حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
0 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2153 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1536 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ خوف کی نماز صرف دو سجدوں پر مشتمل تھی ، جیسے آج کل تمہارے ان اماموں کی پیچھے تمہارے نگہبان پڑھتے ہیں ، مگر وہ باری باری آگے پیچھے آئے ، اس طرح کہ پہلے ایک گروہ (نماز کے لیے آپ کے ساتھ) کھڑا ہوا حالانکہ وہ سب رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ، آپ کے ساتھ ان میں سے ایک گروہ نے سجدہ کیا ، پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے ، اور لوگ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے ، پھر آپ نے رکوع کیا ، اور سبھی لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ رکوع کیا ، پھر آپ نے سجدہ کیا ، تو آپ کے ساتھ ان لوگوں نے سجدہ کیا جو آپ کے ساتھ پہلی بار کھڑے تھے ، پھر جب رسول اللہ ﷺ اور وہ لوگ جنہوں نے آپ کے ساتھ آخر میں سجدہ کیا تھا بیٹھے تو جو لوگ کھڑے تھے (اور سجدہ نہیں کیا تھا) انہوں نے خود سے سجدہ کیا ، پھر وہ لوگ بیٹھے تو رسول اللہ ﷺ نے سب کے ساتھ سلام پھیرا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 83  -  3k
حدیث نمبر: 1995 --- حکم البانی: حسن صحيح... ابوبکار حکم بن فروخ کہتے ہیں ہمیں ابوملیح نے ایک جنازے کی نماز پڑھائی تو ہم نے سمجھا کہ وہ تکبیر (تکبیر اولیٰ) کہہ چکے (پھر کیا دیکھتا ہوں کہ) وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے ، اور کہا : تم اپنی صفیں درست کرو تاکہ تمہاری سفارش کارگر ہو ۔ ابوملیح کہتے ہیں : مجھ سے عبداللہ بن سلیط نے بیان کیا ، انہوں نے امہات المؤمنین میں سے ایک سے روایت کی ، اور وہ ام المؤمنین میمونہ ؓ ہیں ، وہ کہتی ہیں : مجھے نبی اکرم ﷺ نے خبر دی ، آپ نے فرمایا : ” جس میت کی بھی لوگوں کی ایک جماعت نماز جنازہ پڑھتی ہے تو اس کے حق میں (ان کی) شفاعت قبول کر لی جاتی ہے “ ، تو میں نے ابوملیح سے جماعت (کی تعداد) کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا : چالیس افراد پر مشتمل گروہ امت (جماعت) ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 83  -  3k
حدیث نمبر: 1555 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کو خوف کی نماز پڑھائی ، تو ایک گروہ نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی ، اور ایک گروہ کے چہرے دشمن کے مقابل رہے ، تو آپ نے انہیں دو رکعت پڑھائی ، پھر وہ لوگ اٹھ کر دوسرے لوگوں کی جگہ میں جا کھڑے ہوئے ، اور دوسرے ان کی جگہ آ گئے تو آپ نے انہیں (بھی) دو رکعت پڑھائی ، پھر آپ نے سلام پھیر دیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 83  -  2k
حدیث نمبر: 2401 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” عبداللہ بن عمرو ! تم ہمیشہ روزہ رکھتے ہو اور رات میں کرتے ہو ، جب تم ایسا کرو گے تو آنکھیں اندر کو دھنس جائیں گی اور نفس تھک جائے گا ، جو ہمیشہ روزہ رہے گا اس کا روزہ نہ ہو گا ، ہر مہینے میں تین دن کا روزہ پورے سال کے روزہ کے برابر ہے “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” صوم داود رکھو ، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن بغیر روزہ کے رہتے تھے ، اور جب دشمن سے مڈبھیڑ ہوتی تو بھاگتے نہیں تھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 83  -  2k
حدیث نمبر: 2399 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : مجھے خبر ملی ہے کہ تم رات میں قیام کرتے ہو ، اور دن کو روزہ رکھتے ہو ؟ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے اس سے خیر کا ارادہ کیا ہے ، آپ نے فرمایا : ” جس نے ہمیشہ کا روزہ رکھا اس نے روزہ ہی نہیں رکھا ، لیکن میں تمہیں بتاتا ہوں کہ ہمیشہ کا روزہ کیا ہے ؟ یہ مہینہ میں صرف تین دن کا روزہ ہے “ ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” پانچ دن رکھ لیا کرو “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” تو دس دن رکھ لیا کرو “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” تم داود علیہ السلام کے روزے رکھا کرو “ ، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 83  -  3k
حدیث نمبر: 2387 --- حکم البانی: صحيح... عمرو بن شرجبیل ایک صحابی ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا گیا : ایک آدمی ہے جو ہمیشہ روزے رکھتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” میری خواہش ہے کہ وہ کبھی کھاتا ہی نہیں “ ، لوگوں نے عرض کیا : دو تہائی ایام رکھے تو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ بھی زیادہ ہے “ ، لوگوں نے عرض کیا : اور آدھا رکھے تو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ بھی زیادہ ہے “ ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں اتنے روزوں نہ بتاؤں جو سینے کی سوزش کو ختم کر دیں ، یہ ہر مہینے کے تین دن کے روزے ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 73  -  2k
حدیث نمبر: 3597 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے « شکال » گھوڑا ناپسند فرمایا ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : گھوڑے کا « شکال » یہ ہے کہ اس کے تین پیر سفید ہوں اور ایک کسی اور رنگ کا ہو یا تین پیر کسی اور رنگ کے ہوں اور ایک سفید ہو ، « شکال » ہمیشہ پیروں میں ہوتا ہے ہاتھ میں نہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  2k
حدیث نمبر: 1639 --- حکم البانی: صحيح... خباب بن ارت ؓ سے روایت ہے (وہ بدر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر تھے) کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو پوری رات نماز پڑھتے دیکھا یہاں تک کہ فجر ہو گئی ، جب رسول اللہ ﷺ نے اپنی نماز سے سلام پھیرا ، تو خباب ؓ آپ کے پاس آئے ، اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ، آپ نے آج رات ایسی نماز پڑھی کہ اس طرح میں نے آپ کو پڑھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ہاں یہ رغبت اور خوف کی نماز تھی ، میں نے اپنے رب سے اس میں تین باتوں کی درخواست کی ، تو اس نے دو مجھے دے دیں اور ایک نہیں دی ، میں نے اپنے رب سے درخواست کی کہ وہ ہمیں اس چیز کے ذریعہ ہلاک نہ کرے جس کے ذریعہ اس نے ہم سے پہلے کی امتوں کو ہلاک کیا ، تو اس نے یہ مجھے دے دی ، اور میں نے اپنے رب سے درخواست کی کہ وہ کسی دشمن کو جو ہم میں سے نہ ہو ہم پر غالب نہ کرے ، تو اسے بھی اس نے مجھے دے دیا ، اور میں نے اپنے رب سے درخواست کی کہ وہ ہم میں پھوٹ نہ ڈالے ، اور ہم گروہ در گروہ نہ ہوں ، تو اس نے میری یہ درخواست قبول نہیں کی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 4108 --- حکم البانی: ضعيف... شریک بن شہاب کہتے ہیں کہ میری خواہش تھی کہ میں صحابہ رسول میں سے کسی صحابی سے ملوں اور ان سے خوارج کے متعلق سوال کروں ، تو میری ملاقات عید کے دن ابوبرزہ ؓ سے ان کے شاگردوں کی جماعت میں ہوئی ۔ میں نے ان سے کہا : کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو خوارج کا تذکرہ کرتے سنا ہے ؟ کہا : ہاں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے کانوں سے سنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا ، آپ کے پاس کچھ مال آیا ، آپ نے اسے تقسیم کیا اور اپنے دائیں اور بائیں جانب کے لوگوں کو دے دیا اور اپنے پیچھے والوں کو کچھ نہیں دیا ۔ ایک شخص آپ کے پیچھے سے کھڑا ہوا اور بولا : محمد ! آپ نے تقسیم میں انصاف نہیں کیا ۔ وہ ایک کالا (سانولا) شخص تھا ، جس کے بال منڈے ہوئے تھے اور دو سفید کپڑوں میں ملبوس تھا ۔ رسول اللہ ﷺ سخت غضبناک ہوئے اور فرمایا : ” اللہ کی قسم ! تم میرے علاوہ کوئی ایسا شخص نہیں پاؤ گے جو مجھ سے زیادہ عادل ہو “ ۔ پھر فرمایا : ” آخری دور میں کچھ لوگ ہوں گے (شاید) یہ بھی انہیں میں سے ہو گا ، وہ قرآن پڑھیں گے ، مگر وہ ان کی ہنسلی سے نیچے نہ اترے گا ، وہ اسلام سے اسی طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے ۔ ان کی علامت یہ ہے کہ وہ سر منڈائے ہوں گے ، وہ ہمیشہ پیدا ہوتے رہیں گے یہاں تک کہ ان کا آخری شخص مسیح دجال کے ساتھ نکلے گا ، لہٰذا جب تم انہیں پاؤ تو قتل کر دو ، وہ بد نفس اور تمام مخلوقات میں بدتر ہیں “ ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : شریک بن شہاب مشہور نہیں ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  5k
حدیث نمبر: 4083 --- حکم البانی: ضعيف... صفوان بن عسال ؓ کہتے ہیں کہ ایک یہودی نے اپنے دوست سے کہا : ہمیں اس نبی کے پاس لے چلو ، دوست نے اس سے کہا : تم یہ نہ کہو کہ وہ نبی ہے ، اگر اس نے تمہاری بات سن لی تو اس کی چار چار آنکھیں ہوں گی (یعنی اسے بہت خوشی ہو گی) ، پھر وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے نو واضح احکام کے بارے میں پوچھا (جو موسیٰ علیہ السلام کو دیئے گئے تھے) آپ نے ان سے فرمایا : ” اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، چوری اور زنا نہ کرو اور اللہ نے جس نفس کو حرام قرار دیا ہے اسے ناحق قتل نہ کرو ، کسی بےقصور کو (سزا دلانے کی غرض سے) حاکم کے پاس نہ لے جاؤ ، جادو نہ کرو ، سود نہ کھاؤ ، پاک دامن عورتوں پر الزام تراشی نہ کرو ، جنگ کے دن پیٹھ دکھا کر نہ بھاگو ، اور اے یہود ! ایک حکم تمہارے لیے خاص ہے کہ تم ہفتے (سنیچر) کے دن میں غلو نہ کرو ، یہ سن کر ان لوگوں نے آپ کے ہاتھ پاؤں چوم لیے اور کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں ، آپ نے فرمایا : ” پھر کون سی چیز تمہیں میری پیروی کرنے سے روک رہی ہے ؟ “ انہوں نے کہا : داود علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ ہمیشہ نبی ان کی اولاد میں سے ہو ، ہمیں ڈر ہے کہ اگر ہم آپ کی پیروی کریں گے تو یہودی ہمیں مار ڈالیں گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 66  -  4k
حدیث نمبر: 2382 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن شخیر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا اور آپ کے سامنے ایک ایسے شخص کا ذکر کیا گیا تھا جو ہمیشہ روزہ رکھتا تھا تو آپ نے فرمایا : ” اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 55  -  1k
حدیث نمبر: 1527 --- حکم البانی: ضعيف... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اگر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے پانچ سال تک بارش روکے رکھے ، پھر اسے چھوڑے تو بھی لوگوں میں سے ایک گروہ کافر ہی رہے گا ، کہے گا : ہم تو مجدح ستارے کے سبب برسائے گئے ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  1k
حدیث نمبر: 1526 --- حکم البانی: صحيح... زید بن خالد جہنی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں بارش ہوئی تو آپ نے فرمایا : ” کیا تم نے سنا نہیں کہ تمہارے رب نے آج رات کیا فرمایا ؟ اس نے فرمایا : میں نے جب بھی بارش کی نعمت اپنے بندوں پر کی تو ان میں سے ایک گروہ اس کی وجہ سے کافر رہا ، وہ کہتا رہا : فلاں و فلاں نچھتر کے سبب ہم پر بارش ہوئی ، تو رہا وہ شخص جو مجھ پر ایمان لایا ، اور میرے بارش برسانے پر اس نے میری تعریف کی ، تو یہ وہی شخص ہے جو مجھ پر ایمان لایا ، اور ستاروں کا انکار کیا ، اور جس نے کہا : ہم فلاں فلاں نچھتر کے سبب بارش دیئے گئے ، تو یہ وہ شخص ہے جس نے میرے ساتھ کفر کیا ، اور ستاروں پر ایمان رکھا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  3k
حدیث نمبر: 1525 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : جب بھی میں نے اپنے بندوں کو بارش کی نعمت سے نوازا تو ان میں سے ایک گروہ اس کی وجہ سے کافر رہا ، وہ لوگ کہتے رہے : فلاں ستارے نے ایسا کیا ہے ، اور فلاں ستارے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 49  -  2k
حدیث نمبر: 1301 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (مسجد میں) بیٹھا ہوا تھا ، اور ایک آدمی کھڑا نماز پڑھ رہا تھا ، جب اس نے رکوع اور سجدہ کر لیا ، اور تشہد سے فارغ ہو گیا ، تو اس نے دعا کی ، اور اپنی دعا میں اس نے کہا : « اللہم إني أسألك بأن لك الحمد لا إلہ إلا أنت المنان بديع السموات والأرض يا ذا الجلال والإكرام يا حى يا قيوم إني أسألك » ” اے اللہ ! میں تجھ سے مانگتا ہوں اس لیے کہ تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں ، نہیں ہے کوئی معبود برحق سوائے تیرے ، تو بہت احسان کرنے والا ہے ، تو ہی آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے اور وجود میں لانے والا ہے ، اے عظمت و جلال اور احسان والے ، ہمیشہ زندہ و باقی رہنے والے ! ، میں تجھی سے مانگتا ہوں ۔ یہ سنا تو نبی اکرم ﷺ نے اپنے صحابہ سے کہا : ” تم جانتے ہو اس نے کن لفظوں سے دعا کی ہے ؟ “ انہوں نے کہا : اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، اس نے تو اللہ سے اس کے اسم اعظم کے ذریعہ دعا کی ہے جس کے ذریعہ دعا کی جاتی ہے تو وہ قبول کرتا ہے ، اور جب اس کے ذریعہ مانگا جاتا ہے تو وہ دیتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  4k
حدیث نمبر: 4245 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین سودہ ؓ کہتی ہیں کہ ہماری ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو دباغت دی ، پھر ہم اس میں ہمیشہ نبیذ بناتے رہے یہاں تک کہ وہ پرانی ہو گئی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 695 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں نماز پڑھنا دوسری مسجدوں میں نماز پڑھنے سے ہزار گنا افضل ہے سوائے خانہ کعبہ کے ، کیونکہ رسول اللہ ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ کی مسجد آخری مسجد ہے ابوسلمہ اور ابوعبداللہ کہتے ہیں : ہمیں شک نہیں کہ ابوہریرہ ہمیشہ رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہی بیان کرتے تھے ، اسی وجہ سے ہم نے ان سے یہ وضاحت طلب نہیں کی کہ یہ نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے یا خود ان کا قول ہے ، یہاں تک کہ جب ابوہریرہ ؓ وفات پا گئے تو ہم نے اس کا ذکر کیا تو ہم ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے کہ ہم نے اس سلسلے میں ابوہریرہ ؓ سے کیوں نہیں گفتگو کر لی کہ اگر انہوں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے تو اسے آپ کی طرف منسوب کریں ، ہم اسی تردد میں تھے کہ ہم نے عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کی مجالست اختیار کی ، تو ہم نے اس حدیث کا اور ابوہریرہ ؓ سے حدیث پوچھنے میں جو ہم نے کوتاہی کی تھی دونوں کا ذکر کیا ، تو عبداللہ بن ابراہیم نے ہم سے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے ابوہریرہ ؓ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ : ” بلاشبہ میں آخری نبی ہوں ، اور یہ (مسجد نبوی) آخری مسجد ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  4k
حدیث نمبر: 1535 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (خوف کی نماز پڑھانے) کھڑے ہوئے ، لوگ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے ، تو آپ نے اللہ اکبر کہا ، اور لوگوں نے بھی اللہ اکبر کہا ، پھر آپ نے رکوع کیا ، اور ان میں سے بھی کچھ لوگوں نے رکوع کیا ، پھر آپ نے سجدہ کیا ، اور ان لوگوں نے بھی سجدہ کیا ، پھر آپ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو جن لوگوں نے آپ کے ساتھ سجدہ کر لیا تھا وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے ، اور اپنے بھائیوں کی حفاظت میں لگ گئے ، اور دوسرا گروہ آیا پھر انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ رکوع کیا ، اور سجدہ کیا ، اور سبھی لوگ نماز ہی میں تھے ، اللہ اکبر کہتے تھے ، لیکن ایک دوسرے کی حفاظت (بھی) کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  3k
حدیث نمبر: 1553 --- حکم البانی: صحيح... جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنے صحابہ میں سے ایک گروہ کو (خوف کی نماز) دو رکعت پڑھائی ، پھر سلام پھیر دیا ، پھر دوسرے لوگوں کو بھی آپ نے دو رکعت پڑھائی ، پھر آپ نے سلام پھیرا ۔ ... (ض)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  1k
حدیث نمبر: 4073 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ انصار کا ایک شخص اسلام لایا پھر وہ مرتد ہو گیا اور مشرکین سے جا ملا ۔ اس کے بعد شرمندہ ہوا تو اپنے قبیلہ کو کہلا بھیجا کہ میرے سلسلے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھو : کیا میرے لیے توبہ ہے ؟ اس کے قبیلہ کے لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور بولے : فلاں شخص (اپنے کئے پر) شرمندہ ہے اور اس نے ہم سے کہا ہے کہ ہم آپ سے پوچھیں : کیا اس کی توبہ ہو سکتی ہے ؟ اس وقت یہ آیت اتری : « كيف يہدي اللہ قوما كفروا بعد إيمانہم » سے « غفور رحيم » تک ” اللہ اس قوم کو کیوں کر ہدایت دے گا جو ایمان لانے اور نبی اکرم ﷺ کی حقانیت کی گواہی دینے اور اپنے پاس روشن دلیلیں آ جانے کے بعد کافر ہوئی ، اللہ تعالیٰ ایسے بے انصاف لوگوں کو راہ راست پر نہیں لاتا ، ان کی تو یہی سزا ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کے تمام فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو ، جس میں یہ ہمیشہ پڑے رہیں گے ، نہ تو ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی ، مگر وہ لوگ جن ہوں نے اس سے توبہ کر لی اور نیک ہو گئے ، پس بیشک اللہ غفور رحیم ہے “ (آل عمران : ۸۶-۸۹) تو آپ نے اسے بلا بھیجا اور وہ اسلام لے آیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 48  -  4k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 Next >>


Search took 0.194 seconds