حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن ابن ماجہ"
4 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 1431 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4098 --- حکم البانی: صحيح... عمرو بن تغلب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا ہے : ” قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ تم ایک ایسی قوم سے جنگ کرو گے جن کے چہرے چوڑے ہوں گے ، گویا وہ چپٹی ڈھال ہیں ، اور قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تم ایک ایسی قوم سے جنگ کرو گے جو بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  2k
حدیث نمبر: 3140 --- حکم البانی: صحيح... کلیب کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں سے بنی سلیم کے مجاشع نامی ایک شخص کے ساتھ تھے ، بکریوں کی قلت ہو گئی ، تو انہوں نے ایک منادی کو حکم دیا ، جس نے پکار کر کہا کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے : ” (قربانی کے لیے) بھیڑ کا ایک سالہ بچہ دانتی بکری کی جگہ پر کافی ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  2k
حدیث نمبر: 3398 --- حکم البانی: صحيح لغيره... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے لیے ایک مشک میں نبیذ تیار کرتے اس کے لیے ہم ایک مٹھی کھجور یا ایک مٹھی انگور لے لیتے ، پھر اسے مشک میں ڈال دیتے ، اس کے بعد اس میں پانی ڈال دیتے ، اگر ہم اسے صبح میں بھگوتے تو آپ اسے شام میں پیتے ، اور اگر ہم شام میں بھگوتے تو آپ اسے صبح میں پیتے ۔ ابومعاویہ اپنی روایت میں یوں کہتے ہیں : ” دن میں بھگوتے تو رات میں پیتے اور رات میں بھگوتے تو دن میں پیتے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  2k
حدیث نمبر: 3594 --- حکم البانی: صحيح... اسماء ؓ کے غلام ابوعمر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک عمامہ خریدا جس میں گوٹے بنے تھے ، پھر قینچی منگا کر انہیں کتر دیا ، میں اسماء ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا ، اور اس کا تذکرہ کیا ، تو انہوں نے کہا : تعجب ہے عبداللہ پر ، (ایک اپنی خادمہ کو پکار کر کہا :) اے لڑکی ! رسول اللہ ﷺ کا جبہ لے آ ، چنانچہ وہ ایک ایسا جبہ لے کر آئی جس کی دونوں آستینوں ، گریبان اور کلیوں کے دامن پر ریشمی گوٹے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  2k
حدیث نمبر: 3115 --- حکم البانی: ضعيف جدا... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے ، اور ہم اس سے ، اور وہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ پر قائم ہے ، اور عیر (یہ بھی ایک پہاڑ ہے) جہنم کے باغات میں سے ایک باغ پر قائم ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  1k
حدیث نمبر: 193 --- حکم البانی: ضعيف... عباس بن عبدالمطلب ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک جماعت کے ہمراہ مقام بطحاء میں تھا ، اور ان میں رسول اللہ ﷺ بھی موجود تھے کہ بادل کا ایک ٹکڑا گزرا ، آپ ﷺ نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا : ” تم لوگ اس کو کیا کہتے ہو ؟ “ ، لوگوں نے کہا : « سحاب » ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” « مزن » بھی ؟ “ ، انہوں نے کہا : جی ہاں ، « مزن » بھی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” « عنان » بھی ؟ “ ، لوگوں نے کہا : « عنان » بھی ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم اپنے اور آسمان کے درمیان کتنا فاصلہ جانتے ہو ؟ “ ، لوگوں نے کہا : ہم نہیں جانتے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہارے اور اس کے درمیان اکہتر (۷۱) ، بہتر (۷۲) ، یا تہتر (۷۳) سال کی مسافت ہے ، پھر اس کے اوپر آسمان کی بھی اتنی ہی مسافت ہے “ ، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے اسی طرح سات آسمان شمار کیے ، پھر فرمایا : ” ساتویں آسمان پر ایک سمندر ہے ، اس کے نچلے اور اوپری حصہ کے درمیان اتنی ہی مسافت ہے جتنی کہ دو آسمانوں کے درمیان میں ہے ، پھر اس کے اوپر آٹھ فرشتے پہاڑی بکروں کی طرح ہیں ، ان کے کھروں اور گھٹنوں کے درمیان اتنی دوری ہے جتنی کہ دو آسمانوں کے درمیان ہے ، پھر ان کی پیٹھ پر عرش ہیں ، اس کے نچلے اور اوپری حصہ کے درمیان اتنی مسافت ہے جتنی کہ دو آسمانوں کے درمیان میں ہے ، پھر اس کے اوپر اللہ تعالیٰ ہے جو بڑی برکت والا ، بلند تر ہے “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 60  -  4k
حدیث نمبر: 4157 --- حکم البانی: صحيح دون قوله لكل إنسان تمرة... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ان کو بھوک لگی اور وہ سات آدمی تھے پھر نبی اکرم ﷺ نے مجھے سات کھجوریں دیں ، ہر ایک کے لیے ایک ایک کھجور تھی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  1k
حدیث نمبر: 3992 --- حکم البانی: صحيح... عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہود اکہتر (۷۱) فرقوں میں بٹ گئے جن میں سے ایک جنت میں جائے گا اور ستر (۷۰) جہنم میں ، نصاریٰ کے بہتر فرقے ہوئے جن میں سے اکہتر (۷۱) جہنم میں اور ایک جنت میں جائے گا ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! میری امت تہتر (۷۳) فرقوں میں بٹ جائے گی جن میں سے ایک فرقہ جنت میں جائے گا ، اور بہتر (۷۲) فر قے جہنم میں “ ، عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! وہ کون ہوں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : « الجماعۃ » ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 270 --- حکم البانی: صحيح... عقیل بن ابی طالب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” وضو میں ایک مد اور غسل میں ایک صاع پانی کافی ہے “ ، اس پر ایک شخص نے کہا : ہمیں اتنا پانی کافی نہیں ہوتا ، تو انہوں نے کہا : تم سے بہتر ذات کو ، اور تم سے زیادہ بالوں والے (یعنی نبی اکرم ﷺ ) کو کافی ہو جاتا تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 2780 --- حکم البانی: موضوع... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” عنقریب تم ملکوں کو فتح کرو گے اور عنقریب تم ایک ایسا شہر فتح کرو گے جسے قزوین کہا جاتا ہے جو اس میں چالیس دن یا چالیس رات سرحد کی نگرانی کرے گا ، اس کے لیے جنت میں سونے کا ایک ستون ہو گا ، جس پر سبز زمرد لگا ہو گا ، پھر اس ستون پر سرخ یا قوت کا قبہ ہو گا جس کے ستر ہزار سونے کے چوکھٹے (دروازے) ہوں گے ، اور ہر چوکھٹے پر بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں میں سے ایک بیوی ہو گی “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 1494 --- حکم البانی: صحيح... ابوغالب کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک آدمی کی نماز جنازہ پڑھائی تو اس کے سر کے سامنے کھڑے ہوئے ، پھر ایک دوسرا جنازہ ایک عورت کا لایا گیا ، تو لوگوں نے کہا : اے ابوحمزہ ! اس کی نماز جنازہ پڑھائیے ، تو وہ چارپائی کے بیچ میں کھڑے ہوئے ، تو ان سے علاء بن زیاد نے کہا : اے ابوحمزہ ! کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح مرد اور عورت کے جنازے میں کھڑے ہوتے ہوئے دیکھا ، جس طرح آپ کھڑے ہوئے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بولے : سب لوگ یاد کر لو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3360 --- حکم البانی: حسن... سفینہ ابو عبدالرحمٰن ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے علی بن ابی طالب ؓ کی ضیافت کی اور آپ کے لیے کھانا تیار کیا ، فاطمہ ؓ نے کہا : کاش ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کو بلا لیتے تو آپ بھی ہمارے ساتھ کھانا تناول فرماتے ، چنانچہ لوگوں نے آپ کو بھی مدعو کیا ، آپ ﷺ تشریف لائے ، آپ نے اپنے ہاتھ دروازے کے دونوں بازو پر رکھے ، تو آپ کی نظر گھر کے ایک گوشے میں ایک باریک منقش پردے پر پڑی ، آپ لوٹ آئے ، فاطمہ ؓ نے علی ؓ سے کہا : جائیے اور پوچھئے : اللہ کے رسول ! آپ کیوں واپس آ گئے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ میرے لیے مناسب نہیں کہ میں ایسے گھر میں قدم رکھوں جس میں آرائش و تزئیین کی گئی ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 2285 --- حکم البانی: صحيح... ابورافع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص سے ایک جوان اونٹ کی بیع سلم کی یعنی اسے قرض کے طور پر لیا ، اور فرمایا : ” جب صدقہ کے اونٹ آئیں گے تو ہم تمہارا اونٹ کا قرض ادا کر دیں گے “ ، چنانچہ جب صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ابورافع ! اس کے اونٹ کا قرض ادا کر دو “ ، ابورافع ؓ کہتے ہیں : میں نے ڈھونڈا تو مجھے ویسا اونٹ نہیں ملا ، سوائے ایک ایسے اونٹ کے جس نے اپنے سامنے کے چاروں دانت گرا رکھے تھے ، جو اس کے اونٹ سے بہتر تھا ، میں نے نبی اکرم ﷺ کو بتایا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسی کو دے دو کیونکہ لوگوں میں بہتر وہ ہے جو اپنے قرض کی ادائیگی میں بہتر ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  3k
حدیث نمبر: 3713 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے سامنے دو آدمیوں نے چھینکا تو آپ ﷺ نے ایک کے جواب میں « يرحمك اللہ » ” اللہ تم پر رحم کرے “ کہا ، اور دوسرے کو جواب نہیں دیا ، تو عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! آپ کے سامنے دو آدمیوں نے چھینکا ، آپ نے ایک کو جواب دیا دوسرے کو نہیں دیا ، اس کا سبب کیا ہے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” ایک نے (چھینکنے کے بعد) « الحمد للہ » کہا ، اور دوسرے نے نہیں کہا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3183 --- حکم البانی: صحيح... رافع بن خدیج ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک سفر میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک اونٹ سرکش ہو گیا ، ایک شخص نے اس کو تیر مارا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ان میں کچھ وحشی ہوتے ہیں “ ، میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : ” جنگلی جانوروں کی طرح تو جو ان میں سے تمہارے قابو میں نہ آ سکے ، اس کے ساتھ ایسا ہی کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 64 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن لوگوں میں باہر بیٹھے تھے کہ ایک آدمی آپ کے پاس آیا ، اور اس نے کہا : اللہ کے رسول ! ایمان کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” ایمان یہ ہے کہ تم اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں ، اس سے ملاقات اور یوم آخرت پر ایمان رکھو “ ۔ اس نے پوچھا : اللہ کے رسول ! اسلام کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” اسلام یہ ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو ، اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کرو ، فرض نماز قائم کرو ، فرض زکاۃ ادا کرو ، اور رمضان کے روزے رکھو “ ۔ اس نے کہا : اللہ کے رسول ! احسان کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” احسان یہ ہے کہ اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا کہ تم اس کو دیکھ رہے ہو ، اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے ہو تو یہ سمجھو کہ وہ تمہیں ضرور دیکھ رہا ہے “ ۔ اس نے پوچھا : اللہ کے رسول ! قیامت کب آئے گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” جس سے پوچھ رہے ہو وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا ، لیکن میں تم کو اس کی نشانیاں بتاؤں گا : جب لونڈی اپنی مالکن کو جنے تو یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے ، اور جب بکریوں کے چرواہے اونچی اونچی عمارتوں پر فخر و مسابقت کریں تو یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے ، قیامت کی آمد ان پانچ چیزوں میں سے ایک ہے جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا “ ، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی : « إن اللہ عندہ علم الساعۃ وينزل الغيث ويعلم ما في الأرحام وما تدري نفس ماذا تكسب غدا وما تدري نفس بأي أرض تموت إن اللہ عليم خبير » ” بیشک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے ، وہی بارش نازل فرماتا ہے ، اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے وہی جانتا ہے ، کوئی نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کرے گا ، نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ وہ کس سر زمین میں مرے گا ، اللہ ہی علیم (پورے علم والا) اور خبیر (خبر رکھنے والا ہے) “ (سورۃ لقمان : 34) “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  6k
حدیث نمبر: 1889 --- حکم البانی: صحيح... سہل بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت نبی اکرم ﷺ کے پاس آئی تو آپ نے فرمایا : ” اس سے کون نکاح کرے گا “ ؟ ایک شخص نے کہا : میں ، تو نبی اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا : ” اسے کچھ دو چاہے لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو “ ، وہ بولا : میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” میں نے اس کا نکاح تمہارے ساتھ اس قرآن کے بدلے کر دیا جو تمہیں یاد ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 3668 --- حکم البانی: صحيح... احنف کے چچا صعصعہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت اپنی دو بیٹیوں کو ساتھ لے کر ام المؤمنین عائشہ ؓ کی خدمت میں آئی ، تو انہوں نے اس کو تین کھجوریں دیں ، اس عورت نے ایک ایک کھجور دونوں کو دی ، اور تیسری کھجور کے دو ٹکڑے کر کے دونوں کے درمیان تقسیم کر دی ، عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ اس کے بعد نبی اکرم ﷺ تشریف لائے تو میں نے آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہیں تعجب کیوں ہے ؟ وہ تو اس کام کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گئی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 2349 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ میرے پاس خوش خوش تشریف لائے ، آپ فرما رہے تھے : ” عائشہ ! کیا تم نے دیکھا نہیں کہ مجزز مدلجی میرے پاس آیا ، اس نے اسامہ اور زید بن حارثہ کو ایک چادر میں سویا ہوا دیکھا ، وہ دونوں اپنے سر چھپائے ہوئے تھے ، اور دونوں کے پیر کھلے تھے ، تو کہا : یہ پاؤں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  2k
حدیث نمبر: 1830 --- حکم البانی: صحيح... مؤذن رسول سعد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک صاع کھجور ، ایک صاع جو اور ایک صاع سلت (بے چھلکے کا جو) صدقہ فطر میں دینے کا حکم دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 59  -  1k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 Next >>


Search took 0.165 seconds