حدیث اردو الفاظ سرچ

بخاری، مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، ترمذی، نسائی، سلسلہ صحیحہ البانی میں اردو لفظ / الفاظ تلاش کیجئیے۔
تلاش کیجئیے: رزلٹ فی صفحہ:
منتخب کیجئیے: حدیث میں کوئی بھی ایک لفظ ہو۔ حدیث میں لازمی تمام الفاظ آئے ہوں۔
تمام کتب منتخب کیجئیے: صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابی داود سنن ابن ماجہ سنن نسائی سنن ترمذی سلسلہ احادیث صحیحہ
نوٹ: اگر ” آ “ پر کوئی رزلٹ نہیں مل رہا تو آپ ” آ “ کو + Shift سے لکھیں یا اس صفحہ پر دئیے ہوئے ورچول کی بورڈ سے ” آ “ لکھیں مزید اگر کوئی لفظ نہیں مل رہا تو اس لفظ کے پہلے تین حروف تہجی کے ذریعے سٹیمنگ ٹیکنیک کے ساتھ تلاش کریں۔
سبمٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد کچھ دیر انتظار کیجئے تاکہ ڈیٹا لوڈ ہو جائے۔
  سٹیمنگ ٹیکنیک سرچ کے لیے یہاں کلک کریں۔



نتائج
نتیجہ مطلوبہ تلاش لفظ / الفاظ: ہمیشہ ایک گروہ
کتاب/کتب میں "سنن نسائی"
0 رزلٹ جن میں تمام الفاظ آئے ہیں۔ 2153 رزلٹ جن میں کوئی بھی ایک لفظ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5669 --- حکم البانی: صحيح موقوف... عبدالرحمٰن بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے عثمان ؓ کو کہتے ہوئے سنا : شراب سے بچو ، کیونکہ یہ برائیوں کی جڑ ہے ، تم سے پہلے زمانے کے لوگوں میں ایک شخص تھا جو بہت عبادت گزار تھا ، اسے ایک بدکار عورت نے پھانس لیا ، اس نے اس کے پاس ایک لونڈی بھیجی اور اس سے کہلا بھیجا کہ ہم تمہیں گواہی دینے کے لیے بلا رہے ہیں ، چنانچہ وہ اس کی لونڈی کے ساتھ گیا ، وہ جب ایک دروازے میں داخل ہو جاتا (لونڈی) اسے بند کرنا شروع کر دیتی یہاں تک کہ وہ ایک حسین و جمیل عورت کے پاس پہنچا ، اس کے پاس ایک لڑکا تھا اور شراب کا ایک برتن ، وہ بولی : اللہ کی قسم ! میں نے تمہیں گواہی کے لیے نہیں بلایا ہے ، بلکہ اس لیے بلایا ہے کہ تم مجھ سے صحبت کرو ، یا پھر ایک گلاس یہ شراب پیو ، یا اس لڑکے کو قتل کر دو ، وہ بولا : مجھے ایک گلاس شراب پلا دو ، چنانچہ اس نے ایک گلاس پلائی ، وہ بولا : اور دو ، اور وہ وہاں سے نہیں ہٹا یہاں تک کہ اس عورت سے صحبت کر لی اور اس بچے کا خون بھی کر دیا ، لہٰذا تم لوگ شراب سے بچو ، اللہ کی قسم ! ایمان اور شراب کا ہمیشہ پینا ، دونوں ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے ، البتہ ان میں سے ایک دوسرے کو نکال دے گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 191  -  4k
حدیث نمبر: 1554 --- حکم البانی: صحيح... سہل بن ابی حثمہ ؓ نماز خوف کے سلسلہ میں کہتے ہیں امام قبلہ رو کھڑا ہو گا ، اور اس کے لشکر میں سے ایک گروہ اس کے ساتھ کھڑا ہو گا ، اور ایک گروہ دشمن کے سامنے رہے گا ، ان کے چہرے دشمن کی طرف ہوں گے ، پھر امام ان کے ساتھ ایک رکعت پڑھے گا ، اور ایک رکوع اور دو سجدے وہ خود سے اپنی جگہوں پر کریں گے ، اور ان لوگوں کی جگہ میں چلے جائیں گے ، پھر وہ لوگ آئیں گے ، تو امام ان کے ساتھ (بھی) ایک رکوع اور دو سجدے کرے گا ، تو (اس طرح) اس کی دو رکعتیں ہوں گی ، اور ان لوگوں کی ایک ہو گی ، تو پھر یہ لوگ ایک ایک رکوع اور دو دو سجدے کریں گے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 173  -  2k
حدیث نمبر: 1542 --- حکم البانی: صحيح لغيره... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خوف کی نماز پڑھائی ، تو آپ کھڑے ہوئے ، اور اللہ اکبر کہا ، تو آپ کے پیچھے ہم میں سے ایک گروہ نے نماز پڑھی ، اور ایک گروہ دشمن کے سامنے رہا ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے ساتھ ایک رکوع اور دو سجدے کئے ، پھر وہ لوگ پلٹے حالانکہ انہوں نے ابھی سلام نہیں پھیرا تھا ، اور دشمن کے بالمقابل آ گئے ، اور ان کی جگہ صف بستہ ہو گئے ، اور دوسرا گروہ آیا ، اور وہ رسول اللہ ﷺ کے پیچھے صف بستہ ہو گیا ، تو آپ ﷺ نے اس کے ساتھ ایک رکوع اور دو سجدے کئے ، پھر رسول اللہ ﷺ نے سلام پھیرا ، اس حال میں کہ آپ نے دو رکوع اور چار سجدے مکمل کر لیے تھے ، پھر دونوں گروہ کھڑے ہوئے ، اور ان میں سے ہر شخص نے خود سے ایک رکوع اور دو سجدے کیے ۔ ابوبکر بن السنی کہتے ہیں : زہری نے ابن عمر ؓ سے دو حدیثیں سنی ہیں ، لیکن یہ حدیث انہوں نے ان سے نہیں سنی ہے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 167  -  3k
حدیث نمبر: 1545 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ضجنان اور عسفان کے درمیان اترے آپ مشرکین کا محاصرہ کئے ہوئے تھے ، مشرکین نے (آپس میں) کہا : ان لوگوں کی ایک ایسی نماز ہے جو انہیں اپنی اولاد اور اپنی بیویوں سے بھی زیادہ محبوب ہے ، تو ایسا کرو تم سب تیار رہو (جب یہ نماز پڑھنے لگیں) تو یکبارگی ان پر پل پڑو ، تو جبرائیل علیہ السلام (آپ کے پاس) آئے ، اور انہوں نے آپ کو حکم دیا کہ آپ صحابہ کو دو حصوں میں بانٹ دیں ، ان میں سے ایک گروہ کو آپ نماز پڑھائیں ، اور ایک گروہ دشمن کے مقابل اپنے بچاؤ کی چیز اور اپنے ہتھیار لے کر کھڑا رہے ، آپ انہیں ایک رکعت پڑھائیں ، پھر یہ لوگ پیچھے ہٹ جائیں ، اور وہ لوگ آگے آ جائیں جو دشمن کے مقابل ہوں ، تو پھر آپ انہیں ایک رکعت پڑھائیں ، تو لوگوں کی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک ایک رکعت ہو گی ، اور نبی اکرم ﷺ کی دو رکعتیں ہوں گی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 162  -  3k
حدیث نمبر: 1544 --- حکم البانی: صحيح... مروان بن حکم سے روایت ہے کہ انہوں نے ابوہریرہ ؓ سے پوچھا کہ کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خوف کی نماز پڑھی ہے ؟ تو ابوہریرہ نے کہا : ہاں پڑھی ہے ، انہوں نے پوچھا : کب ؟ ابوہریرہ ؓ نے کہا : نجد کے غزوہ کے سال رسول اللہ ﷺ عصر کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے ، ایک گروہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوا ، اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابل رہا ، اور ان کی پیٹھ قبلہ کی طرف تھی ، رسول اللہ ﷺ نے اللہ اکبر کہا ، تو جو آپ کے ساتھ تھے اور جو دشمن کا مقابلہ کر رہے تھے سبھوں نے اللہ اکبر کہا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے ایک رکوع کیا ، اور اس گروہ نے بھی جو آپ کے ساتھ تھا رکوع کیا ، پھر آپ نے سجدہ کیا ، اور اس گروہ نے بھی سجدہ کیا جو آپ کے ساتھ تھا ، اور دوسرے لوگ دشمن کے مقابل کھڑے رہے ، پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے ، اور وہ گروہ جو آپ کے ساتھ تھا ، پھر یہ لوگ جا کر دشمن کے بالمقابل کھڑے ہو گئے ، پھر وہ گروہ جو دشمن کے بالمقابل تھا آیا ، چنانچہ ان لوگوں نے (بھی) رکوع کیا ، اور سجدہ کیا ، اور رسول اللہ ﷺ کھڑے رہے جیسے تھے ، پھر وہ لوگ کھڑے ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے دوسرا رکوع کیا ، تو ان لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ رکوع کیا ، آپ نے سجدہ کیا ، اور ان لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کیا ، پھر وہ گروہ آیا جو دشمن کے مقابل میں کھڑا تھا ، تو اس نے بھی رکوع اور سجدہ کیا ، اور رسول اللہ ﷺ اور وہ لوگ جو آپ کے ساتھ تھے بیٹھے ہوئے تھے ، پھر سلام پھیرنے (کا وقت آیا) تو رسول اللہ ﷺ نے سلام پھیرا ، اور تمام لوگوں نے سلام پھیرا ، تو اس طرح رسول اللہ ﷺ کی دو رکعت ہوئی ، اور دونوں گروہوں کے ہر ہر فرد کی (بھی) دو دو رکعت ہوئی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 162  -  5k
حدیث نمبر: 1547 --- حکم البانی: صحيح الإسناد... جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم (ایک غزوہ میں) رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے (نماز کا وقت ہوا) تو نماز کھڑی کی گئی ، رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے ، اور آپ کے پیچھے ایک گروہ کھڑا ہوا ، اور ایک گروہ دشمن کے مقابل کھڑا رہا ، آپ نے ان لوگوں کے ساتھ جو آپ کے پیچھے تھے ایک رکوع اور دو سجدے کیے ، پھر وہ چلے گئے ، اور ان لوگوں کی جگہ آ کر کھڑے ہو گئے جو دشمن کے بالمقابل تھے ، اور وہ گروہ آیا ، رسول اللہ ﷺ نے ان کے ساتھ بھی ایک رکوع اور دو سجدے کئے ، پھر رسول اللہ ﷺ نے سلام پھیرا ، تو آپ کے پیچھے والوں نے بھی سلام پھیرا ، اور ان لوگوں نے بھی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 150  -  2k
حدیث نمبر: 2088 --- حکم البانی: ضعيف... ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ صادق و مصدوق ﷺ نے مجھ سے بیان کیا کہ لوگ (قیامت کے دن) تین گروہ میں جمع کیے جائیں گے : ایک گروپ سوار ہو گا ، کھاتے (اور) پہنتے اٹھے گا ، اور ایک گروہ کو فرشتے اوندھے منہ گھسیٹیں گے ، اور انہیں آگ گھیر لے گی ، اور ایک گروہ پیدل چلے گا (بلکہ) دوڑے گا ۔ اللہ تعالیٰ سواریوں پر آفت نازل کر دے گا ، چنانچہ کوئی سواری باقی نہ رہے گی ، یہاں تک کہ ایک شخص کے پاس باغ ہو گا جسے وہ ایک پالان والے اونٹ کے بدلے میں دیدے گا جس پر وہ قادر نہ ہو سکے گا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 150  -  2k
حدیث نمبر: 1530 --- حکم البانی: صحيح... ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ ہم سعید بن عاصی کے ساتھ طبرستان میں تھے ، ہمارے ساتھ حذیفہ بن یمان ؓ بھی تھے ، سعید نے پوچھا : تم میں سے کس نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خوف کی نماز پڑھی ہے ؟ تو خذیفہ ؓ نے کہا : میں نے ، تو انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک گروہ کو جو آپ کے پیچھے صف باندھے تھا ایک رکعت پڑھائی ، اور دوسرا گروہ آپ کے اور دشمنوں کے مابین ڈٹا ہوا تھا ، تو جو گروہ آپ کے ساتھ تھا اسے آپ نے ایک رکعت پڑھائی ، پھر وہ لوگ ان لوگوں کی جگہوں پر چلے گئے جو دشمن کے سامنے صف باندھے تھے ، اور وہ لوگ ان کی جگہ آ گئے تو آپ نے انہیں (بھی) ایک رکعت پڑھائی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 135  -  2k
حدیث نمبر: 1540 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نجد کی طرف غزوہ کیا ، تو ہم دشمن کے مقابل میں کھڑے ہوئے اور ہم نے صف بندی کی ، پھر رسول اللہ ﷺ ہمیں نماز پڑھانے کھڑے ہوئے ، تو ہم میں سے ایک گروہ آپ کے ساتھ کھڑا ہو گیا ، اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلہ میں ڈٹا رہا ، تو رسول اللہ ﷺ نے اور آپ کے ساتھ والوں نے ایک رکوع اور دو سجدے کیے ، پھر یہ لوگ جا کر ان لوگوں کی جگہ پر ڈٹ گئے جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی ، اور اس گروہ والے (آپ کے پیچھے) آئے جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی ، تو آپ نے انہیں بھی ایک رکوع اور دو سجدے کرائے ، پھر رسول اللہ ﷺ نے سلام پھیرا تو مسلمانوں میں سے ہر آدمی کھڑا ہو گیا ، اور اس نے خود سے ایک رکوع اور دو سجدے کیے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 135  -  3k
حدیث نمبر: 2403 --- حکم البانی: صحيح الإسناد ق نحوه دون قوله قال ومن لي... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو خبر ملی کہ میں روزہ رکھتا ہوں اور مسلسل رکھتا ہوں ، اور رات میں نماز تہجد پڑھتا ہوں ، تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں بلا بھیجا ، یا آپ ان سے ملے تو آپ نے فرمایا : ” کیا مجھے خبر نہیں دی گئی ہے کہ تم (ہمیشہ) روزہ رکھتے ہو ، اور کبھی بغیر روزہ کے نہیں رہتے ، اور رات میں تہجد کی نماز پڑھتے ہو ، تم ایسا نہ کرو کیونکہ تمہاری آنکھ کا بھی ایک حصہ ہے ، اور تمہارے نفس کا بھی ایک حصہ ہے ، تمہاری بیوی کا بھی ایک حصہ ہے ، تم روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو ، نماز بھی پڑھو اور سوؤ بھی ، ہر دس دن میں ایک دن روزہ رکھو ، تمہیں باقی نو دنوں کا بھی ثواب ملے گا “ ، انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا : ” پھر تو تم روزہ داود رکھا کرو “ ، پوچھا : اللہ کے نبی ! داود علیہ السلام کے روزہ کیسے ہوا کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا : ” وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے ، اور جب دشمن سے مڈبھیڑ ہوتی تو بھاگتے نہیں تھے “ ، انہوں نے کہا : کون ایسا کر سکتا ہے ؟ اللہ کے نبی ! ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 133  -  4k
حدیث نمبر: 1551 --- حکم البانی: صحيح... ابوعیاش زرقی ؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقام عسفان میں تھے ، آپ ﷺ نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی ، اس وقت مشرکین کی کمان خالد بن ولید ؓ کر رہے تھے ، مشرکوں نے (آپ سے میں) کہا : ہم نے انہیں دھوکہ دینے اور انہیں غفلت میں (دبوچنے کا) موقع پا لیا ہے ، تو ظہر اور عصر کے درمیان خوف کی نماز نازل ہوئی ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز عصر پڑھائی تو ہم دو گروہوں میں بٹ گئے ، ایک گروہ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھنے لگا ، اور ایک گروہ ان کی حفاظت کرتا رہا ، آپ نے جو آپ کے ساتھ کھڑے تھے ، اور جو آپ کی حفاظت میں لگے تھے سبھوں کے ساتھ تکبیر تحریمہ کہی ، پھر آپ نے رکوع کیا ، تو ان لوگوں نے اور ان لوگوں نے سبھوں نے ایک ساتھ رکوع کیا ، پھر جو آپ کے قریب تھے ان لوگوں نے سجدہ کیا ، اور سجدہ کر کے وہ پیچھے ہٹ گئے اور پیچھے والے آگے بڑھ آئے ، پھر انہوں نے سجدہ کیا ، پھر آپ کھڑے ہوئے ، پھر جو آپ کے قریب تھے اور جو آپ کی حفاظت کر رہے تھے سبھوں کے ساتھ مل کر آپ نے دوسرا رکوع کیا ، پھر آپ نے اپنے پاس والوں کے ساتھ سجدہ کیا ، پھر وہ لوگ پیچھے ہٹ گئے ، اور اپنے ساتھیوں کی صف میں کھڑے ہو گئے اور پیچھے والے آگے بڑھ آئے اور انہوں نے سجدہ کیا ، پھر آپ نے ان پر سلام پھیرا ، تو ان میں سے ہر ایک کی امام کے ساتھ دو دو رکعت ہو گئی ، اور ایک بار آپ نے بنی سلیم کی سر زمین میں (بھی) خوف کی نماز پڑھی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 133  -  5k
حدیث نمبر: 1543 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے بعض غزوات میں خوف کی نماز پڑھی ، تو ایک گروہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوا ، اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلہ میں رہا ، تو جو لوگ آپ کے ساتھ تھے انہیں آپ نے ایک رکعت پڑھائی ، پھر یہ لوگ چلے گئے ، اور دوسرے لوگ آ گئے تو آپ نے انہیں (بھی) ایک رکعت پڑھائی ، پھر دونوں گروہوں نے ایک ایک رکعت پوری کی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 133  -  2k
حدیث نمبر: 1541 --- حکم البانی: صحيح لغيره... عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے تھے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خوف کی نماز پڑھی ، نبی اکرم ﷺ نے اللہ اکبر کہا ، اور ہم میں سے ایک گروہ نے آپ کے پیچھے صف بنائی ، اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے رہا ، تو نبی اکرم ﷺ نے انہیں ایک رکوع اور دو سجدے کرائے ، پھر یہ لوگ پلٹے اور دشمن کے مقابلہ میں آ گئے ، اور دوسرا گروہ آیا تو اس نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی ، تو آپ نے (اس کے ساتھ بھی) اسی طرح کیا ، پھر آپ نے سلام پھیرا ، پھر دونوں گروہوں میں سے ہر آدمی کھڑا ہوا ، اور اس نے خود سے ایک رکوع اور دو سجدے کیے ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 117  -  2k
حدیث نمبر: 1538 --- حکم البانی: صحيح... صالح بن خوات اس شخص سے روایت کرتے ہیں کہ جس نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ ذات الرقاع کے دن خوف کی نماز پڑھی (وہ بیان کرتے ہیں) کہ ایک گروہ نے آپ کے ساتھ صف بنائی ، اور دوسرا گروہ دشمن کے بالمقابل رہا ، آپ نے ان لوگوں کو جو آپ کے ساتھ تھے ایک رکعت پڑھائی ، پھر آپ کھڑے رہے ، اور ان لوگوں نے خود سے دوسری رکعت پوری کی ، پھر وہ لوگ لوٹ کر آئے ، اور دشمن کے سامنے صف بستہ ہو گئے ، اور دوسرا گروہ آیا تو آپ نے ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی جو آپ کی نماز سے باقی رہ گئی تھی ، پھر آپ بیٹھے رہے ، اور ان لوگوں نے اپنی دوسری رکعت خود سے پوری کی ، پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 117  -  3k
حدیث نمبر: 3591 --- حکم البانی: صحيح... سلمہ بن نفیل کندی ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، اس وقت ایک شخص نے کہا : اللہ کے رسول ! لوگوں نے گھوڑوں کی اہمیت اور قدر و قیمت ہی گھٹا دی ، ہتھیار اتار کر رکھ دیے اور کہتے ہیں : اب کوئی جہاد نہیں رہا ، لڑائی موقوف ہو چکی ہے ۔ یہ سنتے ہی رسول اللہ ﷺ نے اپنا رخ اس کی طرف کیا اور (پورے طور پر متوجہ ہو کر) فرمایا : ” غلط اور جھوٹ کہتے ہیں ، (صحیح معنوں میں) لڑائی کا وقت تو اب آیا ہے ، میری امت میں سے تو ایک امت (ایک جماعت) حق کی خاطر ہمیشہ برسرپیکار رہے گی اور اللہ تعالیٰ کچھ قوموں کے دلوں کو ان کی خاطر کجی میں مبتلا رکھے گا اور انہیں (اہل حق کو) ان ہی (گمراہ لوگوں) کے ذریعہ روزی ملے گی ، یہ سلسلہ قیامت ہونے تک چلتا رہے گا ، جب تک اللہ کا وعدہ (متقیوں کے لیے جنت اور مشرکوں و کافروں کے لیے جہنم) پورا نہ ہو جائے گا ، قیامت تک گھوڑوں کی پیشانیوں میں بھلائی (خیر) بندھی ہوئی ہے اور مجھے بذریعہ وحی یہ بات بتا دی گئی ہے کہ جلد ہی میرا انتقال ہو جائے گا اور تم لوگ مختلف گروہوں میں بٹ کر میری اتباع (کا دعویٰ) کرو گے اور حال یہ ہو گا کہ سب (اپنے متعلق حق پر ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود) ایک دوسرے کی گردنیں کاٹ رہے ہوں گے اور مسلمانوں کے گھر کا آنگن (جہاں وہ پڑاؤ کر سکیں ، ٹھہر سکیں ، کشادگی سے رہ سکیں) شام ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 101  -  5k
حدیث نمبر: 1539 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو گروہوں میں سے ایک گروہ کو ایک رکعت نماز پڑھائی ، اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابلہ میں رہا ، پھر یہ لوگ جا کر ان لوگوں کی جگہ پر کھڑے ہو گئے ، اور وہ لوگ ان لوگوں کی جگہ پر آ گئے ، تو آپ نے انہیں دوسری رکعت پڑھائی ، پھر آپ نے سلام پھیر دیا ، پھر یہ لوگ کھڑے ہوئے اور ان لوگوں نے اپنی باقی ایک رکعت پوری کی (اور اسی طرح) وہ لوگ بھی کھڑے ہوئے ، اور ان لوگوں نے بھی اپنی رکعت پوری کی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 100  -  2k
حدیث نمبر: 3177 --- حکم البانی: صحيح... ثوبان ؓ مولی رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” میری امت میں دو گروہ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے جہنم سے محفوظ کر دیا ہے ۔ ایک گروہ وہ ہو گا جو ہند پر لشکر کشی کرے گا اور ایک گروہ وہ ہو گا جو عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے ساتھ ہو گا “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 100  -  1k
حدیث نمبر: 2087 --- حکم البانی: صحيح... ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” لوگ قیامت کے دن تین گروہ میں جمع کیے جائیں گے ، کچھ جنت کی رغبت رکھنے والے اور جہنم سے ڈرنے والے ہوں گے ، اور کچھ لوگ ایک اونٹ پر دو سوار ہوں گے ، ایک اونٹ پر تین سوار ہوں گے ، ایک اونٹ پر چار سوار ہوں گے ، ایک اونٹ پر دس سوار ہوں گے ، اور بقیہ لوگوں کو آگ اکٹھا کرے گی ، ان کے ساتھ وہ بھی قیلولہ کرے گی جہاں وہ قیلولہ کریں گے ، رات گزارے گی جہاں وہ رات گزاریں گے ، صبح کرے گی جہاں وہ صبح کریں گے ، اور شام کرے گی جہاں وہ شام کریں گے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 100  -  2k
حدیث نمبر: 2395 --- حکم البانی: منكر بزيادة الموعد... ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمرو ؓ کے پاس آیا ۔ میں نے عرض کیا : چچا جان ! رسول اللہ ﷺ نے آپ سے جو کہا تھا اسے مجھ سے بیان کیجئے ۔ انہوں نے کہا : بھتیجے ! میں نے پختہ عزم کر لیا تھا کہ میں اللہ کی عبادت کے لیے بھرپور کوشش کروں گا یہاں تک کہ میں نے کہہ دیا کہ میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا ، اور ہر روز دن و رات قرآن پڑھا کروں گا ، رسول اللہ ﷺ نے اسے سنا تو میرے پاس تشریف لائے یہاں تک کہ گھر کے اندر میرے پاس آئے ، پھر آپ نے فرمایا : ” مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا اور قرآن پڑھوں گا ؟ “ میں نے عرض کیا : ہاں اللہ کے رسول ! میں نے ایسا کہا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا : ” ایسا مت کرو (بلکہ) ہر مہینے تین دن روزہ رکھ لیا کرو “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” ہر ہفتہ سے دو دن دوشنبہ (پیر) اور جمعرات کو روزہ رکھ لیا کرو “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے بھی زیادہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” داود علیہ السلام کا روزہ رکھا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ سب سے زیادہ بہتر اور مناسب روزہ ہے ، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے ، اور وہ جب وعدہ کر لیتے تو وعدہ خلافی نہیں کرتے تھے ، اور جب دشمن سے مڈبھیڑ ہوتی تھی تو بھاگتے نہیں تھے “ ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 95  -  5k
حدیث نمبر: 2394 --- حکم البانی: صحيح... عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے ذکر کیا گیا کہ میں کہتا ہوں کہ میں جب تک زندہ رہوں گا ہمیشہ رات کو قیام کروں گا ، اور دن کو روزہ رکھا کروں گا ، تو رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : تم ایسا کہتے ہو ؟ میں نے آپ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! جی ہاں میں نے یہ بات کہی ہے ، آپ نے فرمایا : ” تم ایسا نہیں کر سکتے ، تم روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو ، سوؤ بھی اور قیام بھی کرو ، اور مہینے میں تین دن روزہ رکھو کیونکہ نیکی کا ثواب دس گنا ہوتا ہے ، اور یہ صیام الدھر (پورے سال کے روزوں) کے مثل ہے “ ، میں نے عرض کیا : میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” ایک دن روزہ رکھو اور دو دن افطار کرو “ ، پھر میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” اچھا ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو ، یہ داود علیہ السلام کا روزہ ہے ، یہ بہت مناسب روزہ ہے “ ، میں نے کہا : میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” اس سے بہتر کچھ نہیں “ ۔ عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں : اگر میں نے مہینے میں تین دن روزہ رکھنے کی رسول اللہ ﷺ کی بات قبول کر لی ہوتی تو یہ میرے اہل و عیال اور میرے مال سے میرے لیے زیادہ پسندیدہ ہوتی ۔ ... (ص/ح)
Terms matched: 2  -  Score: 94  -  4k
Result Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 Next >>


Search took 0.181 seconds