حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
0 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2153 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 3031 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مزدلفہ میں مغرب و عشاء دونوں ایک ساتھ ایک تکبیر سے پڑھیں ، نہ ان دونوں کے بیچ میں کوئی نفل پڑھی ، اور نہ ہی ان دونوں نمازوں کے بعد ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 73  -  1k
حدیث نمبر: 233 --- حکم البانی: صحيح خ م دون الاغتراف واللفظ لقتيبة... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اور میں (دونوں) ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے ، ہم دونوں اس سے لپ سے ایک ساتھ پانی لیتے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 5060 --- حکم البانی: صحيح لغيره... حسن بصری اور محمد بن سیرین کہتے ہیں : (بالوں میں) کنگھی ایک ایک دن چھوڑ کر کرنا چاہیئے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 720 --- حکم البانی: صحيح... اسود کہتے ہیں کہ میں اور علقمہ دونوں عبداللہ بن مسعود ؓ کے پاس گئے ، تو آپ نے ہم سے پوچھا : کیا ان لوگوں نے نماز پڑھ لی ؟ ہم نے کہا : نہیں ، تو آپ نے کہا : اٹھو نماز پڑھو ، ہم چلے تاکہ آپ کے پیچھے کھڑے ہوں ، تو آپ نے ہم میں سے ایک کو اپنی داہنی طرف ، اور دوسرے کو اپنی بائیں طرف کر لیا ، پھر بغیر کسی اذان اور اقامت کے نماز پڑھائی ، جب آپ رکوع کرتے تو اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کر لیتے ، اور دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے بیچ کر لیتے ، اور (نماز کے بعد) کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 802 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسول اللہ ﷺ کو کھانے پر مدعو کیا جسے انہوں نے آپ کے لیے تیار کیا تھا ، تو آپ ﷺ نے اس میں سے کچھ کھایا ، پھر فرمایا : ” اٹھو تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں “ ، انس ؓ کہتے ہیں : تو میں اٹھ کر اپنی ایک چٹائی کی طرف بڑھا جو کافی دنوں سے پڑی رہنے کی وجہ سے کالی ہو گئی تھی ، میں نے اس پر پانی چھڑکا ، اور اسے آپ کے پاس لا کر بچھایا تو آپ ﷺ کھڑے ہوئے ، اور میں نے اور ایک یتیم نے آپ کے پیچھے صف باندھی ، اور بڑھیا ہمارے پیچھے تھی ، آپ ﷺ نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی پھر واپس تشریف لے گئے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 5565 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نبیذ کے لیے ایسی دو چیزوں کو ملانے سے منع فرمایا کہ ان میں سے کوئی ایک دوسری کو تیزی سے نشہ آور بناتی ہے ۔ میں نے آپ ﷺ سے فضیخ کے بارے میں پوچھا تو آپ نے مجھے اس سے منع فرمایا ۔ آپ اس ادھ کچی کھجور کو بھی ناپسند فرماتے تھے جو ایک طرف سے پکنا شروع ہو رہی ہو ، اس ڈر سے کہ وہ بھی گویا دو چیزیں ہیں ۔ چنانچہ ہم اسے کاٹ کر پھینک دیتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 5061 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ ایک صحابی رسول جو مصر میں افسر تھے ، ان کے پاس ان کے ساتھیوں میں سے ایک شخص آیا جو پراگندہ سر اور بکھرے ہوئے بال والا تھا ، تو انہوں نے کہا : کیا وجہ ہے کہ میں آپ کو پراگندہ سرپا رہا ہوں حالانکہ آپ امیر ہیں ؟ وہ بولے : نبی اکرم ﷺ ہمیں « ارفاہ » سے منع فرماتے تھے ، ہم نے کہا : « ارفاہ » کیا ہے ؟ روزانہ بالوں میں کنگھی کرنا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 552 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے سورج نکلنے سے پہلے فجر کی ایک رکعت پالی اس نے فجر پالی ، اور جس نے سورج ڈوبنے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالی اس نے عصر پالی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 320 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن ابزی ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص عمر ؓ کے پاس آیا ، اور کہنے لگا : میں جنبی ہو گیا ہوں ، اور مجھے پانی نہیں ملا (کیا کروں ؟) تو عمر ؓ نے کہا : (جب تک پانی نہ ملے) تم نماز نہ پڑھو ، اس پر عمار ؓ نے کہا : امیر المؤمنین ! کیا آپ کو یاد نہیں ؟ جب میں اور آپ دونوں ایک سریہ میں تھے ، تو ہم جنبی ہو گئے ، اور ہمیں پانی نہیں ملا ، تو آپ نے تو نماز نہیں پڑھی ، لیکن میں نے مٹی میں لوٹ پوٹ لیا ، پھر میں نے نماز پڑھ لی ، تو جب ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے تو میں نے آپ سے اس کا ذکر کیا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تمہارے لیے بس اتنا ہی کافی تھا “ ، اور نبی اکرم ﷺ نے زمین پر اپنے دونوں ہاتھ مارے ، پھر ان میں پھونک ماری ، پھر ان دونوں سے اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا مسح کیا ۔ سلمہ نے شک کیا اور کہا : مجھے نہیں معلوم کہ (میرے شیخ ذر نے دونوں کہنیوں تک مسح کا ذکر کیا یا دونوں ہتھیلیوں تک) ۔ عمر ؓ نے کہا : اس سلسلہ میں جو تم کہہ رہے ہو اس کی ذمہ داری ہم تمہارے ہی سر ڈالتے ہیں شعبہ کہتے ہیں : سلمہ دونوں ہتھیلیوں ، چہرے اور دونوں بازؤوں کا ذکر کر رہے تھے ، تو منصور نے ان سے کہا : یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ؟ آپ کے سوا کسی اور نے بازؤوں کا ذکر نہیں کیا ہے ، تو سلمہ شک میں پڑ گئے اور کہنے لگے مجھے نہیں معلوم کہ (ذر نے) بازؤوں کا ذکر کیا یا نہیں ؟ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  5k
حدیث نمبر: 3394 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کے مقابلے دوسری طرف زیادہ میلان رکھے تو قیامت کے دن وہ اس طرح آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہو گا “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 1007 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا : میں نے آج رات ایک رکعت میں پوری مفصل پڑھ ڈالی ، تو انہوں نے کہا : یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوا ، لیکن رسول اللہ ﷺ « حمٓ » سے اخیر قرآن تک مفصل کی صرف بیس ہم مثل سورتیں ملا کر پڑھتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 661 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے مزدلفہ میں دو نمازیں جمع کیں (اور) ان دونوں میں سے ہر ایک کو ایک اقامت سے پڑھا اور ان دونوں (نمازوں) سے پہلے اور بعد میں کوئی نفل نہیں پڑھی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 551 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس نے سورج نکلنے سے پہلے نماز فجر کا ایک سجدہ پا لیا اس نے نماز فجر پالی اور جس نے سورج ڈوبنے سے پہلے عصر کا ایک سجدہ پا لیا اس نے نماز عصر پالی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 361 --- حکم البانی: صحيح... زینب بنت جحش ؓ کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا : میں مستحاضہ ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” اپنے حیض کے دنوں میں بیٹھ جاؤ (نماز نہ پڑھو) پھر غسل کرو ، اور ظہر کو مؤخر کرو ، اور عصر میں جلدی کرو ، اور غسل کرو ، اور نماز پڑھو ، اور مغرب کو مؤخر کرو ، اور عشاء کو جلدی کرو ، اور غسل کر کے (دونوں کو ایک ساتھ) پڑھو ، اور فجر کے لیے (الگ ایک) غسل کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1476 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی ، اور کہنے لگی : اللہ تعالیٰ تمہیں قبر کے عذاب سے بچائے ، یہ سنا تو عائشہ نے پوچھا : اللہ کے رسول ! لوگوں کو قبر میں بھی عذاب دیا جائے گا ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ کی پناہ “ ۔ نبی اکرم ﷺ کہیں جانے کے لیے نکلے اتنے میں سورج گرہن لگ گیا ، تو ہم حجرہ میں چلے گئے ، یہ دیکھ کر دوسری عورتیں بھی ہمارے پاس جمع ہو گئیں ، اور رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور یہ چاشت کا وقت تھا ، آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے ، آپ نے نماز میں لمبا قیام کیا ، پھر لمبا رکوع کیا ، پھر رکوع سے سر اٹھایا ، تو قیام کیا پہلے قیام سے کم ، پھر آپ نے رکوع کیا ، اپنے پہلے رکوع سے کم ، پھر سجدہ کیا ، پھر آپ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ، تو اسی طرح کیا مگر دوسری رکعت میں آپ کا رکوع اور قیام پہلی رکعت سے کم تھا ، پھر آپ نے سجدہ کیا ، اور سورج صاف ہو گیا ، تو جب آپ فارغ ہوئے ، تو منبر پر بیٹھے ، اور جو باتیں کہنی تھیں کہیں ، اس میں ایک بات یہ بھی تھی : ” کہ لوگ اپنی قبروں میں آزمائے جائیں گے ، جیسے دجال کے فتنے میں آزمائے جائیں گے “ ، ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں : اس کے بعد سے برابر ہم آپ کو قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے ہوئے سنتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  4k
حدیث نمبر: 71 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مرد اور عورتیں ایک ساتھ (یعنی ایک ہی برتن سے) وضو کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 670 --- حکم البانی: صحيح... مالک بن حویرث ؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے مجھ سے اور میرے ایک ساتھی سے فرمایا : ” جب نماز کا وقت آ جائے تو تم دونوں اذان دو ، پھر دونوں اقامت کہو ، پھر تم دونوں میں سے کوئی ایک امامت کرے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  1k
حدیث نمبر: 4684 --- حکم البانی: صحيح... بنی حارثہ کے ایک فرد اسید بن حضیر انصاری ؓ کہتے ہیں کہ وہ یمامہ کے گورنر تھے ، مروان نے ان کو لکھا کہ معاویہ ؓ نے انہیں لکھا ہے کہ جس کی کوئی چیز چوری ہو جائے تو وہی اس کا زیادہ حقدار ہے ، جہاں بھی اسے پائے ، پھر مروان نے یہ بات مجھے لکھی تو میں نے مروان کو لکھا کہ نبی اکرم ﷺ نے فیصلہ کیا کہ چوری کرنے والے سے ایک ایسے شخص نے کوئی چیز خریدی جس پر چوری کا الزام نہ ہو تو اس چیز کے مالک کو اختیار دیا جائے گا چاہے تو وہ اس کی قیمت دے کر اسے لے لے (جتنی قیمت اس نے چور کو دی ہے) اور اگر چاہے تو چور کا پیچھا کرے ، یہی فیصلہ ابوبکر ، عمر اور عثمان ؓ نے کیا ، پھر مروان نے میری یہ تحریر معاویہ ؓ کے پاس بھیجی ، معاویہ ؓ نے مروان کو لکھا : تمہیں اور اسید کو حق نہیں کہ تم دونوں مجھ پر حکم چلاؤ بلکہ تمہارا والی اور امیر ہونے کی وجہ سے میں تم کو حکم کروں گا ، لہٰذا جو حکم میں نے تمہیں دیا ہے ، اس پر عمل کرو ، مروان نے معاویہ ؓ کی تحریر (میرے پاس) بھیجی تو میں نے کہا : جب تک میں حاکم ہوں ان کے حکم کے مطابق فیصلہ نہیں کروں گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  4k
حدیث نمبر: 3450 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ زینب ؓ کے پاس ٹھہرتے اور ان کے پاس شہد پی کر آتے تو ہم نے اور حفصہ نے آپس میں صلاح و مشورہ کیا کہ ہم میں سے جس کے پاس بھی نبی اکرم ﷺ آئیں وہ کہے کہ (کیا بات ہے) مجھے آپ کے منہ سے مغافیر کی بو آتی ہے ، آپ ہم میں سے ایک کے پاس آئے تو اس نے آپ ﷺ سے یہی بات کہی ۔ آپ نے کہا : ” میں نے تو کچھ کھایا پیا نہیں بس زینب کے پاس صرف شہد پیا ہے (اور جب تم ایسا کہہ رہی ہو کہ اس سے مغافیر کی بو آتی ہے) تو آئندہ نہ پیوں گا “ ۔ چنانچہ عائشہ اور حفصہ کی وجہ سے یہ آیت : « يا أيہا النبي لم تحرم ما أحل اللہ لك » ” اے نبی جس چیز کو اللہ تعالیٰ نے حلال کر دیا ہے اسے آپ کیوں حرام کرتے ہیں “ (التحریم : ۱) اور « إن تتوبا إلى اللہ » ” (اے نبی کی دونوں بیویو !) اگر تم دونوں اللہ کے سامنے توبہ کر لو (تو بہت بہتر ہے) “ ۔ (التحریم : ۴) نازل ہوئی اور آپ ﷺ کے اس قول : میں نے تو شہد پیا ہے کی وجہ سے یہ آیت : « وإذ أسر النبي إلى بعض أزواجہ حديثا » ” اور یاد کر جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے ایک پوشیدہ بات کہی “ (التحریم : ۳) نازل ہوئی ہے ، اور یہ ساری تفصیل عطا کی حدیث میں موجود ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  4k
حدیث نمبر: 1133 --- حکم البانی: صحيح... عوف بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ اٹھا ، پہلے آپ نے مسواک کی ، پھر وضو کیا ، پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھنے لگے ، تو آپ نے سورۃ البقرہ شروع کی ، آپ جب بھی کسی رحمت کی آیت سے گزرتے تو ٹھہرتے اور اللہ تعالیٰ سے اس پر رحمت کا سوال کرتے ، اور جب بھی عذاب کی کسی آیت سے گزرتے تو ٹھہرتے ، اور اس کے عذاب سے اس کی پناہ مانگتے ، پھر آپ نے رکوع کیا ، تو رکوع میں اپنے قیام کے بقدر ٹھہرے رہے ، آپ اپنے رکوع میں کہہ رہے تھے : « سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمۃ » پھر آپ نے اپنے رکوع کے بقدر سجدہ کیا ، اور اپنے سجدے میں آپ کہہ رہے تھے : « سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمۃ » ، پھر آپ نے دوسری رکعت میں سورۃ آل عمران پڑھی ، پھر ایک اور سورۃ پڑھی ، پھر ایک اور سورۃ پڑھی ، آپ نے اسی طرح کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 Next >>


Search took 0.193 seconds