حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
0 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2153 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 317 --- حکم البانی: صحيح دون الذراعين والصواب كفيه... عبدالرحمٰن بن ابزی ؓ کہتے ہیں کہ ہم عمر ؓ کے پاس تھے کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : امیر المؤمنین ! بسا اوقات ہمیں ایک ایک دو دو مہینہ بغیر پانی کے رہنا پڑ جاتا ہے ، (تو ہم کیا کریں ؟) تو آپ نے کہا : رہا میں تو میں جب تک پانی نہ پا لوں نماز نہیں پڑھ سکتا ، اس پر عمار بن یاسر ؓ نے کہا : امیر المؤمنین ! کیا آپ کو یاد ہے ؟ جب آپ اور ہم فلاں اور فلاں جگہ اونٹ چرا رہے تھے ، تو آپ کو معلوم ہے کہ ہم جنبی ہو گئے تھے ، کہنے لگے : ہاں ، تو رہا میں تو میں نے مٹی میں لوٹ پوٹ لیا ، پھر ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے (اور ہم نے اسے آپ سے بیان کیا) تو آپ ﷺ نے ہنس کر فرمایا : ” تمہارے لیے مٹی سے اس طرح کر لینا کافی تھا “ ، اور آپ ﷺ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر مارا ، پھر ان میں پھونک ماری ، پھر اپنے چہرہ کا اور اپنے دونوں بازووں کے کچھ حصہ کا مسح کیا ، اس پر عمر ؓ نے کہا : عمار ! اللہ سے ڈرو ، تو انہوں نے کہا : امیر المؤمنین ! اگر آپ چاہیں تو میں اسے نہ بیان کروں ، تو عمر ؓ نے کہا : بلکہ جو تم کہہ رہے ہو ہم تم کو اس کا ذمہ دار بناتے ہیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 96  -  4k
حدیث نمبر: 4830 --- حکم البانی: صحيح... مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ ہذیل کے ایک شخص کی دو بیویاں تھیں ، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی لکڑی سے مارا ، جس سے اس کا حمل ساقط ہو گیا ، عرض کیا گیا : جس نے نہ کھایا ، نہ پیا ، جو نہ چیخا نہ چلایا ، اس کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” یہ تو دیہاتیوں کی سی سجع ہے ؟ “ پھر آپ نے اس میں ایک « غرہ » یعنی ایک غلام یا ایک لونڈی دینے کا فیصلہ کیا ، اور اس کی ذمہ داری (قاتل) عورت کے کنبے والوں پر ٹھہرائی ۔ اعمش نے اسے مرسل روایت کیا ہے ۔ (ان کی روایت آگے آ رہی ہے) ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 95  -  2k
حدیث نمبر: 2091 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں موت کا فرشتہ موسیٰ علیہ السلام کے پاس بھیجا گیا ، جب وہ ان کے پاس آیا تو انہوں نے اسے ایک طمانچہ رسید کیا ، تو اس کی ایک آنکھ پھوٹ کر بہہ گئی ، چنانچہ اس نے اپنے رب کے پاس واپس جا کر شکایت کی کہ تو نے مجھے ایسے بندے کے پاس بھیج دیا جو مرنا نہیں چاہتا ، اللہ تعالیٰ نے اس کی آنکھ اچھی کر دی ، اور کہا : اس کے پاس دوبارہ جاؤ ، اور اس سے کہہ : تم اپنا ہاتھ بیل کی پیٹھ پر رکھو اس کے ہاتھ کے نیچے جتنے بال آئیں گے ہر بال کے عوض انہیں ایک سال کی مزید عمر مل جائے گی ، تو انہوں نے عرض کیا : اے میرے رب ! پھر کیا ہو گا ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : پھر مرنا ہو گا ، (موسیٰ علیہ السلام) نے کہا : تب تو ابھی (مرنا بہتر ہے) ، تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ وہ انہیں ارض مقدس سے پتھر پھینکنے کی مسافت کے برابر قریب کر دے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اگر میں اس جگہ ہوتا تو تمہیں راستے کی طرف سرخ ٹیلے کے نیچے ان کی قبر دکھلاتا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 95  -  3k
حدیث نمبر: 3519 --- حکم البانی: صحيح... زید بن ارقم ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی اثناء میں یمن سے ایک شخص آپ ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو وہاں کی باتیں بتانے اور آپ سے باتیں کرنے لگا ، ان دنوں علی ؓ یمن ہی میں تھے ، اس نے کہا : اللہ کے رسول ! تین اشخاص ایک لڑکے کے لیے جھگڑتے ہوئے علی ؓ کے پاس آئے ۔ ان تینوں نے ایک عورت سے ایک ہی طہر میں جماع کیا تھا اور آگے وہی حدیث بیان کی جو گزر چکی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 95  -  2k
حدیث نمبر: 2453 --- حکم البانی: صحيح لغيره... معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن بھیجا ، تو مجھے حکم دیا کہ ہر چالیس گائے میں دو برس کی ایک گائے ، اور ہر تیس میں ایک سال کا ایک بچھوا لوں ۔ اور ہر بالغ سے (بطور جزیہ) ایک دینار لوں ، یا ایک دینار کے مساوی قیمت کی یمنی چادر ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 94  -  1k
حدیث نمبر: 3151 --- حکم البانی: حسن من قوله فقطعت أصابعه وما قبله يحتمل التحسين وهو على شرط مسلم... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ جنگ احد کے دن جب لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوئے ، (اس وقت) رسول اللہ ﷺ بارہ انصاری صحابہ کے ساتھ ایک طرف موجود تھے انہیں میں ایک طلحہ بن عبیداللہ ؓ بھی تھے ۔ مشرکین نے انہیں (تھوڑا دیکھ کر) گھیر لیا تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا : ” ہماری طرف سے کون لڑے گا “ ؟ طلحہ ؓ نے کہا : اللہ کے رسول ! میں (آپ کا دفاع کروں گا) ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم جیسے ہو ویسے ہی رہو “ تو ایک دوسرے انصاری صحابی نے کہا : اللہ کے رسول ! میں (دفاع کیلئے تیار ہوں) ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ” تم (لڑو ان سے) تو وہ لڑے یہاں تک کہ شہید کر دیئے گئے “ ۔ پھر آپ نے مڑ کر (سب پر) ایک نظر ڈالی تو مشرکین موجود تھے آپ نے پھر آواز لگائی : ” قوم کی کون حفاظت کرے گا “ ؟ طلحہ ؓ (پھر) بولے : میں حفاظت کروں گا ، آپ نے فرمایا : ” (تم ٹھہرو) تم جیسے ہو ویسے ہی رہو “ ، تو دوسرے انصاری صحابی نے کہا : اللہ کے رسول ! میں قوم کی حفاظت کروں گا ، آپ نے فرمایا : ” تم (لڑو ان سے) “ پھر وہ صحابی (مشرکین سے) لڑے اور شہید ہو گئے ۔ پھر آپ ﷺ برابر ایسے ہی پکارتے رہے اور کوئی نہ کوئی انصاری صحابی ان مشرکین کے مقابلے کے لیے میدان میں اترتا اور نکلتا رہا اور اپنے پہلوں کی طرح لڑ لڑ کر شہید ہوتا رہا ۔ یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ اور طلحہ بن عبیداللہ ہی باقی رہ گئے ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے آواز لگائی ۔ ” قوم کی کون حفاظت کرے گا “ ؟ طلحہ ؓ نے (پھر) کہا : میں کروں گا (یہ کہہ کر) پہلے گیارہ (شہید ساتھیوں) کی طرح مشرکین سے جنگ کرنے لگ گئے ۔ (اور لڑتے رہے) یہاں تک کہ ہاتھ پر ایک کاری ضرب لگی اور انگلیاں کٹ کر گر گئیں ۔ انہوں نے کہا : « حس » رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” اگر تم (« حس » کے بجائے) « بسم اللہ » کہتے تو فرشتے تمہیں اٹھا لیتے اور لوگ دیکھ رہے ہوتے “ ، پھر اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو واپس کر دیا (یعنی وہ مکہ لوٹ گئے) ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 94  -  6k
حدیث نمبر: 3135 --- حکم البانی: صحيح... فضالہ بن عبید ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” جو مجھ پر ایمان لایا ، اور میری اطاعت کی ، اور ہجرت کی ، تو میں اس کے لیے جنت کے احاطے (فصیل) میں ایک گھر اور جنت کے بیچوں بیچ ایک گھر کا ذمہ لیتا ہوں ۔ اور میں اس شخص کے لیے بھی جو مجھ پر دل سے ایمان لائے ، اور میری اطاعت کرے ، اور اللہ کے راستے میں جہاد کرے ضمانت لیتا ہوں جنت کے گرد و نواح میں (فصیل کے اندر) ایک گھر کا ، اور جنت کے وسط میں ایک گھر کا اور جنت کے بلند بالا خانوں (منزلوں) میں سے بھی ایک گھر (اونچی منزل) کا ۔ جس نے یہ سب کیا (یعنی ایمان ، ہجرت اور جہاد) اس نے خیر کے طلب کی کوئی جگہ نہ چھوڑی ا؎ اور نہ ہی شر سے بچنے کی کوئی جگہ جہاں مرنا چاہے مرے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  3k
حدیث نمبر: 2460 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... وائل بن حجر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو زکاۃ کی وصولی پر بھیجا ، وہ ایک شخص کے پاس آیا ، اس نے اسے اونٹ کا ایک دبلا بچہ دیا ۔ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے محصل زکاۃ (صدقہ وصول کرنے والے) کو بھیجا ، فلاں شخص نے اسے ایک دبلا کمزور ، دودھ چھوڑا ہوا بچہ دیا ۔ اے اللہ ! تو اس میں اور اس کے اونٹوں میں برکت نہ دے “ ، یہ بات اس آدمی کو معلوم ہوئی تو وہ ایک اچھی اونٹنی لے کر آیا ، اور کہنے لگا : میں اللہ عزوجل سے توبہ کرتا ہوں اور اللہ کے نبی اکرم ﷺ کے سامنے اپنی اطاعت کا اظہار کرتا ہوں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” اے اللہ ! تو اس میں اور اس کے اونٹوں میں برکت فرما “ ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  3k
حدیث نمبر: 4196 --- حکم البانی: صحيح... عبدالرحمٰن بن عبد رب الکعبہ کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمرو ؓ کے پاس گیا ، وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے ، لوگ ان کے پاس اکٹھا تھے ، میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا : اسی دوران جب کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا ، تو ہم میں سے بعض لوگ خیمہ لگانے لگے ، بعض نے تیر اندازی شروع کی ، بعض جانور چرانے لگے ، اتنے میں نبی اکرم ﷺ کے منادی نے پکارا : نماز کھڑی ہونے والی ہے ، چنانچہ ہم اکٹھا ہوئے ، نبی اکرم ﷺ نے کھڑے ہو کر ہمیں مخاطب کیا اور آپ نے فرمایا : ” مجھ سے پہلے کوئی نبی ایسا نہ تھا جس پر ضروری نہ رہا ہو کہ جس چیز میں وہ بھلائی دیکھے اس کو وہ اپنی امت کو بتائے ، اور جس چیز میں برائی دیکھے ، انہیں اس سے ڈرائے ، اور تمہاری اس امت کی خیر و عافیت شروع (کے لوگوں) میں ہے ، اور اس کے آخر کے لوگوں کو طرح طرح کی مصیبتیں اور ایسے مسائل گھیر لیں گے جن کو یہ ناپسند کریں گے ، فتنے ظاہر ہوں گے جو ایک سے بڑھ کر ایک ہوں گے ، پھر ایک ایسا فتنہ آئے گا کہ مومن کہے گا : یہی میری ہلاکت و بربادی ہے ، پھر وہ فتنہ ٹل جائے گا ، پھر دوبارہ فتنہ آئے گا ، تو مومن کہے گا : یہی میری ہلاکت و بربادی ہے ۔ پھر وہ فتنہ ٹل جائے گا ۔ لہٰذا تم میں سے جس کو یہ پسند ہو کہ اسے جہنم سے دور رکھا جائے اور جنت میں داخل کیا جائے تو ضروری ہے کہ اسے موت ایسی حالت میں آئے جب وہ اللہ ، اور آخرت (کے دن) پر ایمان رکھتا ہو اور چاہیئے کہ وہ لوگوں سے اس طرح پیش آئے جس طرح وہ چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ پیش آیا جائے ۔ اور جو کسی امام سے بیعت کرے اور اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دیدے اور اخلاص کے ساتھ دے تو طاقت بھر اس کی اطاعت کرے ، اب اگر کوئی اس سے (اختیار چھیننے کے لیے) جھگڑا کرے تو اس کی گردن اڑا دو ، یہ سن کر میں نے ان سے قریب ہو کر کہا : کیا یہ آپ نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے ؟ کہا : ہاں ، پھر (پوری) حدیث ذکر کی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  6k
حدیث نمبر: 3356 --- حکم البانی: صحيح... علقمہ اور اسود کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود ؓ کے سامنے ایک ایسے شخص کا معاملہ پیش کیا گیا جس نے ایک عورت سے شادی تو کی لیکن اس کا مہر متعین نہ کیا اور اس سے خلوت سے پہلے مر گیا ؟ عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا : لوگوں سے پوچھو کہ کیا تم لوگوں کے سامنے (رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں) ایسا کوئی معاملہ پیش آیا ہے ؟ لوگوں نے کہا : عبداللہ ! ہم کوئی ایسی نظیر نہیں پاتے ۔ تو انہوں نے کہا : میں اپنی عقل و رائے سے کہتا ہوں اگر درست ہو تو سمجھو کہ یہ اللہ کی جانب سے ہے ۔ اسے مہر مثل دیا جائے گا ، نہ کم اور نہ زیادہ ، اسے میراث میں اس کا حق و حصہ دیا جائے گا اور اسے عدت بھی گزارنی ہو گی ۔ (یہ سن کر) اشجع (قبیلے کا) ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا : ہمارے یہاں کی ایک عورت بروع بنت واشق ؓ کے معاملے میں رسول اللہ ﷺ نے ایسا ہی فیصلہ دیا تھا ، اس عورت نے ایک شخص سے نکاح کیا ، وہ شخص اس کے پاس (خلوت میں) جانے سے پہلے مر گیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے خاندان کی عورتوں کی مہر کے مطابق اس کی مہر کا فیصلہ کیا اور (بتایا کہ) اسے میراث بھی ملے گی اور عدت بھی گزارے گی ۔ (یہ سن کر) عبداللہ بن مسعود نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا دیئے (اور خوش ہو کر اللہ کا شکر ادا کیا کہ ان کا فیصلہ صحیح ہوا) اور اللہ اکبر کہا (یعنی اللہ کی بڑائی بیان کی) ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں کہ اس حدیث میں اسود کا ذکر زائدہ کے سوا کسی نے نہیں کیا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  5k
حدیث نمبر: 2511 --- حکم البانی: شاذ... ابن سیرین کہتے ہیں کہ ابن عباس ؓ نے صدقہ فطر کا ذکر کیا ۔ تو کہا : گیہوں سے ایک صاع ، یا کھجور سے ایک صاع ، یا جو سے ایک صاع ، یا سلت (جَو کی ایک قسم ہے) سے ایک صاع ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  1k
حدیث نمبر: 850 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے تھے کہ جس شخص کو اس بات کی خوشی ہو کہ وہ کل قیامت کے دن اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے کہ وہ مسلمان ہو ، تو وہ ان پانچوں نمازوں کی محافظت کرے ، جب ان کی اذان دی جائے ، کیونکہ اللہ عزوجل نے اپنے نبی ﷺ کے لیے ہدایت کے راستے مقرر کر دئیے ہیں ، اور یہ نمازیں ہدایت کے راستوں میں سے ایک راستہ ہے ، اور میں سمجھتا ہوں کہ تم میں کوئی بھی ایسا نہ ہو گا جس کی ایک مسجد اس کے گھر میں نہ ہو جس میں وہ نماز پڑھتا ہو ، اگر تم اپنے گھروں ہی میں نماز پڑھو گے اور اپنی مسجدوں کو چھوڑ دو گے تو تم اپنے نبی کا طریقہ چھوڑ دو گے ، اور اگر تم اپنے نبی کا طریقہ چھوڑ دو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے ، اور جو مسلمان بندہ اچھی طرح وضو کرتا ہے ، پھر نماز کے لیے (اپنے گھر سے) چلتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ ہر قدم کے عوض جسے وہ اٹھاتا ہے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے ، یا اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے ، یا اس کے عوض اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے ، میں نے اپنے لوگوں (صحابہ کرام) کو دیکھا ہے جب ہم نماز کو جاتے تو قریب قریب قدم رکھتے ، (تاکہ نیکیاں زیادہ ملیں) اور میں نے دیکھا کہ نماز سے وہی پیچھے رہتا جو منافق ہوتا ، اور جس کا منافق ہونا لوگوں کو معلوم ہوتا ، اور میں نے (عہدرسالت میں) دیکھا کہ آدمی کو دو آدمیوں کے درمیان سہارا دے کر (مسجد) لایا جاتا یہاں تک کہ لا کر صف میں کھڑا کر دیا جاتا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  5k
حدیث نمبر: 102 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا ، تو آپ نے ایک چلو پانی لیا ، اور کلی کی ، اور ناک میں ڈالا ، پھر دوسرا چلو لیا ، اور اپنا چہرہ دھویا ، پھر ایک اور چلو لیا ، اور اپنا دایاں ہاتھ دھویا ، پھر ایک اور چلو لیا ، اور اپنا بایاں ہاتھ دھویا ، پھر اپنے سر اور اپنے دونوں کانوں کے اندرونی حصہ کا شہادت کی انگلی سے ، اور ان دونوں کے بیرونی حصہ کا انگوٹھے سے مسح کیا ، پھر ایک اور چلو لیا ، اور اپنا دایاں پاؤں دھویا ، پھر ایک اور چلو لیا ، اور اپنا بایاں پاؤں دھویا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  2k
حدیث نمبر: 2397 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ سے روزہ کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا : ” ہر دس دن پر ایک دن روزہ رکھو ، تمہیں ان باقی نو دنوں کا اجر و ثواب ملے گا “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” ہر نو دن پر ایک دن روزہ رکھو اور تمہیں ان آٹھ دنوں کا بھی ثواب ملے گا “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” ہر آٹھ دن پر ایک دن روزہ رکھ اور تجھے باقی سات دنوں کا بھی ثواب ملے گا “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ برابر اسی طرح فرماتے رہے یہاں تک کہ آپ نے فرمایا : ” ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  3k
حدیث نمبر: 5713 --- حکم البانی: صحيح... نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” حلال واضح ہے ، اور حرام (بھی) واضح ہے ، ان کے درمیان شبہ والی کچھ چیزیں ہیں ، میں تم سے ایک مثال بیان کرتا ہوں : اللہ تعالیٰ نے ایک چراگاہ کی باڑھ لگائی ہے (اور اللہ کی چراگاہ محرمات ہیں) جو بھی اس باڑھ کے اردگرد چرائے گا ، عین ممکن ہے کہ وہ چراگاہ میں بھی چرا ڈالے ۔ (کبھی « يوشك أن يخالط الحمى » کے بجائے « يوشك أن يرتع » کہا) (معنی ایک ہے الفاظ کا فرق ہے) ، اسی طرح جو شبہ کا کام کرے گا ممکن ہے وہ آگے (حرام کام کرنے کی) جرات کر بیٹھے ۔ : کبھی « إن بين ذلك أمور مشتبہات » کے بجائے یوں کہا : « إن بين ذلك أمورا مشتبہۃ » مفہوم ایک ہی ہے بس لفظ کے واحد و جمع ہونے کا فرق ہے ، گویا دنیاوی چیزیں تین طرح کی ہیں : حلال ، حرام اور مشتبہ ، پس حلال چیزیں وہ ہیں جو کتاب و سنت میں بالکل واضح ہیں جیسے دودھ ، شہد ، میوہ ، گائے اور بکری وغیرہ ، اسی طرح حرام چیزیں بھی کتاب و سنت میں واضح ہیں ، جیسے شراب ، زنا ، قتل اور جھوٹ وغیرہ ، اور مشتبہ وہ ہے جو کسی حد تک حلال سے اور کسی حد تک حرام سے یعنی دونوں سے مشابہت رکھتی ہو ، جیسے رسول اللہ ﷺ نے راستہ میں ایک کھجور پڑا ہوا دیکھا تو فرمایا کہ اگر اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ یہ صدقہ کا ہو سکتا ہے تو میں اسے کھا لیتا ۔ اس لیے مشتبہ امر سے اپنے آپ کو بچا لینا ضروری ہے ۔ کیونکہ اسے اپنانے کی صورت میں حرام میں پڑنے کا خطرہ ہے ، نیز شبہ والی چیز میں پڑتے پڑتے حرام میں پڑنے اور اسے اپنانے کی جسارت کر سکتا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  5k
حدیث نمبر: 4832 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ دو سوکن عورتیں تھیں ، ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا ، ایک نے دوسری کو پتھر پھینک کر مارا ، تو اس کے پیٹ کا بچہ مرا ہوا گر پڑا جس کے سر کے بال اگ آئے تھے اور عورت بھی مر گئی ، نبی اکرم ﷺ نے کنبے والوں پر دیت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس (مقتولہ) کے چچا نے کہا : اللہ کے رسول ! اس کا ایک بچہ بھی ساقط ہوا ہے جس کے بال اگ آئے تھے ۔ قاتل عورت کے باپ نے کہا : یہ جھوٹا ہے ، اللہ کی قسم ، نہ تو وہ چیخا ، نہ اس نے پیا اور نہ کھایا ، ایسا خون تو لغو ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جاہلیت کی سجع اور کہانت سی سجع ہے ۔ بچے میں ایک « غرہ » (یعنی ایک غلام یا لونڈی) دینا ہو گا “ ۔ ابن عباس ؓ کہتے ہیں : ان میں سے ایک کا نام ملیکہ اور دوسری کا ام غطیف تھا ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  3k
حدیث نمبر: 214 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک مستحاضہ عورت سے کہا گیا کہ یہ ایک رگ (کا خون) ہے جو رکتا نہیں ، چنانچہ اسے حکم دیا گیا کہ وہ ظہر دیر سے پڑھے اور عصر جلدی پڑھ لے ، اور دونوں نمازوں کے لیے ایک غسل کرے ، اور مغرب دیر سے پڑھے اور عشاء جلدی پڑھے ، اور دونوں کے لیے ایک غسل کرے ، اور فجر کے لیے ایک غسل کرے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 92  -  2k
حدیث نمبر: 3390 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قریش اور انصار کے درمیان مواخات یعنی بھائی چارہ قائم کر دیا ، تو سعد بن ربیع اور عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کو ایک دوسرے کا بھائی بنا دیا ۔ سعد (انصاری) ؓ نے ان سے کہا : میرے پاس مال ہے اس کا آدھا تمہارا ہے اور آدھا میرا اور میری دو بیویاں ہیں تو دیکھو ان میں سے جو تمہیں زیادہ اچھی لگے اسے میں طلاق دے دیتا ہوں ، جب وہ عدت گزار کر پاک و صاف ہو جائے تو تم اس سے شادی کر لو ۔ عبدالرحمٰن بن عوف ؓ نے جواب دیا : اللہ تمہاری بیویوں اور تمہارے مال میں تمہیں برکت عطا کرے ۔ مجھے تو تم بازار کی راہ دکھا دو ، (پھر وہ بازار گئے) اور گھی اور پنیر نفع میں کما کر لائے بغیر نہ لوٹے ۔ عبدالرحمٰن بن عوف ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے مجھ پر زردی کا نشان دیکھا تو کہا : یہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : میں نے ایک انصاری لڑکی سے شادی کی ہے تو آپ نے فرمایا : ” ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کا سہی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 90  -  3k
حدیث نمبر: 4142 --- حکم البانی: حسن صحيح... جبیر بن مطعم ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے ذی القربی کا حصہ بنی ہاشم اور بنی مطلب میں تقسیم کیا تو میں اور عثمان بن عفان ؓ آپ کے پاس آئے ، ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! یہ بنی ہاشم ہیں ، آپ کے مقام کی وجہ سے ان کی فضیلت کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مرتبے کے ساتھ آپ کو ان میں سے بنایا ہے ، لیکن بنی مطلب کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ آپ نے انہیں دیا اور ہمیں نہیں دیا ۔ حالانکہ آپ کے لیے ہم اور وہ ایک ہی درجے کے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” انہوں نے مجھے نہ زمانہ جاہلیت میں چھوڑا اور نہ اسلام میں ، بنو ہاشم اور بنو مطلب تو ایک ہی چیز ہیں “ ، اور آپ نے اپنے ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے کے اندر ڈالیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 88  -  3k
حدیث نمبر: 2405 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ” مہینے میں ایک دن روزہ رکھو تمہیں باقی دنوں کا ثواب ملے گا “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” دو دن رکھ لیا کر ، تجھے باقی دنوں کا ثواب مل جایا کرے گا “ ، میں نے کہا : میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” تو تین دن رکھ لیا کرو تمہیں باقی دنوں کا بھی اجر ملا کرے گا “ ، میں نے کہا : میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، تو آپ نے فرمایا : ” چار دن رکھ لیا کرو باقی دنوں کا بھی اجر بھی تمہیں ملا کرے گا “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سب سے افضل روزہ داود علیہ السلام کا روزہ ہے ، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 88  -  3k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 Next >>


Search took 0.184 seconds