہت خوش دل پا رہے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں ، بحمداللہ خوش ہوں “ ، پھر لوگوں نے مالداری کا ذکر چھیڑ دیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اہل تقویٰ کے لیے مالداری کوئی حرج کی بات نہیں ، اور تندرستی متقی کے لیے مالداری سے بہتر ہے ، اور خوش دلی بھی ایک نعمت ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 530 --- حکم البانی: صحيح لغيره... واثلہ بن اسقع ؓ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، اور کہنے لگا : اے اللہ مجھ پر اور محمد ﷺ پر رحم فرما ، اور ہمارے ساتھ اپنی رحمت میں کسی کو شریک نہ کر ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے ایک کشادہ چیز کو تنگ کر دیا ، افسوس ہے تم پر یا تمہارے لیے خرابی ہے “ ، واثلہ ؓ کہتے ہیں : وہ پاؤں پھیلا کر پیشاب کرنے لگا ، صحابہ کرام ؓ نے کہا : رکو ، رکو ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اسے چھوڑ دو “ (پیشاب کر لینے دو) ، پھر آپ ﷺ نے ایک ڈول پانی منگایا اور اس پر بہا دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 3682 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” راستے میں ایک درخت کی شاخ (ٹہنی) پڑی ہوئی تھی جس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی تھی ، ایک شخص نے اسے ہٹا دیا (تاکہ مسافروں اور گزرنے والوں کو تکلیف نہ ہو) اسی وجہ سے وہ جنت میں داخل کر دیا گیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 64  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 Next >>


Search took 0.179 seconds