تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 8) فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَا: لَهِمَ يَلْهَمُ لَهْمًا (س) اَلشَّيْءَ کسی چیز کو ایک ہی بار نگل جانا۔ أَلْهَمَ اللّٰهُ يُلْهِمُ إِلْهَامًا (افعال) اللہ تعالیٰ کا دل میں کوئی بات ڈال دینا، سمجھا دینا، اس کی توفیق دے دینا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے دل میں اس کی نیکی اور بدی کی پہچان رکھ دی ہے۔ یہ پہچان پہلے عقل و فطرت میں رکھی گئی، پھر انبیاء علیھم السلام کے ذریعے سے دوبارہ یاد دہانی کروائی گئی، تاکہ لوگ نافرمانی سے بچیں اور پرہیزگاری اختیار کریں۔ دیکھیے سورۂ دہر (۳) اور سورۂ بلد (۱۰)۔



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.