تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 18) قَالُوْۤا اِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ …: جب بستی والے دلیل کے ساتھ جواب نہ دے سکے تو دھمکی پر اتر آئے، جیسا کہ فرعون اور دوسرے متکبروں کا شیوہ رہا ہے۔ کہنے لگے، اگر تم اپنی دعوت سے باز نہ آئے تو ہم تمھیں سنگسار کر دیں گے اور تمھیں ہمارے ہاتھوں درد ناک سزا سے دو چار ہونا پڑے گا۔ تَطَيَّرْنَا کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ نمل (۴۷) اور سورۂ اعراف (۱۳۱)۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.