حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
0 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2153 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 979 --- حکم البانی: صحيح... ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور ایک ایک سورت پڑھتے تھے ، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے ، اور ظہر میں پہلی رکعت لمبی کرتے ، اور دوسری رکعت (پہلی کی بہ نسبت) مختصر کرتے تھے ، نیز فجر میں بھی ایسا ہی کرتے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 88  -  2k
حدیث نمبر: 2053 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” بندہ جب اپنی قبر میں رکھ دیا جاتا ہے ، اور اس کے ساتھی لوٹتے ہیں تو وہ ان کی جوتیوں کی آواز سنتا ہے ، (پھر) دو فرشتے آتے ہیں ، (اور) اسے بٹھاتے ہیں (پھر) اس سے پوچھتے ہیں : تم اس شخص محمد ﷺ کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ رہا مومن تو وہ کہتا ہے : میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، (پھر) اس سے کہا جاتا ہے تم جہنم میں اپنے ٹھکانے کو دیکھ لو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس کے بدلے ایک اچھا ٹھکانا دیا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں : وہ ان دونوں (جنت و جہنم) کو ایک ساتھ دیکھتا ہے ، اور رہا کافر یا منافق تو اس سے پوچھا جاتا ہے : اس شخص (محمد) کے بارے میں تم کیا کہتے ہو ؟ ، تو وہ کہتا ہے : میں نہیں جانتا ، میں وہی کہتا تھا جو لوگ کہتے تھے ، تو اس سے کہا جائے گا : نہ تم نے خود جاننے کی کوشش کی ، اور نہ جانکار لوگوں کی پیروی کی ، پھر اس کے دونوں کانوں کے بیچ ایک ایسی مار ماری جاتی ہے کہ وہ ایسے زور کی چیخ مارتا ہے جسے انسان اور جنات کے علاوہ جو بھی اس کے قریب ہوتے ہیں سبھی سنتے ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 88  -  4k
حدیث نمبر: 4170 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا : اللہ کے رسول ! کون سی ہجرت زیادہ بہتر ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” یہ کہ وہ تمام چیزیں چھوڑ دو جو تمہارے رب کو ناپسند ہیں “ ، اور فرمایا : ” ہجرت دو قسم کی ہے : ایک شہری کی ہجرت اور ایک اعرابی (دیہاتی) کی ہجرت ، رہا اعرابی تو وہ جب بلایا جاتا ہے آ جاتا ہے اور اسے جو حکم دیا جاتا ہے مانتا ہے ، لیکن شہری کی آزمائش زیادہ ہوتی ہے ، اور اسی (حساب سے) اس کو بڑھ کر ثواب ملتا ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 88  -  2k
حدیث نمبر: 68 --- حکم البانی: صحيح... کبشہ بنت کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ابوقتادہ ؓ ان کے پاس آئے ، پھر (کبشہ نے) ایک ایسی بات کہی جس کا مفہوم یہ ہے کہ میں نے ان کے لیے وضو کا پانی لا کر ایک برتن میں ڈالا ، اتنے میں ایک بلی آئی اور اس سے پینے لگی ، تو انہوں نے برتن ٹیڑھا کر دیا یہاں تک کہ اس بلی نے پانی پی لیا ، کبشہ کہتی ہیں : تو انہوں نے مجھے دیکھا کہ میں انہیں (حیرت سے) دیکھ رہی ہوں ، تو کہنے لگے : بھتیجی ! کیا تم تعجب کر رہی ہو ؟ میں نے کہا : ہاں ، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” یہ ناپاک نہیں ہے ، یہ تو تمہارے پاس بکثرت آنے جانے والوں اور آنے جانے والیوں میں سے ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 88  -  2k
حدیث نمبر: 4217 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے عقیقہ کے سلسلے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ عقوق کو پسند نہیں کرتا “ ۔ گویا کہ آپ کو یہ نام ناپسند تھا ۔ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : ہم تو آپ سے صرف یہ پوچھ رہے ہیں کہ جب ایک شخص کے یہاں اولاد پیدا ہو تو کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا : ” جو اپنی اولاد کی طرف سے قربانی کرنا چاہے کرے ، لڑکے کی طرف سے ایک ہی عمر کی دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری “ ۔ داود بن قیس کہتے ہیں : میں نے زید بن اسلم سے « مكافئتان » کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : دو مشابہ بکریاں جو ایک ساتھ ذبح کی جائیں ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 85  -  3k
حدیث نمبر: 3526 --- حکم البانی: صحيح... ابومیمونہ کہتے ہیں کہ ہم ایک دن ابوہریرہ ؓ کے پاس تھے تو انہوں نے بتایا کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ! میرا شوہر میرا بیٹا مجھ سے چھین لینا چاہتا ہے جب کہ مجھے اس سے فائدہ (و آرام) ہے ، وہ مجھے عنبہ کے کنویں کا پانی (لا کر) پلاتا ہے ، (اتنے میں) اس کا شوہر بھی آ گیا اور اس نے کہا : کون میرے بیٹے کے معاملے میں مجھ سے جھگڑا (اور اختلاف) کرتا ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے (اس کے بیٹے سے کہا :) اے لڑکے ! یہ تمہارا باپ ہے اور یہ تمہاری ماں ہے ، تو تم جس کے ساتھ رہنا چاہو اس کا ہاتھ پکڑ لو چنانچہ اس نے اپنی ماں کا ہاتھ تھام لیا اور وہ اسے اپنے ساتھ لے گئی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  3k
حدیث نمبر: 4634 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” سلف (قرض) اور بیع ایک ساتھ جائز نہیں ، اور نہ ایک بیع میں دو شرطیں ، اور نہ ہی ایسی چیز کا نفع جس کے تاوان کی ذمے داری نہ ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  2k
حدیث نمبر: 1934 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ کہتے ہیں کہ ایک جنازہ لے جایا گیا تو اس کی تعریف کی گئی ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” واجب ہو گئی “ ، (پھر) ایک دوسرا جنازہ لے جایا گیا ، تو اس کی مذمت کی گئی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” واجب ہو گئی “ ، تو عمر ؓ نے عرض کیا : میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ، ایک جنازہ لے جایا گیا تو اس کی تعریف کی گئی ، تو آپ نے فرمایا : واجب ہو گئی پھر ایک دوسرا جنازہ لے جایا گیا تو اس کی مذمت کی گئی ، تو آپ نے فرمایا : واجب ہو گئی ؟ ، تو آپ نے فرمایا : ” تم لوگوں نے جس کی تعریف کی تھی اس کے لیے جنت واجب ہو گئی ، اور جس کی مذمت کی تھی اس کے لیے جہنم واجب ہو گئی ، تم روئے زمین پر اللہ کے گواہ ہو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  3k
حدیث نمبر: 93 --- حکم البانی: صحيح... علی ؓ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک کرسی لائی گئی تو وہ اس پر بیٹھے ، پھر آپ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا ، اپنے دونوں ہاتھ پر تین بار پانی انڈیلا ، پھر ایک ہی ہتھیلی سے تین دفعہ کلی کی اور ناک جھاڑی ، اور اپنا چہرہ تین بار دھویا ، اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے ، پھر پانی لے کر اپنے سرکا مسح کیا ، (شعبہ - جو حدیث کے راوی ہیں - نے اپنی پیشانی سے اپنے سر کے آخر تک ایک بار مسح کر کے دکھایا ، پھر کہا : میں نہیں جانتا کہ ان دونوں کو (گدی سے پیشانی تک) واپس لائے یا نہیں ؟) اور اپنے دونوں پیروں کو تین تین بار دھویا ، پھر علی ؓ نے کہا : جسے رسول اللہ ﷺ کا طریقہ وضو دیکھنے کی خواہش ہو تو یہی آپ کا وضو ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  3k
حدیث نمبر: 4635 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سلف (قرض) اور بیع ایک ساتھ کرنے سے ، ایک ہی بیع میں دو شرطیں لگانے سے ، اور اس چیز کے بیچنے سے جو تمہارے پاس موجود نہ ہو اور ایسی چیز کے نفع سے جس کے تاوان کی ذمہ داری نہ ہو ، (ان سب سے) منع فرمایا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 81  -  2k
حدیث نمبر: 4633 --- حکم البانی: حسن صحيح... عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سلف اور بیع ایک ساتھ کرنے ، ایک بیع میں دو شرطیں لگانے ، اور اس چیز کے نفع لینے سے منع فرمایا جس کے تاوان کا وہ ذمے دار (ضامن) نہ ہو ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  1k
حدیث نمبر: 2393 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میرے حجرے میں داخل ہوئے اور فرمایا : ” کیا مجھے یہ خبر نہیں ملی ہے کہ تم رات میں قیام کرتے ہو اور دن میں روزہ رکھتے ہو ؟ “ انہوں نے کہا : کیوں نہیں ، ہاں ایسا ہی ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” تم ایسا ہرگز نہ کرو ، سوؤ بھی اور قیام بھی کرو ، روزہ سے بھی رہو اور کھاؤ پیو بھی ، کیونکہ تمہاری آنکھ کا تم پر حق ہے ، اور تمہارے بدن کا تم پر حق ہے ، تمہاری بیوی کا تم پر حق ہے ، تمہارے مہمان کا تم پر حق ہے ، اور تمہارے دوست کا تم پر حق ہے ، توقع ہے کہ تمہاری عمر لمبی ہو ، تمہارے لیے بس اتنا کافی ہے کہ ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھا کرو ، یہی صیام الدھر ہو گا کیونکہ نیکی کا ثواب دس گنا ہوتا ہے ، میں نے عرض کیا : میں اپنے اندر طاقت پاتا ہوں ، تو میں نے سختی چاہی تو مجھ پر سختی کر دی گئی ، آپ نے فرمایا : ” ہر ہفتے تین دن روزہ رکھا کرو “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، تو میں نے سختی چاہی تو مجھ پر سختی کر دی گئی ، آپ نے فرمایا : ” تم اللہ کے نبی داود علیہ السلام کے روزے رکھو “ ، میں نے کہا : داود علیہ السلام کا روزہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ایک دن روزہ ایک دن افطار “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  4k
حدیث نمبر: 80 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا : کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ پھر انہوں نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  1k
حدیث نمبر: 2390 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” روزوں میں سب سے افضل داود علیہ السلام کے روزے ہیں ، وہ ایک دن روزہ رکھتے ، اور ایک دن افطار کرتے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 80  -  1k
حدیث نمبر: 4831 --- حکم البانی: صحيح لغيره... ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی سوکن کو جو حمل سے تھی پتھر مارا ، اور وہ مر گئی ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے پیٹ کے بچے کی دیت ایک « غرہ » (یعنی ایک غلام یا ایک لونڈی) ٹھہرائی اور اس کی دیت اس کے کنبے والوں کے ذمے ڈالی ، وہ بولے : کیا ہم اس کی دیت دیں جس نے نہ پیا نہ کھایا اور نہ چلایا اس جیسا خون تو لغو ہوتا ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” یہ دیہاتیوں کی سی سجع ہے ، حکم وہی ہے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 79  -  2k
حدیث نمبر: 4826 --- حکم البانی: صحيح... مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمے کی لکڑی کھونٹی سے مارا وہ حمل سے تھی ، اور مر گئی ، تو رسول اللہ ﷺ نے مقتول عورت کی دیت اور پیٹ کے بچے کے بدلے ایک « غرہ » (ایک غلام یا لونڈی) قاتل عورت کے خاندان والوں پر مقرر فرمایا ۔ تو قاتل عورت کے خاندان کا ایک شخص بولا : کیا ہم اس کی بھی دیت ادا کریں گے جس نے نہ کھایا نہ پیا اور نہ چیخا ، ایسا خون تو معاف ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کیا یہ اعراب (دیہاتیوں) کی طرح سجع کرتا ہے ، پھر ان پر دیت لازم ٹھہرائی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 79  -  2k
حدیث نمبر: 101 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا ، تو اپنے دونوں ہاتھ دھوئے ، پھر ایک ہی چلو سے کلی کی ، اور ناک میں پانی ڈالا ، اور اپنا چہرہ دھویا ، اور اپنے دونوں ہاتھ ایک ایک بار دھوئے ، اور اپنے سر اور اپنے دونوں کانوں کا ایک بار مسح کیا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 79  -  2k
حدیث نمبر: 4388 --- حکم البانی: صحيح... کلیب کہتے ہیں کہ ہم سفر میں تھے کہ عید الاضحی کا وقت آ گیا ، تو ہم میں سے کوئی دو دو یا تین تین جذعوں (ایک سالہ بھیڑوں) کے بدلے ایک مسنہ خریدنے لگا ، تو مزینہ کے ایک شخص نے ہم سے کہا : ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ یہی دن آ گیا (یعنی عید الاضحی) تو ہم میں سے کوئی دو یا تین جذعے دے کر مسنہ خریدنے لگا ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جذعہ سے بھی وہی حق ادا ہو سکتا ہے جو « ثنی » یعنی مسنہ سے ہوتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  2k
حدیث نمبر: 31 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا : ” یہ دونوں قبر والے عذاب دئیے جا رہے ہیں ، اور کسی بڑی وجہ سے عذاب نہیں دیے جا رہے ہیں ، رہا یہ شخص تو اپنے پیشاب کی چھینٹ سے نہیں بچتا تھا ، اور رہا یہ (دوسرا) شخص تو یہ چغل خوری کیا کرتا تھا “ ، پھر آپ ﷺ نے کھجور کی ایک تازہ ٹہنی منگوائی ، اور اسے چیر کر دو ٹکڑے کیے اور ہر ایک کی قبر پر ایک ایک شاخ گاڑ دی ، پھر فرمایا : ” امید ہے کہ جب تک یہ دونوں خشک نہ ہو جائیں ان کے عذاب میں تخفیف کر دی جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  2k
حدیث نمبر: 3139 --- حکم البانی: صحيح... سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ ابوہریرہ ؓ (کی مجلس) سے لوگ جدا ہونے لگے ، تو اہل شام میں سے ایک شخص نے ابوہریرہ ؓ سے کہا : شیخ ! رسول اللہ ﷺ سے سنی ہوئی کوئی حدیث مجھ سے بیان کیجئے ، کہا : ہاں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قیامت کے دن پہلے پہل جن لوگوں کا فیصلہ ہو گا ، وہ تین (طرح کے لوگ) ہوں گے ، ایک وہ ہو گا جو شہید کر دیا گیا ہو گا ، اسے لا کر پیش کیا جائے گا ، اللہ تعالیٰ اس سے اپنی (ان) نعمتوں کی پہچان کروائے گا (جو نعمتیں اس نے انہیں عطا کی تھیں) ۔ وہ انہیں پہچان (اور تسلیم کر) لے گا ۔ اللہ (اس) سے کہے گا : یہ ساری نعمتیں جو ہم نے تجھے دی تھیں ان میں تم نے کیا کیا وہ کہے گا : میں تیری راہ میں لڑا یہاں تک کہ میں شہید کر دیا گیا ۔ اللہ فرمائے گا : تو جھوٹ بول رہا ہے ۔ بلکہ تو اس لیے لڑاتا کہ کہا جائے کہ فلاں تو بڑا بہادر ہے چنانچہ تجھے ایسا کہا گیا ، پھر حکم دیا جائے گا : اسے لے جاؤ تو اسے چہرے کے بل گھسیٹ کر لے جایا جائے گا اور جہنم میں پھینک دیا جائے گا ۔ ایک وہ ہو گا جس نے علم سیکھا اور دوسروں کو سکھایا ، اور قرآن پڑھا ، اسے لایا جائے گا ، اللہ تعالیٰ اس سے اپنی نعمتوں کی پہچان کرائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا ، اللہ (اس سے) کہے گا : ان نعمتوں کا تو نے کیا کیا ؟ وہ کہے گا : میں نے علم سیکھا اور اسے (دوسروں کو) سکھایا اور تیرے واسطے قرآن پڑھا ۔ اللہ تعالیٰ کہے گا : تو نے جھوٹ اور غلط کہا تو نے تو علم اس لیے سیکھا کہ تجھے عالم کہا جائے تو نے قرآن اس لیے پڑھا کہ تجھے قاری کہا جائے چنانچہ تجھے کہا گیا ۔ پھر اسے لے جانے کا حکم دیا جائے گا چنانچہ چہرے کے بل گھسیٹ کر اسے لے جایا جائے گا یہاں تک کہ وہ جہنم میں جھونک دیا جائے گا “ ۔ ایک اور شخص ہو گا جسے اللہ تعالیٰ نے بڑی وسعت دی ہو گی طرح طرح کے مال و متاع دیئے ہوں گے اسے حاضر کیا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ اس سے اپنی عطا کردہ نعمتوں کی پہچان کرائے گا تو وہ انہیں پہچان لے گا ۔ اللہ (اس سے) کہے گا : ان کے شکریہ میں تو نے کیا کیا وہ کہے گا : اے رب ! میں نے کوئی جگہ ایسی نہیں چھوڑی جہاں تو پسند کرتا ہے کہ وہاں خرچ کیا جائے ۔ مگر میں نے وہاں خرچ نہ کیا ہو ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تو جھوٹ بکتا ہے ، تو نے یہ سب اس لیے کیا کہ تیرے متعلق کہا جائے کہ تو بڑا سخی اور فی...
Terms matched: 1  -  Score: 78  -  8k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 Next >>


Search took 0.171 seconds