حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
0 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2153 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 1534 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ذی قرد میں نماز پڑھی ، لوگوں نے آپ کے پیچھے دو صفیں بنائیں ، ایک صف آپ کے پیچھے اور ایک دشمن کے مقابلے میں ، تو آپ نے ان لوگوں کو جو آپ کے پیچھے کھڑے تھے ایک رکعت پڑھائی ، پھر یہ لوگ دوسری صف والوں کی جگہ پر چلے گئے ، اور وہ لوگ ان کی جگہ پر آ گئے ، تو آپ نے انہیں بھی ایک رکعت پڑھائی ، اور لوگوں نے قضاء نہیں کی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 77  -  2k
حدیث نمبر: 4050 --- حکم البانی: صحيح... انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک انصاری لڑکی کو اس کے ایک زیور کی لالچ میں قتل کر دیا ، پھر اسے ایک کنوئیں میں پھینک دیا اور اس کا سر پتھر سے کچل دیا ۔ تو نبی اکرم ﷺ نے حکم دیا کہ ” اسے پتھروں سے اس طرح مارا جائے کہ وہ ہلاک ہو جائے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 77  -  2k
حدیث نمبر: 4764 --- حکم البانی: صحيح... عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ یعلیٰ ؓ کا ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا ، ان میں سے ایک نے دوسرے کو دانت کاٹا ، پھر ایک نے اپنا ہاتھ کھینچا تو دوسرے کا دانت نکل پڑا ، وہ لوگ جھگڑا لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے ، آپ نے فرمایا : ” تم میں سے ایک آدمی اونٹ کی طرح اپنے بھائی کے ہاتھ کو کاٹتا ہے (پھر دیت مانگتا ہے) اسے دیت نہیں ملے گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 77  -  2k
حدیث نمبر: 2559 --- حکم البانی: حسن... جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ایک غیرت وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ، اور ایک غیرت وہ ہے جسے اللہ ناپسند کرتا ہے ، (ایسے ہی) ایک فخر وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ، اور ایک فخر وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے ، تو جس غیرت کو اللہ پسند کرتا ہے وہ تہمت کی جگہ کی غیرت ہے ، اور وہ غیرت جو اللہ عزوجل کو ناپسند ہے تو وہ غیر تہمت کی جگہ کی غیرت ہے رہا فخر جو اللہ کو پسند ہے تو وہ آدمی کا لڑائی کے وقت یا صدقہ دیتے وقت اپنی ذات پر فخر ہے اور وہ فخر جو اللہ کو ناپسند ہے وہ یہ ہے کہ آدمی لغو اور بیہودہ کاموں پر فخر کرے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 77  -  2k
حدیث نمبر: 4858 --- حکم البانی: ضعيف... عمرو بن حزم ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل یمن کو ایک کتاب لکھی جس میں فرائض ، سنن اور دیات کا ذکر تھا ۔ اسے عمرو بن حزم کے ساتھ بھیجا ، چنانچہ وہ اہل یمن کو پڑھ کر سنائی گئی ۔ جس کا مضمون یہ تھا ۔ پھر انہوں نے اسی طرح بیان کیا ، سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا : ایک آنکھ میں دیت آدھی ہے ۔ ایک ہاتھ میں آدھی دیت ہے اور ایک پاؤں میں دیت آدھی ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں : یہ روایت زیادہ قرین صواب ہے ۔ واللہ اعلم ۔ اور سلیمان بن ارقم متروک الحدیث ہیں ، اس حدیث کو یونس نے زہری سے مرسلاً روایت کیا ہے ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 5404 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” دو عورتیں تھیں ان دونوں کے ساتھ ان کا ایک ایک بچہ تھا ، اتنے میں بھیڑیا آیا اور ایک کا بچہ اٹھا لے گیا ، تو اس نے دوسری سے کہا : وہ تمہارا بچہ لے گیا ، دوسری بولی : تمہارا بچہ لے گیا ، پھر وہ دونوں مقدمہ لے کر داود علیہ السلام کے پاس گئیں تو آپ نے بڑی کے حق میں فیصلہ کیا ۔ پھر وہ دونوں سلیمان علیہ السلام کے پاس گئیں اور ان سے بیان کیا تو انہوں نے کہا : ایک چھری لاؤ ، میں اسے دونوں کے درمیان تقسیم کر دیتا ہوں ، چھوٹی بولی : ایسا نہ کیجئیے ، اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے ، وہ اسی کا بیٹا ہے ، تو انہوں نے چھوٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔ ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! سوائے اس دن کے ہم نے کبھی چھری کا نام « سکین » نہیں سنا ، ہم) تو اسے « مدیہ » کہا کرتے تھے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 844 --- حکم البانی: حسن... ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز پڑھی تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” کیا فلاں نماز میں موجود ہے ؟ “ لوگوں نے کہا : نہیں ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا : ” اور فلاں ؟ “ لوگوں نے کہا : نہیں ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” یہ دونوں نمازیں (عشاء اور فجر) منافقین پر سب سے بھاری ہیں ، اگر لوگ جان لیں کہ ان دونوں نمازوں میں کیا اجر و ثواب ہے ، تو وہ ان دونوں میں ضرور آئیں خواہ چوتڑوں کے بل انہیں گھسٹ کر آنا پڑے ، اور پہلی صف فرشتوں کی صف کی طرح ہے ، اگر تم اس کی فضیلت جان لو تو تم اس میں شرکت کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو گے ، کسی آدمی کا کسی آدمی کے ساتھ مل کر جماعت سے نماز پڑھنا تنہا نماز پڑھنے سے بہتر ہے ، اور ایک شخص کا دو آدمیوں کے ساتھ نماز پڑھنا اس کے ایک آدمی کے ساتھ نماز پڑھنے سے بہتر ہے ، اور لوگ جتنا زیادہ ہوں گے اتنا ہی وہ نماز اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہو گی “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 1329 --- حکم البانی: صحيح... ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عشاء سے فجر تک کے بیچ میں گیارہ رکعتیں پڑھتے تھے ، اور ایک رکعت کے ذریعہ وتر کرتے ، اور ایک سجدہ اتنا لمبا کرتے کہ کوئی اس سے پہلے کہ آپ سجدہ سے سر اٹھائیں پچاس آیتیں پڑھ لے ۔ اس حدیث کے رواۃ (ابن ابی ذئب ، عمرو بن حارث اور یونس بن یزید) ایک دوسرے پر اضافہ بھی کرتے ہیں اور یہ حدیث ایک لمبی حدیث سے مختصر کی گئی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 4325 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... ثابت بن یزید انصاری ؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے ہم ایک جگہ ٹھہرے ، لوگوں کو ضب ملی ، میں نے ایک ضب پکڑی اور اسے بھونا ، پھر اسے لے کر میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، آپ نے ایک لکڑی لی اور اس کی انگلیاں گنیں ، پھر فرمایا : ” بنی اسرائیل کے کچھ لوگوں کی شکل مسخ کر کے زمین کے کچھ جانوروں کی طرح بنا دی گئی ، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون سا جانور ہے “ ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! لوگوں نے اس میں سے کھا لیا ہے ، تو پھر نہ آپ نے کھانے کا حکم دیا اور نہ ہی روکا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 905 --- حکم البانی: صحيح... انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ ایک دن آپ یعنی نبی اکرم ﷺ ہمارے درمیان تشریف فرما تھے کہ یکایک آپ کو جھپکی سی آئی ، پھر مسکراتے ہوئے نے اپنا سر اٹھایا ، تو ہم نے آپ سے پوچھا : اللہ کے رسول ! آپ کو کس چیز نے ہنسایا ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : ” مجھ پر ابھی ابھی ایک سورت اتری ہے « بسم اللہ الرحمن الرحيم ‏* إنا أعطيناك الكوثر * فصل لربك وانحر * إن شانئك ہو الأبتر » ” شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم والا ہے ، یقیناً ہم نے آپ کو کوثر عطا فرمائی ، تو آپ اپنے رب کے لیے صلاۃ پڑھیں ، اور قربانی کریں ، یقیناً آپ کا دشمن ہی لاوارث اور بے نام و نشان ہے “ ، پھر آپ ﷺ نے پوچھا : ” کیا تم جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے ؟ “ ہم نے عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” وہ جنت کی ایک نہر ہے جس کا میرے رب نے وعدہ کیا ہے ، جس کے آبخورے تاروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہیں ، میری امت اس حوض پر میرے پاس آئے گی ، ان میں سے ایک شخص کھینچ لیا جائے گا تو میں کہوں گا : میرے رب ! یہ تو میری امت میں سے ہے ؟ تو اللہ تعالیٰ مجھ سے فرمائے گا : تمہیں نہیں معلوم کہ اس نے تمہارے بعد کیا کیا بدعتیں ایجاد کی ہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
حدیث نمبر: 4560 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ دو صاع ردی کھجوروں کے بدلے ایک صاع (عمدہ قسم کی کھجوریں) لیتے تھے ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” ایک صاع کھجور کے بدلے دو صاع کھجور ، ایک صاع گیہوں کے بدلے دو صاع گی ہوں ، اور ایک درہم کے بدلے دو درہم لینا جائز نہیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 913 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اور جبرائیل علیہ السلام ایک ساتھ ہی تھے کہ اچانک جبرائیل علیہ السلام نے آسمان کے اوپر دروازہ کھلنے کی آواز سنی ، تو نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور کہا : یہ آسمان کا ایک دروازہ کھلا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں کھلا تھا ، پھر اس سے ایک فرشتہ اترا ، اور نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا ، اور اس نے کہا : مبارک ہو ! آپ کو دو نور دیا گیا ہے جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیا گیا ، سورۃ فاتحہ اور سورۃ البقرہ کی آخری آیتیں ، ان دونوں میں سے ایک حرف بھی تم پڑھو گے تو (اس کا ثواب) تمہیں ضرور دیا جائے گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 4559 --- حکم البانی: صحيح... ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ردی کھجوریں ملتی تھیں تو ہم دو صاع دے کر ایک صاع (اچھی کھجوریں) خرید لیتے تھے ، یہ بات رسول اللہ ﷺ کو معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا : ” کھجور کے دو صاع ایک صاع کے بدلے ، گیہوں کے دو صاع ایک صاع کے بدلے اور دو درہم ایک درہم کے بدلے نہ لیے جائیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 5692 --- حکم البانی: صحيح الإسناد موقوف... عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عباس ؓ سے کہا : میں اہل خراسان میں سے ایک فرد ہوں ، ہمارا علاقہ ایک ٹھنڈا علاقہ ہے ، ہم منقی اور انگور وغیرہ کا ایک مشروب بنا کر پیتے ہیں ، مجھے اس کی بات سمجھنے میں کچھ دشواری ہوئی پھر اس نے ان سے مشروبات کی کئی « قسی » میں بیان کیں اور پھر بہت ساری مزید « قسی » میں ۔ یہاں تک میں نے سمجھا کہ وہ (ابن عباس) اس کو نہیں سمجھ سکے ۔ ابن عباس نے اس سے کہا : تم نے بہت ساری شکلیں بیان کیں ۔ کھجور اور انگور وغیرہ کی جو چیز بھی نشہ لانے والی ہو جائے اس سے بچو (خواہ اس کی کم مقدار نشہ نہ لائے) ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 2134 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں : مجھے برابر اس بات کا اشتیاق رہا کہ عمر بن خطاب ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی ان دونوں بیویوں کے بارے میں پوچھوں جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ : « إن تتوبا إلى اللہ فقد صغت قلوبكما » ” اگر تم دونوں اللہ تعالیٰ سے توبہ کر لو (تو بہتر ہے) یقیناً تمہارے دل جھک پڑے ہیں “ (التحریم : ۴) میں کیا ہے ، پھر پوری حدیث بیان کی ، اس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں سے انتیس راتوں تک اس بات کی وجہ سے جو حفصہ ؓ نے عائشہ ؓ سے ظاہر کر دی تھی کنارہ کشی اختیار کر لی ، عائشہ ؓ کہتی ہیں : آپ نے اپنی اس ناراضگی کی وجہ سے جو آپ کو اپنی عورتوں سے اس وقت ہوئی تھی جب اللہ تعالیٰ نے ان کی بات آپ کو بتلائی یہ کہہ دیا تھا کہ میں ان کے پاس ایک مہینہ تک نہیں جاؤں گا ، تو جب انتیس راتیں گزر گئیں تو آپ سب سے پہلے عائشہ ؓ کے پاس آئے تو انہوں نے آپ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ نے تو ایک مہینے تک ہمارے پاس نہ آنے کی قسم کھائی تھی ، اور ہم نے (ابھی) انتیسویں رات کی (ہی) صبح کی ہے ، ہم ایک ایک کر کے اسے گن رہے ہیں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مہینہ انتیس راتوں کا بھی ہوتا ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
حدیث نمبر: 3842 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو کعبے کا طواف کر رہا تھا ، اور ایک آدمی اس کی ناک میں نکیل ڈال کر اسے کھینچ رہا تھا تو آپ ﷺ نے اسے اپنے ہاتھ سے کاٹ دیا پھر حکم دیا کہ وہ اسے اپنے ہاتھ سے پکڑ کر لے جائے ۔ ابن عباس ؓ کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ اس (آدمی) کے پاس سے گزرے ، وہ کعبے کا طواف کر رہا تھا اور اس نے ایک آدمی کا ہاتھ ایک دوسرے آدمی سے تسمے سے یا دھاگے سے یا کسی اور چیز سے باندھ رکھا تھا تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اسے کاٹ ڈالا اور فرمایا : ” اسے اپنے ہاتھ سے پکڑ کر لے جاؤ ۔ “ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 4302 --- حکم البانی: صحيح... رافع بن خدیج ؓ کہتے ہیں کہ اسی دوران کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تہامہ کے ذی الحلیفہ میں تھے تو لوگوں کو کچھ اونٹ ملے اور کچھ بکریاں (بطور مال غنیمت) اور رسول اللہ ﷺ تمام لوگوں کے پیچھے تھے ، تو آگے کے لوگوں نے جلدی کی اور (تقسیم غنیمت سے پہلے) انہیں ذبح کیا اور ہانڈیاں چڑھا دیں ، اتنے میں رسول اللہ ﷺ پہنچے ، آپ نے حکم دیا تو ہانڈیاں الٹ دی گئیں ، پھر آپ نے ان کے درمیان مال غنیمت تقسیم کیا اور دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر قرار دیا ، ابھی وہ اسی میں مصروف تھے کہ اچانک ایک اونٹ بھاگ نکلا ، لوگوں کے پاس گھوڑے بہت کم تھے ، وہ اس کو پکڑنے دوڑے تو اس نے انہیں تھکا دیا ، ایک شخص نے ایک تیر پھینکا تو اللہ تعالیٰ نے اسے روک دیا (تیر لگ جانے سے) اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” ان چوپایوں میں بعض وحشی ہو جاتے ہیں جنگلی جانوروں کی طرح ، لہٰذا جو تم پر غالب آ جائے (یعنی تمہارے ہاتھ نہ آئے) اس کے ساتھ ایسا ہی کرو “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  3k
حدیث نمبر: 4364 --- حکم البانی: صحيح مقطوع... حسن بصری سے روایت ہے کہ ایک نبی ایک درخت کے نیچے ٹھہرے تو انہیں ایک چیونٹی نے کاٹ لیا ، انہوں نے ان کے گھروں کے بارے میں حکم دیا تو ان میں جو بھی تھا اسے جلا دیا گیا ، اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی نازل کی : ” آخر تم نے صرف ایک کو کیوں نہ جلایا “ ۔ اشعث کہتے ہیں : ابن سیرین سے روایت ہے وہ ابوہریرہ سے اور ابوہریرہ ؓ نبی اکرم ﷺ سے اسی جیسی حدیث روایت کرتے ہیں ، اس میں یہ زائد ہے ” اس لیے کہ وہ تسبیح (اللہ کی پاکی بیان) کر رہی تھیں “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 3665 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس تشریف لائے ، اس وقت وہ بیمار تھے ، انہوں نے آپ سے عرض کیا : (اللہ کے رسول !) میری کوئی اولاد (نرینہ) نہیں ہے ، صرف ایک بچی ہے ۔ میں اپنا سارا مال اللہ کی راہ میں دے دینے کی وصیت کر دیتا ہوں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ ، انہوں نے کہا : آدھے کی وصیت کر دوں ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” نہیں “ ، انہوں نے کہا : تو میں ایک تہائی مال کی وصیت کرتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا : ” ایک تہائی کر دو اور ایک تہائی بھی زیادہ ہے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  2k
حدیث نمبر: 801 --- حکم البانی: ضعيف الإسناد... فروہ اسلمی کے غلام مسعود بن ھبیرۃ ؓ کہتے ہیں کہ میرے پاس سے رسول اللہ ﷺ اور ابوبکر ؓ گزرے ، تو ابوبکر ؓ نے مجھ سے کہا : مسعود ! تم ابوتمیم یعنی اپنے مالک کے پاس جاؤ ، اور ان سے کہو کہ وہ ہمیں سواری کے لیے ایک اونٹ دے دیں ، اور ہمارے لیے کچھ زاد راہ اور ایک رہبر بھیج دیں جو ہماری رہنمائی کرے ، تو میں نے اپنے مالک کے پاس آ کر انہیں یہ بات بتائی تو انہوں نے میرے ساتھ ایک اونٹ اور ایک کُپّا دودھ بھیجا ، میں انہیں لے کر خفیہ راستوں سے چھپ چھپا کر چلا تاکہ کافروں کو پتہ نہ چل سکے ، جب نماز کا وقت آیا تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے ، اور ابوبکر ؓ آپ کے دائیں طرف کھڑے ہوئے ، ان دونوں کے ساتھ رہ کر میں نے اسلام سیکھ لیا تھا ، تو میں آ کر ان دونوں کے پیچھے کھڑا ہو گیا ، رسول اللہ ﷺ نے ابوبکر ؓ کے سینے پر ہاتھ رکھ کر انہیں پیچھے کی طرف ہٹایا ، تو (وہ آ کر ہم سے مل گئے اور) ہم دونوں آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : یہ بریدہ بن سفیان حدیث میں قوی نہیں ہیں ۔ ... (ض)
Terms matched: 1  -  Score: 76  -  4k
Result Pages: << Previous 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 Next >>


Search took 0.182 seconds