حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
4 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 1431 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 180 --- حکم البانی: حسن... ابورزین ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا ہم اللہ تعالیٰ کو قیامت کے دن دیکھیں گے ؟ اور اس کی اس کے مخلوق میں کیا نشانی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ابورزین ! کیا تم میں سے ہر ایک چاند کو اکیلا بلا کسی روک ٹوک کے نہیں دیکھ لیتا ہے ؟ “ ، میں نے کہا : کیوں نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ اس سے زیادہ عظیم ہے ، اور اس کی مخلوق میں یہ (چاند) اس کے دیدار کی ایک نشانی ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 63  -  2k
حدیث نمبر: 2395 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : میں نے اپنی ماں کو ایک باغ دیا تھا ، اور وہ مر گئیں ، اور میرے سوا ان کا کوئی اور وارث نہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہیں تمہارے صدقہ کا ثواب مل گیا ، اور تمہارا باغ بھی تمہیں واپس مل گیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 63  -  2k
حدیث نمبر: 528 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا ، تو کچھ لوگ اس کی جانب لپکے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اس کا پیشاب نہ روکو اطمینان سے کر لینے دو “ ، پھر آپ ﷺ نے ایک ڈول پانی منگایا ، اور اس پر بہا دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  1k
حدیث نمبر: 3973 --- حکم البانی: صحيح... معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا ، ایک دن میں صبح کو آپ سے قریب ہوا ، اور ہم چل رہے تھے ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ مجھے کوئی عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے ، اور جہنم سے دور رکھے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم نے ایک بہت بڑی چیز کا سوال کیا ہے ، اور بیشک یہ عمل اس شخص کے لیے آسان ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ آسان کر دے ، تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک مت کرو ، نماز قائم کرو ، زکاۃ دو ، رمضان کے روزے رکھو اور بیت اللہ کا حج کرو “ ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں بھلائی کے دروازے نہ بتاؤں ؟ روزہ ڈھال ہے ، صدقہ گناہوں کو ایسے ہی مٹاتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھاتا ہے ، اور آدھی رات میں آدمی کا نماز (تہجد) ادا کرنا “ ، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت : « تتجافى جنوبہم عن المضاجع » (سورۃ السجدۃ : 16) تلاوت فرمائی یہاں تک کہ « جزاء بما كانوا يعملون » تک پہنچے ، پھر فرمایا : ” کیا میں تمہیں دین کی اصل ، اس کا ستون اور اس کی چوٹی نہ بتا دوں ؟ وہ اللہ کی راہ میں جہاد ہے “ ، پھر فرمایا : ” کیا ان تمام باتوں کا جس چیز پر دارومدار ہے وہ نہ بتا دوں “ ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں ضرور بتائیے ، تو آپ ﷺ نے اپنی زبان مبارک پکڑی اور فرمایا : ” اسے اپنے قابو میں رکھو “ ، میں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! کیا ہم جو بولتے ہیں اس پر بھی ہماری پکڑ ہو گی ؟ ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” معاذ ! تیری ماں تجھ پر روئے ! لوگ اپنی زبانوں کی کارستانیوں کی وجہ سے ہی اوندھے منہ جہنم میں ڈالے جائیں گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  5k
حدیث نمبر: 3532 --- حکم البانی: ضعيف... ام جندب ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یوم النحر کو بطن وادی میں جمرہ عقبہ کی رمی کرتے دیکھا ، پھر آپ ﷺ لوٹے تو آپ کے پیچھے پیچھے قبیلہ خثعم کی ایک عورت آئی ، اس کے ساتھ ایک بچہ تھا جس پر آسیب تھا ، وہ بولتا نہیں تھا ، اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ میرا بیٹا ہے اور یہی میرے گھر والوں میں باقی رہ گیا ہے ، اور اس پر ایک بلا (آسیب) ہے کہ یہ بول نہیں پاتا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تھوڑا سا پانی لاؤ “ ، پانی لایا گیا ، تو آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور اس میں کلی کی ، پھر وہ پانی اسے دے دیا ، اور فرمایا : ” اس میں سے تھوڑا سا اسے پلا دو ، اور تھوڑا سا اس کے اوپر ڈال دو ، اور اللہ تعالیٰ سے اس کے لیے شفاء طلب کرو “ ، ام جندب ؓ کہتی ہیں کہ میں اس عورت سے ملی اور اس سے کہا کہ اگر تم اس میں سے تھوڑا سا پانی مجھے بھی دے دیتیں ، (تو اچھا ہوتا) تو اس نے جواب دیا کہ یہ تو صرف اس بیمار بچے کے لیے ہے ، ام جندب ؓ کہتی ہیں کہ میں اس عورت سے سال بھر بعد ملی اور اس بچے کے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہو گیا ہے ، اور اسے ایسی عقل آ گئی جو عام لوگوں کی عقل سے بڑھ کر ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  4k
حدیث نمبر: 2334 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ امہات المؤمنین ؓ ن میں سے ایک کے پاس تھے ، آپ کی کسی دوسری بیوی نے ایک کھانے کا پیالہ بھیجا ، پہلی بیوی نے (غصہ سے کھانا لانے والے) کے ہاتھ پر مارا ، اور پیالہ گر کر ٹوٹ گیا ، رسول اللہ ﷺ نے دونوں ٹکڑوں کو اٹھا کر ایک کو دوسرے سے جوڑا اور اس میں کھانا اکٹھا کرنے لگے اور فرماتے جاتے تھے : تمہاری ماں کو غیرت آ گئی ہے (کہ میرے گھر اس نے کھانا کیوں بھیجا) ، تم کھانا کھاؤ ، لوگوں نے کھایا ، پھر جن کے گھر میں آپ ﷺ تھے اپنا پیالہ لائیں ، تو آپ نے یہ صحیح سالم پیالہ قاصد کو عنایت کر دیا ، اور ٹوٹا ہوا پیالہ اس بیوی کے گھر میں رکھ چھوڑا جس نے اسے توڑا تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  3k
حدیث نمبر: 4120 --- حکم البانی: صحيح... سہل بن سعد ساعدی ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس شخص کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے “ ؟ لوگوں نے کہا : جو آپ کی رائے ہے وہی ہماری رائے ہے ، ہم تو سمجھتے ہیں کہ یہ شریف لوگوں میں سے ہے ، یہ اس لائق ہے کہ اگر کہیں یہ نکاح کا پیغام بھیجے تو اسے قبول کیا جائے ، اگر سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول کی جائے ، اگر کوئی بات کہے تو اس کی بات سنی جائے ، نبی اکرم ﷺ خاموش رہے ، پھر ایک دوسرا شخص گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اس شخص کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ؟ لوگوں نے جواب دیا : اللہ کی قسم ! یہ تو مسلمانوں کے فقراء میں سے ہے ، یہ اس لائق ہے کہ اگر کہیں نکاح کا پیغام دے تو اس کا پیغام قبول نہ کیا جائے ، اگر کسی کی سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول نہ کی جائے ، اور اگر کچھ کہے تو اس کی بات نہ سنی جائے ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” یہ اس پہلے جیسے زمین بھر آدمیوں سے بہتر ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  3k
حدیث نمبر: 3807 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ ایک دن درخت لگا رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس سے گزرے اور فرمایا : ” ابوہریرہ ! تم کیا لگا رہے ہو “ ؟ میں نے عرض کیا کہ میں درخت لگا رہا ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں اس سے بہتر درخت نہ بتاؤں “ ؟ انہوں نے عرض کیا : کیوں نہیں ؟ آپ ضرور بتلائیے اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم « سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلہ إلا اللہ واللہ أكبر » کہا کرو ، تو ہر ایک کلمہ کے بدلے تمہارے لیے جنت میں ایک درخت لگایا جائے گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 1902 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس آئے ، وہاں ایک ہیجڑے کو سنا جو عبداللہ بن ابی امیہ سے کہہ رہا تھا : اگر اللہ کل طائف کو فتح کر دے گا تو میں تم کو ایک عورت بتاؤں گا جو سامنے آتی ہے چار سلوٹوں کے ساتھ اور پیچھے مڑتی ہے آٹھ سلوٹوں کے ساتھ ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اسے اپنے گھروں سے باہر نکال دو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 1999 --- حکم البانی: صحيح... مسور بن مخرمہ ؓ کہتے ہیں کہ علی بن ابی طالب ؓ نے ابوجہل کی بیٹی کو پیغام دیا جب کہ ان کے عقد میں نبی اکرم ﷺ کی صاحب زادی فاطمہ ؓ موجود تھیں ، فاطمہ ؓ نے یہ خبر سنی تو نبی اکرم ﷺ کے پاس آ کر کہا : آپ کے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ کو اپنی بیٹیوں کے لیے غصہ نہیں آتا ، اب علی ؓ ابوجہل کی بیٹی سے نکاح کرنے والے ہیں ۔ مسور کہتے ہیں : یہ خبر سن کر نبی اکرم ﷺ (منبر پر) کھڑے ہوئے ، جس وقت آپ نے خطبہ پڑھا میں نے آپ ﷺ کو فرماتے سنا : ” امابعد ، میں نے اپنی بیٹی زینب کا نکاح ابوالعاص بن ربیع سے کیا ، انہوں نے جو بات کہی تھی اس کو سچ کر دکھایا میری بیٹی فاطمہ میرے جسم کا ایک ٹکڑا ہے ، اور مجھے ناپسند ہے کہ تم لوگ اسے فتنے میں ڈالو ، قسم اللہ کی ، اللہ کے رسول کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی دونوں ایک شخص کے نکاح میں کبھی اکٹھی نہ ہوں گی ، یہ سن کر علی ؓ شادی کے پیغام سے باز آ گئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  3k
حدیث نمبر: 4063 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن صفوان ؓ کہتے ہیں کہ مجھے ام المؤمنین حفصہ ؓ نے خبر دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” ایک لشکر اس بیت اللہ کا قصد کرے گا تاکہ اہل مکہ سے لڑائی کرے ، لیکن جب وہ لشکر مقام بیداء میں پہنچے گا تو اس کے درمیانی حصہ کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا ، اور دھنستے وقت جو لوگ آگے ہوں گے وہ پیچھے والوں کو آواز دیں گے لیکن آواز دیتے دیتے سب دھنس جائیں گے ، ایک قاصد کے علاوہ ان میں سے کوئی باقی نہ رہے گا جو لوگوں کو جا کر خبر دے گا “ ۔ (عبداللہ بن صفوان ؓ کہتے ہیں) جب حجاج (حجاج بن یوسف ثقفی) کا لشکر آیا (اور عبداللہ بن زبیر ؓ سے لڑنے کے لیے مکہ کی طرف بڑھا) تو ہم سمجھے شاید وہ یہی لشکر ہو گا ، ایک شخص نے (یہ سن کر) کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے ام المؤمنین حفصہ ؓ پر جھوٹ نہیں باندھا ، اور ام المؤمنین حفصہ ؓ نے نبی اکرم ﷺ پر جھوٹ نہیں باندھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  3k
حدیث نمبر: 3303 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ ام سلیم ؓ نے میرے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک ٹوکرا بھیجا ، جس میں تازہ کھجور تھے ، میں نے آپ کو نہیں پایا ، آپ ﷺ اپنے ایک غلام کے پاس قریب میں تشریف لے گئے تھے ، اس نے آپ کو دعوت دی تھی ، اور آپ کے لیے کھانا تیار کیا تھا ، آپ کھا رہے تھے کہ میں بھی جا پہنچا تو آپ نے مجھے بھی اپنے ساتھ کھانے کے لیے بلایا ، (غلام نے) گوشت اور کدو کا ثرید تیار کیا تھا ، میں دیکھ رہا تھا کہ آپ ﷺ کو کدو بہت اچھا لگ رہا ہے ، تو میں اس کو اکٹھا کر کے آپ ﷺ کی طرف بڑھانے لگا ، پھر جب ہم اس میں سے کھا چکے ، تو آپ اپنے گھر واپس تشریف لائے ، میں نے (تازہ کھجور کا) ٹوکرا آپ کے سامنے رکھ دیا ، آپ ﷺ کھانے لگے اور آپ تقسیم بھی کرتے جاتے تھے ، یہاں تک کہ اسے بالکل ختم کر دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  3k
حدیث نمبر: 3225 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” انبیاء میں سے ایک نبی کو چیونٹی نے کاٹ لیا ، تو انہوں نے چیونٹیوں کے گھر جلا دینے کا حکم دیا ، تو وہ جلا دیئے گئے ، اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کے پاس وحی نازل کی کہ آپ نے ایک چیونٹی کے کاٹنے کی وجہ سے امتوں (مخلوقات) میں سے ایک امت (مخلوق) کو تباہ کر دیا ، جو اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی تھی “ ؟ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 3559 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا ہے ، ایک « اشتمال صماء » سے ، دوسرے ایک کپڑے میں « احتباء » سے کہ اس کی شرمگاہ پر کچھ نہ ہو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  1k
حدیث نمبر: 2776 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ اپنی خالہ ام حرام بنت ملحان ؓ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک روز میرے قریب سوئے ، پھر آپ ﷺ مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے ، میں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! آپ کس بات پر مسکرا رہے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت کے کچھ لوگ میرے سامنے لائے گئے جو اس سمندر کے اوپر اس طرح سوار ہو رہے ہیں جیسے بادشاہ تختوں پر بیٹھتے ہیں “ ، ام حرام ؓ نے کہا : اللہ سے آپ دعا کر دیجئیے کہ وہ مجھے بھی ان ہی لوگوں میں سے کر دے ، انس ؓ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ان کے لیے دعا فرما دی ، پھر آپ ﷺ دوبارہ سو گئے ، پھر ویسے ہی ہوا ، آپ اٹھے تو ہنستے ہوئے ، اور ام حرام ؓ نے وہی پوچھا جو پہلی بار پوچھا تھا ، اور آپ ﷺ نے انہیں وہی جواب دیا جو پہلی بار دیا تھا ، اس بار بھی انہوں نے عرض کیا : آپ اللہ سے دعا کر دیجئیے کہ وہ مجھے بھی انہی لوگوں میں سے کر دے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم پہلے لوگوں میں سے ہو “ ۔ انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر عبادہ بن صامت ؓ کے ہمراہ جہاد کے لیے نکلیں ، یہ پہلا موقع تھا کہ معاویہ بن ابی سفیان ؓ کے ساتھ مسلمان بحری جہاد پر گئے تھے چنانچہ جب لوگ جہاد سے لوٹ رہے تھے تو شام میں رکے ، ام حرام ؓ کی سواری کے لیے ایک جانور لایا گیا ، جس نے انہیں گرا دیا ، اور وہ فوت ہو گئیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  4k
حدیث نمبر: 4284 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” (قیامت کے دن) ایک نبی آئے گا اور اس کے ساتھ دو ہی آدمی ہوں گے ، اور ایک نبی آئے گا اس کے ساتھ تین آدمی ہوں گے ، اور کسی نبی کے ساتھ زیادہ لوگ ہوں گے ، کسی کے ساتھ کم ، اس نبی سے پوچھا جائے گا : کیا تم نے اپنی قوم تک اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچایا تھا ؟ وہ کہے گا : ” جی ہاں “ پھر اس کی قوم بلائی جائے گی اور پوچھا جائے گا : کیا اس نے تم کو اللہ کا پیغام پہنچا دیا تھا ؟ وہ کہیں گے : ” نہیں “ نبی سے پوچھا جائے گا : تمہارا گواہ کون ہے ؟ وہ کہے گا : محمد اور ان کی امت ، پھر محمد کی امت بلائی جائے گی اور کہا جائے گا : کیا اس نے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیا تھا ؟ وہ کہے گی : ” جی ہاں “ اس سے پوچھا جائے گا : تمہیں کیسے معلوم ہوا ؟ جواب دے گی کہ ہمارے نبی نے ہم کو یہ بتایا کہ رسولوں نے پیغام پہنچا دیا ہے تو ہم نے ان کی تصدیق کی ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہی اللہ تعالیٰ کے قول : « وكذلك جعلناكم أمۃ وسطا لتكونوا شہداء على الناس ويكون الرسول عليكم شہيدا » ” اسی طرح ہم نے تم کو امت وسط بنایا تاکہ تم گواہ رہو لوگوں پر اور رسول گواہ رہیں تمہارے اوپر “ (سورۃ البقرۃ : 143) کا مطلب ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  4k
حدیث نمبر: 3158 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی کے ہر اونٹ کا ایک ٹکڑا منگایا ، پھر ان سب ٹکڑوں کو ایک ہانڈی میں پکانے کا حکم دیا ، تو وہ ایک ہانڈی میں رکھ کر پکایا گیا ، پھر سبھی لوگوں نے اس کا گوشت کھایا ، اور اس کا شوربہ پیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 61  -  1k
حدیث نمبر: 3154 --- حکم البانی: صحيح... ابوزید انصاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر انصار کے گھروں میں سے ایک گھر سے ہوا ، تو آپ نے وہاں گوشت بھوننے کی خوشبو پائی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” کس شخص نے ذبح کیا ہے “ ؟ ہم میں سے ایک شخص آپ کی طرف نکلا ، اور آ کر اس نے عرض کیا کہ اللہ کے رسول ! میں نے نماز عید سے پہلے ذبح کر لیا ، تاکہ گھر والوں اور پڑوسیوں کو کھلا سکوں ، آپ ﷺ نے اسے دوبارہ قربانی کا حکم دیا ، اس شخص نے عرض کیا : قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ، میرے پاس ایک جذعہ یا بھیڑ کے بچہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسی کو ذبح کر لو اور تمہارے بعد کسی کے لیے جذعہ کافی نہیں ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 61  -  3k
حدیث نمبر: 590 --- حکم البانی: حسن... ابورافع ؓ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ایک رات میں اپنی تمام بیویوں کے پاس ہو آئے ، اور ہر ایک کے پاس غسل کرتے رہے ، آپ سے پوچھا گیا : اللہ کے رسول ! آپ آخر میں ایک ہی غسل کیوں نہیں کر لیتے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا : ” یہ طریقہ زیادہ پاکیزہ ، عمدہ اور بہترین ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 61  -  2k
حدیث نمبر: 2193 --- حکم البانی: ضعيف... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے (عربان کی بیع) سے منع فرمایا ہے ۔ ابوعبداللہ (ابن ماجہ) کہتے ہیں کہ عربان : یہ ہے کہ آدمی ایک جانور سو دینار میں خریدے ، اور بیچنے والے کو اس میں سے دو دینار بطور بیعانہ دیدے ، اور کہے : اگر میں نے جانور نہیں لیا تو یہ دونوں دینار تمہارے ہیں ۔ بعض لوگوں نے کہا ہے واللہ اعلم : (عربان یہ ہے کہ) آدمی ایک چیز خریدے پھر بیچنے والے کو ایک درہم یا زیادہ یا کم دے ، اور کہے اگر میں نے یہ چیز لے لی تو بہتر ، ورنہ یہ درہم تمہارا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 61  -  2k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 Next >>


Search took 0.190 seconds