حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
0 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2153 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1695 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے رات کی نماز (تہجد) کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” رات کی نماز (تہجد) دو دو رکعت ہے ، اور تم میں سے کسی کو جب صبح ہو جانے کا خدشہ ہو تو وہ ایک رکعت اور پڑھ لے یہ جو اس نے پڑھی ہے سب کو وتر (طاق) کر دے گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 1480 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گرہن لگا ، تو آپ نے (نماز کا) حکم دیا تو « الصلاۃ جامعۃ » (نماز باجماعت پڑھی جائے گی) کی منادی کرائی گئی ، تو رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی (پہلی رکعت میں) آپ نے دو رکوع اور ایک سجدہ کیا ، پھر آپ کھڑے ہوئے ، پھر آپ نے (دوسری رکعت میں بھی) دو رکوع اور ایک سجدہ کیا ۔ ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں : میں نے کبھی اتنا لمبا رکوع نہیں کیا ، اور نہ ہی کبھی اتنا لمبا سجدہ کیا ۔ محمد بن حمیر نے مروان کی مخالفت کی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 72  -  2k
حدیث نمبر: 3423 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ طلاق سنت اس طرح ہے کہ جب عورت پاک ہو اور اس پاکی کے دنوں میں عورت سے جماع نہ کیا ہو تو اسے ایک طلاق دے ، پھر جب دوبارہ اسے حیض آئے اور اس حیض سے پاک ہو جائے تو اسے دوسری طلاق دے پھر جب (تیسری بار) حیض سے ہو جائے اور اس حیض سے پاک ہو جائے تو اسے ایک اور طلاق دے ۔ پھر اس کے بعد عورت ایک حیض کی عدت گزارے ۔ اعمش کہتے ہیں : میں نے ابراہیم نخعی سے پوچھا تو انہوں نے بھی اسی طرح بتایا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 70  -  2k
حدیث نمبر: 503 --- حکم البانی: حسن... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ جبرائیل علیہ السلام ہیں ، تمہیں تمہارا دین سکھانے آئے ہیں ، تو انہوں نے نماز فجر اس وقت پڑھائی جب فجر طلوع ہوئی ، اور ظہر اس وقت پڑھائی جب سورج ڈھل گیا ، پھر عصر اس وقت پڑھائی جب انہوں نے سایہ کو اپنے مثل دیکھ لیا ، پھر مغرب اس وقت پڑھائی جب سورج ڈوب گیا ، اور روزے دار کے لیے افطار جائز ہو گیا ، پھر عشاء اس وقت پڑھائی جب شفق یعنی رات کی سرخی ختم ہو گئی ، پھر وہ آپ کے پاس دوسرے دن آئے ، اور آپ کو فجر اس وقت پڑھائی جب تھوڑی روشنی ہو گئی ، پھر ظہر اس وقت پڑھائی جب سایہ ایک مثل ہو گیا ، پھر عصر اس وقت پڑھائی جب سایہ دو مثل ہو گیا ، پھر مغرب (دونوں دن) ایک ہی وقت پڑھائی جب سورج ڈوب گیا ، اور روزے دار کے لیے افطار جائز ہو گیا ، پھر عشاء اس وقت پڑھائی جب رات کا ایک حصہ گزر گیا ، پھر کہا : نمازوں کا وقت یہی ہے تمہارے آج کی اور کل کی نمازوں کے بیچ میں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 68  -  3k
حدیث نمبر: 5297 --- حکم البانی: صحيح... عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے کہ مسجد کے دروازے کے پاس میں نے ایک ریشمی دھاری والا جوڑا بکتے دیکھا ، تو عرض کیا : اللہ کے رسول ! اگر آپ اسے جمعہ کے دن کے لیے اور اس وقت کے لیے جب آپ کے پاس وفود آئیں خرید لیتے (تو اچھا ہوتا) ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ سب وہ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں “ ۔ پھر اس میں کے کئی جوڑے رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، تو ان میں سے آپ نے ایک جوڑا مجھے دے دیا ، میں نے کہا : اللہ کے رسول ! یہ جوڑا آپ نے مجھے دے دیا ، حالانکہ اس سے پہلے آپ نے اس کے بارے میں کیا کیا فرمایا تھا ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” میں نے تمہیں یہ پہننے کے لیے نہیں دیا ہے ، بلکہ کسی (اور) کو پہنانے یا بیچنے کے لیے دیا ہے “ ، تو عمر ؓ نے اسے اپنے ایک ماں جائے بھائی کو دے دیا جو مشرک تھا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 68  -  3k
حدیث نمبر: 2454 --- حکم البانی: صحيح... معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں یمن بھیجا تو انہیں حکم دیا کہ ہر تیس گائے بیل میں ایک سال کا بچھوا یا بچھیا لیں ، اور ہر چالیس گائے میں دو سال کی بچھیا ۔ اور ہر بالغ سے (جزیہ میں) ایک دینار یا ایک دینار کی قیمت کی یمنی چادر ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  1k
حدیث نمبر: 3657 --- حکم البانی: صحيح... سعد بن ابی وقاس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ میری عیادت (بیمار پرسی) کے لیے تشریف لائے اور میں ان دنوں مکے میں تھا ، میں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں اپنے پورے مال کی وصیت کر دوں ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں “ میں نے کہا : آدھے مال کی ؟ آپ نے فرمایا : ” نہیں “ ، میں نے کہا : ایک تہائی ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں ، ایک تہائی دے دو ، اور ایک تہائی بھی زیادہ ہے ، تمہارا اپنے وارثین کو مالدار چھوڑ کر جانا انہیں تنگدست چھوڑ کر جانے سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں ، اور لوگوں سے جو ان کے ہاتھ میں ہے مانگتے پھریں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 1936 --- حکم البانی: صحيح... ابو اسود دیلی کہتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو عمر بن خطاب ؓ کے پاس بیٹھا اتنے میں ایک جنازہ لے جایا گیا ، تو اس کی تعریف کی گئی تو عمر ؓ نے کہا : واجب ہو گئی ، پھر ایک دوسرا جنازہ لے جایا گیا ، تو اس کی (بھی) تعریف کی گئی ، تو عمر ؓ نے کہا : واجب ہو گئی ، پھر ایک تیسرا جنازہ لے جایا گیا ، تو اس کی مذمت کی گئی ، تو عمر ؓ نے کہا : واجب ہو گئی ، تو میں نے پوچھا : امیر المؤمنین ! کیا واجب ہو گئی ؟ انہوں نے کہا : میں نے وہی بات کہی جو رسول اللہ ﷺ نے فرمائی : ” جس مسلمان کے لیے بھی چار لوگوں نے خیر کی گواہی دی تو اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا “ ، ہم نے پوچھا : (اگر) تین گواہی دیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” تین ہی سہی “ ، (پھر) ہم نے پوچھا : (اگر) دو گواہی دیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” دو ہی سہی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 2404 --- حکم البانی: صحيح... ابوقلابۃ ابوالملیح سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا : میں تمہارے والد زید کے ساتھ عبداللہ بن عمرو ؓ کے پاس آیا ، تو انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ سے میرے روزہ کا ذکر کیا گیا تو آپ میرے پاس تشریف لائے ، میں نے آپ کے لیے چمڑے کا ایک درمیانی تکیہ لا کر رکھا جس کا بھراؤ کھجور کی پیتاں تھیں ، آپ زمین پر بیٹھ گئے ، اور تکیہ ہمارے اور آپ کے درمیان ہو گیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا ہر مہینے میں تین دن تمہارے روزہ کے لیے کافی نہیں ہیں ؟ “ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! (کچھ بڑھا دیجئیے) آپ نے فرمایا : ” پانچ دن کر لو “ ، میں نے پھر عرض کیا : اللہ کے رسول ! (کچھ بڑھا دیجئیے) آپ نے فرمایا : ” سات دن کر لو “ ، میں نے پھر عرض کیا : اللہ کے رسول ! کچھ اور بڑھا دیجئیے ! آپ نے فرمایا : ” نو دن “ ، میں نے پھر عرض کیا : اللہ کے رسول ! (کچھ اور بڑھا دیجئیے) تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” گیارہ دن کر لو “ ، میں نے پھر عرض کیا : اللہ کے رسول ! (کچھ بڑھا دیجئیے) آپ نے فرمایا : ” داود علیہ السلام کے روزہ سے بڑھ کر کوئی روزہ نہیں ہے ، اور وہ اس طرح ہے ایک دن روزہ رکھا جائے ، اور ایک دن بغیر روزہ کے رہا جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 4326 --- حکم البانی: صحيح... ثابت بن یزید بن ودیعہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک ضب لایا ۔ آپ اسے دیکھنے لگے اور اسے الٹا پلٹا اور فرمایا : ” ایک امت کی صورت مسخ کر دی گئی تھی ، نہ معلوم اس کا کیا ہوا ، اور میں اس کا علم نہیں ، شاید یہ اسی میں سے ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  1k
حدیث نمبر: 1387 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جب جمعہ کا دن آتا ہے تو مسجد کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر فرشتے لوگوں کو ان کے درجات و مراتب کے مطابق یعنی ترتیب وار لکھتے ہیں ، جو پہلے آتا ہے اسے پہلے لکھتے ہیں ، جب امام خطبہ دینے کے لیے نکلتا ہے تو رجسٹر لپیٹ دیے جاتے ہیں ، اور فرشتے خطبہ سننے لگتے ہیں ، جمعہ کے لیے سب سے پہلے آنے والا ایک اونٹ قربان کرنے والے کی طرح ہے ، پھر جو اس کے بعد آئے وہ ایک گائے قربان کرنے والے کی طرح ہے ، پھر جو اس کے بعد آئے وہ ایک مینڈھا قربان کرنے والے کی طرح ہے “ ، یہاں تک کہ آپ نے مرغی اور انڈے کا (بھی) ذکر کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  3k
حدیث نمبر: 706 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے ، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 66  -  1k
حدیث نمبر: 2573 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مسکین وہ نہیں ہے جو اس طرح لوگوں کے پاس چکر لگائے کہ ایک لقمہ دو لقمے یا ایک کھجور دو کھجوریں اسے در در پھرائیں “ ، لوگوں نے پوچھا : پھر مسکین کون ہے ؟ فرمایا : ” مسکین وہ ہے جس کے پاس اتنا مال و دولت نہ ہو کہ وہ اپنی ضرورت کی تکمیل کے لیے دوسروں کا محتاج نہ رہے ، اور وہ محسوس بھی نہ ہو سکے کہ وہ مسکین ہے کہ اسے ضرورت مند سمجھ کر صدقہ دیا جائے ۔ اور نہ ہی وہ لوگوں کے سامنے مانگنے کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہوتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 63  -  2k
حدیث نمبر: 4565 --- حکم البانی: صحيح... مسلم بن یسار اور عبداللہ بن عبید (ابن عتیک) (ان کو ابن ہرمز بھی کہا جاتا ہے) بیان کرتے ہیں کہ عبادہ بن صامت اور معاویہ ؓ ایک جگہ اکٹھا ہوئے ، عبادہ ؓ نے لوگوں سے حدیث بیان کی کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سونا سونے کے بدلے ، چاندی چاندی کے بدلے ، کھجور کھجور کے بدلے ، گیہوں گی ہوں کے بدلے اور جَو جَو کے بدلے (ان دونوں راویوں میں سے ایک نے کہا :) نمک نمک کے بدلے ، (دوسرے نے یہ نہیں کہا) بیچنے سے منع کیا مگر برابر برابر ، نقدا نقد (ان میں سے ایک نے کہا :) جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا ، اس نے سود لیا ، (اسے دوسرے (راوی) نے نہیں کہا) اور ہمیں حکم دیا کہ ہم سونا چاندی کے بدلے ، چاندی سونے کے بدلے ، گیہوں جَو کے بدلے اور جَو گیہوں کے بدلے بیچیں ، نقدا نقد جس طرح چاہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 63  -  3k
حدیث نمبر: 3169 --- حکم البانی: صحيح... سلمان الخیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جس نے اللہ کے راستے میں ایک دن ایک رات پہرہ دیا اسے ایک مہینے کے روزے و نماز کا ثواب ملے گا ، اور جو پہرہ دینے کی حالت میں مر گیا اسے اسی طرح کا اجر برابر ملتا رہے گا ، اور اس کا رزق بھی جاری کر دیا جائے گا ، اور وہ فتنوں سے محفوظ ہو جائے گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 94 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... عبد خیر کہتے ہیں کہ میں نے علی ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے کرسی منگائی ، پھر وہ اس پر بیٹھے ، پھر ایک برتن میں پانی منگایا ، اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے ، پھر ایک ہی ہتھیلی سے تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا ، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے ، پھر برتن میں اپنا ہاتھ ڈبو کر اپنے سر کا مسح کیا ، پھر دونوں پیر تین تین بار دھوئے ، پھر کہا : جسے خواہش ہو کہ رسول اللہ ﷺ کا وضو دیکھے تو یہی آپ کا وضو ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 3587 --- حکم البانی: صحيح... نافع کہتے ہیں کہ جب ابن عمر ؓ سے کسی ایسے شخص کے متعلق پوچھا جاتا جس نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی ہو تو وہ کہتے : اگر اس نے ایک طلاق دی ہے یا دو طلاقیں دی ہیں (تو ایسی صورت میں) رسول اللہ ﷺ نے اسے رجوع کر لینے کا حکم دیا ہے پھر اسے دوسرے حیض آنے تک روکے رکھے پھر جب وہ (دوسرے حیض سے) پاک ہو جائے تو اسے جماع کرنے سے پہلے ہی طلاق دیدے اور اگر اس نے تین طلاقیں (ایک بار حالت حیض ہی میں) دے دی ہیں تو اس نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے معاملہ میں اللہ کے حکم کی نافرمانی کی ہے لیکن تین طلاق کی وجہ سے اس کی عورت بائنہ ہو جائے گی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 4817 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ایک عورت کو پتھر پھینک کر مارا جس سے اس کا حمل ساقط ہو گیا ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے بچے کی (دیت) پچاس بکریاں طے کیں اور اس دن سے آپ نے پتھر پھینکنے سے منع فرما دیا ۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں :) اسے ابونعیم نے مرسلاً روایت کیا ہے ۔ (ان کی روایت آگے آ رہی ہے) ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 2616 --- حکم البانی: صحيح... اسلم کہتے ہیں کہ میں نے عمر ؓ کو کہتے سنا کہ میں نے (ایک آدمی کو) ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیا تو اسے اس شخص نے برباد کر دیا ، تو میں نے سوچا کہ میں اسے خرید لوں ، خیال تھا کہ وہ اسے سستا ہی بیچ دے گا ، میں نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا ، تو آپ نے فرمایا : ” تم اسے مت خریدو گرچہ وہ تمہیں ایک ہی درہم میں دیدے ، کیونکہ صدقہ کر کے پھر اسے لینے والا کتے کی طرح ہے جو قے کر کے اسے چاٹتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  2k
حدیث نمبر: 2517 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد صحيح المرفوع منه... حسن (حسن بصریٰ) سے روایت ہے کہ ابن عباس ؓ نے بصرہ میں خطبہ دیا ، تو انہوں نے کہا : تم لوگ اپنے روزوں کی زکاۃ دو (یعنی صدقہ فطر نکالو) تو لوگ ایک دوسرے کو تکنے لگے ۔ تو انہوں نے کہا : یہاں اہل مدینہ میں سے کون کون ہیں ؟ تم لوگ اٹھو ، اور اپنے بھائیوں کے پاس جاؤ ، انہیں بتاؤ ، کیونکہ وہ لوگ نہیں جانتے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ فطر چھوٹے ، بڑے ، آزاد اور غلام ، مذکر اور مونث پر آدھا صاع گی ہوں ، یا ایک صاع کھجور ، یا جو فرض کیا ہے ۔ حسن کہتے ہیں : علی ؓ نے کہا : رہی بات جب اللہ نے تمہیں وسعت و فراخی دے رکھی ہو تو تم بھی وسعت و فراخی کا مظاہرہ کرو ۔ گیہوں وغیرہ (نصف صاع کے بجائے) ایک صاع دو ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 62  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 Next >>


Search took 0.183 seconds