تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 6) وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا …: رِيْحٌ ہوا، صَرْصَرٍ صِرٌّ سے مشتق ہے، جس کا معنی سخت ٹھنڈک اور تیزی ہے، یعنی سخت ٹھنڈی اور تند آندھی، یا یہ صَرْصَرَ يُصَرْصِرُ صَرْصَرَةً (چیخنا، سخت آواز نکالنا) سے مشتق ہے، یعنی سخت آواز والی آندھی۔ عَاتِيَةٍ عَتَا يَعْتُوْ عُتُوًّا (ن) قابو سے باہر ہونا، سرکشی کرنا۔ یعنی وہ ہوا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی بھی قابو کرنے والے کے قابو سے باہر تھی۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.